Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں اب تک کوئی حوصلہ افزا  پیشرفت  نہیں ہوئی،خواجہ آصف

    حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں اب تک کوئی حوصلہ افزا پیشرفت نہیں ہوئی،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اگر حکومت پر مذاکرات کیلئے دباؤ ہوتا توملکی معیشت ریکورنہیں کرتی-

    باغی ٹی وی: گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں اب تک کوئی حوصلہ افزا پیش رفت نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو ایک ہفتےکاوقت دیاگیا ہے اور امکان ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوجائے مذاکرات کاعمل اب تک نشستاً،گفتاً،برخاستاً تک محدود ہے،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومت پر قطعی کوئی دباؤ نہیں ہے،سیاسی تناؤ کو کم کرنے کیلئے راستہ تلاش کرنے کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پر مذاکرات کیلئے دباؤ ہوتا توملکی معیشت ریکورنہیں کرتی، ملکی معیشت کی ریکوری تناؤکی فضا کے خاتمےکا ثبوت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے، معاشی انڈیکیٹرزحوصلہ افزاہیں اور اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 18 ہزارکی ریکارڈ سطح عبورکرگئی ہے۔

    کراچی:2024 میں ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز عدالت سے باعزت بری کئے جانے کا انکشاف

    جوبائیڈن کا اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا معاہدہ

    وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ

  • کراچی:2024 میں ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز عدالت سے باعزت بری کئے جانے کا انکشاف

    کراچی:2024 میں ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز عدالت سے باعزت بری کئے جانے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائدمیں سال 2024 میں پکڑے جانے والے ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز کو سزائیں نہ ہونے اور عدالت سے باعزت بری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق ناقص تفتیش اور ناکافی شواہد کے باعث ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز رہا کردیئے گئے 2024 میں اسٹریٹ کرائم کے 4571 کیسز کا فیصلہ سنایا گیا، 5 ضلعی عدالتوں میں محض71 کیسز میں ہی پراسکیویشن الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہی، عد م شواہد کی بنا پر عدالتوں نے 4500 ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان کی بریت کا تناسب 92.5 فیصد اور سزاؤں کا تناسب محض 8.5 فیصد رہا 2024 میں ضلع جنوبی کی عدالتوں نے 527 کیسز کا فیصلہ سنایا، جن میں سے صرف 14 ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ 513 ملزمان باعزت بری ہوئے۔

    وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ

    کراچی کی ضلع شرقی کی عدالتوں نے 1609 کیسز کا فیصلہ سنایا، جن میں سے صرف 37 کیسز میں سزائیں ہوئیں جبکہ 1572 ملزمان رہا ہوئےضلع غربی کی عدالتوں سے 318 کیسز کا فیصلہ سنایا گیا اور محض 5 کیسز میں ہی ملزمان کو سزائیں ہوسکیں اور 313 رہا کردیئے گئے۔

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،شہباز شریف

    رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کی عدالتوں نے717 کیسز کا فیصلہ سنایا، جہاں سے صڑف 7 کیسز میں ہی سزا سنائی جاسکیں اور 700 ملزمان رہا ہوئےضلع ملیر کی عدالتوں نےسب سے زیادہ 1400 کیسز کا فیصلہ سنایااور صرف 8 کیسز میں ہی ملزمان کو سزائیں دے سکی، جبکہ 1392 ملزمان باعزت بری ہوئےعدالتوں میں اسٹریٹ کرائم کے 3 ہزار کے قریب کیسز زیر التواء ہیں جن کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

    جوبائیڈن کا اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا معاہدہ

  • وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، پیر عمران شاہ ، ڈاکٹر توقیر شاہ اور طلال چوہدری سمیت دیگر کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے نئے وزرا سے 9 یا 10 جنوری کو حلف لیے جانے کا امکان ہےاس وقت وفاقی کابینہ 24 ارکان پر مشتمل ہے جن میں 18 وفاقی وزرا، 2 وزرائے مملکت، ایک مشیر اور تین معاونین خصوصی شامل ہیں۔

    جوبائیڈن کا اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا معاہدہ

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،شہباز شریف

    تربت میں ایف سی کی بس پر بم حملہ، کنڈکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق، 35 زخمی

  • جوبائیڈن کا  اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت  کرنے کا معاہدہ

    جوبائیڈن کا اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا معاہدہ

    واشنگٹن: امریکی حکومت اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرے گی۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا پروپوزل کانگریس کو بجھوا دیا، اسرائیل سے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ کانگریس اور سینیٹ کمیٹیوں کی منظو ر ی کے بعد کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے مجوزہ ہتھیاروں میں چھوٹے بم، جنگی طیاروں کے لیے اسلحہ، جنگی ہیلی کاپٹرز، گولہ بارود اور وارہیڈز شامل ہیں امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے مجوزہ معاہدے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،شہباز شریف

    اس سے قبل غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف ہزاروں مظاہرین امریکا سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرچکے ہیں تاہم امریکا کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

    اگست 2023 میں امریکہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے لڑاکا طیارے اور دیگر فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دی تھی، بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے حمایت یافتہ گروہوں جیسے حماس، حزب اللہ اور حوثیوں کے خلاف اپنے اتحادی کا دفاع کر رہی ہے۔

    تربت میں ایف سی کی بس پر بم حملہ، کنڈکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق، 35 زخمی

    اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کے 2.3 ملین افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں اور غذائی بحران پیدا ہو گیا ہےغزہ کی وزارتِ صحت کیمطابق شہادتوں کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، امریکہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو بھی کیا ہے صدر جو بائیڈن کی مدتِ صدارت 20 جنوری کو ختم ہو رہی ہے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دو سری مدت کے لیے صدر کا عہدہ سنبھالیں گےدونوں رہنما اسرائیل کے مضبوط حامی تصور کیے جاتے ہیں۔

    شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کیسز میں وکلا فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ

  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،شہباز شریف

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،شہباز شریف

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ اور اسمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) سے متعلق اجلاس ہوا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے، ایس ایم ایز کی ترقی کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبے مل کر کام کریں اجلاس کو سمیڈا کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی اور آگاہ کیا گیا ہےکہ وزیراعظم کی ہدایت پر سمیڈا کے بورڈ کی تشکیل ہو چکی ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

    ننکانہ : پاکستان عالمی دباؤ کا شکار، معیشت تباہ ہوچکی ہے، چوہدری محمد سرور

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک میں ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے لیے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہےایس ایم ایز سیکٹر کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز کو بھی شامل کر دیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ ایس ایم ایز کو قرض کی فراہمی کے حوالے سے بینک فارمز کو مزید آسان اور سہل بنایا جائے۔

    تربت میں ایف سی کی بس پر بم حملہ، کنڈکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق، 35 زخمی

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سے رابطے مزید بہتر بنائے ہیں ایس ایم ایز سیکٹرز کے حوالےسے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے اس حوالے سے جامع لائحہ عمل تیار کر لیا ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں۔

    مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں موجود ایس ایم ایز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

    شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کیسز میں وکلا فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ

  • تربت میں مسافر بس پر حملہ، کالعدم بی ایل اے نے ذمے داری قبول کرلی

    تربت میں مسافر بس پر حملہ، کالعدم بی ایل اے نے ذمے داری قبول کرلی

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی کی بس پر بم حملہ ہوا ہے,حملے کی ذمے داری دہشت گردی میں ملوث کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ڈھنگ میں دھماکا ہوا جس میں بس کنڈکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

    دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکےکے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس اور دکھ ہوا، معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے تربت میں معصوم شہریوں کو حملے کا نشانہ بنایا اور اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے، حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ کالعدم تنظیم مذموم مقاصد کےلیے شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، جو عوام دشمنی میں بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم بی ایل اے نے 1 سال میں 100 سے زائد معصوم بلوچ شہریوں کی جان لی ہے۔

  • شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی  کیسز میں وکلا  فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ

    شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کیسز میں وکلا فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے کیسز میں وکلا کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند وکلا نے پیسے لیے، دی گئی فیسوں کا آڈٹ ضرور ہونا چاہیے، ٹکٹ کا مجھے علم نہیں شاید پنجاب کی طرف ایسا ہوگا تین چار وکلا نے فیس لی ہے، وکلاء کو زیادہ فیس دی گئی،کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھےکہ اتنی فیسیں دی جاتیں،کیسز بے بنیاد تھے اس میں اتنی صلاحیتیں بھی درکار نہ تھیں، ایسا کام تھا نہیں کہ چوٹی کے وکیل لا تے اور منہ مانگی قیمت دی جاتی، میں نے 74 کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی کی لیکن کوئی پیسے نہیں لیے۔

    ورلڈ بینک سے پاکستان کو 40 ارب ڈالرز قرض ملنے کا امکان

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایک دن جیل میں رہنے پر حکومت کے لاکھوں روپے کا خرچ آتا ہے،عمران خان کی مرضی سے وکلا کیسز لڑتے ہیں-

    بھارت کے نامور ایٹمی سائنسدان چل بسے

    انہوں نے کہا کہ وکلا کے کیسز لڑنے کی فیسیں ہوتی ہیں مگر کروڑوں روپے کی ان فیسوں کو میں جسٹیفائی نہیں کرتا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ڈونیشنز آتے ہیں یا پارٹی کے لوگ ڈونیشن دیتے ہیں وکلا کی فیس کی مد میں گزشتہ ایک ماہ میں 7 کروڑ روپے علی امین خان نے ادا کیے ہیں پیسے آنے کا مطلب یہ نہیں کہ پیسوں پر ترس نہ کیا جائے، وکلا کی فیسوں کا حساب کتاب ہونا چاہیے۔

    ٹھیکیدار کیخلاف خبریں،لاپتہ صحافی کی لاش پانی کے ٹینک سے برآمد

  • بھارت کے نامور ایٹمی سائنسدان چل بسے

    بھارت کے نامور ایٹمی سائنسدان چل بسے

    نئی دہلی: بھارت کے 1975 اور 1998 کے جوہری تجربات میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نامور سائنسدان راجگو پالا چدمبرم انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی جوہری توانائی کے اعلامیہ کے مطابق ہندوستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر راجگو پالا چدمبرم 4 جنوری 2025 کی صبح انتقال کر گئے، سائنس میں ان کی بصیرت اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا چدمبرم 1936 میں پیدا ہوئے، وہ چنائی کے پریذیڈنسی کالج اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو کے سابق طالب علم تھے-

    جوہری توانائی کے اہلکار نے بتایا کہ 88 سالہ چدمبرم جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے وابستہ تھے،ان کے قریبی لوگوں کے مطابق، چدمبرم نومبر میں بی اے آر سی میں گر گئے تھے اور ان کے سر میں چوٹ آئی تھی اور انہیں جسلوک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا، لیکن صحت کے مسائل کی وجہ سے دوبارہ داخل کر دیا گیا اور آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

    ورلڈ بینک سے پاکستان کو 40 ارب ڈالرز قرض ملنے کا امکان

    اعلامیہ کے مطابق ،چدمبرم ملک کے مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں بھارت کے پرنسپل سائنسی مشیر (2001-2018)، بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر (1990-1993) رہے۔چدمبرم اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور ہندوستان حکومت کے سیکرٹری (1993-2000) بھی رہے انہوں نے انٹرنیشنل اٹا مک انرجی ایجنسی (IAEA) (1994–1995) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں، چدمبرم نے ہندوستان کی جوہری صلاحیتوں میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہوئے 1974 میں ملک کے پہلے جوہری تجربے میں اہم کردار ادا کیا، اور 1998 میں پوکھران-II جوہری تجربات کے دوران محکمہ جوہری توانائی کی ٹیم کی قیادت کی۔

    68 سالہ شخص نے اپنی ہونے والی بہو سے شادی رچا لی

    بھارتی جوہری توانائی کے اعلامیہ کے مطابق عالمی معیار کے ماہر طبیعیات کے طور پر ڈاکٹر چدمبرم کی تحقیق نے ہائی پریشر فزکس، کرسٹا لوگرافی اور میٹریل سائنس کے شعبوں نمایاں اضافہ کیا ڈاکٹر چدمبرم نے بھارت میں توانائی، صحت کی دیکھ بھال اور اسٹریٹجک خود انحصار ی جیسے شعبوں کی ترقی اور متعدد پروجیکٹوں کو مکمل کیا، انہوں نے ہندوستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے منظر نامے کو نمایاں طور پر آگے بڑھایا۔

    اعلامیہ کے مطابق سپر کمپیوٹرز کی ہندوستان کی مقامی ترقی کی شروعات اور نیشنل نالج نیٹ ورک کو تصور کرنے میں بھی ان کا اہم کردار تھا، چدمبرم نے ملک میں تحقیق اور تعلیمی اداروں کو فروغ دیا،انہیں 1975 میں پدم شری اور 1999 میں پدم وبھوشن سمیت دیگر اہم ملکی اعزازات سے نوازا گیا ان کو کئی یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں ملیں، وہ ممتاز ہندوستانی اور بین الاقوامی سائنس اکیڈمیوں کے سربراہ تھے۔

    چین میں پھیلنے والا وائرس 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ؟

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے ہندوستان کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں بھرپور کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر چدمبرم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

  • ورلڈ بینک سے پاکستان کو  40  ارب ڈالرز قرض ملنے  کا امکان

    ورلڈ بینک سے پاکستان کو 40 ارب ڈالرز قرض ملنے کا امکان

    اسلام آباد: عالمی بینک (ورلڈ بینک) پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کیلئے رضامند ہوگیا ہے، عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کیلئے رواں ماہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیے گئے ہیں، یہ قرض کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر انداز اہم شعبوں کو بہتر بنانا ہے، ان شعبوں میں صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی شامل ہے،قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا عالمی بینک مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں میں معاونت کرے گا، مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا،جبکہ قرض کی منظوری کے بعد عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

    68 سالہ شخص نے اپنی ہونے والی بہو سے شادی رچا لی

    10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک نے ترقی کی اہم بنیادوں پر توجہ مرکوز کرنے والے ان چھ اہداف کے نتائج کو ترتیب دیا جہاں پاکستان سب سے پیچھے ہے منصوبہ کے مطابق 10 سال میں ہدف بنائے گئے اضلاع میں بچوں کی ناقص نشوونما میں 30 فیصد کمی لائے جائے گی، تعلیم کی کمی کو 60 فیصد تک کم کیا جائے گا،ورلڈ بینک کا رعایت پر قرض دینے والا ونگ ، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (IDA) ۔ 20 بلین ڈالر میں سے 14 بلین ڈالر قرض دے گا، بقیہ 6 بلین ڈالر نسبتاً مہنگی ونڈو ،بین الاقوامی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (IBRD) کے ذریعے فراہم کیے جانے کا امکان ہے ۔

    چین میں پھیلنے والا وائرس 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ؟

  • 68 سالہ شخص نے اپنی ہونے والی بہو سے شادی رچا لی

    68 سالہ شخص نے اپنی ہونے والی بہو سے شادی رچا لی

    بیجنگ: چین میں 68 سالہ شخص نے اپنے بیٹے کی منگیتر سے ہی شادی رچالی، اپنے بیٹے کی سابقہ منگیتر سے یہ اس کی چوتھی شادی ہے۔

    باغی ٹی وی: چینی میڈیا کے مطابق بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین لیو لیانج نے اپنے بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اس کی منگیتر سے شادی کرلی ہےلیولیانج کی عمر 68 سال ہے جب کہ وہ پہلے بھی تین بار شادی کرچکا ہے لیو لیانج نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور اس کے بعد مزید 2 شادیاں کم عمر خواتین سے کی تھیں۔

    میڈیا کے مطابق لیو لیانج کے بیٹے نے اپنے والد کو گرل فرینڈ سے ملوا کر بتایا تھا کہ وہ اس لڑکی سے شادی کا خواہشمند ہے لیکن لیو اپنے بیٹے کی منگیتر پر دل ہار بیٹھا اور اس سے شادی کرنے کےلیے سازشیں کرنے لگاسازش کے تحت لیو لیانج نے جھوٹے الزاما ت لگا کر پہلے گرل فرینڈ کے خلاف اپنے بیٹے کو بھڑکایا اور پھر بیٹے کی دوستی اپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ کروا دی بعد ازاں بیٹے کی سابقہ گرل فرینڈ کو مہنگے ترین تحائف دے کر اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا۔

    چین میں پھیلنے والا وائرس 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ؟

    لیو کے بیٹے کو چھ ماہ بعد علم ہوا کہ اس کی سابقہ منگیتر اس کی تیسری سوتیلی ماں بن چکی ہے، جس کے بعد نوجوان شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا لیولیانج کی بدقسمتی کہ وہ اپنی چوتھی شادی کے بعد مشکلات میں پھنس گیا، اور اس پر رشوت اور بدعنوانی کے مقدمات سامنے آنے کے بعد عدالت سخت سزا سناچکی ہے۔

    سویڈن ، بھیڑیوں کی آبادی کا تقریباً 10% شکار کرنے کی اجازت

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں لیو لیانج کو 17 ملین ڈالر رشوت لینے اور 450 ملین ڈالر سے زائد غیر قانونی قرضے جاری کرنے پر 2 سال کی مہلت کے ساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی لیکن غیر قانونی کاموں کے ساتھ لیو لیانج کا کردار بھی سرخیوں میں رہا-