Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران خان پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے،مصدق ملک

    عمران خان پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے،مصدق ملک

    لاہور: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ خان صاحب پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کےلیے تیار تھے آگے بڑھنا ہے تو ڈائیلاگ کریں، جب تک ہمارے لوگ مل نہیں بیٹھیں گے مسئلہ کب حل ہوگا، پی ٹی آئی سے سے بات چیت خوش آئند ہے بات چیت شروع ہو گئی، ریڈ لائن یلو گرین پر گفتگو ہوگی،پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے ایک سو نوے ملین سیاست سے پہلے ہے، سائن کیا ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کا معاہدہ کیا پھر اسے سیل کردیا کہ سٹیٹ کی جاگیر قرار دیدیا، چار سو کینال زمین لی ٹرسٹ ہے جناب نے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کے والد انتقال کر گئے

    مصدق ملک نے کہا کہ سعد رفیق اور خرم دستگیر الیکشن ہار گئے لیکن دھاندلی کا رونا نہیں رویا، لوگوں سے ووٹ مانگا، الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو خود دیکھیں کون سا فارم 47 یا 45 ہے تلاش کریں، آپ صرف ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کو خط لکھنے ہیں بینک کرپٹ ہونے دیں ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف امریکہ میں قرارداد پاس کروائیں کوئی آپ سے پوچھے کیوں، ڈیوڈ فینٹن جو ایٹمی پروگرام کے خلاف لابنگ کررہا ہے آپ نے اسے پیسے دے کر ہائر کیا ہے۔

    چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

    مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکہ کو خط قرارداد اور پریشر ڈالتے ہیں آپ آئیں سر آنکھوں پر تعمیری بات کریں معیشت پر بات کریں الیکشن پر بات کریں، آپ کی ہماری کوئی دشمنی نہیں دوست ہیں سیاسی تناؤ کی نذر ملک کو مت کریں ہم پر الزامات کریں جھگڑا کریں، نو سے دس ماہ میں کون سی کرپشن سامنے آئی ہے، کرپشن محکموں میں ہے بجلی و پانی میں کرپشن ہوتی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کے والد انتقال کر گئے

    سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کے والد انتقال کر گئے

    پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عمر گل کے والد نادر خان انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی: خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے پشتخرہ قبرستان پشاور میں ادا کی جائے گی،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے سابق کرکٹر عمر گل کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، چیئرمین پی سی بی نے سوگوار خاندان کے لیے صبر اور استقامت کے ساتھ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور ان کے لیے دعا بھی کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے 16 اکتوبر 2020 کو تینوں فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا،عمر گل نے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹئی20 میچوں میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

    بھارتی دہشت گردی، پاکستان کا دفاع اور ٹرمپ کی پالیسی، تجزیہ : شہزاد قریشی

    چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

    عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

  • بھارتی دہشت گردی، پاکستان کا دفاع اور ٹرمپ کی پالیسی، تجزیہ : شہزاد قریشی

    بھارتی دہشت گردی، پاکستان کا دفاع اور ٹرمپ کی پالیسی، تجزیہ : شہزاد قریشی

    پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کسی عالمی طاقت کے توازن میں بگاڑ کے لئے کسی بھی قسم کے عزائم نہیں رکھتا یہ بات امریکہ سمیت مغربی ممالک جانتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے بارے میں ایک متنازعہ فیصلہ کیاہے۔ بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے کو لے کر ہمارے سیاستدانوں نے دلیل کے بجائے غلیل اٹھا لی ہے جیسا کہ ملک کے صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں امریکہ کو للکارا ہے۔ یہ جانتے ہوئے کہ بائیڈن انتظامیہ اور ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں بہت فرق ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان کے بارے کیا پالیسی ہوگی ۔ بہت ہی تھوڑا فاصلہ باقی ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک جانتے ہیں کہ بھارت پاکستان کو لیکر کس پالیسی پر گامزن ہے ۔ بھارت کے جارحانہ عزائم سے امریکہ سمیت عالمی قوتیں آگاہ ہیں اور پاکستان کو اپنی سلامتی اور بقا کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا دفاع مضبوط رکھنے کا پورا حق ہے۔پاکستان کے دفاع کو مستحکم دیکھ کر بھارت کو تکلیف ہے۔ بھارت نے خود خطے میں سب سے زیادہ تباہ کن ہتھیار حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ عالمی طاقتوں سے دفاعی نظام حاصل کر رکھا ہے ۔ اُمید ہے کہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ بائیڈن انتظامیہ کے ان فیصلوں پر عمل نہیں کرے گی امریکہ اور پاکستان دونوں اتحادی ملک ہیں پاکستان نے 9/11 کے بعددہشت گردی کے خاتمے کے لئے جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ آج تک پاکستان دہشت گردی کی زدمیں ہے ۔عالمی دنیا یہ بھی جانتی ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کا کردار کیا رہا اور بھارت افغانستان میں قیام امن کو برباد کرنے کا کردار ادا کرتا ہے۔ دہشت گردوں کی پشت پناہی میںملوث رہا جبکہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھی ملوث رہا جس کا ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہے۔ نئی آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ مشرق وسطیٰ سمیت روس یوکرین جنگ عالمی تجزیہ نگاروں کے مطابق مشرق و سطیٰ میں طویل جنگ نہیں چاہتے جبکہ امریکی دفاعی ادارے چین کو امریکی طاقت اور مفاعدات کے لئے سب سے زیادہ ممکنہ چیلنجز کے طورپر دیکھ رہے ہیں۔ٹرمپ کے پاس عالمی دنیا کے لئے نئی خارجہ پالیسی کا تعین کرنے کا اہم اختیار ہوگا۔ پاکستان کو یاد رکھنا چاہیئے کہ2025 وائٹ ہائوس کی خارجہ پالیسی کا نقطہ نظر 2024 بائیڈن انتظامیہ سے مختلف ہوگا۔ پاکستا ن کو نئی ٹرمپ انتظامیہ کو دلیل کے ساتھ اپنے دفاع اور دیگر مسائل سے آگاہ کرنا ہوگا۔سیاسی جماعتوں کو غلیل سے نہیں دلیل کے ساتھ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات کرنا ہوگی۔

    (تجزیہ شہزاد قریشی)

  • چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

    چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

    بیجنگ: نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے سے قبل ہی چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں کیا۔

    چین کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ ان 7 امریکی فوجی کمپنیوں کے چین میں تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں جن 7 امریکی کمپنیوں اور اِن کی اعلیٰ انتظامیہ پر پابندی عائد کی گئی ہیں انہوں نے تائیون کو ہتھیار فروخت کر کے چین کی سلامتی کے منافی کام کیا تھا امریکا نے تائیوان کی فوجی مدد کرکے چین کی خود مختاری میں مداخلت کی ہے۔

    دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر اہم پیش رفت

    واضح رہے کہ جن 7 کمپنیوں پر پابند عائد کی گئی ہےان میں انسیٹو انکوپوریٹ، ہڈسن ٹیکنالوجیز، سرانک ٹیکنالوجیز، رائتھن کینیڈا، رائتھن آسٹریلیا، ایئر کوم انکوپوریٹ اور اوشی نرنگ انٹرنیشنل ہیں، گزشتہ ہفتے ہی امریکی صدر جوبائیڈن نے تائیوان کی مدد کے لیے فوجی تربیت کی مد میں 895 بلین ڈالر خصوصی طور پر مختص کیے ہیں۔

    کُرم:گرینڈ قبائلی جرگہ دو روز کیلئے ملتوی،معاہدے کےاہم نکات سامنے آ گئے

  • دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر اہم پیش رفت

    دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر اہم پیش رفت

    اسلام آباد: دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ، صدر آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے۔

    باغی ٹی وی: صدرمملکت کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا، قومی اسمبلی جلد سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی، قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی، یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دی تھی،جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان تنازعے کا باعث بننے والے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کے لیے آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

    مدارس رجسٹریشن کے ترمیمی بل کو پارلیمنٹ نے اکتوبر میں منظور کیا تھا لیکن صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعتراضات لگا کر اسے واپس بھیج دیا تھا،صدر آصف علی زرداری نے مدارس کی رجسٹریشن کے لیے پہلے سے موجود قوانین جیسے پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ آرڈیننس 2001 اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹوری ٹرسٹ ایکٹ 2020 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان قوانین کی موجودگی میں نئی قانون سازی غیر ضروری ہے۔

    کُرم:گرینڈ قبائلی جرگہ دو روز کیلئے ملتوی،معاہدے کےاہم نکات سامنے آ گئے

    صدر مملکت نے مزید کہا تھا کہ ’نئے بل میں مدرسوں کی تعلیم کو شامل کرنے سے 1860 کے ایکٹ کے بنیادی اصولوں کے ساتھ تضاد پیدا ہو گا اور اس قانون کے تحت مدرسوں کی رجسٹریشن فرقہ واریت کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہےایک ہی سوسائٹی میں متعدد مدرسوں کی تعمیر سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے اور عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    بعدازاں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بتایا تھا کہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا مسئلہ 26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں حل کر لیا گیا ہے۔

    باباوانگا کے ’اے آئی ورژن‘کی 2025 کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

    ان کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ مل کر مسودے کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اب یہ معاملہ مکمل طور پر طے پا چکا ہے ترمیم کے تحت وزارت تعلیم یا سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے ذریعے مدارس کی رجسٹریشن ہو گی، جس سے مدارس کے تمام دھڑوں کے مطالبات پورے ہو جائیں گےپاکستان پیپلز پارٹی نے بھی اس حل کی تصدیق کی تھی اور امکان ظاہر کیا تھا کہ صدر مملکت جلد ہی آرڈیننس کی منظوری دے دیں گے، جس کے بعد باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

    ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئےضروری ہے،بلاول

  • عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

    عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کردیا-

    باغی ٹی وی:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونوا میں 10 ماہ میں انتہا کی کرپشن میں دیکھنے میں آئی ہے،خیبرپختونخوا میں 152 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جس میں 13.2 کروڑ روپے کی فراڈ ادائیگیاں شامل ہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈی جی پی آر اور محکمہ اطلاعات میں فرضی کمپنیاں بناکر پیسہ سوشل میڈیا رضاکاروں کو دیا جاتا ہے، یہ کمپنیاں وجود نہیں رکھتیں صرف کاغذوں میں موجود ہیں ان کا دفتر بھی کوئی نہیں ہے، مگر اشتہارات کی مد میں انہیں روپے دیئے جارہے ہیں جو آگے جاکر سوشل میڈیا ٹرولنگ اور ریاست مخالف عناصر کی مہم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    کُرم:گرینڈ قبائلی جرگہ دو روز کیلئے ملتوی،معاہدے کےاہم نکات سامنے آ گئے

    انہوں نے کہا کہ 84 ارب روپے کے متفرق اخراجات کیے گئے یعنی پیسے صحت کے لیے مختص کیے گئے مگر ان کا استعمال دھرنے کے دوران وفاق پر چڑھائی کے لیے پٹرول کی مد میں کیا گیا، کئی ایسی مدعات میں رقوم خرچ کی گئیں جو وجود ہی نہیں رکھتیں کیا وجہ ہے کہ پنجاب کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ بن گیا مگر پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال آج بھی مخدوش حالت میں ہے؟ کیونکہ اگر لیڈی ریڈ نگ کی اپ گریڈنگ کے لیے 40 کروڑ روپے آتا ہے تو وہ اسی سوشل سیکٹر میں کسی دورے محکمے کو منتقل کردیا جاتا ہے۔

    باباوانگا کے ’اے آئی ورژن‘کی 2025 کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

    وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کرپشن کے فروغ کےسوا کچھ نہیں کیا، میٹروبس کو جنگلہ بس کہنے والوں نے پشاور میں بی آر ٹی بنائی، خیبرپختونخوا میں مالیاتی بدعنوانیوں میں اضافہ ہوا،خیبرپختونخوا میں 51 کروڑ روپےکی مشکوک ادائیگی کی جارہی ہے،خیبر پختونخوا حکومت کے قرض کا بوجھ 725 ارب روپے ہے۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی اعتراف کیا معیشت ٹھیک ہورہی ہے، ہمیں نصیحتیں کرنے والوں کی اپنی کارکردگی صفر ہے، عوام کے لیے کام کریں سیاسی شعبدہ بازی چھوڑ دیں، خیبرپختونخوا کی امن وامان سمیت دیگر شعبوں میں مدد کے لیے تیار ہیں مذاکرات کامقصد کسی کو این آر او دینا نہیں۔

    ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئےضروری ہے،بلاول

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت جامعات کو اپنے ماتحت کرنا چاہتی ہے، خیبرپختونخوا کی جامعات میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، خیبرپختونخوامیں پولیس ریفارمز ہوتے تو امن وامان کی صورتحال ابتر کیوں ہوئی، آپ طالبان کو واپس لے کر آئے کیونکہ آپ کی دوستی تھی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1122 پرویزالہیٰ کا اچھا منصوبہ تھا، شہباز شریف نے اس کا دائرہ بڑھایا، باتیں اور لشکر کشی کرنے سےعوام کا پیٹ نہیں بھرتا، کُرم میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر دل دکھ رہا ہے، جب کرم کو آپ کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، آپ اسلام آباد میں تھے، آپ پہلے اپنا گھر ٹھیک کر لیتے پھر ہم پر حملہ کرلیتے، آپ کُرم کے لوگوں پر توجہ تو دیتے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

  • کُرم:گرینڈ قبائلی جرگہ دو روز کیلئے ملتوی،معاہدے کےاہم نکات سامنے آ گئے

    کُرم:گرینڈ قبائلی جرگہ دو روز کیلئے ملتوی،معاہدے کےاہم نکات سامنے آ گئے

    کرم کی صورت حال پر کوہاٹ میں منعدقدہ گرینڈ قبائلی جرگہ دو روز کیلئے ملتوی ہوگیا ہے، فریقین میں اتفاق رائے ہوچکا ہے اور فریقین میں سے ایک نے معاہدے پر دستخط سے قبل مشاورت کیلئے دو روز کا وقت مانگا ہے، کرم امن معاہدہ 14 نکات پر مشتمل ہے۔

    باغی ٹی وی : معاہدے کے مطابق لوکل امن کمیٹی کسی بھی تنازع کی صورت میں اسے حل کرے گی، مقامی کمیٹی کی ناکامی کی صورت میں ضلعی کمیٹی معاملے کا حل نکالے گی، ناکامی کی صورت میں گرینڈ جرگہ،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مداخلت کریں گے۔

    امن معاہدے میں کہا گیا ہے کہ بنکرز کو ایک ماہ کے اندر ختم کیا جائے گا، سڑکوں اور شاہراہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی، کسی بھی واقعے کی صورت میں قریبی گاؤ ں کے لوگ ذمہ دار ہوں گے، اراضی تنازعات کو اراضی کمیشن اور رواج کرم (قبائی قانون)کے تحت حل کیا جائے گا دونوں فریقین غیر قانونی بھاری اسلحہ حکومت اداروں کے پاس جمع کرانے کے پابند ہوں گے جس کے قواعد وضوابط مشترکہ کمیٹی طے کرے گی-

    باباوانگا کے ’اے آئی ورژن‘کی 2025 کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

    امن معاہدے میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، امن معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی بھی قبیلہ پناہ نہیں دے گا، گرینڈ جرگہ نے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا ہے، گرینڈ جرگہ فریقین سے مشاورت کے بعدمنگل کو فیصلے سے آگاہ کرے گا۔

    دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں کرم تنازعے کے حل کے لیے جرگہ رات گئے تک جاری رہا، دونوں فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، صرف چند نکات پر ایک فریق نے مشاورت کے لیے دو دن کا وقفہ مانگا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

    بیرسٹر سیف نے بتایا کہ اہلسنت نے اپنے عمائدین اور عوام سے مشاورت کے لیے دو دن کا وقت مانگا ہے، جرگے نے باہمی مشاور ت کے بعد دو دن کا وقت دے دیا ہے، دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ منگل کو دوبارہ شروع ہوگاجرگے میں تمام بڑے نکات پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے،اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بنکرز اور اسلحہ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

    پنجاب پولیس نے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر دلا دیا،قیمت کتنی؟

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک صدی سے زائد پرانے تنازعے کے مستقل اور پائیدار حل کے لئے پرعزم ہے، وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گرینڈ جرگے کی کوششوں سے تنازعہ حل ہونے کے قریب ہے، کمشنر کوہاٹ سمیت پوری انتظامیہ خلوصِ نیت کے ساتھ تنازعے کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے کوششیں کر رہی ہے وزیرِ اعلیٰ نے امدادی کارروائیوں کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کر دیا ہے، ادویات پہنچانے سمیت عوام کو فضائی سروس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

    اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ

  • باباوانگا کے ’اے آئی ورژن‘کی 2025 کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

    باباوانگا کے ’اے آئی ورژن‘کی 2025 کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

    بلغاریہ کی نابینا نجومی خاتون باباوانگا کے ’اے آئی ورژن‘ نے 2025 کے حوالے سے پیشگوئی نے سب کو حیران کر دیا۔

    باغی ٹی وی : 1996 میں وفات پانے والی نابینا نجوبی بابا وانگا نے 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں اور بریگزٹ سمیت کچھ بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی، وہیں اب اے آئی بابا وانگا کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو افق پر کئی قانونی مسائل کے ساتھ، سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا ٹیک بابا وانگا نے 78 سالہ ٹرمپ کو آنے والے سال میں صحت سے متعلق خطرات کا سامنے کرنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نئے سال 2025 میں ٹیک کے دیوتا بننے کے لیے آزمائش کرسکتے ہیں اے آئی بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ دنیا بھر کے سپورٹرز سے رابطہ قائم کرنے کے لیے میڈیا کی ایک بڑی سلطنت بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں یہ اقدام ایلون مسک کے ساتھ ان کی بڑھتی ہوئی دوستی کو متاثرکر سکتا ہے،یہ اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ X کے سی ای او اور دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں۔

    ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئےضروری ہے،بلاول

    حقیقی بابا وانگا، جو 1911 میں وانجیلیا پانڈےوا گشترووا کے نام سے پیدا ہوئے تھے، نے مرنے سے پہلے لکھا تھا کہ 2025 میں دنیا میں زلزلے آئیں گے،اس نے یہ پیشین گوئی بھی کی کہ کرہ ارض ایک تباہ کن جنگ سے لرز اٹھے گا جو AI پیشین گوئیوں سے کچھ مشابہت رکھتا ہے کیونکہ اے آئی نجومی بابا وانگا نے پیشگوئی میں بتایا کہ 2025 میں امریکا کو بحر الکاہل کے شمال مغرب میں ایک بڑے زلزلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے ملک کو سنبھالنا مشکل ہو گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

    بابا وانگا کے اے آئی ورژن نے روسی صدر پیوٹن کے حوالے سے بھی خطرناک پیشگوئی کردی ہےکہ صحت کے جاری مسائل اور بڑھتی ہوئی تنہائی کے باعث ولادیمیر پوتن کے لیے مشکل سال ہونے کی توقع ہےپیوٹن ممکنہ طور پر عوام کی نظروں سے بچتے ہوئے کریملن میں زیادہ وقت گزاریں گے، پیوٹن کی صحت ایک تشویش کا موضوع رہی ہے، وہ پارکنسنز کی بیماری، ریڑھ کی ہڈی کے مسائل، یا دیگر اعصا بی مسائل میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

    پنجاب پولیس نے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر دلا دیا،قیمت کتنی؟

    یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ پیوٹن کو یوکرائن کی جنگ میں AI بابا وانگا کے ساتھ 2025 کو تنازعہ میں ایک ‘ٹرننگ پوائنٹ’ کے طور پر دیکھتے ہوئے کئی دھچکے لگ سکتے ہیں یوکرین سال کے وسط میں بڑے پیمانے پر حملہ کرے گا اور ایک اہم فتح کا دعویٰ کرے گا یہ روس کو مشتعل کرے گا اور یوکرین کو مغربی طاقتوں سے طویل مدتی امداد اور سلامتی حاصل کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

    معیشت کیلئے سب کو ایک پیج پر آنا پڑے گا، وفاقی وزیر خزانہ

    علاوہ ازیں اے آئی بابا وانگا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے لیے بھی 2025 اچھا سال ثابت نہیں ہوگا 2025 کے آخر میں سر کئیر اسٹارمر کو اپنی پالیسیوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا رہے گا بادشاہ چارلس ماحولیاتی خیراتی اداروں کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے شاہی املاک فروخت کرنے کا حیران کن فیصلہ کرسکتے ہیں مزید برآں برطانوی بادشاہ چارلس جو کینسر سے نمٹ رہے ہیں، کو سال کے آخر میں ایک اور صحت کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

    دریں اثنا، کھیلوں میں، AI بابا وانگا نے انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے لیے ایک اچھا سال ہونے کی پیش گوئی کی ہے،شمالی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اسٹرائیکر سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ فٹ بال کی شان کا دعویٰ کرتے ہوئے اگلے عظیم ٹیلنٹ کے طور پر ہیرالڈ ہو گا۔

  • ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئےضروری ہے،بلاول

    ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئےضروری ہے،بلاول

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو ان کی کامیابی پر تہنیتی پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے تہنیتی پیغام میں نومنتخب صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکریٹری محمد سہیل افضل، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، خزانچی عمران ایوب سمیت گورننگ باڈی کے تمام کامیاب ارکان کیلئے اپنی نیک تمناوَں کا اظہار کیا ہے اور کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کی شاندار کامیابی پر پینل کے ذمہ دارن کو بھی مبارکباد دی-

    بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کی شاندار جمہوری روایات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہیں کرا چی پریس کلب ملک میں آزادی اظہار اور خودمختار صحافت کا ایک مضبوط قلعہ رہا ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کی نئی قیادت صحافتی برادری کو درپیش چیلنجز کا جرات اور عزم کےساتھ سامنا کرتے ہوئے آزادی صحافت کے تحفظ کی میراث کو آگے بڑھائے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

    انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غیر متزلزل عزم کے ساتھ صحافی برادری کے جائز حقوق و موقف کی حمایت کرتی رہے گی، ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

  • وزیراعظم شہباز شریف کا  جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

    وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہوئے المناک حادثے کا جان کر دلی دکھ ہوا، حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، ہم دکھ کی اس گھڑی میں کورین عوام اور حکومتِ جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 120 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا طیارہ رن وے سے اتر کر اطراف میں لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جس سے طیارے میں آگ لگ گئی، اب تک 96 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ طیارے میں عملے سمیت مجموعی طور پر 181 افراد سوار تھے۔زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیے جانے کا عمل جاری ہے۔

    جنوبی کوریا، لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 85 افراد ہلاک

    سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیجو ائیر کا طیارہ لینڈنگ کے لیے گراؤنڈ پر اترا لیکن پھر رکے بغیر بیرئیر سے جا ٹکرایا اور تباہ ہو گیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں آسمان پر پھیل گیافائر بریگیڈ کے عملے کو حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی آگ بجھاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موان ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار بوئنگ 737 طیارہ 15 سال پرانا تھا، یہ طیارہ جیجو ائیر کی پرواز 7C-2216 بنکاک سے موان پہنچا تھا اور حادثے کا شکار اسی بدقسمت طیارے نے پرواز 7C-2215 کے طور پر دوبارہ بنکاک جانا تھا-

    اسرائیلی وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہےطیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے، گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثےپر معذرت خواہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اپ اینڈ ڈاؤن کی یومیہ لگ بھگ 16 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، حادثے کے بعد اوساکا، ٹوکیو، جیجو سے موان کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ موان سے ٹوکیو، اوساکا، جیجو، تائی پے، بنکاک روانگی کی 7 پروازیں منسوخ ہیں۔

    اوور سیز پاکستانیوں نے 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

    جنوبی کوریا پولیس اور امدادی اداروں کے 6 سے زائد ہیلی کاپٹر موان ائیرپورٹ پر موجود ہیں جن کے ذریعے زخمیوں یا لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ موان ائیرپورٹ کی تعمیر 1997 میں شروع ہوئی اور 9 نومبر 2007 کو کھولا گیا موان ائیرپورٹ گوانگجو، موکپو اور ناجو کے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرتا ہے، موان ائیرپورٹ سے سالانہ 543247 مسافر استفادہ کرتے ہیں، موان ائیرپورٹ کا انتظام کوریا ائیرپورٹس کارپوریشن کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

    معیشت کیلئے سب کو ایک پیج پر آنا پڑے گا، وفاقی وزیر خزانہ