Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پنجاب میں پہلا کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ قائم

    پنجاب میں پہلا کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ قائم

    لاہور:جرائم پرقابو پانے کے لئے پنجاب میں پہلا کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دیدی، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کرائم کنٹرول ڈیپار ٹمنٹ کےسربراہ ہوں گے3 ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرمیں ایس پی، ایس ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈیپارٹمنٹ مجموعی طور پر 4258 افسروں اور اہلکاروں پرمشتمل ہوگا۔

    کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 7 آرگنائزڈ جرائم میں کمی کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، جرم سرزد ہونیکی صورت میں سرویلنس ڈرون 5 منٹ میں جائےوقوعہ پرپہنچ جائے گاسی سی ڈی پنجاب بھر میں جرائم اورمجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا، سی سی ڈی پنجاب بھرمیں جرائم اورمجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا بھی ذمہ دارہوگا، مریم نوا ز نے سی سی ڈی کے قیام اور قانون سازی کے لئے فوری اقدامات کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

    چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد ہلاک

    وزیر اعلیٰ نے سی سی ڈی کےلیے بلڈنگز، گاڑیوں اورجدید آلات کی منظوری بھی دے دی، مریم نواز نے سی سی ڈی کے قیام اور قانون سازی کے لئے فوری اقدامات کرنےکا بھی حکم دے دیا اور درکار وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی کہا کہ پنجاب میں کرائم کنٹر و ل ڈیپارٹمنٹ جرائم میں واضح کمی لائے گا، جرم پر قابو پانے کے لئے بہتر سے بہترین ٹیکنالوجی حاصل کی جائے گی۔

    پاکستان روزانہ 2.2 ملین ڈالرز کا نقصان کر رہا ہے،فیصل واوڈا

  • چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد ہلاک

    چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد ہلاک

    شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری کے نتیجے میں 50 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق متاثرین علامات شروع ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر ہلاک ہوجاتے ہیں یہ وبا پہلے 21 جنوری کو کانگو کے بولوکو میں شروع ہوئی تھی جو اب تک 419 افراد کو متاثر کر چکی ہے جن میں 53 اموات بھی شامل ہیں، یہ سب اس وقت شروع ہوا جب تین بچوں نے چمگادڑ کھائی تھی اور ہیمرج بخار کی علامات کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ان کی موت ہوگئی تھی۔

    کانگو میں موجود ڈاکٹروں اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس بات کی تصدیق کی کہ متاثرین میں علامات ظاہر ہونے کے صرف 48 گھنٹوں میں جان کی بازی ہار گئے، یہ ایک تشویشناک پہلو ہے جس نے صحت کے حکام کو جلد سے جلد بیماری کا پتہ لگانے پر مجبور کردیا ہے۔

    بیکورو اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر، سرج نگلیباٹو نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ زیادہ تر معاملات میں علامات کے آغاز اور موت کے درمیان وقفہ صرف 48 گھنٹے رہا ہے اور یہ واقعی پریشان کُن بات ہے، بیماری کی وجہ ابھی تک نامعلوم ہے جس سے ایک اور جان لیوا زونوٹک بیماری کے اندیشے پیدا ہو رہے ہیں، علاوہ ازیں متاثرین سے لیے گئے خون کے تمام نمونے ایبولا، ای موروائرس اور ماربرگ وائرس ٹیسٹ کے حوالے سے منفی آئے ہیں۔

  • پاکستان روزانہ 2.2 ملین ڈالرز کا نقصان کر رہا ہے،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی،حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں ہے، ایرانی سفارت خانے کی خاتون نے جو آنکھیں کھول دینے والے حقائق بیان کئے ہیں وہ ہمارے لئے باعث شرم ہے اجلاس کے دوران پاک ایران بارڈر پر 600 ٹرکوں کو روکنے کا معاملہ زیر بحث آیا، ایرانی سفارتکار نے کہا کہ پاک ایران 1987 کے معاہد ے کے تحت بینک گارنٹی کی شرط تھی، 2008 کے معاہدے کے تحت بینک گارنٹی کی شرط ختم کی گئی۔

    اوکاڑہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس، تعلیمی اصلاحات اور تحقیق پر تبادلہ خیال

    ایرانی سفارتکار نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی ٹرکوں پر بینک گارنٹی کی شرط عائد کی گئی ہے، بینک گارنٹی کی شرط کی وجہ سے روزانہ 2.2 ملین ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے، 6 ماہ سے ایرانی ٹرک بارڈر پر کھڑے ہیں، 6 ماہ قبل 600 ٹرک پاک ایران بارڈر پر آتے تھے، آج ایرانی ٹرک 600 سے کم ہوکر 400 ہوچکے ہیں، ایرانی ٹرک ڈرائیور ایک ایک ماہ سے بارڈر پر انتظار کر رہے ہیں، پاک ایران دو طرفہ معاہدے کی بنیادی شرط آزادانہ نقل و حرکت ہے، پاکستان گوادر پورٹ کو ڈویلپ کرے۔

    سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ ایرانی سفارتکاروں کی بریفنگ ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، یہ ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہم میں سے کسی کو ملک سے محبت نہیں ہےیہاں ہر کوئی اپنے ذاتی مفاد کے لیے کام کر رہا ہے، یہ معاملہ وزیر اعظم کو بھیجا جائے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس معاملے پر بحث کی جائے۔

    سیالکوٹ: پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار

    سینیٹر فیصل ووڈا نے کہا کہ ایرانی سفارتکاروں نے آج سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے، یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے، پاکستان روزانہ 2.2 ملین ڈالرز کا نقصان کر رہا ہےیہ کمیٹی کا ڈرامہ بند کیا جائے، جن قابل لوگوں نے یہ پالیسی بنائی ہے، انہیں طلب کیا جائے، وزرا کی کرسیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ ہو رہی ہے، کسٹمز کے پیچیدہ ایس آر او کی وجہ سے پاک ایران بارٹر ایران بند ہوچکی ہے کسٹمز حکام نے بتایا کہ پاک ایران بارٹر ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی شرط نہیں، پاک ایران دو طرفہ تجارت کے لیے بینک گارنٹی کی شرط عائد کی گئی، کسی تیسرے کی اشیاء بارٹر ٹریڈ کے ذریعے پاکستان داخل نہیں ہوسکتیں۔

    سیالکوٹ: پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں مسائل کے حل کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا۔

  • ابو ظہبی ولی عہد  کل یک روزہ  دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    ابو ظہبی ولی عہد کل یک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں،ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

    صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

    ولی عہد کا خصوصی طیارہ چکلالہ ایئربیس پر لینڈ کرے گا جہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین شامل

    سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 اہلکار ہلاک

    راکھی ساونت اور دودی خان نے منگنی کرلی؟

  • پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین شامل

    پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین شامل

    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں خواتین کی ترقی کی ایک نئی تاریخ قائم کردی-

    باغی ٹی وی: جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا گیا،پنجاب وائلڈ لائف فورس میں 22 فی صد سے زائد کی شرح سے خواتین کی سلیکشن کی گئی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس بنانے کا عمل جاری ہے وائلڈ لائف سپر وائزر کی آسامیوں پر کامیاب ہونے والی خواتین کی شرح 47.2 فی صد اور مرد امیدواروں کی شرح 48.6 فی صد ہے وائلڈ لائف انسپکٹرز کے عہدوں پر 35مرد امیدوار اور 34خواتین سلیکٹ ہوئیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب ہونے والی خواتین کو مبارک دی۔

    کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں،چیف الیکشن کمشنر

    سیینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وائلڈ لائف فورس میں میرٹ پر بچیوں کی سلیکشن ان کی قابلیت اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواتین کی ترقی کے وژن کی کامیابی ہے، پہلی بار ایک خاتون وزیراعلیٰ نے خواتین کی ترقی کے لئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہےہر بیٹی کو یہ اعتماد دینا ہے کہ ہر شعبے میں وہ قابلیت اور کامیابی کی مثال بن سکتی ہے، وائلڈ لائف فورس کا قیام جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں تاریخی سنگ میل ہے۔

    سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 اہلکار ہلاک

  • کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں،چیف الیکشن کمشنر

    کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں،چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے پنجاب حکومت کو قانون سازی فوری مکمل کرنے کا حکم دے دیا –

    باغی ٹی وی : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات اوراسپیشل سیکرٹری بلدیات پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ 3 صوبوں اور کنٹونمنٹ میں جدوجہد کے بعد انتخابات کرائے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر کے انتخابات ملتوی کر دیتی ہیں پنجاب میں پانچ بار انتخابی قوانین تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن 3 بار حلقہ بندیاں کر چکا، 2 بار الیکٹورل گروپس کی فہرست سازی ہوئی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

    ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت لارہے ہیں، وزیر خزانہ

    چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ اسمبلی میں پیش کر دیا، قانون سازی مکمل ہوتے ہی رولز بنائے جائیں گے، انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار ہیں، الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون سازی مکمل ہوتے ہی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

    ایک بھی ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو بغیر پرفارمنس ٹیم میں آیا ہو، عاقب جاوید

  • ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت لارہے ہیں، وزیر خزانہ

    ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت لارہے ہیں، وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : پشاور میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے معاشی استحکام کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت لارہے ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ٹیکس پالیسی کا اختیار ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن منتقل کیا جاچکا ہے بار بار کہہ چکا ہوں کہ نجی سیکٹر کو ملک کی قیادت کرنی ہےایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے ہیں،ایف بی آر کی تمام تر توجہ ٹیکس جمع کرنے پر ہونی چاہیے۔

    احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے

    وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہماری ترجیح ہےشرح سود 23 سےکم ہوکر گیارہ فیصد پر آگئی ہےہم اسے سنگل ڈیجٹ میں لانے کے لیے پرعزم ہیں، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ کی جارہی ہے، آئندہ بجٹ کے لیے تاجروں سے تجاویز حاصل کررہے ہیں۔

    سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 اہلکار ہلاک

  • سوڈان  میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 اہلکار ہلاک

    سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 اہلکار ہلاک

    خرطوم: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 46 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا حادثےکے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہوگئے جن میں فوجی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں، فوجی طیارہ ایک عام شہری کے گھر پر جاگرا اور تباہ ہوا۔

    واضح رہے کہ سوڈان سال 2023 سے خانہ جنگی کا شکار ہے اور سوڈانی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) نامی ایک مسلح تنظیم کے خلاف جنگ میں مصروف ہے جو اس سے قبل سرکاری فوج کے ساتھ مل کر بھی کام کرتی رہی ہے۔

    راکھی ساونت اور دودی خان نے منگنی کرلی؟

    احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے

    پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں،بلاول بھٹو زرداری

  • راکھی ساونت  اور دودی خان  نے منگنی کرلی؟

    راکھی ساونت اور دودی خان نے منگنی کرلی؟

    دبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی دودی خان کے ساتھ ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اداکارہ کو ہیرے کی انگوٹی پہنے دیکھا جاسکتا ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، جو اپنی متنازعہ شہرت اور محبت کی کہانیوں کےلیے مشہور ہیں، اب پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منگنی کی خبروں میں زیرِ بحث ہیں دونوں کی ملاقات اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

    راکھی ساونت کی جانب سے ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں دودی خان نے انھیں ہیرے کی انگوٹھی دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیل رہی ہیں، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دودی خان نے راکھی کو ہیرے کی انگوٹھی دی، وائرل ویڈیو میں دودی خان کو راکھی کو ڈائمنڈ رنگ پہناتے دیکھا گیا، راکھی نے انگوٹھی کے اصلی یا نقلی ہونے پر سوال اٹھایا، جس پر د و دی خان نے کہا کہ یہ اصلی انگوٹھی ہے، جو ایک دوست کی جانب سے ایک دوست کےلیے ہے۔

    احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے

    حال ہی میں دودی خان اور راکھی ساونت کی ملاقات دبئی میں ہوئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، ان ویڈیوز میں راکھی نے دودی سے شکایت کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے وعدہ کرکے بیچ راستے میں چھوڑ دیا دودی خان نے اس پر مختلف جواز پیش کیے۔

    واضح رہے کہ دودی خان نے ایک ویڈیو پیغام میں راکھی کو ہاتھ تھامنے کی پیشکش کی، جس پر راکھی نے بھارت سے ویڈیو پیغام میں ہی جواب دیا تاہم، دودی خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے راکھی سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ راکھی کی شادی اپنے کسی دوست سے کروائیں گے، اور یہ کہ وہ پاکستان کی ہی بہو بنیں گی-

    حکومت کو خوف ہے کہ آئین کے نام پر کانفرنس نہیں ہوسکتی،شاہد خاقان عباسی

  • احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے

    احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے

    اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں گے، احسن بھون جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے نمائندگی کریں گےاحسن بھون کو 14 ووٹ ملے اور 4 ممبران نے مخالفت کی جبکہ ایک ممبر نے رائے ہی نہیں دی، وو ٹنگ کے عمل کے دوران 19 ممبران نے شرکت کی۔

    پاکستان بار کونسل نے کہا کہ احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں گےاحسن بھون پاکستان بار کونسل کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔

    افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے،اختر حسین ایڈوو کیٹ نے کہا تھا کہ میں اپنی ذمے داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا، حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بناء پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

    پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں،بلاول بھٹو زرداری