Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پولیس والوں کے روپ میں جعلسازی کی  نئی لہر  ، حکومتی  ایڈوائزری جاری

    پولیس والوں کے روپ میں جعلسازی کی نئی لہر ، حکومتی ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد: نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان (پی کے سی ای آر ٹی)نے شہریوں کو جعلسازی کی ایک نئی لہر کے خلاف ایک ایڈوائزری جاری کی ہے-

    باغی ٹی وی :نیشنل سائبر ایمرجنسی کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا روپ دھار کر حملوں کے خلاف محتاط رہیں، اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تجویز کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک ای میل کی فوری اطلاع دیں۔

    پی کے سی ای آر ٹی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جعلسازی کے حملے کی یہ نئی مہم قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی نقالی کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو فعال طور پر نشانہ بنا رہی ہے باخبر رہنے اور فعال حفاظتی اقدامات کو اپنانے سے شہری اجتماعی طور پر سائبر کرائم سے وابستہ خطرات کو کم کر سکتے ہیں۔

    حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ جعلساز جعلی ای میلز کے ذریعے لوگوں کو 24 گھنٹوں کے اندر جواب دینے سے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ انہیں قانونی کارروائی کرنےانہیں گرفتار کرنے، میڈیا کے ساتھ اپنی معلومات شیئر کرنے یا انہیں بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لیے دھمکاتے ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ای میلز جعلی ہیں-

    جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ ای میلز ”آفس آف کمشنر پولیس ڈیپارٹمنٹ“ سے ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتی ہیں اور وصول کنندگان پر سائبر کرائم کے جرائم کا الزام لگاتی ہیں،عام شہریوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ مجرم جعلی ای میل ڈومینز استعمال کرتے ہیں اور پاکستانی حکومت کے جائز ڈومین ’gov.pk‘ ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ:بنگلادیش کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    پی کے سی ای آر ٹی نے سفارش کی کہ شہریوں کو اس طرح کے ای میلز کا جواب نہیں دینا چاہیے اور بھیجنے والے کی جانچ پڑتال کر تے ہوئے غور کرنا چاہئے کہ آیا ای میل gov.pk جیسے قانونی سرکاری ڈومین سے آیا ہے یا پھر نہیں، عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غیر مجاز سرگرمی کے لیے باقاعدگی سے بینک اکاؤنٹس اور ای میلز کی نگرانی کریں، اور جعل سازی کی کوششوں کی اطلاع پی کے سی ای آر ٹی یا متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر فراہم کریں۔

  • حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

    حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

    غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں۔

    باغی ٹی وی : حماس کی قید میں موجود چاروں اسرائیلی یرغمالی اسرائیل کی غزہ میں بمباری میں مارے گئے تھے حماس نے چاروں فلسطینیوں کی لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیں،اس دوران حماس کی جانب سے بینر بھی آویزاں کیے گئے تھے جن پر درج تھا جنگی مجرم نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی لڑاکا طیاروں سے میزائل برسائے، صیہونی لڑاکا طیاروں سے برسائے گئے میزائلو ں سے یرغمالی مارے گئے، جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے ہم نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔

    کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یایو نے آج جمعرات کے روز کو اسرائیل کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والا دن قرار دیا کہا کہ یہ دن اسرائیل کے لیے سوگ اور رنج کا دن ہے اس موقع پر ہمارا دل ٹوٹ رہا ہے کہ آج ہم اپنے چار ہیروز کی لاشیں غزہ سے رہائی کے ملنے کے بعد وصول کریں گے، اسرائیلی فوج کے نمائندوں کے ذریعے ان خاندانوں کو آگاہ کر دیا ہے جن کے پیار وں کی لاشیں آج حماس سے ملیں گی،اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بھی اطلاع دی ہے کہ اسے موصول ہونے والی چار اسرا ئیلی لاشوں کے نام مل چکے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ:بنگلادیش کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    یاد رہے اسرائیل نے ساڑھے پندرہ ماہ تک اپنے تباہ کن جنگ کے جاری رکھنے کے ہمیشہ تین بڑے اہداف بتائے تھے پہلا یہ کہ غزہ میں قید اسرائیلیوں کو چھڑوا لے جانا، دوسرا یہ کہ حماس کا خاتمہ کرنا اور تیسرا یہ کہ غزہ سے حماس کی مزاحمتی قوت سمیت اسرائیل کے لیے کسی بھی قسم کے خطرے کا امکان باقی نہ رہنے دینا ہے۔

    امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ حادثے میں ہلاک

    لیکن اسرائیل کی اس سب سے طویل جنگ کے لڑے جانے کے بعد بھی کوئی مقصد حاصل نہ ہو سکا وہ ساڑھے پندرہ ماہ تک اسرائیل کی اپنے اتحادیوں کی غیر معمولی مدد سے جاری رکھی گئی جنگ کے باو جود اپنے یرغمالیوں کو رہا نہ کرا سکے زندہ تو در کنار مردہ حالت میں بھی اسرائیل کی فوج انہیں حماس سے نہ چھڑا سکی ،یہاں تک کہ اسرائیل کو حماس کے ساتھ ہی سمجھوتہ کرکے 19 جنوری سے جنگ بندی کرنا پڑی اس جنگ بندی کا پہلا مرحلہ یکم مارچ تک جاری رہے گا اور وعدے کے مطابق 33 اسرائیلیوں کو رہا کرے گا ان 33 میں کئی ہلاک شدہ اسرائیلی قیدی بھی ہیں جن کی پہلی کھیپ آج چار لاشوں کی صورت اسرائیل کو مل گئی ہے۔

    مصطفیٰ عامر کیس:مرکزی ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافات،آلہ قتل برآمد

  • کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری

    کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری

    لاہور: کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : رپورٹ میں 1993 سے 2022 تک ماحولیاتی تبدیلیوں کے واقعات سے متعلق اعداد و شمار شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق 1993 سے 2022 تک دنیا بھر میں 7 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد مختلف آفات کے باعث جاں بحق ہوئے، دنیا بھر میں 4.2 ٹریلین امریکی ڈالر سےزائد کا نقصان ہوا –

    رپورٹ کے مطابق اس 30سال کے عرصہ میں 9 ہزار 300 سے زائد موسمیاتی آفات رونما ہوئیں، اور سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور طوفان کے باعث جانی اور مالی نقصان ہوا، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید خطرات لاحق ہیں، 2022 میں موسمیاتی آفا ت کے باعث سب سے زیادہ نقصان پاکستان میں ہوا۔

    امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ حادثے میں ہلاک

    2025 report

    اعداد و شمار کے مطابق جون سے ستمبر تک مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان میں جو ن سے ستمبر 2022 تک شدید مون سون کی بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانوں نے 33 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا مون سون کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 1,700 سے زائد اموات اور تقریباً 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 2022 میں آنے والی ہیٹ ویو نے 90 سے زائد جانیں نگل لیں۔

    مصطفیٰ عامر کیس:مرکزی ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافات،آلہ قتل برآمد

  • امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ  حادثے میں ہلاک

    امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ حادثے میں ہلاک

    فلوریڈا:امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ کیڈینس فریڈرکسن ایک خطرناک حادثے میں ہلاک ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیاکے مطابق کیڈینس فریڈرکسن نے کم عمری میں ہی ’’مس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے‘‘ کا مقابلہ حسن جیتا تھا اور انھیں حال ہی میں کالج کےلیے 40 ہزار ڈالر اسکالر شپ ملی تھی، کیڈینس 17 فروری کو فلوریڈا کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلا رہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی،حادثہ اتنا شدید تھا کہ کیڈینس موقع پر ہی دم توڑ گئیں،جبکہ 56 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا-

    کیڈینس کی والدہ نے بتایا کہ یہ حادثہ ان کے گھر سے محض تین منٹ کی دوری پر پیش آیا کیڈینس کی ناگہانی موت نے ان کے خاندان، دوستوں اور پورے علاقے کو سوگوار کردیا، کیڈینس کو نو کالجوں سے آفر مل چکی تھی، اور وہ ویٹرنیرین بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔

    چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ:بنگلادیش کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    کیڈینس فریڈرکسن نے 7 فروری کو اپنے انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ انہیں ایلیسن میک کرینی انگرم فاؤنڈیشن کی طرف سے اسکالرشپ ملی ہے،یہ فراخدلانہ تعاون میرے مستقبل کو سنوارنے اور میرے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد دے گا، انگرم فیملی، فاؤنڈیشن، اور اس میں شامل ہر شخص کا شکریہ! انہوں نے یہ خوشی کا اعلان اپنی موت سے صرف ایک ہفتہ قبل کیا تھا-

    کیا ایگزیکٹو کے ماتحت فورسز عدالتی اختیار استعمال کرسکتی ہیں؟جسٹس جمال مندوخیل

    2017 میں جب کیڈینس کو لِٹل مِس نارتھ ویسٹ فلوریڈا کا تاج پہنایا گیا تھا تو انہوں نے ’’کیڈا پرومِس‘‘ نامی ایک چیریٹی پروگرام شروع کیا، جو فوسٹر کیئر، بے گھر اور تشدد کے پناہ گاہوں، اور اسپتالوں میں بچوں کو ٹیڈی بیئرز اور کمبل فراہم کرتا تھا کیڈینس نے ’’کیڈا پرومِس‘ کے ذریعے چیریٹی کے کام کے علاوہ رونالڈ میکڈونلڈ ہاؤس کےلیے 25 ہزار ڈالر بھی جمع کیے تھے۔

    سپریم کورٹ،ہراسگی کیس،ملزم کی اپیل مسترد

  • چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ:  بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف

    چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ: بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کا آغاز نہایت مایوس کُن رہا، اوپنر سومیا سرکار اور کپتان نجم الحسن شانتو بغیر کوئی رن بنائے جبکہ مہدی حسن 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تنزید حسن واحد بیٹر تھے جنہوں نے 25 رنز بنائے تاہم وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے-

    چھٹی وکٹ کیلئے توحید ہردوئے اور ذاکر علی نے 88 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی ہے، دونوں بالترتیب 45 اور 43 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں 189 کے مجموعی اسکور پر ذاکر علی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، توحید ہردوئے نے شاندار 100 رنز مکمل کیے اور آخری اوور میں آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ تنزید حسن نے 25 اور رشاد حسین نے 18 رنز بنائے، سومیا سرکار اور نجم الحسین صفر پر آؤٹ ہوئے، مشفیق الرحیم اور تنظیم حسن بھی کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ٹاس ہوگیا اب ہمیں فوکس کرنا ہے کہ گیند کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔

    بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نےکہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرسکیں۔

    بنگلادیش کا اسکواڈ:

    کپتان نجم الحسین شانتو، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد اور تنظیم حسن

    بھارت کا اسکواڈ:

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا اور محمد شامی

  • مصطفیٰ عامر کیس:مرکزی ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافات،آلہ قتل برآمد

    مصطفیٰ عامر کیس:مرکزی ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافات،آلہ قتل برآمد

    کراچی: نوجوان مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان غازی نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: تفتیشی حکام نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم ارمغان غازی نے انکشاف کیا کہ اس نے 6 جنوری کو شیراز اور مصطفیٰ کو اپنے بنگلے پر بلایا، مصطفیٰ کے بنگلے پر پہنچنے کے بعد اس پر تشدد کیا، مصطفیٰ پر تشدد کے دوران میں نشے کی حالت میں تھاملزم ارمغا ن کی نشاندہی پر ڈیفنس خیابان مومن پر اس کے بنگلے پر کارروائی کی گئی، بنگلے کے گارڈ روم میں چھپایا گیا ڈنڈا برآمد کر لیا گیا ملزم ارمغان کی نشاندہی پرپولیس نے اس کے بنگلے سے آلہ ضرب برآمد کر لیا –

    پولیس حکام کے مطابق ملزم ارمغان نے لوہے کی راڈ سے مصطفیٰ کو 2 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم نے بتایا کہ تشدد کے دوران مصطفیٰ کے سر اور گھٹنوں سے خون بہنا شروع ہو گیا تھا،اس کے بعد اپنی رائفل اٹھا کر مصطفیٰ کی جانب تین فائر بھی کیے لیکن فائر مصطفیٰ کو نہیں لگے، فائر وارننگ دینے کے لیے کیے تھے مصطفیٰ کا خون بہنے پر مجھے شیراز نے روکا-

    خط سے ریلیف ملا تو تمام قیدی پھر سزائیں معاف کروائیں گے، سحرکامران

    ملزم نے انکشاف کیا کہ 8 فروری کو پولیس کے چھاپے کے دوران پولیس کو بنگلے میں داخل ہوتا دیر سے دیکھا، پولیس کو بروقت دیکھ لیتا کو پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ اور طویل ہو سکتا تھا، شیراز کی مدد سے مصطفیٰ کو اسی کی گاڑی میں ڈال کر حب لے گئے، ہم نے مصطفیٰ کے منہ پر ٹیپ لگایا تھا اور ہاتھ پاؤں باندھ دیے تھے، حب لے جاکر گاڑی کی ڈگی کھولی تو مصطفیٰ زندہ تھا، ڈگی اور گاڑی کے شیشے کھولنے کے بعد اس پر پیٹرول چھڑکا،خیابان محافظ سے دریجی تک میں مصطفیٰ کی گاڑی خود ڈرائیو کرکے پہنچا-

    ملزم ارمغان نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو کہا ڈگی اور شیشیے کھلے ہیں ہمت ہے تو بھاگ جاؤ، مصطفیٰ نے حرکت کی کوشش کی لیکن گھٹنوں پر چوٹ کے باعث ہل نہیں پایا آگ لگنے کے فوراً بعد مجھے شیراز نے وہاں سے چلنے کا کہا، میں اور شیراز حب سے پیدل نکلے اور مختلف گاڑیوں سے لفٹ لے کر کراچی پہنچے۔

    شیر افضل مروت کو واپس لانا نہ لاناعمران خان کا فیصلہ ہو گا، سلمان اکرم راجہ

    پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ ارمغان خود نشہ فروخت بھی کرتا تھا اور نشہ استعمال بھی کرتا تھا، ارمغان نے نشہ فروخت کرنے کے بعد کال سینٹرکا کاروبار شروع کیا، ارمغان کے گھر سے جس خاتون کا ڈی این اے ملا تھا، اس لڑکی نشاندہی ہوگئی پولیس نے مذکورہ لڑکی کی تلاش شروع کردی، مذکورہ لڑکی نیوایئرنائٹ پر ارمغان کے تشدد سے زخمی ہوئی تھی، مصطفیٰ کو تشدد کرکے، فولڈنگ راڈ، فائرنگ کرکے یا جلا کرقتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔

    پاکستان کا آئین سماجی انصاف اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے،وزیراعظم

    واضح رہے کہ پولیس نے چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں مصطفیٰ کی بازیابی کے لیے چھاپہ مارا تھا جس دوران گھر سےپولیس نفری پر فائرنگ کی گئی جس میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھےپولیس کو گھر سے مغوی کا موبائل فون ملا جس کی مدد سے مرکزی ملزم کےدوست کی گرفتاری عمل میں آئی اور دوران تفتیش گرفتار ملزم شیراز نےانکشا ف کیا کہ اس نے ارمغان کےساتھ ملکر مصطفیٰ کو اس کی گاڑی کی ڈگی میں بند کر کےزندہ جلا دیاتھاپولیس کو مصطفیٰ کی گاڑی حب سےجلی ہوئی حالت میں ملی تھی –

    فضائی حادثات میں اضافہ؟ کیا فضائی سفر غیر محفوظ ہو گیا

  • وفاقی حکومت نےپہلے 7 ماہ کے دوران اربوں  ڈالر قرض لیا

    وفاقی حکومت نےپہلے 7 ماہ کے دوران اربوں ڈالر قرض لیا

    اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7 ماہ کے دوران چار ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت نے جولائی سے جنوری کے دوران 4 ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہوئےباہمی معاہدوں کے تحت 32 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، 50 کروڑ ڈالر فارن کمرشل لون لیا گیا اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

    جبکہ رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا تاہم گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال فنانسنگ میں تقریبا 30 فیصد تک کمی ہوئی گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 6 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا تھا جبکہ اے ڈی بی نے جولائی سے جنوری کے دوران 1 ارب 4 کروڑ 86 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

    اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق عالمی بینک نے جولائی سے جنوری کے دوران 57 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کا قرضہ دیا، چین سے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، فرانس سے 10 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ ہوئی، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر قرض ملا،اسی طرح ملٹی لیٹرل اداروں سے مجموعی طور پر 2 ارب 32 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

  • روس یوکرین تنازع:ٹرمپ نےیوکرین کو ہی مورد الزام ٹھہرادیا

    امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا، روس مذاکرات کے بعد یوکرین تنازع کے لیےیوکرین کو ہی مورد الزام ٹھہرادیا۔

    باغی ٹی وی : اپنی رہائش گاہ مار اے لاگو میں صحافیوں سےگفتگو میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ یوکرین کو جنگ شروع نہیں کرنی چاہیے تھی، یوکرین معاہدہ کرسکتا تھایو کرین سعودی عرب میں امریکا روس اعلیٰ سطح بات چیت میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے پریشان ہے لیکن یوکرین کو اس سےقبل 3 سال اور اس سے بھی زیادہ وقت ملا، یہ معاملہ آسانی سےحل ہوسکتا تھا اور معاہدہ کیا جاسکتا تھا۔

    ریاض میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سےٹرمپ نے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں، ان کے پاس اس جنگ کو ختم کرنے کی طاقت ہے اور روس بھی وحشیانہ بربریت کو روکنا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا اور روس کے اعلیٰ سطح وفود کی ملاقات ہوئی جس کے بعد امریکا اور روس کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی ٹیمیں مقرر کرنے پر اتفاق ہوگیا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےکہا کہ روسی وفد سے 4 اصولی باتوں پر اتفاق ہوا ہے تاہم کئی نکات پر یورپی یونین کو بھی شامل ہونے کی ضرورت ہوگی۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا کو بتا دیا کہ نیٹو کی توسیع روس کے لیے براہ راست خطرہ ہے، تاہم امریکا روس سفارتی مشنز کے لیے تمام رکاوٹوں کو ہٹانے، مفاہمتی لائحہ عمل تیار کرنے، امریکا روس تعاون کی بحالی کی شرائط طے کرنے اور معاشی تعاون میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

  • وزیرِ اعظم  کی چیف جسٹس کو  لاپتا افراد کے حوالے سے مؤثر اقدامات  کی  یقین دہانی

    وزیرِ اعظم کی چیف جسٹس کو لاپتا افراد کے حوالے سے مؤثر اقدامات کی یقین دہانی

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس ہاؤس میں ملاقات کی –

    باغی ٹی وی :وزیرِاعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس ہاؤس میں ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس کے جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے اور ملک میں انصاف کی مؤثر و بروقت فراہمی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے اقدام کو سراہا۔

    ملاقات میں وزیرِ اعظم نے ملکی معاشی صورتحال اور معاشی و سیکیورٹی چیلنجز پر بھی گفتگو کی وزیرِ اعظم نے ملک کی مختلف عدالتوں میں طویل مدت سے زیر التوا ٹیکس تنازعات کے حوالے سے آگاہ کیا وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس سے ان کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کی۔

    ننکانہ:گورنمنٹ ویمن کالج بچیکی میں اقلیتی لیکچرار کو ہراسانی کا سامنا، کارروائی التوا کا شکار

    چیف جسٹس نے وزیرِ اعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز بھی مانگ لیں اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وزیرِاعظم کی جانب سے نظام انصاف کی بہتری کیلئے کی گئی گفتگو کا خیر مقدم کیاوزیرِ اعظم نے چیف جسٹس کو لاپتا افراد کے حوالے سے مؤثر اقدامات میں تیزی لانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

    ملاقات میں وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان، سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تنزیلہ صباحت بھی شریک تھے۔

    اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

    دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ملاقات چیف جسٹس کی ریفارمز ایجنڈے کا حصہ ہے، چیف جسٹس نے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کے ایجنڈا بھیج کر تجاویز مانگی تھیں، ملاقات میں چیف جسٹس نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا، اپوزیشن سے بھی تجاویز لیں گے تاکہ اصلاحات غیرمتنازع اور پائیدار ہوں۔

    چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی بنا دیا

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر قانون اور مشیر احمد چیمہ بھی تھے ملاقات میں رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن بھی شریک ہوئیں، چیف جسٹس کی جانب سے وزیراعظم کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی-

  • چیمپئنز ٹرافی :راکھی ساونت  کی پاکستان کی حمایت،ویڈیو

    چیمپئنز ٹرافی :راکھی ساونت کی پاکستان کی حمایت،ویڈیو

    بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلئے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟، مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی-

    اننت امبانی کی شادی، ہم نے وہی کیا جو تمام والدین کرنا چاہتے ہیں،نیتا امبانی

    ویڈیو میں راکھی ساونت کے پیچھے ٹی وی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ چلتا نظر آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ میگاایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنرکر رہے ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈنے پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا بڑاہدف دیا،جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے-

    چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی بنا دیا