Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کل اتوار کو موسم کیسا رہے گا؟

    کل اتوار کو موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اتوارکے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ایم ڈی کے مطابق اتوارکے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا رات اور صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، ،ا وکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند /سموگ چھائے رہنے کی توقع ہےجبکہ صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی بھی توقع ہے۔

    طیارہ حادثہ، روس نے آذربائیجان سے معافی مانگ لی

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے ذیادہ محسوس ہوسکتی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 8 ڈگری جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے، صوبے بھر میں سردی کی شدید لہر بدستور برقرار ہے۔

    غزہ ملین مارچ بین الاقوامی دنیا پر ایک مثبت اثر ڈالے گا،حافظ نعیم

    دیہی سندھ کے تھرپارکر اور بلوچستان کی شمال مشرقی اور شمال مغربی سمت کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے مختلف اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 3 سے5 ڈگری کم ریکارڈ ہوسکتے ہیں جبکہ بالائی اور وسطی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    ڈاکٹرعاصم کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، آصف زرداری

  • طیارہ حادثہ، روس نے آذربائیجان سے معافی مانگ لی

    طیارہ حادثہ، روس نے آذربائیجان سے معافی مانگ لی

    ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے "المناک حادثے” پر معافی مانگ لی-

    باغی ٹی وی: رواں ہفتے قازقستان میں آذربائیجان ایئرلائنز کے طیارے کے حادثے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے یہ طیارہ بدھ کے روز آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے جمہوریہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کی جانب جا رہا تھا راستے میں، یہ قازقستان کی حدود میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی صدارتی دفتر کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے روسی فضائی حدود میں طیارہ حادثے پر معذرت کی ہے تاہم انہوں نے روسی غلطی کا باقاعدہ اعتراف نہیں کیا، روسی صدر نے ٹیلیفون پر آذر بائیجان کے صدر سے طیارہ حادثے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں بتایا کہ آذربائیجان کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت گروزنی میں فضائی دفاعی نظام فعال تھا، اس وقت یوکرینی ڈرون حملے ہو رہے تھے۔

    غزہ ملین مارچ بین الاقوامی دنیا پر ایک مثبت اثر ڈالے گا،حافظ نعیم

    روس کے صدارتی محل کریملن کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے حادثے کو "المناک” قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی تاہم انہوں نے حادثے میں روس کے ممکنہ کردارکے بارے میں کچھ نہیں کہا کریملن کے بیان میں کہا گیا ہے "اس وقت گروزنی، موزدوک اور ولادیکاوکاز پر یوکرینی ڈرونز کے حملے ہو رہے تھے، اور روسی فضائی دفاعی نظام ان حملوں کو روکنے میں مصروف تھا۔”

    ڈاکٹرعاصم کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، آصف زرداری

    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ طیارہ "روسی فضائی حدود میں بیرونی جسمانی اور تکنیکی مداخلت کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں مکمل کنٹرول ختم ہوگیا” آذربائیجان کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کی باڈی میں متعدد سوراخ، مسافروں اور عملے کو پہنچنے والے زخم، اور بچ جانے والے افراد کے بیانات حادثے میں بیرونی مداخلت کو ظاہر کرتے ہیں۔

    پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ابتدائی شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طیارہ ممکنہ طور پر روسی فضائی دفاعی نظام کی وجہ سے تباہ ہوا، جبکہ یورپی یونین نے حادثے کی "آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات” کا مطالبہ کیا ہے روس، آذربائیجان اور قازقستان کے حکام حادثے کی وجوہات کی تحقیقات میں مصروف ہیں، اور ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بیرونی اثرات کو قرار دیا گیا ہے۔ تاہم، روسی حکام نے اس معاملے پر کوئی واضح تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے-

    نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

  • غزہ ملین مارچ بین الاقوامی دنیا پر ایک مثبت اثر ڈالے گا،حافظ نعیم

    غزہ ملین مارچ بین الاقوامی دنیا پر ایک مثبت اثر ڈالے گا،حافظ نعیم

    کراچی: حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو کل کا غزہ ملین مارچ ہماری طرف سے بین الاقوامی دنیا پر ایک مثبت اثر ڈالے گا۔

    باغی ٹی وی: جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ ملین مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کا وجود کلمے کی بنیاد پر ہوا ہے اور پاکستان کے لئے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن پاکستان کے نظام میں وہ تمام چیزیں حاصل نا ہو سکی جس کے لئے یہ ملک بنا تھا،پاکستان کے عوام ہر مسئلے پو لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے پاکستان کے بننے سے پہلے ایک قرارداد پاکستان کے لئے اور دوسری فلسطین کے لئے پیش کی جاتی تھی۔

    ڈاکٹرعاصم کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، آصف زرداری

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائد اعظم نے اسی لئے اسرائیل کو مغرب کی ناجائز پیداوار قرار دیا،42400 لوگ وہ ہیں جو شہید ہوئے اور رپورٹ کیا گیا، کل بھی اسرائیل کی جانب سے اسپتال پر حملہ کیا گیا، یہ نسل کشی اور دہشتگردی ہے جس کو امریکا لیڈ کر رہا ہےفلسطین کی نسل کشی سے امریکا کو فرق نہیں پڑتا یہ وہی امریکا ہے جس نے جاپان پر ایٹم بم پھینکا تھا آج فلسطین میں بچےاور عورتیں شہید ہو رہی ہیں جتنی سردی یہاں ہے اس سے کئی گنا زیادہ سردی فلسطین میں ہے ہمیں اپنے حصے کا کام کرنا ہے۔

    ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے انتہائی قریب پرواز

    دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سڑکیں بندکرنےوالےمزارقائد کےساتھ خالی میدان میں پرامن احتجاج کرلیں،مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے حوالے سے مذاکرات چل رہے ہیں مظاہرین نے ناصر شاہ کو بتایا کہ ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ میں پرامن احتجاج کے حق میں ہوں لیکن احتجاج کی آڑ میں عوام کو تکلیف دینا درست نہیں ایمبولینسوں اور پولیس کی گاڑیوں کا راستہ بھی رک رہا ہے۔

    چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

  • ڈاکٹرعاصم  کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، آصف زرداری

    ڈاکٹرعاصم کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، آصف زرداری

    سکھر: صدر مملکت آصف زرداری نے سکھر میں عالمی معیار کا اسپتال بنانے پر ڈاکٹر عاصم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ
    ڈاکٹرعاصم کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں-

    باغی ٹی وی: آصف زرداری نے سکھر میں ڈاکٹر ضیاالدین اسپتال یونیورسٹی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو جس قیمت کی درخواست کی انہوں نے اس سے سستی قیمت میں ہمیں زمین دی، سکھر میں عالمی معیار کا اسپتال بنایا گیا ، ڈاکٹرعاصم حسین کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، یہاں یونیورسٹی بنانے کا خرچ سندھ حکومت اٹھائے گی۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ حیدرآباد میں اسپتال کی تعمیر کے لئے ذاتی زمین وقف کی ہے، وہاں بھی ان سے اسپتال بنوائیں گے، سکھر کی خدمت ایسے کریں گے جیسے باقی شہروں کی کرتے رہے ہیں، روہڑی کینال کو پختہ کیا جارہا ہے، سالانہ بنیادوں پر 15 ارب روپے روہڑی پر خرچ ہوں گے، جو کاربن کریڈٹ سے آئے ہیں، ان پیسوں کو اس لئے لگایا جارہا ہے تاکہ سارا پانی یہاں سے پکا ہوکر نکلے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان میں جدید اسپتال بنائیں، ہم تمام دوستوں کوتنبیہ کرتے ہیں کہ غریب عوام کی بھرپور خدمت کریں۔

    پرندوں کی بیٹ اگلی فلو وبا روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تحقیق

    اسٹیٹ بینک کا انعامی بانڈز کے حوالے سے اہم اعلان

    ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے انتہائی قریب پرواز

  • پرندوں کی بیٹ اگلی فلو وبا  روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تحقیق

    پرندوں کی بیٹ اگلی فلو وبا روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تحقیق

    نیو جرسی: امریکہ میں سائنسدانوں نے پرندوں کی بیٹ کو اگلی فلو وبا کو روکنے کے لیے تحقیق کا ذریعہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق پرندوں کی بیٹ، جسے گوانو بھی کہا جاتا ہے، وائرسز کا مرکز ہے اور فلو کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، ڈیلاویئر بے جہاں ہر سال بہار میں تقریباً 25 اقسام کے پرندے آتے ہیں، اس تحقیق کے لیے ایک اہم مقام ہے۔

    سی این این کے مطابق یہ تحقیق سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہسپتال کے سائنسدانوں کی ٹیم کر رہی ہے، جو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی مالی معاونت سے چل رہی ہے ڈاکٹر پامیلہ میکنزی اور ان کے ساتھی پیٹرک سیلر چار دہائیوں سے پرندوں کی بیٹ جمع کر رہے ہیں ڈاکٹر میکنزی نے سی این این کو بتایا، "یہاں ہر طرف قیمتی مواد موجود ہے۔”

    اسٹیٹ بینک کا انعامی بانڈز کے حوالے سے اہم اعلان

    نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے وائرولوجسٹ ڈاکٹر رابرٹ ویبسٹر نے سب سے پہلے اس بات کو سمجھا کہ فلو وائرس پرندوں کی آنتوں سے آتا ہے یہ تحقیق ان کی تخلیق ہے اور اگرچہ وہ اب 92 سال کے ہو چکے ہیں اور ریٹائر ہو چکے ہیں، وہ اب بھی ٹیم کے ساتھ شامل رہتے ہیں ویبسٹر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پرندوں کے جسم میں یہ وائرس نظامِ تنفس کی بجائے آنتوں میں بڑھتا ہے اور پرندے اسے پانی میں بیٹ کے ذریعے پھیلاتے ہیں۔

    سنہ 1985 میں پہلی بار ویبسٹر اور ان کی ٹیم نے ڈیلاویئر بے کا دورہ کیا، جہاں 20 فیصد بیٹ کے نمونوں میں فلو وائرس پایا گیا یہ علاقہ اس وقت سے پرندوں میں فلو وائرسز کی نگرانی کے لیے اہم مقام بنا ہوا ہےتحقیق کرنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہاں کسی نئے فلو وائرس کی دریافت دنیا کو وبا کے حوالے سے پہلے سے خبردار کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

    پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی

    ڈاکٹر رچرڈ ویبی، جو اب اس منصوبے کی نگرانی کرتے ہیں، اسے فلو وائرسز کی طویل المدتی تحقیق کا ایک منفرد منصوبہ قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطرے، چاہے وہ طوفان ہو یا وبا، کی پیش گوئی کے لیے ہمیں موجودہ حالات کو سمجھنا ہوگا” ڈاکٹر ویبی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے جانوروں میں فلو وائرس کی تحقیق کے مرکز کے سربراہ بھی ہیں کا کہنا ہے کہ پرندوں کی بیٹ کے ذریعے وائرس کی حرکات کو سمجھنا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکی کسانوں کو انتہائی پیتھوجینک برڈ فلو کا مقابلہ کرنا پڑا ہو 2014 میں، یورپ سے ہجرت کرنے والے پرندے شمالی امریکہ میں H5N8 وائرس لائے۔ جارحانہ طور پر 50 ملین سے زیادہ پرندوں کی موت کے نتیجے میں، اس وباء کو روک دیا گیا اور امریکہ برسوں تک انتہائی پیتھوجینک برڈ فلو وائرس سے پاک رہا۔

    ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے انتہائی قریب پرواز

    تاہم، اسی حکمت عملی نے H5N1 کو نہیں روکا ہے۔ H5N1سن 2021 کے آخر میں امریکہ پہنچا، اور متاثرہ مرغیوں میں پھیلنا جاری ہے۔ پچھلے دو سالوں میں، H5N1 وائرس نے ممالیہ جانوروں کی بڑھتی ہوئی اقسام جیسے بلیوں، لومڑیوں، اوٹروں اور سمندری شیروں کو بھی متاثر کیا ہت ، جس سے وہ انسانوں میں آسانی سے پھیلنے کے ایک قدم کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

    H5N1 وائرس انسانوں کو متاثر کر سکتے ہیں، لیکن یہ انفیکشن اب تک ایک شخص سے دوسرے شخص تک نہیں پہنچتے ہیں کیونکہ ہماری ناک، گلے اور پھیپھڑوں کے خلیات پرندوں کے پھیپھڑوں والے خلیوں سے قدرے مختلف ریسیپٹرز رکھتے ہیں۔

    امبانی خاندان گائے کی کس خاص نسل کا دودھ پیتا ہے؟

    تاہم، اسے تبدیل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔سائنس جریدے میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں پتا چلا ہے کہ وائرس کے ڈی این اے میں ایک اہم تبدیلی اسے انسانی پھیپھڑوں کے خلیات تک پہنچنے کی اجازت دے گی کیپ مے کی ٹیم کو پہلے کبھی بھی ان پرندوں میں H5N1 نہیں ملا تھا جنہوں نے وہاں نمونے لیے تھے لیکن کئی ریاستوں میں گائے میں وائرس پھیلنے کے ساتھ، وہ حیران تھے کہ یہ اور کہاں ہو سکتا ہے کیا یہ ان پرندوں تک بھی پہنچ گیا تھا؟

    چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    ایک ہفتے کے دوران ٹیم 800 سے 1000 نمونے جمع کرے گی، نمونوں میں فلو کے کسی بھی وائرس کو ترتیب دیا جائے گا – وائرس کے جینیاتی کوڈ کے صحیح حروف کو پڑھا جائے گا – اور ایک بین الاقوامی ڈیٹا بیس پر اپ لوڈ کیا جائے گا، ایک قسم کی ریفرنس لائبریری جو سائنسدانوں کو انفلوئنزا کے تناؤ کو ٹریک کرنے میں مدد کرتی ہے جب وہ دنیا کا چکر لگاتے ہیں-

  • اسٹیٹ بینک کا  انعامی بانڈز کے حوالے سے اہم اعلان

    اسٹیٹ بینک کا انعامی بانڈز کے حوالے سے اہم اعلان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انعامی بانڈز کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا ہے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 75 سو روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسزکارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جاسکتے ہیں-

    ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے انتہائی قریب پرواز

    اسٹیٹ بینک نے بانڈر خریداروں کو خبردار کیا ہے کہ آخری تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی،اس لیے ان بانڈز کو واپس کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے ضروری اقدامات کرلیں۔

    پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی

  • ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے انتہائی قریب پرواز

    ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے انتہائی قریب پرواز

    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلائی جہاز نے سورج کے انتہائی قریب پرواز کر کے تاریخ رقم کر دی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں کو پارکر سولر پروب سے گزشتہ رات سگنل موصول ہوا،س سے پہلے خلائی جہاز سورج سے خارج ہونے والے انتہائی شدید درجہ حرارت اور بے تحاشہ تابکاری کو برداشت کرتے ہوئے سورج کی بیرونی فضا میں38 لاکھ میل کے فاصلے پر پرواز کر رہا تھا، اس دوران اس کا زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

    اس حوالے سے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز محفوظ اور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے ناسا کے مشن سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ سورج درحقیقت کام کیسے کرتا ہے۔

    پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی

    واضح رہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا کا تیار کردہ پارکر سولر پروب انسانوں کی تیار کردہ تیز ترین سواری ہے اس نے انسانوں کی تیار کردہ تیز ترین چیز کا ریکارڈ 4 لاکھ 30 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرکے قائم کیا ہے اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈ پارکر سولر پروب کے پاس ہی تھا جو اس نے کچھ عرصے قبل 3 لاکھ 97 ہزار 736 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرکے قائم کیا تھاسورج کی حرارت سے تحفظ فراہم کرنے والی شیلڈ سے لیس یہ مشن سورج کی سطح کے 38 لاکھ میل قریب گیا۔

    امبانی خاندان گائے کی کس خاص نسل کا دودھ پیتا ہے؟

    اس مشن کو سورج کی باہری کرہ ہوائی یا کورونا کے سفر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو طاقتور شمسی طوفانوں کے ذریعے زمین پر اثرات مرتب کرتا ہے،ہمارے نظام شمسی کے ستارے کو سمجھنے کے لیے یہ ائیر کرافٹ سورج کے قریب ترین گیا۔

    24 دسمبر کو یہ مشن سورج کے قریب گیا مگر اس کی جانب سے 27 دسمبر کو زمین پر ایک beacon tone بھیج کر محفوظ ہونے کی تصدیق کی جائے گی سورج کے قریب ترین جانے کے لیے لگ بھگ 10 فٹ لمبے ائیر کرافٹ نے سورج کے مدار میں 22 چکر لگائے، ہر چکر کے ساتھ یہ سورج کے کورونا کے قریب تر ہوگیا اور اس دوران پارکر سولر پروب کی رفتار میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا گیا۔

    چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    خیال رہے کہ حجم کے لحاظ سے سورج ہمارے سیارے سے 3 لاکھ 33 ہزار گنا زیادہ بڑا ہے، تو اس کے گرد چکر لگانے کے لیے بہت زیادہ رفتار کی ضرورت ہوتی ہے تو سورج کے قریب جاتے ہوئے اس مشن نے 4 لاکھ 30 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرکے نیا ریکارڈ بنایا۔

    4 لاکھ 30 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے گرد 17 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چکر لگا رہا ہےاسی طرح اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ نے 2021 میں لگ بھگ 21 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا تھاسورج کے قریب ترین جانے کے سفر کے دوران اس مشن نے سورج کے کورونا کے بارے میں اہم ڈیٹا بھی اکٹھا کیا۔

    نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

  • امبانی خاندان گائے کی کس خاص نسل کا دودھ پیتا ہے؟

    امبانی خاندان گائے کی کس خاص نسل کا دودھ پیتا ہے؟

    ایشیا کے امیر ترین ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا خاندان ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاص طور پر پالی جانے والی ڈچ گائے کی نسل کا دودھ پیتا ہے جسے ہولسٹین فریزین کہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر آدمی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اور ان کا خاندان ہر چیز میں بہترین چیز کے سوا کچھ نہیں پسند کرتے،امبانی پونے میں 35 ایکڑ پر محیط ڈیری فارم بھاگیہ لکشمی ڈیری میں پالی جانے والی ہولسٹین فریزیئن گایوں کا دودھ پیتے ہیں جہاں 3000 سے زیادہ گائیں پالی جاتی ہیں اور دوہی جاتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اعلیٰ نسل کی ہولسٹین فریزئین گایوں کو پینے کے لیے باقاعدہ RO پلانٹ کا پانی دیا جاتا ہے اور خصوصی طور پر درآمد شدہ ربڑ کَوَر کے گدوں پر انہیں آرام کروایا جاتا ہے نتیجے کے طور پر ہولسٹین فریزین گائے انتہائی غذائیت سے بھرپور دودھ پیدا کرتی ہے جو A1 اور A2 بیٹا کیسین پروٹین دونوں سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے صحت مندی کے لیے ایک مقبول انتخاب بناتی ہے، اس ڈچ گائے کی نسل کا دودھ میکرو نیوٹرینٹس، مائیکرو نیوٹرینٹس، ضروری چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور یہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی صحت میں مدد کرتا ہے۔

    پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی

    چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

  • پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی

    پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی

    لاہور: لاہور سفاری زو کے بعد لاہور چڑیا گھر بھی نیلام کردیا گیا،چڑیا گھر 50 کروڑ میں نیلام کیا گیا-

    باغی ٹی وی: لاہور چڑیا گھر کی ری ویپنگ کا منصوبہ 2023 میں نگران حکومت نے شروع کیا تھامنصوبے پر ایک ارب 83 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہےتعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے بڑی تعداد میں نئے جانور،پرندے اور ریپٹائلز بھی لائے گئے ہیں تاہم بیرون ملک سے بعض نئے جانور ابھی لائے جانے باقی ہیں لاہور چڑیا گھر میں ہولوورس ورچوئل رئیلٹی کا نیا اضافہ کیا گیا ہے ہولوورس پر تقریبا دو کروڑ روپے لاگت آئی ہے 60 ملین صرف بلڈنگ کی تعمیر پرخرچ ہوئے ہیں جبکہ 200 ملین کا سامان خریدا گیا ہے۔

    چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کے مطابق چڑیا گھر کا ٹھیکہ 3 سال کیلئے 50 کروڑ روپے میں نجی کمپنی کو دیا گیا ہے کمپنی جنوری کے پہلے ہفتے انتظام سنبھال لے گی ، نیلامی میں لاہور چڑیا گھر کی مال روڈ اور لارنس روڈ کی پارکنگ ٹکٹ،انٹری ٹکٹ، فش ایکوریم، ہولوور س،ورچوئل رئیلٹی،واک تھروایوری اور سانپ گھر کی انٹری ٹکٹ کے ٹھیکے کی نیلامی کی گئی ہے۔

    لاہور چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ 100 روپے، ایکوریم 100 روپے، سانپ گھر 200 روپے، واک تھرو ایوری 100 روپے، مکسڈ رئیلٹی 100 روپے، ورچوئل رئیلٹی 200 روپے اور زو ہولو ورس300 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ پارکنگ فیس الگ سے ہے۔
    نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

    نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن نے بتایا کہ انہیں حیران کن حدتک کامیابی ملی ہے اور یہ سب ڈی جی وائلڈلائف اور زومینجمنٹ کمیٹی کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ابھی مزید الیکٹرک جھولوں، ہارس رائیڈ، جمپنگ کیسل اور کینٹین کے ٹھیکوں کی نیلامی بھی ہوگی انٹری ٹکٹ اور پارکنگ کے بعد کیفے ٹیریا کے ٹھیکوں کی نیلامی سے بھی خطیر رقم حاصل ہوگی۔

    اس حوالے سے وائلڈلائف حکام نے بتایا اس وقت 100 روپے انٹری ٹکٹ اور پارکنگ فیس ہے ان میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا نئی سہولتیں کے ٹکٹ الگ ہوں گے اور یہ سہولتیں پہلے موجود نہیں تھیں سانپ گھر تھا لیکن اس کی انٹری ٹکٹ الگ تھی۔

    اسرائیل کی جانب سے شام پر نیوکلئیر حملہ کرنے کا دعویٰ

  • چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عوام اور بجلی کمپنیاں اپنی مرضی سے سستی بجلی کی خرید و فروخت کرکے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا سکیں گے۔

    باغی ٹی وی:اویس لغاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ہم چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے، پہلے صنعتوں کوساڑھے 58 روپے کا ملنے والا بجلی کا یونٹ اب 47 روپے 17 پیسے میں فراہم کیا جارہا ہے، ہم نے اپنی انڈسٹری سے سالانہ 150 ارب کی کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیا ہے۔

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بدانتظامی اور بے ایمانی کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام ناکارہ ہوگیا تھا، اس میں بہتری لانے کے لیے وزیرا عظم نے پاور ڈویژن کی سفارش پر ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دی ہے، این ٹی ڈی سی کو تین حصوں میں تقسیم کرکے نئے سال میں ایک عالمی سطح کی کمپنی سامنے آئے گی، اس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، جو فروری میں مکمل ہوجائےگا۔

    کافی اور چائے سر اور گردن کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اسی اثنا میں مارکیٹ آپریٹرز کے آزدانہ نظام کا نہ صرف اعلان کیا، بلکہ کابینہ سے اس کی منظوری کے بعد قوانین بناکر اس کا آغاز کر دیا ہے اس کمپنی کے قیام کی منظوری کئی دہائیوں سے رکی ہوئی تھی، الحمد اللہ ہم نے یہ کام وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کرکے دکھا دیا ہے، آپ کے بجلی کے ترسیلی نظام میں رکاوٹیں تھیں، رحیم یار خان تا مٹیاری ٹرانسمیشن لائن نہیں بن پارہی تھی، غازی بروتھا سے فیصل آباد تک لائن نہیں مکمل ہو پارہی تھی، جنوب میں بجلی کا ترسیلی نظام، جس نے سستی بجلی فراہم کرنی تھی، وہ غیر فعال ہوکر رہ گیا تھا۔

    نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

    اویس لغاری نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے بعد عوام کو اس کے ثمرات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان کے سامنے جوابدہ ہیں، چاہتے ہیں صارف کی دلچسپی برقرار رہے، بجلی کی ڈسٹری بیوشن کی نجکاری کے بعد یہ کام مزید اہمیت اختیار کر جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نیپرا میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، نیپرا حکام کو مشاورت میں شامل کرکے سفارشات تیار کریں گے، جنہیں کابینہ میں پیش کیا جائے گا، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرح نیپرا میں بھی اصلاحات کی جانی چاہئیں آئی پی پیز میں کس کے ساتھ کیا ہوا، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، یہ ٹاسک فورس کی ذمہ داری ہے، لیکن ایک آپشن فرانزک آڈٹ کا بھی ہے، جن سے معاہدے ختم کیے گئے ان میں 18 آئی پی یپز شامل ہیں-

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے اخبار میں پڑھا ہے کہ نیپرا کی جانب سے ایک آئی پی پی کا فرانزک آڈٹ کرنے کے لیے اشتہار دیا گیا ہےبانی پی ٹی آئی نےآئی پی پیز کو فرانزک آڈٹ سے بچایا اور انہیں چھوٹ دی گئی،رواں مالی سال کی ششماہی مکمل ہوجائےتو جنور ی کے پہے ہفتے میں تفصیلات دیں گے، تاہم 5 ماہ کے اعداد و شمار میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم ہوئے ہیں، سر کلر ڈیٹ بھی کئی سو ارب روپے کم ہوا ہے، اس بار امید ہے کہ جو بجٹ ہم نے سرکلر ڈیٹ کے لیے مختص کیا تھا، وہ اس بار بہت کم خرچ ہوگا۔

    اسرائیل کی جانب سے شام پر نیوکلئیر حملہ کرنے کا دعویٰ

    انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے 1 ہزار ارب روپے سے زیادہ بچائے، اضافی بجلی پر ہم نے 26 روپے فی یونٹ کے ساتھ ریلیف دیا، بلوچستان میں 80 سے 85 ارب روپے کا ٹیوب ویل کی مد میں نقصان ہوتا تھا، وہ ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل ہو رہے ہیں، 5 آئی پی پیز پلانٹ کے ساتھ معاہدے ختم کر دیئے ہیں، ان سے معاہدے ختم ہونے سے 411 ارب روپے کی بچت ہو گی، بگاس کے 8 پلانٹس کے ساتھ معاہدوں میں 238 ارب روپے بچت ہو گی پی ٹی آئی حکومت کے فارمولوں پر چلتے تو اگلے 10 سال عوام بجلی کی اضافی قیمت ادا کرتے، کمپنیوں میں کوئی سفارشی بورڈ نہیں، بجلی کی کمپنیوں کے نقصانات کو زیرو پر لائیں گے، کیپیسٹی پیمنٹ کم کر کے بجلی سستی کریں گے۔

    شادی شدہ جوڑے کی خود بنائی گئی جسمانی تعلقات کی ویڈیو موبائل چوری ہونے پر وائرل

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے امور زیر بحث آئے، اجلاس کے شرکاء کو لیسکو، پیسکو اور فیسکو کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-25ء میں نومبر تک لیسکو کی ریکوری 96.82 فیصد، پیسکو کی ریکوری 87.98 فیصد اور فیسکو کی ریکوری 97.57 فیصد رہی، مالی سال 2024-25 میں نومبر تک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کے حوالے سے لیسکو 13.04 فیصد، پیسکو 33 فیصد جبکہ فیسکو 6.01 فیصد ہے۔

    یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچائیں،خواجہ آصف

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیسکو نے 223365 تھری فیز اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنے ہیں جن میں سے 49470 کی تنصیب ہو چکی ہے، پیسکو نے 152559 اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنی ہے جن میں سے 51173 کی تنصیب ہو چکی ہے اور فیسکو نے 192311 اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنی ہے جن میں سے 11276 کی تنصیب ہو چکی ہے۔

    لیسکو، پیسکو اور فیسکو کے صارفین کو شکایت کے ازالے اور دیگر خدمات کے حوالے سے کال سینٹرز، ای میلز، ویب سائٹس، انٹریکٹو وائس رسپانس، نیپرا کی موبائل اور ویب سروسز کی سہولیات حاصل ہیں۔ کہا گیا کہ بجلی کی ترسیل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے حوالے سے ہیلپ لائن 118 کی تمام موبائل فون آپریٹرز سے مفت رسائی یقینی بنائی جا رہی ہےاس مالی سال نومبر تک لیسکو نے 99.2 فیصد، پیسکو نے 99.9 فیصد اور فیسکو نے 99.7 فیصد تک شکایات کا ازالہ کیا۔

    پی ٹی آئی کے حق میں بات کرنے کو تیار ، آپ غلطی تو مانیں،خواجہ سعد رفیق

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت لائی جا سکے، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، وزیر اعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوزکی تعیناتی میں سست روی پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پر کی جائے،بھرتیوں کے عمل میں شفافیت پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ نیپرا کے ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    لاہور: ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتوں کی تعداد 96 فیصد ہوچکی،سروے