Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • علیمہ خان  پی ٹی آئی وکلاء  پر برس پڑیں

    علیمہ خان پی ٹی آئی وکلاء پر برس پڑیں

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء اور بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق، علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے وکلاء پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ کر دیا، انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف سے صرف وہی لوگ ملاقات کریں گے جنہیں کوئی باقاعدہ ذمہ داری سونپی گئی ہوعلیمہ خان نے وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگا رکھا ہے؟ ہر شخص صرف ملاقات کے لیے جیل آ جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا بھائی اندر ہے، ہمیں اس سے محبت ہے، ہم اس کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں، لیکن ہر وکیل کو عدا لت میں اضافی پٹیشن دائر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم راجہ اور سلمان صفدر کے پاس ہوگا۔

    اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

    اس موقع پر علیمہ خان نے وکلاء سے گلہ کیا کہ ان کے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فون پر بات نہیں کرائی جا رہی اور نہ ہی انہیں جیل میں کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے نعیم پنجوتھہ سے سخت سوالات کیے کہ وہ کس کس سے ملاقات کر رہے ہیں، اس پر نعیم پنجوتھہ نے جواب دیا، ’میں کسی سے نہیں ملا، جس سے ملا ہوں آپ بتائیں۔

    اس بات پر علیمہ خان مزید غصے میں آگئیں اور انہوں نے سخت لہجے میں نعیم پنجوتھہ کو خاموش ہونے کا کہا موقع پر موجود وکلاء فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے نعیم پنجوتھہ کو ایک طرف لے گئے تاکہ معاملہ مزید نہ بگڑے-

    بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

  • اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

    اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

    اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا-

    باغی ٹی وی: اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اپنے دفاتر کے باہر تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادا ئیگی کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی، ملازمین نے بینرز اٹھا کر مطالبہ کیا کہ تنخواہوں اور واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کی جائے، ا حتجاج کرنے والے ملازمین نے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل اور کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

    اطلاعات کے مطابق مستقل ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جبکہ پرمننٹ ورک مین، ڈیلی ویجز ملازمین، پیکجز ملازمین اور ٹل فردر آرڈر ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، ملازمین کو 2 سے 8 ماہ تک کی تنخواہیں اور واجبات کی ادائیگی ہونا ہے،ملازمین کو کم از کم اجرت 37 ہزار مقرر کرنے کے بجائے 32 ہزار روپے مل رہے ہیں۔

    یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم

    ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

    بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

  • بھارتی اداکارہ  کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

    بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

    ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما نے اپنے دیرینہ دوست ابھینیت کوشیک کے ساتھ سالوں تک رشتے میں رہنے کے بعد خفیہ شادی کی درخواست کی تاہم یہ شادی صرف 4 ماہ ہی چل سکی اور طلاق کی وجہ سے اس کا راز فاش ہوگیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اس جوڑے نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کیلئے شادی کو خفیہ رکھنے کی ڈیمانڈ کی تھی تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
    showbiz
    اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی نے اس شرط پر شادی کی تھی کہ کسی کو اس بارے میں پتہ نہ چلے اور صرف اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی تقریب اداکارہ کے اصرار پر ہی ہوئی تھی، ابھینیت کوشیک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیوی کے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ مبینہ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وہ ان سے علیحدگی چاہتے ہیں۔

    یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم

    ابھینیت کوشیک کی قانونی ٹیم کے مطابق جب اس صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے ادیتی اور ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے شادی کو مذاق قرار دے دیا، ابھینیت کوشیک نے اہلیہ پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ اور ان کے خاندان والے اب علیحدگی کے لیے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پہ فائرنگ، ڈرائیور زخمی

  • یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم

    یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور عوام کو اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر دستیابی پر کمیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کی کاکردگی کو سراہا-

    باغی ٹی وی: وزیرا عظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے اور کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

    وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عوامی نمائندے اور وفاقی وزراء سستی اشیائے ضروریہ کی عوام کی فراہمی کیلئے اسلام آباد میں قائم رمضان بازار ، سہولت اسٹالز اور دیگر مختص مقامات کے دورے یقینی بنائیں، پرائس کنٹرول کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آئے، وزیراعظم

    اجلاس میں وزیر اعظم کو قیمتیں کم کرنے کے اقدامات، سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے قائم کردہ سہولت مراکز اور منافع خوروں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں 16 سہولت سٹالز، 5 رمضان بازار، 18 فیئر پرائس دکانیں اور متعدد دیگر سہولیات قائم کی گئی ہیں،ان سہولیات میں گھی، انڈے، دالیں، چینی، چکن اور دیگر اشیائے خوردونوش مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں-

    معروف کورین پاپ اسٹار اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

    بریفنگ میں کہا گیا کہ 12اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپارٹمنٹل سٹورز میں ڈی سی کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں،رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک منافع خوروں کے خلاف 4915 انسپکشنز، 785 گرفتاریاں اور 728000 روپے کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں-

    بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے آن لائن ایپ استعمال کی جا رہی ہے بیت المال کے تحت اسلام آباد میں 8 مقامات پر مستحق روزہ داروں کو افطاری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے-

    نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

    اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر احسن اقبال، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی، وزیر مملکت طلال چوہدری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے-

  • ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

    ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

    ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی: روسی حکام کے مطابق یوکرین کی جانب سے 337 ڈرونز داغے گئے جن میں سے 91 ڈرونز ماسکو ریجن کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئےماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے تصدیق کی کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا یوکرینی حملہ تھا ماسکو ریجن کے گورنر آندرے وروبیوو کے مطابق، حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

    حملے کے بعد روسی حکام نے ماسکو کے چاروں بڑے ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کر دیں جبکہ یروسلاول اور نزنی نووگورود کے ایئرپورٹس کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا رامینسکوئے ضلع میں سات سے زائد رہائشی اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا، جہاں سے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اسی دوران، دومودیدوو ضلع میں ایک ریلوے اسٹیشن بھی حملے کی زد میں آیا، جہاں متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں، بیلگوروڈ اور ریازان کے علاقوں میں بھی حملے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

    معروف کورین پاپ اسٹار اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

    یوکرین کی حکومت نے ان حملوں کو روس کی جنگی حکمتِ عملی پر جوابی کارروائی قرار دیا، جبکہ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ او ایس سی ای کے سیکرٹری جنرل کے دورہ ماسکو سے عین قبل کیا گیا۔

    یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب میں امریکی اور یوکرینی وفود کے درمیان امن مذاکرات ہو رہے ہیں تجزیہ کارو ں کا کہنا ہےکہ یہ حملے روس اور یوکرین کےدرمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

  • معروف کورین پاپ اسٹار   اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

    معروف کورین پاپ اسٹار اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

    معروف کورین پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی :دی کوریا ٹائمز کے مطابق کورین سنگر اور سانگ رائٹر چو وہیسنگ گزشتہ شام جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں موجود اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، پاپ اسٹار وہیسنگ کی گزشتہ شام اپنے منیجر سے میٹنگ تھی لیکن وہ اس میٹنگ میں شریک نہ ہوسکے۔

    بعد ازاں گلوکار کی والدہ جب ان کو دیکھنے گئیں تو انہوں نے وہیسنگ کو بے ہوش پایا جس کے بعد اسپتال لے جانے پر ان کی موت کی تصدیق ہوگئی، پاپ اسٹار کی موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا ہے تاہم ان کی موت کی وجہ ممکنہ خودکشی یا منشیات کی زیادہ مقدار لینے کو کہا جارہا ہے۔

    نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

    پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت پاپ اسٹار کو حالتِ غیر میں پایا گیا تو اس وقت تک ان کی موت کو کافی وقت گزر چکا تھا تاہم موقع پر کسی بھی غیر فطری سرگرمی یا سازش کے آثار نہیں ملے جس سے تاثر ملتا ہے کہ طبعی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے۔

    وہیسنگ نے 2002 میں ’ہٹ آر اینڈ بی ‘ البم لائیک اے مووی کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا جس کے آئندہ سالوں میں وہیسنگ کے کیرئیر کو مزید شہرت ملی لیکن 2021 میں غیر قانونی طور پر بے ہوشی کی دوا استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد ان کےکیرئیر کو شدید ز و ال کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انہیں اس جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ،بلاول

  • نادیہ حسین کی  شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

    نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے 54 کروڑ روپے کے فراڈ کے کیس میں ملوث شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کر دی۔

    باغی ٹی وی: انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی ہے،انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنی میک اپ کے بغیر سادہ تصویر شیئر کی ہے،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن مین انہوں نے پیغام بھی شیئر کیا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ تاریکی میں روشنی زیادہ نمایاں ہوتی ہے اور میں وہ روشنی ہوں۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھاگزشتہ روز عاطف خان کو 54 کروڑ روپے فراڈ کے کیس میں کراچی کی جوڈیشل عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

    نماز کی امامت کے دوران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی

    عاطف احمد خان نجی بینک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، ان پر کمپنی کے فنڈز میں مبینہ طور پر 54 کروڑ روپے سے زائد کی خوردبرد کا الزام ہےعاطف احمد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی کے 80 ملین روپے ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیے۔

    تحقیقات کے مطابق انہوں نے غیر قانونی طور پر 654 ملین روپے تھرڈ پارٹی سے حاصل کیے اور انہیں کمپنی کے فنڈز سے زیادہ مار ک اپ کے ساتھ واپس کیا،عاطف احمد خان نے کمپنی کے مالیاتی ریکارڈ میں جعلسازی کی تاکہ اپنی مالی بدانتظامیوں کو چھپایا جا سکے۔

    دفتر خارجہ کی ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق

    یہ کارروائی نجی بینک کے گروپ ہیڈ عاصم واجد جواد کی شکایت پر کی گئی ہے، جنہوں نے عاطف احمد خان پر مالیاتی خوردبرد اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے الزامات عائد کیے تھے۔

  • نماز کی امامت کے دوران بلی  امام کے کندھے پر چڑھ گئی

    نماز کی امامت کے دوران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی

    نماز کی امامت کے دوران بلی پیش امام کے کندھے پر چڑھ گئی،دلچسپ منظر کیمروں میں محفوظ ہو گیا-

    باغی ٹی وی: افریقی ملک الجزائر کے شہر وھران میں واقع الشیخ ابراہیم تازی مسجد میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں نے بلی کے امام مسجد کے کندھ پر چڑھنے کے منظر کومحفوظ کرلیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی امام مسجد کے ارد گرد گھوم رہی ہے جب کہ مسجد میں بڑی تعداد میں نمازی موجود ہیں۔

    اس کے بعد بلی اچانک امام مسجدے کندھے پر چڑھ گئی انہوں نے معمول کے مطابق نماز جاری رکھی اور بلی کے ساتھ نہیں چھیڑا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوئی اور اس نے ایسے ہی ایک پچھلے واقعے کی یاد تازہ کردی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلم اور غیر مسلم ہر ایک کی جانب سے بے حد پسند کی گئی اور امام کے اس اقدام کو خوب سراہا بھی گیا۔

    ٹک ٹاک سٹارسرکاری ملازمین کا احتساب ناگزیر.تحریر: ملک سلمان

    واضح رہے کہ الجزائر میں امامِ مسجد کے کندھے پر نماز کے دوران بلی کا چھلانگ لگا کر چڑھ جانے کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے،اس سے قبل اپریل 2021ء میں الجزائر کی ہی ایک اور مسجد میں نمازِ تراویح کے دوران بلی سے حسنِ سلوک کرنے والے الجزائر کے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    ٹک ٹاک سٹارسرکاری ملازمین کا احتساب ناگزیر.تحریر: ملک سلمان

  • یارکشائر : آئل ٹینکر اور کنٹینرز سے لدے پرتگالی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے

    یارکشائر : آئل ٹینکر اور کنٹینرز سے لدے پرتگالی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے

    یارکشائر کے ساحل سے دور شمالی سمندر میں امریکی پرچم والے آئل ٹینکر اور کنٹینرز سے لدا پرتگالی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ شمال مشرقی قصبے ویدرنسی کے قریب ہمبر ایسٹوری میں صبح 10 بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا ہے،حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا نام اسٹینا امیکولیٹ ہے اور اس پر امریکی پرچم لہرا رہا تھا جب کہ بحری جہاز کا نام سولونگ تھا اور اس پر پرتگالی پرچم لہرا رہا تھا۔

    آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    عالمی میڈیا کے مطابق تصادم کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیم بھیج دی گئی جس میں لائف بوٹس اور ایک کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر شامل ہے،امدادی کاموں کے دوران حادثے کی جگہ سے 32 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کا عمل جا رہی ہے جب کہ کچھ زخمیو ں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،آئل ٹینکر اسٹینا امیکولیٹ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی نے بتایا کہ تمام عملہ محفوظ ہے تاہم انہوں نے حادثے کیوجہ اور نوعیت پر تبصر ے سے گزیر کیا، بحری جہاز کی ملکیت رکھنے والے ادارے نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

  • آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    اسلام آباد: آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتیوں میں بڑی کمی کا امکان ہے پٹرول کی فی لیٹر میں 13سے15 روپے تک کمی ہوسکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی کا امکان ہے، قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات تیار کرے گا، قیمتوں میں ردوبدل کے حتمی فیصلے کے بعد وزارت خزانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

    انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

    قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت

    چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،کوئی پاکستانی شامل نہیں