Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر  تباہ،3 افراد ہلاک 2 زخمی

    بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر تباہ،3 افراد ہلاک 2 زخمی

    ریاست گجرات میں بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے پوربندر میں انڈین کوسٹ گارڈ کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی، ہیلی کاپٹر میں 5 افراد موجود تھے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا سرچ آپریشن کے لیے بھیجی گئی ٹیم کو کچھ ہی دوری پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ملبے سے تین لاشیں اور دو زخمیوں کو نکالا گیا۔

    بھارتی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلئے

    واضح رہے کہ نااہلی، غفلت اور کرپشن کے باعث بھارتی فوج کے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھرنے کے درجنوں واقعات کے بعد گزشتہ برس ایک اہم حفاظتی اپ گریڈ کا آغاز کیا گیا تھا یہ اپ گریڈیشن مکمل ہوچکی ہے اور مقامی طور پر بنائے گئے ہیلی کاپٹرز پر نصب اپ گریڈ شدہ کنٹرول سسٹم سے ان کی فضائی صلاحیت میں بہتری کی توقع بھی کی جا رہی تھی لیکن حادثات پھر بھی نہ رک سکے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ڈرافٹ سے ریلیز کر دیا

  • بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلئے

    بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلئے

    چین نے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصے شامل کر کےدو نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کر دیاہے ، اس پیشرفت پر مودی حکومت سیخ پا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی وزارت خارجہ نے جمعہ کو بیجنگ کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایایہ پہلا موقع ہے جب بھارت اور چین نے ہمالیائی سرحدی تنازعے پر کھلے طور پر اعتراض کیا ہےچین کی جانب سے یہ اعلان 5 سال بعد سرحدی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے چند دن بعد کیا گیا ،بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے گزشتہ ماہ بیجنگ کا دورہ کرکے سرحدی علاقوں پر مذاکرات بھی کئے تھے

    دسمبر 2024ء میں چینی دفاعی ترجمان نے کہا تھا کہ:’’سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں کیلئے تیار ہیں‘‘

    بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلئے

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جسوال کا کہنا ہے کہ ’’ہوتان پریفیکچر میں دو نئی کاونٹیز کے کچھ حصے لداخ میں آتے ہیں‘‘

    چینی خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق ’’ہیآن کاؤنٹی اور ہیکانگ کاؤنٹی کا قیام چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد کیا گیا‘‘،ہیان کی کاؤنٹی کا سیٹ ہونگلیوٹاؤن شپ ہے، جبکہ ہیکانگ کی کاؤنٹی کا سیٹ زیڈولا ٹاؤن شپ ہے، ان کاؤنٹیوں میں اکسائی چن کے علاقے کا ایک بڑا حصہ شامل ہے، جس پر بھارت چین پر غیر قانونی طور پر قبضے کا الزام لگاتا ہے-

    امریکی صدر جوبائیڈن اور اہلیہ کو کتنے قیمتی تحائف موصول ہوئے؟

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2020 میں لداخ میں سرحدی کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی بھارتی فوجی ہلاک ہوئے بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع پر نئی پیشرفت خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے، چین کبھی بھی ایسا قدم نہیں اٹھاتا جس میں اسے کوئی شک و شبہ ہو لہٰذا اب بھارت کیلئے مشکلات بڑھیں گی-

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے واویلا دراصل خطے میں اسکی بالادستی کے خواب کو لگے دھچکے کارد عمل ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمارکھا ہے اوراب چین کے ہاتھوں اسکےساتھ بھی وہی ہوا  –

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ڈرافٹ سے ریلیز کر دیا

    نئی کاؤنٹیز کے قیام کا نہ تو علاقے پر ہماری خودمختاری کے حوالے سے ہندوستان کے دیرینہ اور مستقل موقف پر کوئی اثر پڑے گا اور نہ ہی اس پر چین کے غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو قانونی حیثیت ملے گی۔

    دونوں فریقوں نے گزشتہ اکتوبر میں ایل اے سی کے ساتھ ملٹری گشت پر ایک معاہدے پر اتفاق کیا تھا، جو مئی 2020 سے کشیدگی کا مسئلہ بنا ہوا تھا جب حریف فوجیں لداخ میں 3,500 کلومیٹر (2,174 میل) لائن آف ایکچوئل کے ساتھ مٹھی لڑائی میں مصروف تھیں۔ کنٹرول — متنازعہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ میں ان کی ڈی فیکٹو بارڈر۔

    شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نوجوان پر تشدد،زبان کاٹ دی

    جولائی 2020 میں ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 24 فوجی مارے گئے تھے جن میں سے 20 ہندوستان اور چار چین سے تھے۔ اس کے نتیجے میں ایک کشیدہ اور طویل عرصے سے جاری تعطل پیدا ہوا جس میں دونوں فریقوں نے خطے میں ہزاروں فوجی اہلکار اور بھاری ہتھیاروں کو تعینات کرتے دیکھا ہے۔

    خطے میں کشیدگی بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے اور لداخ کو خطے سے دو وفاق کے زیر انتظام مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے چند ماہ بعد شروع ہوئی تھی، تاہم، کشیدگی میں آسانی اس وقت آئی جب دونوں ممالک کے سفارت کاروں نے کئی میٹنگیں کیں اور بعد میں ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے دسمبر میں بیجنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی نائب صدر ہان ژینگ سمیت حکام سے ملاقات کی۔

    سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹنے کے بعد ٹیسلا کا بڑا قدم

  • صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

    صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انجری کا شکار ہونے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محسن نقوی نےجنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز انجری کا شکار ہونے والے کرکٹر صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا، محسن نقوی نے خود بھی صائم ایوب سے رابطہ کیا اور کرکٹر کی خیریت دریافت کی، ساتھ ہی ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے جبکہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں، صائم اسٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن اور اہلیہ کو کتنے قیمتی تحائف موصول ہوئے؟

    چئیرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، ان کا دنیا کے بہترین اسپتال میں چیک اپ اور علاج کروایا جائے گا اور علاج معالجے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

    شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نوجوان پر تشدد،زبان کاٹ دی

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ڈرافٹ سے ریلیز کر دیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ڈرافٹ سے ریلیز کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اور سابق چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈرافٹ سے ریلیز کر دیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کیلئے تمام 6 فرنچائزز نے ایونٹ کیلئے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےسرفراز احمد کو 9 برس بعد ریلیز کیا اور اب وہ پہلی مرتبہ ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔

    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں ابرار احمد، محمد عامر( مینٹور)، رائلے روسو ( تینوں ڈائمنڈ ) اکیل حسین، سعود شکیل ( برانڈ ایمبیسڈر ) محمد وسیم جونیئر ( تینوں گولڈ ) خواجہ محمد نافع اور عثمان طارق (دونوں سلور ) شامل ہیں۔

    شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نوجوان پر تشدد،زبان کاٹ دی

    پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا، پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے ڈرافٹ سائن کیا ہے، ایونٹ کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا جو 19 مئی تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ پی ایس ایل کے ایڈیشن میں فرنچائز کیلئے سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو نے کپتانی سنبھالی تھی اور سرفراز احمد کیساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے فرنچائز نے خاموشی سے انہیں کپتانی سے فارغ کردیا تھا۔

    صدر آصف زرداری کا صائم ایوب کو فون،چوٹ کے بارے دریافت

  • شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نوجوان پر تشدد،زبان کاٹ دی

    شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نوجوان پر تشدد،زبان کاٹ دی

    گھوٹکی: نواحی علاقے میرپور ماتھیلو میں شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی: میرپور ماتھیلو میں شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا ، زبان کاٹ دی اور تشدد کی وجہ سے آنکھیں بھی زخمی ہیں خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی خون میں لت پت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہو گئیں۔

    معاملہ علم میں آنے پر ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو نے نوٹس لیا اور ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہےدوسری جانب خاتون ڈاکٹر خود تھانے پہنچ گئیں اور نوجوان پر خود کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔

    آسٹریلیا سے شکست:بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سےباہر

    پولیس کے مطابق نوجوان اور خاتون ڈاکٹر میں دوستی تھی، جب لڑکے نے شادی سے انکار کیا تو دونوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے بعد لڑکا مسلسل ملزمہ کو بلیک میل کرتا رہا خاتون ڈاکٹر نےموقف اپنایا کہ دوستی اور تعلقات کےبعد لڑکا تصاویر اور ویڈیوز کےذریعے دھمکیا ں دیتا تھا۔

    خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس ،بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے

    ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ دونوں فریقین کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں کارروائی ہوگی، پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر بھی مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ:کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: کوئٹہ کے ضلع قلات کےجنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے،زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 33 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلو میٹر دور جنوب میں تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شہر سبی اور گردونوح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھے،زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر اور مرکز سبی سے 22 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

    آسٹریلیا سے شکست:بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سےباہر

    خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس ،بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے

    سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹنے کے بعد ٹیسلا کا بڑا قدم

  • آسٹریلیا سے شکست:بھارت  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سےباہر

    آسٹریلیا سے شکست:بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سےباہر

    سٍڈنی: آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے کر 5 میچوں پر مشتمل بورڈر گواسکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

    باغی ٹی وی: آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے شکست دےکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 6 وکٹوں سےکامیابی حاصل کی، انڈیا نے پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے ۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 181 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 162رنز بنائے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بیو ویسٹر نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے جبکہ ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

    صدر آصف زرداری کا صائم ایوب کو فون،چوٹ کے بارے دریافت

    آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے اور 42 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

    دوسری جانب جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، اس بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

    خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس ،بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے

  • صدر آصف زرداری کا صائم ایوب کو فون،چوٹ کے بارے دریافت

    صدر آصف زرداری کا صائم ایوب کو فون،چوٹ کے بارے دریافت

    اسلام آباد:صدر آصف زرداری نے انجری کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب سے جنوبی افریقا میں ٹیلیفون پر بات کی۔

    باغی ٹی وی: صدر زرداری نے صائم ایوب کو لگنے والی چوٹ کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی، صدرِ مملکت نے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کو بھی سراہا ، صائم ایوب نے فون کرنے پر صدر زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور صحتیاب ہو کر شاندار پرفارمنس جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا صدرِ مملکت آصف زرداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس ،بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے

    واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

  • خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس ،بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے

    خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس ،بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے

    بھارت میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے عرس کی تیاریاں جاری ہیں،عرس میں شرکت کیلئے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کیے ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے 400زائرین کو آنے سے روک دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: وزارت مذہبی امور کے مطابق خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کے لیے 500 پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر تھا تاہم بھار ت نے صرف 100 افراد کو ویزے دیئے اور 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے ہیں، ویزے حاصل کرنے وا لے پاکستا نی زا ئرین آج اتوار کو واہگہ کے راستے اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوں گے۔

    ترجمان کے مطابق 100پاکستانی زائرین اتوار کے دن واہگہ بارڈر کے راستے اجمیر شریف روانہ ہوں گے۔

    سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹنے کے بعد ٹیسلا کا بڑا قدم

    خواجہ خواجگان، خواجہ بزرگ، خواجہ غریب نواز، سلطان الہند، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے 813 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اجمیر شریف میں باتزک و احتشام جاری ہیں۔ مزار مبارک کو دیوان سید زین العابدین نے غسل دیا یہ تقریبات9 رجب المرجب تک جاری رہیں گی،برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی شمع روشن کرنےمیں اولیا ءکرام اور بزرگان دین نےلافانی کردار ادا کیا اس سلسلہ میں محافظ لاہور حضرت داتا گنج بخش کے بعد حضرت خواجہ غریب نواز (اجمیر شریف) کا نام گرامی لیا جاتا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

    حضرت بابا فرید الدین گنج شکر نے دہلی کے محبوب الٰہی، حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے سر پر وقار پر خلافت کا تاج پہنایا، یوں سلسلہ چشتیہ کے ان چاروں آفتابوں کی ضیا پوش کرنوں نے ظلمت کدہ ہند میں اسلام کی شمع کو فروزاں کیا۔

  • سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹنے کے بعد ٹیسلا  کا بڑا قدم

    سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹنے کے بعد ٹیسلا کا بڑا قدم

    سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹنے کے بعد ٹیسلا نے بڑا قدم اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے اپنے سائبر ٹرکس کے ایک بیچ سے بیٹری پیکس واپس منگا لیے سائبر ٹرک مالکان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا کہ ان کے برقی ٹرک کی بیٹریوں کو معمول کے معائنے کے دوران مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا، جس کے لیے انہوں نے درخواست بھی نہیں کی تھی۔

    کلین ٹیکنیکا کے مطابق اس مسئلے سے وہ ماڈل متاثر ہوئے ہیں جو فروری سے جولائی کے درمیان بنائے گئے تھے، تاہم ٹیسلا کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا حکومت کا ڈی سی پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    ٹیسلا سائبر ٹرک کے فیس بک پیج پر ایک ٹرک مالک کا کہنا تھا کہ وہ ٹرک کی ڈیلیوری کے بعد پہلی بار اس کو معائنے کے لیے لے کر گئے اور کمپنی نے بیٹری کی تبدیلی کو لسٹ میں ڈال دیا۔

    ایک اور سائبر ٹرک مالک کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیا وہ سائیڈ مرر لگوانے گیراج گئے جس کی درخواست ٹیسلا نے دو منٹ کے اندر منظور کر لی لیکن لسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ ہائی وولٹیج بیٹری بھی تبدیل کر رہے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

    واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایک سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔