Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کریتی سینن کی بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہیں  پھر گردش کرنے لگیں

    کریتی سینن کی بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہیں پھر گردش کرنے لگیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے تعلقات کی افواہیں پھر سے گردش کرنے لگیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ کریتی سینن اور 25 سالہ بھارتی نژاد بزنس مین کبیر باہیا کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں کے تعلقات ڈیٹنگ کے مرحلے میں ہیں، گزشتہ سال یونان میں اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر سامنے آنے والی تصویر میں کبیر باہیا کو دیکھے جانے کے بعد بھی ان دونوں کے تعلقات کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کریتی اور کبیر نے ایک ساتھ کرسمس منایا جس کی کئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہوگئیں اور ایک مرتبہ پھر یہ خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ اداکارہ کریتی سینن کبیر باہیا کو ڈیٹ کر رہی ہیں-

    اڈیالہ کا قیدی این آر او کیلیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کیلیے تیار ہے،عظمیٰ بخاری

    اداکارہ کریتی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی کرسمس سلیبریشن پوسٹ میں ان کے ہمراہ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے،کبیر باہیا کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کریتی کے ہمراہ کرسمس کے جشن کی ایک جھلک شیئر کی گئی جس میں ایک گروپ فوٹو میں کریتی اور کبیر کو ایک دوسرے کے انتہائی نزدیک بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سال 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 11.58 فیصد اضافہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی سینن اور کبیر باہیا کے درمیا ن اب کافی وقت سے سنجیدہ رشتہ قائم ہے تاہم دونوں نے ہی باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے کبیر باہیا کو کئی دفعہ خاص مواقع پر کریتی سینن کے خاندان کے ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہےکریتی سینن اور کبیر باہیا کی جانب سے اپنے رشتے کو لے کر کسی بھی قسم کا اعلان نہ کرنے کی وجہ دونوں کے اہلِ خانہ ہیں کیونکہ ان کے اہلِ خانہ نے ابھی تک اس رشتے سے متعلق کوئی منظوری نہیں دی ہے۔

    توشہ خانہ ٹوکیس،سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

  • آئی سی سی کی ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق سابق کپتان بابراعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں رینک تاحال برقرار ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم کی 795 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ان کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں، فخر زمان 17ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    جنوبی افریقا کیخلاف تین میچز میں 2 سینچریاں اسکور کرنیوالے اوپنر صائم ایوب 57 درجے کی بڑی جھلانگ لگاتے ہوئے 24ویں نمبر پر آگئے ہیں،جبکہ بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور ون ڈے آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے-

    وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع

    دوستی جانب وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقا کے نام رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف جمعرات سے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں 7 بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کی حکمت عملی بنائی ہے،جس کے مطابق پاکستان کی اننگز کا آغاز ان فارم صائم ایوب کے ساتھ کپتان شان مسعود کریں گے۔

    سائرہ یوسف کی چاکلیٹس چوری کرنے کی ویڈیو کا معمہ حل ہو گیا

    سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم جنہیں اس سال اکتوبر میں ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں 30 اور 5 رنز بنانے پر انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا،انہیں آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم نمبر3 پر کھیلیں گے،کامران غلام نمبر 4، نائب کپتان سعود شکیل نمبر5 جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے، اس کے علاوہ بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نمبر 7 پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

    مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں،مریم نواز

  • وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع

    وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کام نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سروسز دینے والی کمپنیوں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جارہا ہےپی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز رجسٹرڈ ہوں گے، وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا، اس کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی این سروس پرووائیڈرز پاکستان میں ڈیٹا سینٹرز بنانے کے پابند ہوں گے، پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، براؤز نگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار ہوگا، حکومت لائسنس کی مد میں ایک سے 3 لاکھ روپے وصول کرسکے گی وی پی این سروس پروو ائیڈرز مقامی ڈیٹا پروٹیکشن قوانین پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، پی ٹی اے سائبر حملوں کو نشاندہی سے ٹریک کرسکے گاسروس پرووائیڈرز کی رجسٹر یشن کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسو سی ایشن نے رجسٹریشن کی درخواست کی تھی-

  • سائرہ یوسف کی چاکلیٹس چوری کرنے کی ویڈیو  کا معمہ حل ہو گیا

    سائرہ یوسف کی چاکلیٹس چوری کرنے کی ویڈیو کا معمہ حل ہو گیا

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتےہوئے وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: سائرہ یوسف کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتے دیکھا گیا تھا،ویڈیو میں سائرہ یوسف کو ایک سُپر اسٹور میں انٹر ہونے کے بعد تیزی سے چاکلیٹس کے ایک ریک کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ چاکلیٹس کے ریک کے پاس پہنچنے کے بعد ایک نظر اپنے ارد گرد دوڑا کر یہ تسلی کرتی ہیں کہ کوئی اُنہیں دیکھ تو نہیں رہا، جب اُنہیں یہ تسلی ہو جاتی ہے کہ سُپر اسٹور میں اُنہیں کوئی نہیں دیکھ رہا ہے تو وہ جلدی سے ہوڈی سے اپنا چہرہ چُھپا لیتی ہیں،سائرہ یوسف ہوڈی سے اپنا چہرہ چُھپانے کے بعد ریک سے چاکلیٹ کے کافی سارے ڈبے اپنے بیگ میں ڈالنے کے بعد تیزی سے سُپر اسٹور سے باہر نکل جاتی ہیں۔

    سیالکوٹ: یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر ریسکیو 1122 کا ہائی الرٹ

    اداکارہ کی یہ وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد حیرت اور تشویش میں مبتلا صارفین کی جانب سے اس پر بہت دلچسپ تبصرے کئے گئے ،صارفین نے سائرہ یوسف کو ’کیوٹ چورنی‘ قرار دے دیا تھا،تاہم اب اب اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے خود سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرنے کا اعتراف کیا کہا کہ جسے سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا وہ میں ہی تھی۔

    مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں،مریم نواز

    سائرہ یوسف نے چاکلیٹس چوری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چاکلیٹس دیکھ کر مجھ سے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں سے بھی نہیں ہوگا تو اگر آپ لوگ چاہیں تو یہ کریمی ملک چاکلیٹس چوری کرنے کا الزام مجھ پر لگا سکتے ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ روز جو ویڈیو وائرل ہوئی وہ ایک چاکلیٹ کی اشتہاری مہم کا حصّہ تھی اور اس ویڈیو کو جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا۔

    ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے،امیر مقام

  • یشما گل کی شادی سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    یشما گل کی شادی سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ یشما گل نے اپنی پوسٹ کے ذریعے شادی کا عندیہ دے دیا –

    باغی ٹی وی: اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے شادی کی خواہش کا اظہار کیا،اداکارہ نے سعودی حکومتی اقدام سے خوش ہو کر شادی کے لیے ہامی بھر لی ہے، اور اس حوالے سے اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

    وائرل اسٹوری میں یشما گل نے خبر کی ہیڈلائنز شیئر کی جس میں سعودی عرب کی جانب سے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت نامہ شامل تھا،اسٹوری میں لکھا گیا تھا کہ، سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت دے دی ہے،مذکورہ خبر یشما گل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا دیا کہ شادی کرنے کا وقت آ گیا ہے!!۔
    showbiz
    اداکارہ کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو جلد شادی کے بندھن میں بندھتا دیکھنے کی خواہش کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کے لیے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی خواہش پر نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

    قبل ازیں اداکارہ یشما گِل کو’ دل کا رشتہ ایپ‘ پر رشتے کے لیے 10 ہزار درخواستیں موصول ہو ئی تھیں،یشما گِل نے رشتے کروانے والی آنٹیوں کے بے جا مطالبات اور رویے سے تنگ آ کر ’دل کا رشتہ ایپ‘ پر اپنا پروفائل بنائی تھی جس کے بعد اُنہیں 12 نومبر کو دنیا بھر سے شادی کے خواہش مند ہزاروں افراد کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں-

  • آرمی چیف کی  کرسمس تقریب میں شرکت

    آرمی چیف کی کرسمس تقریب میں شرکت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کرسمس ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی کا اظہار ہے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھرمیں مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی جبکہ مسیحی برادری نے چرچ آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملکی ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور قومی ترقی میں اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کی شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری قوم کے لیے فخر اور طاقت کا باعث ہیں، کرسمس ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی کا اظہار ہے۔

    مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں،مریم نواز

    آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے قائداعظم محمد علی جناح کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف نے کہا کہ قائدا عظم کے آزادی،مساوات، مذہبی رواداری کے نظریات چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوم کی رہنمائی کرتے ہیں، قائداعظم کے نظریا ت علاقائی سالمیت کے تحفظ سے لے کر اندرونی استحکام کوفروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی کرتےہیں۔

    ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے،امیر مقام

    آرمی چیف نے کہا کہ قائد کی دور اندیش قیادت، غیرمتزلزل عزم نے پاکستان کی تعمیرکی راہ ہموارکی، ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کے اصولوں پر ثابت قدمی نے قوم کی تعمیر کا خاکہ بھی فراہم کیا، پاکستان کو قائدکے تصورکردہ پرامن، خوشحال ملک میں تبدیل کرنےکے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں اور تمام شہری اس کے لیے انتھک محنت کریں۔

    جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 13 خوارج ہلاک

  • مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں،مریم نواز

    مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی حفاظت اور ترقی میری ذمہ داری ہے، میں آپ کی وزیر اعلیٰ ہوں اور آپ کے لیے دن رات کام کر رہی ہوں، میرے لیے اقلیت اور اکثریت سب برابر ہیں-

    باغی ٹی وی: لاہور کے سب سے بڑے چرچ ہاؤس آف پرئیر میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منیارٹی کارڈ شروع کر رہے ہیں منیارٹی کارڈ 2025 کے شروع میں لانچ کر دیا جائے گا اور اقلیتی برادری کی جتنی مالی معاونت کر پائے، کریں گے تاکہ نادار اقلیتی بہن بھائی کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں،اور گزر بسر کے لیے ہر تین ماہ بعد مالی معاونت فراہم کی جائے گی –
    pmln
    مریم نواز شریف نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور آپ کی وزیراعلیٰ آپ کی ماں کی طرح ہے اور ماں اپنے بچوں میں تفریق نہیں کرتی میرے دل و دماغ میں مذہب کے نام پر کوئی تفریق نہیں ہے مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں، پنجاب حکومت کے ہر پراجیکٹ میں سب برادریوں کا برابر کا حصہ ہے۔

    ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے،امیر مقام

    مریم نواز نے کہا کہ کرسمس کی تقریب میں اس لیے آئی ہوں کہ آپ کو احساس ہو کہ میں آپ کا حصہ ہوں اور آپ میرا حصہ ہیں، جو اقلیتی بہن بھائیوں کو تکلیف دے گا وہ مجھے تکلیف دے گا، اقلیتی برادری کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے میرا دفتر، دل اور گھر کے دروازے اقلیتی برادری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، مسیحی برادری کے لیے انکلیوزو سوسائٹی کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہی ہوں جبکہ مسیحی برادری کے لیے بجٹ 200فیصد تک بڑھا دیا ہے، میرا بس چلے تو بجٹ کو 5ہزار فیصد تک بڑھا دوں کیونکہ مسیحی برادری کا بجٹ بڑھانا کسی قسم کا احسان نہیں بلکہ آپ کا حق ہے۔

    جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 13 خوارج ہلاک

    انہوں نے مزید کہا کہ گھر سے آتے ہوئے محمد نواز شریف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دینے کا پیغام دیا محمد نوازشریف نے مجھے سکھایا ہے کہ قرآن پاک کی پہلی آیت ہے الحمد للہ رب العالمین، تمام تعریفیں اس رب کے لیے جو تمام جہانوں کا مالک ہے، صرف مسلمانوں کا مالک نہیں ہے نواز شریف اکثر کہتے ہیں کہ منیارٹی کا لفظ استعمال نہ کیا کرو، اقلیتیں ہم سے بھی زیادہ پاکستانی ہیں۔

    روس نے جنوبی افریقا میں امریکا کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

    مریم نواز نے کہا کہ ایسٹر کی تقریب میں مریم آباد گئی، مسیحی برادری کو مبارکباد دینے گھروں میں گئی، مسیحی برادری نے بتایا کہ مریم آباد چرچ میں ایسٹر منانے کے لیے چیف منسٹر 120 سال بعد آیا ہے میری تمام تر توجہ اقلیتی برادری کے لیے بہتر پاکستان اور بہتر پنجاب بنانے پر ہے مسیحی برادری کے لیے ایسا پنجاب بنا رہے ہیں کہ ان کو کسی قسم کا کوئی ڈر، خوف یا خطرہ لاحق نہ ہو۔

    تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں آپ کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہوں، دعا ہے اللہ تعالی اقلیتی آبادی کو ہمیشہ شادو آباد اور خوش رکھے جب مجھے پتہ چلا کہ کرسمس تقریب میں 10ہزار لوگ ہیں تو میں 10ہزار کیک لائی ہوں، کرسمس کے 10ہزار کیک مریم نواز شریف کی محبت کا ایک چھوٹا سا نذرانہ ہے۔

    خراٹوں کے علاج کی پہلی میڈیسن کی منظوری

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو مل کر فلسطین میں خون کی ہولی ختم کرانے کے لیے پورا زور لگانا ہوگا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کرسمس کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد دی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سب کو مل کر دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے، آج کے دن سبق ملتا ہے کہ بھائی چارے کو فروغ دیں، آج دنیا میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، ہزاروں فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، دنیا کو مل کر فلسطین میں خون کی ہولی ختم کرانے کے لیے پورا زور لگانا ہوگا۔

    اسماعیل ہنیہ کا قتل: ایران کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ

  • ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے،امیر مقام

    ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے،امیر مقام

    پشاور:وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، سیاست بعد میں ہے سب سے پہلے ملک ہے اور ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے-

    باغی ٹی وی: پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں نے آزاد ملک بنایا، ہر ضلع میں اس حوالے سے تقریبات ہورہی ہیں، یہ ملک قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے اور اب اس کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتاافواج پاکستان نے ملک کے لئے قربانیوں دی ہیں، جو لوگ اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے میزائل پروگرام اور ایٹمی طاقت پر کسی کی ڈکٹیشن نہیں مانیں گے، امریکا اور یورپ کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے، ہر بچہ اس ملک کے تحفظ کے لئے تیار ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کسی بھی ملک کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے، کل وزیر اعظم نے تمام بیرون قوتوں کو دو ٹوک جواب دیا ہے اس معاملے پر ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔

    جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 13 خوارج ہلاک

    ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی سے نقصان پاکستان کا ہوگا یہ اس ملک کا نقصان ہے اداروں کا نقصان نہیں، یہ بات قابل برداشت نہیں، پی ٹی آئی کو جس طرح لایا گیا سب کے سامنے ہے، میثاق جمہوریت کی ہم نے ہمیشہ بات کی ہے آج مذاکرات کی بات کرنے والے پہلے کیوں بھاگ رہے تھے، دیر آید درست آید ہم تو پہلے سے مذاکرات کی بات کررہے تھے مگر یہی لوگ صوبے کی وسائل کو مرکز پر چڑھائی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

    پاکستان کا آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے،محسن نقوی

    انہوں نے کے پی کے عوام سے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے تیسری بار مینڈیٹ دیا ہے انہیں عوام کو ڈیلیور کرنا چاہیے یہ لوگ پنجاب کو دیکھیں وہاں پر کتنا کام ہو رہا ہے مگر یہاں یہ لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں، یہ لوگ اسلام آباد پر چڑھائی کے بجائے مسائل کے حل تلاش کریں، ہماری سیاست ایک شخص کے آگے پیچھے نہیں گھوم رہی آرمی چیف اور حکومت کا مقصد عوام کی خدمت اور ملک میں استحکام لانا ہے، ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ سب سے پہلے پاکستان اور پھر سیاست ہے، کے پی حکومت کو کاموں کے مقابلے میں پنجاب حکومت سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

    ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بناسکتے ہیں،مراد علی شاہ

  • جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 13 خوارج ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 13 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک کئے گئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 دسمبر 2024 کو کئے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 13 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہر یوں کےقتل میں بھی سرگرم رہے علاقے میں پائےجانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیےسینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    مملکت آصف علی زرداری نے بیان میں جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران 13 خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کررہی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں 13 خوارج کو نے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے قوم کو سیکورٹی فورسز کے نڈر جوانوں پر فخر ہے۔ ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کے مکمل سد باب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

  • پاکستان کا آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے،محسن نقوی

    پاکستان کا آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے،محسن نقوی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے،کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں-

    باغی ٹی وی: کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کرسمس کا تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو پوری انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت بنا کر اس دنیا میں بھیجا گیا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے رواداری، محبت اور ہمدردی کی اعلیٰ اقدار کی تبلیغ کی ان کی تعلیمات کامحور ایک طبقہ نہیں بلکہ پوری انسانیت تھی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں آج کا دن خوشیوں کے ساتھ انسانیت کے احترام کا پیغام بھی دیتا ہے قائداعظم محمد علی جناحؒ نے قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کے لیے رکھا اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہر طرح سے مکمل آزادی حاصل ہے۔

    روس نے جنوبی افریقا میں امریکا کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار شک و شبہ سے بالاتر ہے،دعاگو ہوں کہ کرسمس مسیحی برادری کے لیے مزید کامیابیاں لے کر آئے۔

    ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بناسکتے ہیں،مراد علی شاہ