Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • تربیت یافتہ پاکستانی پائلٹس کو ایکسپورٹ کرنے کا اعلان

    تربیت یافتہ پاکستانی پائلٹس کو ایکسپورٹ کرنے کا اعلان

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نےتربیت یافتہ پاکستانی پائلٹس کو ایکسپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق نادر شفیع ڈار نے کہا کہ ہمارے ریجن کے اندر کاک پٹ پائلٹس کی انتہائی کمی ہے، سی اے اے نے اس معاملے پر کام شروع کردیا ہے پاکستانی ہوابازی کی صنعت کو جتنے کپتانوں کی ضرورت ہے وہ تیار کیے جا رہے ہیں جو پاکستانی ایئرلائنز کی ضرورت سے زائد ہوں گے ان کی خدمات غیر ملکی ایئرلائنز کو دی جائیں گی۔

    نادرشفیع ڈارکے مطابق دو بین الاقوامی کمپنیوں نے منصوبے کے حوالے سے اپنی دلچسپی دکھائی، ایک انٹرنیشنل کمپنی نے فیز1 پر کام شروع کردیا اور گراؤنڈ ٹریننگ دینے کا آغاز بھی کردیا ہے، غیر ملکی کمپنی نے پاکستان سے نوجوانوں کو شارٹ لسٹ کیا اور بعدازاں ان کو شارجہ میں اپنی اکیڈمی لے جا کر ایئرکرافٹس پر فلائٹ ٹریننگ دی، تربیت مکمل کرنے والے 8 پائلٹس نے پاکستان کی نجی ایئرلائنز میں کام بھی شروع کردیا۔

    ائیر وائس مارشل عامر حیات دوبارہ قائم مقام سی ای او پی آئی اے تعینات

    اب نئے پلان کے تحت سی اے اے نے ٹریننگ کاک پٹ سے کمرشل کاک پٹ تک کمپنیر نے معاہدے کر لیے، معاہدے کے تحت کمپنیر پہلے ٹریننگ کراتی ہیں اور پھر کمرشل ایئرلائن جوائن کر دیتے ہیں، ٹریننگ اکیڈمیز کے پاکستان آنے کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ ان نوجوانوں کو فائنانس کریں، لوکل فلائنگ کلبز کو بھی پاکستان میں اپنی صلاحتیں بڑھانے کی درخواست کی ہے، اس عمل سے ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کو ترقی ہوگی، نئے پائلٹس کو بنانے کے لیے ابتدائی فلائنگ گھنٹے مکمل کرنے میں ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت آتی ہے۔

    کُرم کشیدگی: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے

  • ائیر وائس مارشل عامر حیات  دوبارہ قائم مقام سی ای او پی آئی اے تعینات

    ائیر وائس مارشل عامر حیات دوبارہ قائم مقام سی ای او پی آئی اے تعینات

    لاہور: خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ائیر وائس مارشل عامر حیات کو ایک بار پھر چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) تعینات کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قائم مقام سی ای او پی آئی اے تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، ائیر وائس مارشل عامر حیات کو قائم مقام سی ای او تعینات کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مستقل سی ای او پی آئی اے کے تقرر تک عامر حیات سی ای او پی آئی اے رہیں گے۔

    ائیر وائس مارشل عامر حیات 7 دسمبر کو سی ای او پی آئی اے کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے، بورڈ میٹنگ میں عامر حیات کو دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    کُرم کشیدگی: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایئر وائس مارشل عامر حیات کو پی ڈی ایم حکومت میں ایک سال کیلئے سی ای او مقرر کیا تھا خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی آئی اے نجکاری عمل کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے توسیع کا فیصلہ کیاگیا ہے اور وہ ایئر وائس مارشل پی آئی اے نجکاری تک بطور سی ای او خدمات جا ری رکھیں گے پی آئی اے ہولڈنگ کے سی ای او کے خواہشمند 7 امیدواروں کی حکومت کو درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

    وفاقی کابینہ اجلاس:میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری

  • کُرم کشیدگی: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں  فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے

    کُرم کشیدگی: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے

    پشاور: کُرم کے معاملے پر کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

    باغی ٹی وی :کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا ہے اور فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، جرگہ رکن ملک ثواب خان نے تصدیق کی ہےکہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، فریقین کی جانب سے45 ،45 افراد نے دستخط کیے ہیں، فریقین 14نکات پر مشتمل معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں، معاہدے کے تحت فریقین کےدرمیان سیز فائر کا فیصلہ ہوا ہے، فریقین مورچے ختم اور اسلحہ جمع کرائیں گے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس:میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری

    ثواب خان کا کہنا ہےکہ راستےکھولنے اور قیام امن کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت کے حوالےکیا جائےگا، امن و امان کو یقینی بنانےکے لیے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مل کرکام کیا جائےگامعاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا، فریقین کی جانب سے بنائےگئے مورچے ختم کیے جائیں گے۔

    نئےسال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

    ثواب خان کا کہنا تھا کہ اہل تشیع کی جانب سےانجمن حسینیہ کی سربراہی میں ارکان نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ اہل سنت کی جانب سےانجمن فاروقیہ کی سربراہی میں ارکان نے دستخط کیے۔

    کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہےکہ کرم مذاکرات فریقین کے درمیان کامیاب ہوگئے ہیں، تین دستخط رہتے ہیں، باقی دستخط ہوگئے ہیں-

    2025 میں سفر کے لیے 25 بہترین مقامات،گلگت کا 9واں نمبر

  • وفاقی کابینہ اجلاس:میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری

    وفاقی کابینہ اجلاس:میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا نائب وزیرا عظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر دو سالہ مدت کا آغاز آج سے ہو رہا ہے وفاقی کابینہ نے سفارتی محاذ پر اس بڑی کامیابی کو سراہا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کہ گوادر بندرگاہ سے پچھلے تین ماہ میں پبلک سیکٹر درآمدات کی تفصیلات وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں، وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن /سیکرٹریٹ کی سفارش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( ری آرگنائزیشن) ایکٹ کے سیکشن 3 (7) میں ترامیم پر قانون سازی کی اصولی منظوری دے دی-

    نئےسال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

    وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے انفارمیشن گروپ کے افسران کی بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں بطور پریس آفیسرز تعیناتی کے حوالے سے قوائد و ضوابط کی منظوری کی سفارش کر دی، ان قواعد و ضوابط کے نتیجے میں انفارمیشن گروپ افسران کی بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں تعیناتی کے عمل کو مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جا سکے گا۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ٹھٹھہ کی رجسٹریشن/شناخت کی منظور ی دے دی، وفاقی کابینہ نے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہیومن رائٹس کیس نمبر 623-پی /2017 کے فیصلے کی روشنی اور وزارت قومی صحت کی سفارش پر زندگی بچانے والے میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کے لئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی-

    پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ

    وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر نیشنل فوڈ سیفٹی ، اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ اتھارٹی بل کو پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی، تاہم سٹیزن شپ ایکٹ میں ترامیم کی توثیق مؤخر کر دی گئی ۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 18 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی، وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کی 24 دسمبر 2024 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی توثیق کردی-

    پائلٹ کی عقلمندی، طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

  • نئےسال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

    نئےسال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: نئےسال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہو ا ہے-

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سال 2025 کے پہلے روز ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا، اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے ہوگئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 624 ڈالر فی اونس ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان میں سونے کے نرخو ں میں ایک سال کے دوران 52 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ میں 25.55 فیصد اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت میں ایک سال کے دوران 45 ہزار 96 روپے کا اضافہ ہوا۔

    2025 میں سفر کے لیے 25 بہترین مقامات،گلگت کا 9واں نمبر

    پاراچنار واقعے کا مطلب یہ نہیں کہ کراچی میں بدامنی پھیلائی جائے،وزیرِ داخلہ سندھ

    اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی ؟

  • کسی بھی مسئلےکےحل کیلئےدرست تشخیص ضروری ہے،احسن اقبال

    کسی بھی مسئلےکےحل کیلئےدرست تشخیص ضروری ہے،احسن اقبال

    لندن: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کونقصان پہنچایا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کی قیاد ت میں ملک کودیوالیہ ہونےسےبچایا۔

    باغی ٹی وی: لندن میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا، پاکستان نے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کی، 2025پاکستان کی مزیدکامیابیوں کاسال ہوگا، کسی بھی مسئلےکےحل کیلئےدرست تشخیص ضروری ہے، پاکستان میں وسائل اورٹیلنٹ کی کمی نہیں، امن واستحکام کےبغیرترقی ممکن نہیں، نوازشریف کی حکومت کاخاتمہ کرکےملکی ترقی کاراستہ روکاگیا۔

    فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

    وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم نےملک سےلوڈشیڈنگ اوردہشتگردی کاخاتمہ کیا، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کونقصان پہنچایاگیا، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کودیوالیہ ہونےسےبچایا، حکومتی اقدامات سےعالمی مالیاتی اداروں کااعتمادبحال ہوا،مہنگائی اورپالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرہے، ترسیلات زراوربرآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پاکستان آج دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے۔

    سپریم کورٹ میں چندلوگ اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،حامد خان

  • پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ

    پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ

    پشاور: فنڈ نہ ملنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے بلدیاتی ملازمین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔

    باغی ٹی وی: چند روز قبل بلدیاتی ملازمین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے بلدیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم جنوری کی ڈیڈ لائن دی تھی،فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے کوئی سرگرمی نظر نہ آنے اور کسی حکومتی عہدے دار کے مذاکرات نہ ہونے پر بلدیاتی ملازمین نے اپنی دی گئی ڈیڈلائن پرعمل کیا اور آج یکم جنوری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج شروع کیا-

    پاراچنار واقعے کا مطلب یہ نہیں کہ کراچی میں بدامنی پھیلائی جائے،وزیرِ داخلہ سندھ

    بلدیاتی نمائندے جناح پارک سے نکل کر خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر گیٹ کو بند کر دیا گیا، خیبر پختونخوا اسمبلی روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا جبکہ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھےاور انہوں نے حکومت کےخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیامظاہرین تھوڑی دیر کے لیے وہاں سے منتشر ہوئے جس کے بعد انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بند کردیا۔

    پائلٹ کی عقلمندی، طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

  • پاراچنار واقعے  کا مطلب یہ نہیں کہ کراچی میں بدامنی پھیلائی جائے،وزیرِ داخلہ سندھ

    پاراچنار واقعے کا مطلب یہ نہیں کہ کراچی میں بدامنی پھیلائی جائے،وزیرِ داخلہ سندھ

    کراچی: وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ پارا چنار واقعے پر ہم سب کو افسوس ہے، وہاں امداد بھی بھیجی ہے، کے پی کی حکومت کو پاراچنار کا مسئلہ حل کرنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں دھرنوں کے حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف نے پریس کانفرنس کی،اس موقع پر وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا کہ ایک ہفتے سے جو حالات ہیں، سڑکیں بلاک ہیں،25 تاریخ سے ابتک کے حالات سب کے سامنے ہیں کراچی کے عوام شکایات کر رہے تھے کہ سڑکیں بلاک تھیں لوگ اسپتالوں تک نہیں جاپا رہے تھے یقینا پارا چنار واقعہ پر سب کو افسوس ہے-

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر ادویات اور اشیا خوردونوش بھی بھجوائیں وہاں جن کا جان و مال کا نقصان ہوا ہے اس پر غم زدہ ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہی وہاں کے حالات بہتر کیے جائیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہاں بدامنی پھیلائی جائے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کو نقصان پہنچایا جائے،اگر مظاہرین پُرامن تھے تو 8 موٹر سائیکلیں کیسے جلیں؟ 8 پولیس اہلکار زخمی کیسے ہوئے؟-

    پائلٹ کی عقلمندی، طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ان کے غم میں شریک ہے ، احتجاج ریکارڈ ہوگیا ایک دن دو دن، تمام عہدیدار ان سے ملاقاتیں بھی کر رہے تھے، انہیں کہا گیا کہ ایک جگہ فراہم کرتے ہیں وہاں احتجاج کیا جائے، کراچی میں مختلف مکتب فکر کے لوگ آباد ہیں، ہمارے وزرا اور دیگر آفیشل سمیت کراچی پولیس چیف ان سے ملاقاتیں کرتے رہے،سعید غنی، مرتضی وہاب ، ناصر شاہ نے جو پیشکش کی وہ ٹھکرا دی گئی-

    خواتین کیلیے خوشخبری،بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم بڑھا دی گئی

  • پائلٹ کی عقلمندی، طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

    پائلٹ کی عقلمندی، طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

    لندن: برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک طیارے کے حادثے سے بچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ویڈیو شئیرنگ ایپ یو ٹیوب پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی ایئرلائن کے طیارےکو لینڈنگ کے دوران تند و تیز ہواؤں کے باعث مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لینڈنگ کے وقت طیارے کے پہیے جیسے ہی رن ون سے ٹکراتے ہیں تو تیز طوفانی ہوائیں کی وجہ سے طیارہ بری طرح ڈول جاتا ہے لیکن ایسے ہی وقت پائلٹ عقلمندی مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو حادثے کا شکار ہونے سے بچالیتا ہے۔

    اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی ؟

    ویڈیو کے مطابق لینڈنگ کے وقت تیز ہوا کے دباؤ سے طیارہ بری طرح ہل رہا ہے تاہم پائلٹ خطرے کو بھانپتے ہوئے لینڈنگ کا ارادہ ترک کرکے طیارہ کو دوبارہ ٹیک آف کردیتا ہے جس کی وجہ سے طیارے ممکنہ حادثے سے بچ جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا کے مختلف حصوں میں طیاروں کے مختلف حادثات دیکھنے میں آئے جو سیکڑوں مسافروں کی ہلاکت کا باعث بنے تھے جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے جبکہ قازقستان میں ہونے والے طیارہ حادثے میں بھی 38 افراد جاں بحق ہوئے-

    خواتین کیلیے خوشخبری،بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم بڑھا دی گئی

  • اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی ؟

    اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی ؟

    کراچی: پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوہر عاصم کو دوسری لڑکیوں سے افیئرز رکھنے کے بجائے دوسری شادی کی اجازت خود دی تھی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نےاپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ میری شادی 18 سال سے بھی پہلے ہوگئی تھی، انٹر کے امتحان کا نتیجہ حتیٰ کہ شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا، میرے شوہر اور مجھ میں 5 سال کا فرق ہے، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، درحقیقت ساس نے گھر کو لے کر چلنا سکھایا، آج جو کچھ بھی ہوں ساس کی وجہ سے ہوں۔

    نئے سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کانیا ریکارڈ

    سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ جب عاصم کی دوستیوں کے قصے مجھ تک پہنچے تو شروع کے 3 ماہ بہت مشکل گزرے، بھوک پیاس ختم ہوگئی لیکن اس کے بعد سسر سے گفتگو کی اور شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا،میں نے عاصم سے کہا آپ کو دوستیوں کے بجائے نکاح کر لینا چاہیے، شوہر کی شادی کیلئے بچوں کو بھی میں نے خود منایا-

    پاکستان کی معاشی ترقی مقصود ، معیشت میں استحکام لانا ہے،وزیراعظم

    اداکارہ نے مزید بتایا کہ عاصم کے ایک حادثے کے بعد میں نے بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے والد کو قبر کے بجائے اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی شادی کیلئے راضی ہو جائیں، جس کے بعد بیٹے نے مجھے کہا کہ اگر میں عاصم کی شادی کے بعد نہ روؤں تو وہ راضی ہے جس کے بعد شوہر کی دوسری شادی ہوگئی اس کے بعد سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا بیٹا سمجھ کر پیار دیا، آج میری 3 نہیں 4 اولادیں ہیں، بچوں میں بھی سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔

    پاکستان اونچی اڑان کے لئے ٹیک آف کر چکا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب