Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    اسلام آباد:پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

    باغی ٹی وی : ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔

    اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔

    شمالی مقدونیہ میں نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی،51 افراد ہلاک ،100 زخمی

    فرانس کے خلاف ایک سخت سیمی فائنل معرکے میں عقیل خان کی سنگلز میں شاندار فتح کے باوجود، پاکستان کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ڈبلز میچ میں فرانس نے پاکستان کو ہرا دیاپاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کو 2-1 سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی کھلاڑی اب چیمپئن شپ کے دوسرے ہفتے میں انفرادی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

    سربیا حکومت کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

  • شمالی مقدونیہ  میں نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی،51 افراد ہلاک ،100 زخمی

    شمالی مقدونیہ میں نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی،51 افراد ہلاک ،100 زخمی

    شمالی مقدونیہ (North Macedonia) کے قصبے کوچانی کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوسکی نے کہا کہ آگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات تقریباً 2:35 بجے ایک مقامی پاپ گروپ کے کنسرٹ کے دوران لگی، انہوں نے وضاحت کی کہ نائٹ کلب میں موجود نوجوانوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث چھت پر آگ بھڑک اٹھی، مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے ’پلس‘ نائٹ کلب میں لگی۔

    رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجان میکوسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ یہ مقدونیہ کے لیے ایک مشکل اور افسوسناک دن ہے اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کی جانوں کے ضیاع کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا، اور خاندانوں، دوستوں اور پیاروں کے لیے جو تکلیف ہے اس کیلئے الفاظ نہیں ہیں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے واقعے کی ویڈیو میں نائٹ کلب کے اندرونی مناظر میں افراتفری دیکھی گئی۔

    ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب، ماڈلز کے ذریعے جسم فروشی کا دھندہ

    ملک کے وزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا ہے کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو ملک کے دارالحکومت اسکوپجے کے اسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کیا گیا ہے، واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی۔

    نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

  • ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب،  ماڈلز کے ذریعے جسم فروشی کا دھندہ

    ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب، ماڈلز کے ذریعے جسم فروشی کا دھندہ

    ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب کر کے 60 سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار کر لیا اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا گیا،اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26 سے 35 سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لیے 70 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔

    جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا، پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرایا، 8 موبائل فون اور 3 لاکھ روپے برآمد کیے، جبکہ اروڑا کو گرفتار کر لیا گیاپوچھ گچھ میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کاروبار میں چڑکوپ کا ایک اور شخص بھی ملوث ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

    سربیا حکومت کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    پووائی پولیس نے بامبے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ کی دفعہ 143(2) اور امورا ٹریفک (انسداد) ایکٹ 1956 کی دفعہ 4 اور 5 کے تحت اروڑا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،بازیاب کی گئی خواتین کو شیلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں ضروری مدد اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

    بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

  • سربیا  حکومت  کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    سربیا حکومت کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    سربیا میں صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج سامنے آیا، جس میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں احتجاج کے باعث ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا، جبکہ شہر بھر میں پبلک ٹرا نسپورٹ بھی معطل رہی، سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 20 24 میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    سیکڑوں حکومتی حامی، جن میں زیادہ تر سیاہ پوش نوجوان بیس بال کی ٹوپیاں پہنے ہوئے تھے، بلغراد کے پیونیرسکی پارک میں، سربیا کی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئےمقامی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان میں فٹ بال کے منظم گروپوں کے ارکان کے ساتھ ساتھ ریڈ بیریٹس اسپیشل فورسز یونٹ کے سابق فوجی بھی تھے جو 2003 میں سربیا کے آزاد خیال وزیر اعظم زوران ڈینڈجیچ کے قتل میں ملوث تھے۔

    بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

    پولیس کے ایک گھنے گھیرے نے اسمبلی کی عمارت کو گھیر لیا اور Vučić کے حامیوں کو مظاہرین سے الگ کر دیا، جو قریبی سلاویجا اسکوائر میں قائم ایک اسٹیج کے سامنے بھی جمع تھے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی کا نتیجہ ہے، جبکہ حکومت نے مظاہرین کو سخت کارروائی کی دھمکی دے رکھی ہے۔

    نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

  • نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی  ہدایت

    نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

    لاہور میں تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے ”لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول“ (لہر) کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اس اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، محمد نواز شریف ”لہر“ کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، جب کہ متعلقہ افسران پر مشتمل ایک ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات ہٹانے اور متاثرین کو متبادل جگہ دینے پر اتفاق کیا گیا نواز شریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    لاہور کے ہیریٹیج ایریاز کی بحالی کے لیے ایک جامع پلان طلب کر لیا گیا ہے، جس کے تحت شہر کو چھ زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ اجلاس میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لیے پانچ مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی، جبکہ نیلا گنبد کو اس کی اصل صورت میں بحال کرنے کے لیے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    اجلاس میں سرکلر روڈ، باغیچیاں اور بدرو کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکلر روڈ اور تاریخی دروازوں کے اطراف تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت دی، بھاٹی گیٹ اور دیگر دروازوں کے مناظر کو واضح کرنے کے لیے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے، جبکہ شاہ عالم مارکیٹ سے بھاٹی گیٹ تک پیدل گزرگاہ بنا نے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

    محمد نواز شریف نے کہا کہ پرانے لاہور کی اصل حالت میں بحالی ضروری ہے، کیونکہ دنیا کے کئی ممالک خصوصاً یورپ نے اپنے شہرو ں کو صدیوں بعد بھی پرانی شکل میں محفوظ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل لاہور کو انڈو پاک کا ثقافتی مرکز سمجھا جاتا تھا، لیکن تجاوزات کی وجہ سے اب کوئی تاریخی بازاروں میں جانا پسند نہیں کرتا۔

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قدیم لاہور کی بحالی پر کام جاری ہے اور چند سالوں میں شہر کی ایک نئی شکل نظر آئے گی انہوں نے واضح کیا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی کے ساتھ انہیں برقرار رکھنا بھی ضروری ہے اور اس کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے کم از کم 115 عمارتیں تاریخی ورثہ کی حیثیت رکھتی ہیں، جبکہ کالونیل دور کی 75 قدیمی عمارتوں میں سے 48 عمارتوں پر بحالی کا کام جاری ہے۔

  • بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

    بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

    بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے نوشکی دالبندین شاہراہ دھماکے کے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث علاقے میں ہر قسم کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    دوسری جانب ایم ایس میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال نوشکی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    جبکہ قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

    امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار، درجن سے زائد افراد ہلاک

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے اور آئی بی کے افسران سے ملاقات کے دوران انسانی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم نے ججا گینگ کی گرفتاری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گینگ انسانی اسمگلنگ کے کالے دھند ے میں ملوث تھا، جو ملک کی بدنامی کا باعث بنا انہوں نے اس مکروہ کاروبار کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے عمل سے کئی معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں انسانی اسمگلنگ اور کشتی حادثات میں پاکستان کا نام لیا گیا، جو ملک کے لیے افسوسناک ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور اس جرم میں ملوث عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔

    امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار، درجن سے زائد افراد ہلاک

    انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک کا وقار بلند کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور اس جرم کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھیں۔

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

  • امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار،  درجن سے زائد افراد ہلاک

    امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار، درجن سے زائد افراد ہلاک

    امریکی ریاست میزوری میں طوفانی بگولوں (ٹورنیڈوز) کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی مکانات اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس اور موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ طوفان امریکی وسط مغرب اور جنوب مشرقی علاقوں میں رات بھر شدید تباہی مچاتا رہاامریکی محکمہ موسمیات کے ماہر ڈیوڈ روتھ کے مطابق آرکنساس، الینوائے، مسیسیپی اور میزوری میں 26 طوفانوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم ان کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ الاباما اور مسیسیپی میں ہفتہ کے روز مزید شدید طوفانوں کا امکان ہے، جس میں 30 فیصد تک طوفا نی بگولے بننے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں، میزوری کے اوزارک کاؤنٹی میں بیکرز فیلڈ کے قریب 2 افراد اور بٹلر کاؤنٹی میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ دیگر 7 افراد مختلف علاقوں میں جاں بحق ہوئے۔

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

    ادھر اوکلاہاما اور آرکنسا میں بھی اموات ہوئیں مختلف ریاستوں میں طوفان نےدرجنوں گھروں کو زمین بوس کردیا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ٹیکساس اور اوکلاہاما میں طوفان کے سبب جنگلات میں 100 مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔

    اس کے علاوہ میزوری، الی نوائے، انڈیانا، ٹیکساس اور آرکنسا میں 2 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے بھی محروم ہیں جبکہ مسیسپی، مشری لوزیانا اور مغربی ٹینیسی کے بھی طوفان کی زد میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    آزاد کشمیر : ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور فلوریڈا پین ہینڈل اور اٹلانٹا سمیت مزید مشرقی علاقوں کو آدھی رات تک متاثر کر سکتا ہے۔

  • مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ریاست کیرالہ میں گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے سماجی رہنما گوپی ناتھ نائر کے مجسمے کی تقریب رونمائی کی جس دوران انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ایسا زہر ہے جو بھارت کی بنیادوں میں پھیل کر انہیں تباہ کر نے کی کوشش کر رہا ہے اگر یہ زہر ختم نہ کیا گیا تو بھارت کے ٹکرے ہوجائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق تشار گاندھی کا یہ بیان آر ایس ایس اور بی جے پی کو برداشت نہ ہوا اور ان کے کارکنوں نے ایک مقام پر تشار گا ندھی کی گاڑی کو روک کر ان پہ حملہ کیا مگر محافظوں نے انہیں بچا لیا اس حملے کے بعد تشار گاندھی نے کہا میں قوم کے غداروں اور دغا بازوں کے خلاف بولتا رہوں گا اگر گاندھی جی کے قاتلوں کی اس خطرناک اولاد کا راستہ نہیں روکا گیا تو یہ ایک دن انکا مجسمہ بھی گرا دیں گے۔

    موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل

    انہوں نے کہا کہ اب آرایس ایس کے خلاف لڑائی تحریک آزادی ہندوستان سے زیادہ اہم ہو چکی، یہ جماعت بھارتی قوم کی سب سے بڑی دشمن ہےوہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف اپنے حالیہ بیانات سے نہ تو پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی ان سے معافی مانگیں گے۔

    اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلا بازوں کی واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے

  • موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل

    موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل

    چنئی: بھارت کے نامور موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل ہوگئے –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول میوزک کمپوزر اے آر رحمان کو اتوار کی صبح سینے میں درد کے باعث چنئی کے گریمس روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے انہیں صبح 7:30 بجے کے قریب ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے ای سی جی اور ایکو کارڈیوگرام سمیت مختلف ٹیسٹ کئے۔

    اسپتال کے قریبی ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ ان کا انجیوگرام بھی ہوسکتا ہے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

    اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلا بازوں کی واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اے آر رحمان نے چنئی میں اپنے کنسرٹ میں برطانوی گلوکار ایڈ شیران کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔ ایک ہفتہ بعد انہیں بالی ووڈ فلم چاوا کے میوزک لانچنگ کو موقع پر بھی دیکھا گیا تھا۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اے آر رحمن کی سابقہ ​​اہلیہ سائرہ بانو بھی حال ہی میں اچانک طبی مسئلہ کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں ان کی سرجری کرنی پڑی اس خبر کی تصدیق ان کے وکیل وندنا شاہ کی جانب سے کی گئی تھی۔

    آزاد کشمیر : ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    واضح رہے سائرہ بانو اور اے آر رحمان نے شادی کے تقریباً 29 سال بعد 19 نومبر 2024 کو علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔