Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سانحہ 9 مئی : عمران خان کی درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی

    سانحہ 9 مئی : عمران خان کی درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے مقدمات ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔

    نوکیا کے موبائل سگنلز اب چاند پر بھی آئیں گے

    ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمات ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایاکہ عدالت کے سامنے کچھ اضافی ریکارڈ پیش کرنا چاہتے ہیں ایک ہفتے کی مہلت دی جائے، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے بغیرکارروائی کے سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ ہفتے نہیں اس سے اگلے ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں، بینچ نے جسمانی ریمانڈ سمیت دیگرملزمان کے مقدمات بھی ملتوی کردیئے گئے۔

    امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

  • سویلینز کا ملٹری ٹرائل: ملزمان کی حوالگی کا حکم عدالت دے سکتی ہے ایڈمنسٹریٹو جج نہیں، وکیل

    سویلینز کا ملٹری ٹرائل: ملزمان کی حوالگی کا حکم عدالت دے سکتی ہے ایڈمنسٹریٹو جج نہیں، وکیل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ راولپنڈی اور لاہور کی عدالتوں کے حکم ناموں کے الفاظ بالکل ایک جیسے ہیں، لگتا ہے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی انگریزی کے کافی مسائل ہیں-

    باغی ٹی وی : جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کر رہا ہے سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے گزشتہ سماعت سے جڑے اپنے دلائل جاری ر کھتے ہوئے بتایا کہ کمانڈنگ افسرز نے ملزمان کی حوالگی کے لیے درخواستیں دیں-

    فیصل صدیقی نے کہا کہ درخواستوں کا آغازہی ان الفاظ سے ہوا کہ ابتدائی تفتیش میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا جرم بنتا ہے، درخواست کے یہ الفاظ اعتراف ہیں کہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی تھی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی حوالگی کے لیے جو وجوہات دیں وہ مضحکہ خیز ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج نے ملزمان کی حوالگی کے احکامات دیئے، انسداد دہشت گردی عدا لت نے ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے سے پہلے ہی قصوروار لکھ دیا۔

    لڑکی کی قبر کھودنے والا کالے جادو کا ماہرشخص گرفتار

    جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ راولپنڈی اور لاہور کی عدالتوں کے حکم ناموں کے الفاظ بالکل ایک جیسے ہیں، لگتا ہے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی انگریزی کے کافی مسائل ہیں، فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی حوالگی کا حکم عدالت دے سکتی ہے ایڈمنسٹریٹو جج نہیں، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی کا قانونی اختیار صرف عدالت کو ہی ہے۔

    وکیل سول سوسائٹی نے کہا کہ آرمی ایکٹ سیکشن 59(1) کے تحت فوجی افسران کی قتل و دیگر جرائم میں سول عدالت سے کسٹڈی لی جا سکتی ہے، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ 59 (4) کا اطلاق بھی ان پرہی ہوتا ہے جو آرمی ایکٹ کے تابع ہوں۔

    امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

    جسٹس جمال مندو خیل کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگی، جس پر فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ جن مقدمات میں حوالگی کی درخواستیں دی گئیں ان میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات عائد نہیں کی گئی تھیں۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے یاد دلایا کہ ایک ایف آئی آر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات بھی عائد تھیں، جس پر فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی ایف آئی آر انہیں ریکارڈ پر نظر نہیں آئی، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ایف آئی آر پڑھیں، اس میں الزام فوجی تنصیب کے باہر توڑپھوڑ کا ہے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کر دیا۔

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

  • نوکیا کے موبائل سگنلز اب چاند پر بھی آئیں گے

    نوکیا کے موبائل سگنلز اب چاند پر بھی آئیں گے

    معروف کمپنی نوکیا کے موبائل سگنلز اب چاند پر بھی پہنچیں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلائی تحقیقات کا ادارہ ناسا آج بروز جمعرات ایتھینا نامی خلائی جہاز لانچ کرنے جارہا ہے یہ چاند پر پہلا سیل فون نیٹ ورک بھیجے گا یہ اہم مشن انٹوئٹو مشینز (Intuitive Machines) اور نوکیا کے درمیان ایک ٹیم کی کوشش ہے، اور یہ کے آئی ایم- ٹو مشن کا حصہ ہے نوکیا کا لونر سرفیس کمیونیکیشن سسٹم چاند کی سطح پر مواصلاتی نیٹ ورک بنانے کے لیے زمین کی طرح سیل فون ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا،یہ نیٹ ورک واضح ویڈیو کالز، کمانڈ اینڈ کنٹرول کمیونیکیشن، چاند پر لینڈر اور وہیکلز کے درمیان اہم ڈیٹا شیئر کرنے کی اجازت دے گا۔

    لڑکی کی قبر کھودنے والا کالے جادو کا ماہرشخص گرفتار

    مذکورہ نیٹ ورک خلا کے سخت حالات بشمول انتہائی گرم اور سرد درجہ حرارت، اور تابکاری کی اعلیٰ سطح سے بچنے کے لیے بنایا گیا ہے،مذکورہ مشن میں دو خصوصی خلائی گاڑیاں شامل کی گئی ہیں جو چاند کی سطح پر سفر کر سکتی ہیں جن میں ایک ہاپنگ رو بوٹ اور ایک روور شامل ہے یہ خلائی گاڑیاں گاڑیاں چاند پر نیٹ ورک سے جڑنے کے لیے نوکیا کے خصوصی آلات استعمال کریں گی۔

    امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

    چاند پر موبائل نیٹ ورک بنانا خلائی مواصلات میں ایک بڑا قدم ہےاس سے مستقبل کے چاند کے مشن کو ممکن بنانے میں مدد ملے گی، جس میں ناسا کا انسانوں کی 2028 تک چاند تک رسائی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

  • لڑکی کی قبر کھودنے والا کالے جادو کا ماہرشخص گرفتار

    لڑکی کی قبر کھودنے والا کالے جادو کا ماہرشخص گرفتار

    راولپنڈی: قبرستان میں لڑکی کی قبر کھودنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :واقعہ تھانہ چونترہ کی حدود میں پیش آیا،پولیس کے مطابق ملزم یاسین بخاری کے قبضے سے آدھے انسانی دھڑ کا مٹی کا پتلا ،7 تعویز اور لوہے کی تار سے بندھی 7 کیلیں وغیرہ برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جائے تدفین پر مداخلت کرنے کے جرم میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 297 کے تحت سب انسپکٹر اسلم پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھاکہ مرزا سلیمان نے بتایاکہ بیٹی فوت ہوئی جس کی تدفین چونترہ کے مقامی قبرستان میں کی، کچھ ہی دیر بعد پتا چلا کہ ایک شخص بیٹی کی قبر ایک سائیڈ سےکھود کر بے حرمتی کررہا ہے، جس پر پولیس ٹیم نے چھاپا مارا تو قبرستان میں مرزا سلیمان کی بیٹی کی قبر کے پاس ایک شخص بیٹھا قبر کی مٹی کھودتے ہوئے پایا گیا، جسے فوراً قابو کرلیا گیا۔

    واشنگٹن، یوکرین کو سیکیورٹی گارنٹیز فراہم نہیں کرے گا،ٹرمپ

    مقدمے کے متن کے مطابق گرفتار شخص نے اپنا نام یاسین بخاری اور خود کوادھوال کا رہائشی بتایا، جس کی تلاشی لی گئی تو اس کے ہاتھ میں پکڑے شاپنگ بیگ میں سے مٹی کا بنا ہوا انسانی جسم نما پتلا ،7 تعویز ،7 کیلیں جو لوہے کی تاروں سے بندھی ہوئی تھیں اور ایک چھوٹی کرنڈی برآمد ہوئیں ۔

    موٹر وے پر تیزرفتاری پر جرمانے کیساتھ گاڑی بند ،ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گا

    ملزم نے بتایا کہ مٹی کا انسانی جسم کا پتلا ،تعویز اور کیلیں وغیرہ کالے جادو کے لیے اس قبر میں دفنا رہا ہوں ملزم نے ابتدائی طور پر مؤقف دیا کہ بیوی طویل عرصے سے بستر پر ہے، علاج کے لیے کچھ نہ چھوڑا، ایک بابا نے بتایاکہ قبرستان میں کچھ دبا ہوا ہے وہ نکالو گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا، اس موقع پر کھدائی کرتے وقت پتلا وغیرہ ہاتھ میں پکڑے اور شاپنگ بیگ سے دیگر اشیا برآمد ہونے کے سوالات پر ملزم خاطر خواہ جواب نہیں دے پایا۔

    امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

    پولیس کے مطابق ملزم نے جائے تدفین پر مداخلت بے جا کرکے جرم کا ارتکاب کیا، جس پر اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،بعد ازاں پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کیا تو دفعات قابل ضمانت ہونے پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

  • واشنگٹن، یوکرین کو سیکیورٹی گارنٹیز فراہم نہیں کرے گا،ٹرمپ

    واشنگٹن، یوکرین کو سیکیورٹی گارنٹیز فراہم نہیں کرے گا،ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی کے دورۂ امریکہ کی تصدیق کر تے ہوئےواضح کیا کہ واشنگٹن، یوکرین کو سیکیورٹی گارنٹیز فراہم نہیں کرے گا۔

    باغی ٹی وی : یوکرینی حکومت کے مطابق،وہ امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک معدنی وسائل معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے،جس کے تحت کیف، اپنی معدنیات کی آمدنی کا کچھ حصہ ایک مشترکہ امریکی فنڈ میں دے گایہ معاہدہ یوکرین کو امریکی حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے، کیونکہ ٹرمپ نے روس-امریکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا ہے، جن میں یوکرین کو شامل نہیں کیا گیا۔

    ٹرمپ نے واضح کیا کہ "ہم یورپ کو کہیں گے کہ وہ سیکیورٹی گارنٹیز فراہم کرے، امریکہ نہیں، زیلنسکی نے کہا کہ "یہ معاہدہ مستقبل میں سیکیورٹی گارنٹیز کا حصہ بن سکتا ہے، لیکن ہمیں اس پر مزید وضاحت درکار ہے۔”

    موٹر وے پر تیزرفتاری پر جرمانے کیساتھ گاڑی بند ،ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گا

    ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ زیلنسکی واشنگٹن میں ایک "بہت بڑا معاہدہ” کرنے آ رہے ہیں، لیکن وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے دورے کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا بعد میں، ٹرمپ نے دوبارہ زیلنسکی کے جمعہ کے روز دورہ کرنے کی تصدیق کر دی، روس اور امریکہ کے درمیان یوکرین تنازعے پر مذاکرات جاری ہیں، جس کے تحت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا کہ "امریکی اور روسی سفارتکار استنبول میں ملاقات کریں گے، اس دوران، روس کے میزائل اور ڈرون حملے یوکرین پر جاری ہیں، جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کا سب سے بڑا تنازعہ بن چکا ہے۔

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

  • موٹر وے پر تیزرفتاری پر جرمانے کیساتھ گاڑی بند ،ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گا

    موٹر وے پر تیزرفتاری پر جرمانے کیساتھ گاڑی بند ،ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گا

    اسلام آباد:موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت اب تیز رفتار گاڑیوں پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا تو اس کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، جو ڈرائیور 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا، اس کی گاڑی بھی بند اور ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    موٹر وے پولیس نے اس حوالے سے تیز رفتار ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم بھی شروع کر دی ہے اس مہم کا مقصد عوام کو موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے سے روکنا اور سڑکوں پر حادثات کو کم کرنا ہے موٹر وے پر کار کی رفتار کا حد 120 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پبلک سروس گاڑیوں کی رفتار کی حد 110 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، آئی جی موٹر وے پولیس نے تمام ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان حدود کا خیال رکھیں، ورنہ انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    لیبیا کشتی حادثہ : جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

    ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی

  • لیبیا کشتی حادثہ : جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن  پہنچ گئیں

    لیبیا کشتی حادثہ : جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

    اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں-

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں، 5 فروری کو پیش آئے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈالا، حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔

    وزیرہاؤسنگ نے کہا کہ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں، باقی جاں بحق افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے، زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں، یہ وقت سبق سکھاتا ہے کہ غیرقانونی ذرائع سے یورپ جانے کی کوشش کتنی خطرناک ہوسکتی ہے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے خطرناک را ستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع کے ذریعے ہی بیرون ملک جانے کی کوشش کریں ۔

    امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

    دفترخارجہ کے مطابق لیبیا میں کشتی ڈوبنے والوں میں 16 پاکستانی شامل تھے، 6 لاشوں کو آج لیبیا سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گالیبیا کشتی حادثے میں پاراچنار کے 5 افراد کی میتیں آج لائی جائیں گی-

    سابق وفاقی وزیر اوورسیز ساجد حسین نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں پاراچنار کے 5 افراد کی میتیں آج لائی جائیں گی، میتوں میں پاراچنار کے مصور حسین ، شعیب علی، عابد حسین، مصائب حسین اور ضلع اورکزئی سے تعلّق رکھنے والے محمد علی شاہ شامل ہیں، باقی میتیں بھی اسلام آباد سے پاراچنار لائی جائیں گی، پشاور سے میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارا چنار لائیں جائیں گی۔

    وفاقی کابینہ میں توسیع، آج 10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان

    واضح رہے کہ 5 فروری کو لیبیا سے سمندر کے راستے اٹلی جانے والے کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ 10 تاحال لاپتہ ہے۔

  • امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے  سے بال بال بچ گئے

    امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

    شکاگو: امریکا میں رن وے پر دو طیاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کو پائلٹ کی حاضر دماغی نے بچالیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے طیارے کے زمین پر چھو نے سے آخری لمحے قبل دوبارہ اُڑان بھری،پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ رن پر موجود ہے تو معاملے کی نزاکت کا اندازہ ہوا۔

    یہ واقعہ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایک نجی طیارہ ایئر کنٹرولر کی 9 بار کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرکے سے رن وے پر داخل ہو گیا تھا،عین اسی وقت ایک مسافر بردار طیارہ رن وے پر لینڈنگ کر رہا تھا تاہم جب پائلٹ نے سامنے ایک طیار ے کو دیکھا تو لینڈنگ کے بجائے دوبارہ پرواز بھرلی، بعد ازاں اس طیار نے کامیابی سے شکاگو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ ماہ ہی ایک فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے درمیان ایئرپورٹ کی فضا میں تصادم سے 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    وفاقی کابینہ میں توسیع، آج 10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

  • ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کےمطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشر قی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شد ید برفباری متوقع ہے جب کہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے،اس کے علاوہ ملک کے دیگر علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات اور چکوال میں بارش کا جبکہ سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیرضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہےخیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں آئندہ 24 گھنٹون کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

    محکمہ موسیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پشاور، مردان، مہمند، چارسدہ، شمالی علاقہ جات، ملاکنڈ ڈویژن اور جنوبی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ اسی طرح پہاری علاقوں کالام، چترال اور مالم جبہ میں برف باری کا بھی امکان ہے، گزشتہ روز کوہستان میں سب سے زیادہ 32 ملی میٹر اور پشاور میں سب سے کم ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز چترال میں دو انچ اور کالام میں ایک انچ برف بھی پڑی۔

    وفاقی کابینہ میں توسیع، آج 10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں میں سرمئی بادلوں کا بسیرا اور موسم خوشگوار ہے، شہر قائد میں آج مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

    اے کیو آئی کے مطابق کراچی شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 25 نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 123 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔

    پاکستان میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

  • غیر ملکی مہمانوں کی آمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

    اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد کی آمد کی وجہ سے دن بارہ بجے سے دن دو بجے تک مختلف اوقات میں روٹ لگے گا۔

    باغی ٹی وی : ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، کورال چوک، ایکسپریس ہائی وے، کھنہ پل اور فیض آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،کلب روڈ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کچھ دیرکے لئے معطل رہے گی،شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں، بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیے نائتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے۔

    امام مسجد سے اسلحہ کے زور پر واردات ،نوٹس کی اپیل

    ریڈ زون جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کرے، شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن سینٹر اورکلب روڈ کا استعمال کریں، شہریوں کی رہنمائی کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔

    شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں،دوہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا جس کے لیے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ میں توسیع، آج 10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان

    ایک روزہ دورے میں شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری، معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں 4 سے 5 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، اس کے علاوہ پرنس شیخ خالد بن محمد النیہان صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

    واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ جانیے