Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اننت امبانی کی شادی، ہم نے وہی کیا جو تمام والدین کرنا چاہتے ہیں،نیتا امبانی

    اننت امبانی کی شادی، ہم نے وہی کیا جو تمام والدین کرنا چاہتے ہیں،نیتا امبانی

    نیتا امبانی نے اپنے بیٹے کی شاندار شادی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وہی کیا جو تمام والدین کرنا چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : ایشیاء کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پرتعیش شادی 2024 میں دنیا بھر میں خبروں کی زینت بنی رہی یہ شادی 3 ادوار پر مشتمل تھی، مکیش اور نیتا نے گزشتہ سال مارچ سے لے کر مئی تک دو پری ویڈنگ جشن کی میزبانی کی جن میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی تھی بعد ازاں 12 جولائی 2024ء کو باقاعدہ طور پر اننت اور رادھیکا مرچنٹ نے شادی کر لی تھی۔

    نیتا امبانی نے حال ہی میں ہارورڈ انڈیا کانفرنس میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی زندگی کے سفر کے بارے میں بات کی،نیتا امبانی نے چھوٹی بہو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رادھیکا مرچنٹ کی شکل میں اننت کو سچا پیار ملا ہے، اننت کو بے پناہ محبت دینے پر رادھیکا کی شکر گزار ہوں۔

    دفتر خارجہ کا افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل

    شادی کے دوران پرتعیش تقریبات اور بین الاقوامی فنکاروں کی پرفارمنس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے نیتا امبانی نے اپنے بیٹے کی شاندار شادی کا دفاع کیا ’بلومبرگ ٹیلی ویژن‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں نیتا امبانی نے کہا کہ تمام والدین اپنے بچوں کی شادی کے لیے اپنی پوری کوشش کرنا چاہتے ہیں، ہم نے وہی کیا جو تمام والدین کرنا چاہتے ہیں، یہ شادی ’میڈ اِن ہندوستان‘ تھی جسے دنیا بھر میں پزیرائی ملی۔

    بحریہ ٹاؤن ،ملک ریاض کیخلاف دو نیب ریفرنس دائر

  • دفتر خارجہ کا افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل

    دفتر خارجہ کا افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں پاکستان نے دہائیوں تک لا کھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا، وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا، افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی افغان حکام سے مہاجرین کی با عزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا-

    بہن کی میرا پر لندن میں عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت

    عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،شاہین آفریدی اور بابر اعظم کی تنزلی

  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی ملاقات

    اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملاقات 30 منٹ تک جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات جیل مینول کے مطابق کروائی گئی ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ دوسری ملاقات تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخوا ست دائر ہے۔

    بہن کی میرا پر لندن میں عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت

    قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کی درخواست پر 27 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکی ہدایت دی،قائممقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا کہ اس عدالت کے حکم پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟ اسٹیٹ کونسل کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنائےعدالت نے اس معاملے کی مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی طور پر عدالت میں طلب کرلیا۔

    11 سالہ بچی پر جنسی حملہ:بھارتی فوج کے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد

  • بہن  کی  میرا پر لندن میں عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت

    بہن کی میرا پر لندن میں عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت

    لندن: پاکستانی اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے میرا پر عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت کی

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے انکشاف کہ انگریزی نہ آنے کی وجہ سےمیرا پر لندن میں آنے پر پابندی لگ گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ جب میں 6 برس کی تھی اس وقت ہمارے والد کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد گھر کی مکمل ذمے داری میرا پر آ گئی تھی، میرا تمام بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔

    شائستہ عباس نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں وکیل ہیں، میرا نے تمام بہن بھائیوں کو اعلیٰ تعلیم دی، تمام اہلِ خانہ کو والد کے انتقال کے فوراً بعد ہی برطانیہ میں سیٹل کر دیا تھا، ہماری مکمل تعلیم لندن کی ہے میں کچھ وقت کے لیے پاکستان آئی تھی، وہاں بزنس کی تعلیم حاصل کی لیکن جلد ہی لندن واپس آنے کے بعد میں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی۔

    چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی بنا دیا

    انہوں نے بتایا کہ میرا نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھ دی تھی، جس کی وجہ سے ان پر 10 برس کی پابندی لگی تھی، جو اب مکمل ہو چکی ہے میرا کی غلطی بہت معمولی سی تھی لیکن برطانوی حکومت نے اسے بہت سنجیدگی سے لے لیا اور ان پر 10 برس کی پابندی لگا دی تھی، یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہمارے درمیان اختلافات چل رہے تھے، میں لندن میں رہنا چاہتی تھی جبکہ میرا پاکستان میں رہنا چاہتی تھیں اور یہ بھی چاہتی تھیں کہ میں پاکستان واپس آ کر شوبز انڈسٹری جوائن کروں لیکن میں ایسا نہیں چا ہتی تھی۔

    آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،شاہین آفریدی اور بابر اعظم کی تنزلی

  • چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی بنا دیا

    چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی بنا دیا

    پاکستانی مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے مشہورِ زمانہ بھارتی گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی پیش کر دیا۔

    باغی ٹی وی : فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور یوٹیوب پر چاہت فتح علی خان نے گانے کی مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں، ویڈیو میں انہوں نے 1999ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ فلم ’دل سے‘ کا مقبول گانا ’چل چھیاں چھیاں‘ کا اپنا ورژن ’چل چھیاں چھیاں، چل پییاں پییاں‘ پیش کیا ہے۔

    ری میک میں چاہت فتح علی خان کو ماڈل لائبہ کے ساتھ ڈانس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے ویلنٹائن کی مناسبت سے گانے کی ویڈیو میں سرخ و سیاہ کی تھیم رکھی ہے۔

    ان کی جانب سے گانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے،ان کے گانے پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ کلاسیکل گانوں کے بے ڈھنگے ریمیکس بنانا بند کردیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ واہ استادوں کے استاد کیا سر تال اور میل ہے آپ برصغیر پاک و ہند کےبادشاہ ہی-جہاں صارفین نے ان کے ’چل چھیاں چھیاں‘ کو سن کر اپنا موڈ خراب ہونے کا دعویٰ کیا، وہیں بعض افراد نے لکھا کہ چاہت فتح علی خان کا گانا سن کر ان کا موڈ اچھا ہوگیا۔
    عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    چاہت فتح علی خان پہلے بھی بھارتی گانوں کے علاوہ پاکستان کے کلاسیکل گانوں کے اپنے ورژن ریلیز کر چکے ہیں چاہت فتح علی خان کو کلاسیکل گانوں کو اڈھنگے انداز میں گانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے، تاہم اس باوجود وہ کلاسیکل گانوں کے اپنے ورژن جاری کرتے آ رہے ہیں

    اس سے قبل چاہت فتح علی خان ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے ہوئے سُپرہٹ گیت ’اکھ لڑی بدوبدی، موقع ملے کدی کدی‘ کا ری میک پیش کرنے کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا-

    حکومت دہشت گردوں ، سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرے.حافظ خالد نیک

  • عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کیلئے الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جدت اور ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور میں آئی، باقی ادوار میں تو صرف دنگا فساد ہوتا رہا، گوگی اور پنکی نے تو ماضی میں صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے-

    مریم نواز نے کہا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کبھی کوئی منصوبہ نہیں مانگا، دیگر صوبے زیادہ منصوبے لے جاتے ہیں لیکن مجھے اس کی خوشی ہےمسلم لیگ ن کی خدمت کی ایک تاریخ ہے، پاکستان کے ہربڑے منصوبے پر ن لیگ کی مہر ہے، گرین اور کلین پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے، طلبا، بزرگوں اور معذور افراد کیلئے الیکٹرک بسوں میں سفر مفت ہوگامالیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35روپے تک کا ہوگا-

    11 سالہ بچی پر جنسی حملہ:بھارتی فوج کے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہےایک ہی سال میں 5 سال کے منصوبے اور پروگرام شروع کیے، سرکاری کینسر اسپتال میں بلوچستان کے مریضوں کا بھی علاج ہوگا، 27 الیکٹرک بسیں آگئی ہیں جو کل سے سڑکوں پر ہوں گی، پنجاب میں چلنے والی بسیں ماحول دوست ہیں، 500 بسوں کی کھیپ اگست میں پاکستان آئے گی-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہم فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں بنارہے ہیں جبکہ چینی کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے تمام بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ خواتین کی ہراسمنٹ روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں،کسی نے خواتین کو ہراساں کیا تو پکڑا جائے گا-

    سعودی عرب عالمی سطح پر قیام امن کے لیے ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔مرکزی مسلم لیگ

    قبل ازیں ایوان وزیراعلیٰ میں بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی 49 طالبات اور 14خواتین اساتذہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی مریم نواز کی طرف سے بلوچستان کے وفد کو لیپ ٹاپ اور تحائف پیش کیے گئے جبکہ بلوچستان کی طالبات نے وزیراعلیٰ کو روایتی بلوچ شال پہنائی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی پہلی سرکاری ایئر ایمبولینس متعارف کروانے کا اعزاز پنجاب کو حاصل ہے، پنجاب بھر میں 13 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ اور ایک لاکھ بچوں کو لیپ ٹیپ دیں گے، بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے گا، پنجاب کے 24 ہزار دیہات میں صفائی کا مربوط نظام نہیں تھا، ”ستھرا پنجاب“ پروگرام ملک کا سب سے بڑا صفائی ستھرائی کا پروگرام ہے، اپنے گھر کی طرح پورے صوبے کو چمکتا دھمکتا دیکھنا چاہتی ہوں۔

    غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کار گرفتار

    بلوچستان کی طالبات کے وفد نے پنجاب میں جاری پروگرام اور پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب بلاشبہ باقی صوبوں سے ہر شعبہ میں آگے ہے، پنجاب میں ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر شعبے دوسروں صوبوں سے بتدریج بہتر ہیں۔

  • 11 سالہ بچی پر جنسی حملہ:بھارتی فوج کے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد

    11 سالہ بچی پر جنسی حملہ:بھارتی فوج کے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد

    ممبئی ہائیکورٹ نے 11 سالہ بچی پر جنسی حملے کے ملزم بھارتی فوج کے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کر دی-

    باغی ٹی وی: این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ کے ایک ڈویژن بینچ نے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بچی نے عدالت میں جس طرح بتایا کہ کرنل نے ان کے والد کے کمرے سے جانے کے بعد ان کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ بالکل واضح ہے۔

    بینچ نے کرنل کی جانب سے آرمڈ فورسز ٹریبیونل کی جانب سے جنوری 2024 کو 5 سال کی سزا کو برقرار رکھنے کے خلاف پٹیشن کو مسترد کردیا،مارچ 2021 میں جنرل کورٹ مارشل (جی سی ایم) نے کرنل کو چھوٹی بچی کو جنسی حملے کا نشانہ بنانے کا مجرم قرار دیا تھا فوجی عدالت نے ان کو متعلقہ قانون کے مطابق کم از کم سزا (پانچ سال قید) سنائی تھی۔

    آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،شاہین آفریدی اور بابر اعظم کی تنزلی

    فوجی افسر نے ہائیکورٹ میں موقف اپنایا کہ انہوں نے غلط نیت سے نہیں بلکہ پدرانہ شفقت سے بچی کو ہاتھ لگایا تھا اور ان کا بوسہ لینے کے لیے کہا تھا تاہم عدالت نے ان کی وضاحت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی جانب سے ”بیڈ ٹچ“ کو جس طرح بیان کیا گیا عدالت کو اس پر یقین کرنا چاہیے۔

    عدالت نے متاثرہ بچی کے ملزم کی وضاحت کہ ان کی جانب سے بچی کو پکڑنا محص پدرانہ شفقت کا اظہار تھا، کو مسترد کردیاعدالت نے یہ بھی کہا کہ بچی ملزم سے پہلی مرتبہ مل رہی تھی اور ملزم کی جانب سے بچی کا ہاتھ پکڑنے، ان کے جسم کو ہاتھ لگانے اور ان سے بوسہ لینے کا کہنے کا کوئی جواز نہیں تھا’بچی نے فوراً اس ”بیڈ ٹچ“ کا اپنے والد کو بتایا اور ان شواہد کی بنیاد پر عدالت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ جی سی ایم اور ٹریبیونل کے فیصلے سے اختلاف کرے۔

    سعودی عرب عالمی سطح پر قیام امن کے لیے ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔مرکزی مسلم لیگ

    ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ اسے جنرل کورٹ مارشل اور ٹریبیونل کے فیصلے میں کوئی غلطی نظر نہیں آئی۔

  • آئی سی سی  کی ون ڈے رینکنگ جاری،شاہین آفریدی اور بابر اعظم کی تنزلی

    آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،شاہین آفریدی اور بابر اعظم کی تنزلی

    دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم تنزلی کے بعد پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں، بھار ت کے شبھمن گل ون ڈے کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں، رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما تیسرے،جنوبی افریقہ کے اینرک کلاسن چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 14 پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستانی کپتان محمد رضوان 6 درجے ترقی سے رینکنگ میں 15ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی:گوگل نے منی کپ گیم لانچ کر دیا

    بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان سے پہلی پوزیشن سے دوسری پر چلے گئے ہیں، سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ون ڈے کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں،شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی سے رینکنگ میں 5ویں نمبر پر آ گئے، ون ڈے رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پہلے، آسٹریلیا کی دوسرے جبکہ پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے-

    لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات: ڈاکٹر علی رزاق نے تاریخ رقم کر دی

  • چیمپئنز ٹرافی:گوگل نے منی کپ گیم لانچ کر دیا

    کرکٹ کے شائقین اب گوگل پر بھی “چیمپئنز ٹرافی” کو تلاش کر سکیں گے ،گوگل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر اسمارٹ فون براؤزر گیم منی کپ لانچ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اسمارٹ فون صارفین کے فون پر ویب براؤزر کے نیچے دائیں کونے میں گھومتی ہوئی کرکٹ بال کا آئیکون نظر آتا ہے جسے دبانے سے گیم منی کپ کھل جائے گاگیم “منی کپ” میں شائقین جس ملک کو پسند کرتے ہیں اس ملک کا انتخاب کر کے گیم کھیل سکتے ہیں، اور اس ملک کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    اس گیم میں ایک بطخ کو باؤلر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو صارفین کو خطرناک باؤلنگ کراتی ہےجس میں تیز گیند، اسپن بال سمیت دیگر شامل ہیں،شائقین بلے کو اٹھائیں گے اور بطخ کا سامنا کریں گے جس میں صارف چوکے اور چھکے مار کر اسکور ریکارڈ بنا سکتا ہے کھلاڑی کے بولڈ ہونے کی صورت میں بطخ کھلاڑی کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک زبردست قہقہہ لگاتی ہے۔

    غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کار گرفتار

    کھلاڑی کی طرف سے چوکے، چھکے اور رنز میں اضافے کو ٹیم کے اسکور میں شامل کیا جاتا ہے اور یوں ٹیم کے پوائنٹس میں اضافہ ہوتا ہے گیم میں اس وقت بھارت نمبر ون پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن دوسری ہے۔

    لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات: ڈاکٹر علی رزاق نے تاریخ رقم کر دی

  • لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات: ڈاکٹر  علی رزاق  نے تاریخ رقم کر دی

    لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات: ڈاکٹر علی رزاق نے تاریخ رقم کر دی

    لاہور: لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،جس میں ڈاکٹر علی رزاق نے ایک بار پھر میدان مار لیا-

    باغی ٹی وی: لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر علی رزاق نے ایک بار پھر اپنی جیت کا جھنڈا بلند کیا۔ اس انتخابی معرکے میں مجموعی طور پر 27 امیدوار میدان میں اُترے تھے، جن میں سے 12 کامیاب اور 15 امیدوار ناکام رہے۔انتخابات میں 5400 ممبران میں سے 3006 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اور کامیاب امیدواروں میں ڈاکٹر علی رزاق نے 1923 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈاکٹر علی رزاق کی یہ تیسری مسلسل انتخابی فتح ہے اور وہ جم خانہ کلب کی تاریخ میں پہلے شخص ہیں جنہوں نے لگاتار تیسری بار سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

    ڈاکٹر علی رزاق کی یہ کامیابی ان کی مقبولیت اور کارکردگی کا عکاس ہے۔ ان کی قیادت میں پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کے طور پر نمایاں خدمات کا اثر ان کے سیاسی سفر میں بھی نظر آیا۔ ان کی جیت نہ صرف ایک کامیابی ہے بلکہ جم خانہ کلب کے ممبران کی جانب سے ان کی محنت اور لگن کا اعتراف بھی ہے۔ ڈاکٹر علی رزاق کا انتخابی میدان میں مسلسل کامیاب ہونا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ ان کے انتخابی حکمت عملی، قیادت کی صلاحیتوں اور ممبران کے ساتھ قریبی روابط کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    فیصل واوڈا کا کراچی پورٹ کی زمین کےسودوں پر گہری تشویش کا اظہار

    جم خانہ انتخابی نتائج کے مطابق سلمان صدیق 1788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، واجد عزیز خان نے 1751 ووٹ لے کر تیسری جبکہ میاں مصباح الرحمان نے 1665 ووٹ لے کر چوتھی پوزیشن حاصل کی، سرمد ندیم 1647، میاں پرویز بھنڈارا 1461، سمیرا نذیر 1392، سردار قاسم فاروق علی 1366، خواجہ عمران زبیر 1356، میاں وقار الدین وکی 1331، شوکت جاوید 1322 اور قمر خان بوبی 1247 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

    اس کے علاوہ طاہر رضا نقوی 1180، سید عابد حسین 1169، میاں اظہر سلیم 1080، ڈاکٹر نجم الدین 1067، عمر جاوید ضیاء 1008، آغا علی امام 957، اسد عزیز خان 915، آمین تقی بٹ 864، سرمد ملک 851، وقار نثار727، آغا قاسم رضا 681، میجر ریٹائرڈ افتخار علی چٹھہ 621 ، محمد شہریار شامی 611 ، ڈاکٹر شاہد رضا364 ، سید آمیر علی 123 ووٹ حاصل کرسکے۔

    اب لانگ مارچ، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نواز شریف

    دہشت گرد تنظیم داعش کا انٹرنیشنل نیٹ ورک بے نقاب،کئی گرفتار