Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایران جنگ :ٹرمپ نےحملے کی ذمہ داری اپنے داماد سمیت مشیروں پر ڈال دی

    ایران جنگ :ٹرمپ نےحملے کی ذمہ داری اپنے داماد سمیت مشیروں پر ڈال دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کے فیصلے سے متعلق بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اقدام کی جانب ان کے قریبی مشیروں نے مائل کیا تھا۔

    امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے بتایا کہ ایران سے متعلق صورتحال تیزی سے ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گئی تھی جسے انہوں نے پوائنٹ آف نو ریٹرن قرار دیا مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف، مشیر جیر ڈ کشنر اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ مشاورت کے بعد انہیں یقین ہو گیا تھا کہ ایران امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، اگر امریکا پیشگی کارروائی نہ کرتا تو ایران ایک ہفتے کے اندر حملہ کر سکتا تھا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں ایران کی 51 بحری کشتیوں کو تباہ کیا گیا جبکہ ڈرون بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایرانی ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے،امریکا کے پاس ایسے کم لاگت دفاعی انٹرسیپٹر موجود ہیں جو ایرانی ڈرون خطرات کا مؤثر جواب دے سکتے ہیں۔

    امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے عالمی تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے یا آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو امریکا سخت فوجی ردعمل دے گا، عالمی توانائی منڈی کو مستحکم رکھنے کے لیے بعض تیل سے متعلق پابندیوں میں نرمی پر غور کیا جا سکتا ہےایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم بھی ہو سکتی ہے، تاہم انہوں نے تہران کو مزید کشیدگی سے باز رہنے کی تنبیہ کی۔

    انہوں نے ایران میں ایک لڑکیوں کے اسکول پر مبینہ حملے کی اطلاعات کی تحقیقات جاری ہونے کا بھی ذکر کیا اور ایران کی نئی قیادت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہوگا آیا وہ امن کی راہ اختیار کرتی ہے یا نہیں۔

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

  • امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی دی ہے، تاہم ایران نے جھکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب مذاکرات نہیں کرےگا۔

    امریکا کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے، یہ کارروائی خطے میں سمندری گزرگاہوں کے تحفظ اور بین الاقوامی جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے کی گئی۔ وہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہو سکتے ہیں تاہم یہ فیصلہ مذاکرات کی شرائط پر منحصر ہوگا۔

    امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ تہران مذاکرات کرنا چاہتا ہے اگر مناسب شرائط سامنے آئیں تو ایران کے ساتھ بات چیت کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

    ایران کا اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر حملہ

    امریکی حکام کے مطابق اب تک امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی، ادھر امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں نصب کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ جنگ کے دوران اب تک 1300 سے زیادہ ایرانی جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں ایک اسکول پر مبینہ امریکی میزائل حملے میں شہید ہونے والی 170 بچیاں اور اسٹاف بھی شامل ہیں ایران نے خطے میں موجود امریکی بیسز پر جوابی حملوں کا اعلان کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک پر بھی فضائی اور ڈرون حملے کیے ہیں جس کے بعد اس جنگ کا دائرہ کار خطے میں وسیع ہوگیا ہے۔

    متحدہ میں ایران کے سفیر نے منگل کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت میں کیے گئے حملے میں ایرانی سفارت خانے کے چار اہلکار جان سے گئے۔

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

    ایرانی سفیر نے اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کے سیکربٹری جنرل اور سلامتی کونسل و جنرل اسمبلی کے صدور کو ایک ہنگامی خط بھی ارسال کیا ہے۔

    خط میں بتایا گیا کہ 8 مارچ کو اسرائیل نے بیروت کے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایرانی سفارتی عملے کے چار ارکان شہید ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شہدا میں سفارت خانے کے سیکنڈ اور تھرڈ سیکرٹری، ملٹری اتاشی اور ملٹری مشن آفیسر شامل ہیں۔

    دوسری جانب لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق وسطی بیروت میں واقع رمادا ہوٹل کے ایک اپارٹمنٹ پر ہونے والے اس حملے میں مجموعی طور پر چار افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوئے۔

    پینٹاگون کی ایرانی حملوں میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

    ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز یا تو سب کے لیے امن اور خوشحالی کی گزرگاہ بنے گی، یا پھر جنگ بھڑکانے والوں کے لیے شکست اور تکلیف کی گزرگاہ ثابت ہوگی

  • ایران کا اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر حملہ

    ایران کا اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر حملہ

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین بن گورین ائیرپورٹ پر میزائل حملوں سے نقصان پہنچایا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر میزائل حملے کیے جسے اسرائیل کا دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہا اور کئی میزائل ائیرپورٹ پر گرے جس سے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا۔

    ادھر لبنان سے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ ہوگیا جبکہ حملے میں 2 اسرائیلی زخمی ہوگئےاس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سار( Gideon Sa’ar) نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امر یکا مناسب سمجھیں گے اور مل کر فیصلہ کریں گے، اسرائیل ایران سے لامحدود جنگ نہیں چاہتا-

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

    پینٹاگون کی ایرانی حملوں میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

    ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

    پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد ایران جنگ میں فضائی حدود کی پابندیوں نے بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث خطے کی فضائی حدود میں پابندیوں اور سیکیورٹی خدشات نے بھارت سے یورپ اور امریکا جانے والی پروازوں کو شدید متاثر کیا ہے بھارت کی بڑی ایئر لائنز ایئر انڈیا اور انڈیگو گزشتہ 10 دنوں میں مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکا کے لیے شیڈول 1230 پروازوں میں سے تقریباً 64 فیصد پروازیں آپریٹ نہیں کر سکیں۔

    ماہرِ ہوا بازی امیت مِتل کے مطابق بین الاقوامی پروازیں چلانے والی بھارتی ایئر لائنز کے لیے یہ صورتحال ‘دوہرا دھچکا’ ثابت ہو رہی ہے، کیونکہ ایک طرف مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث فضائی حدود محدود ہو گئی ہیں اور دوسری جانب پاکستان گزشتہ سال اپریل سے بھارتی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

    پینٹاگون کی ایرانی حملوں میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

    رپورٹ کے مطابق انڈیگو کو خاص مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہ یورپ جانے کے لیے نارویجن کمپنی نورس اٹلانٹک ایئرویز سے لیز پر لیے گئے طویل فا صلے کے طیارے استعمال کرتی ہے۔ ان طیاروں کو یورپی سیفٹی ایجنسی کی ہدایات کے تحت ایران، عراق، اسرائیل اور کئی خلیجی ممالک کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرنا پڑتا ہے اسی وجہ سے انڈیگو کو افریقہ کے راستے طویل پروازیں چلانا پڑ رہی ہیں جس سے بعض سفر 2 گھنٹے تک طویل ہو گئے ہیں ایک واقعے میں دہلی سے مانچسٹر جانے والی انڈیگو پرواز کو اریٹیریا کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے پر 13 گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد واپس دہلی لوٹنا پڑا۔

    ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

    دوسری جانب ایئر انڈیا کی دہلی سے نیویارک پرواز کو بھی روم میں قیام کرنا پڑا جس سے سفر کا دورانیہ تقریباً 22 گھنٹے ہو گیا، جبکہ جنگ سے قبل یہی پرواز تقریباً 17 گھنٹوں میں مکمل ہو جاتی تھی، طویل راستوں کے باعث ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے بھارتی ایئر لائنز کے مالی دباؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    پاکستان کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

  • پینٹاگون کی ایرانی حملوں میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

    پینٹاگون کی ایرانی حملوں میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

    امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران جنگ میں اب تک تقریباً 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق زخمی ہونے والے بیشتر اہلکاروں کی چوٹیں معمولی نوعیت کی تھیں اور ان میں سے 108 فوجی صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں، اس وقت 8 امریکی فوجیوں کی حالت نازک ہے جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس سے قبل پینٹاگون نے 7 امریکی فوجیوں ی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے جنگ کے دس روز کے دوران تقریباً 150 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد پینٹاگون کے ترجمان نے 140 فوجیوں کے زخمی ہونے کا بیان جاری کیا وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بھی میڈیا کے سوال پر ان اعداد و شمار کو درست قرار دیتے ہوئے مزید تفصیلات کے لیے پینٹاگون سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔

    گوشت کی قیمتوں میں اضافہ،عام شہریوں کی قیمت خرید سے بڑھ کر،نوٹس کی اپیل

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کیے تھے، جو آج 12 ویں روز بھی جاری ہیں۔ دوسری جانب ایران نے ان حملوں کے جواب میں خطے کے مختلف ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    پینٹاگون کے مطابق جنگ کے آغاز سے ایران کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے کیونکہ امریکی فوج ایران کے ہتھیاروں کے ذخائر اور محدود تعداد میں موجود میزائل لانچرز کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    پاکستان کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

  • ایلون مسک  دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

    ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

    الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کی طرف گامزن ہیں-

    فوربز ورلڈ بلینئرز کی فہرست کے مطابق ایلون مسک کی دولت کا حجم بڑھ کر 839 ارب ڈالر ہوگیا ہے جو گزشتہ ایک برس کے دوران تقریباً 500 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا ہے، جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی قدر میں اضافے کی وجہ ہےایلون مسک دنیا کے پہلے فرد ہیں جس کی دولت 800 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ہیں۔

    فوربز کی فہرست کے مطابق مصنوعی ذہانت میں تیزی سے بڑھتی سرمایہ کاری، غیر مستحکم مالیاتی منڈیاں اور معاون مالیاتی پالیسیاں دولت میں اضافے کا باعث بن گئی ہیں اور اس کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً400 نئے افراد اس فہرست میں شامل ہو گئے جبکہ دنیا کے ریکارڈ 3 ہزار 428 ارب پتی افراد کی مجموعی دولت 4 کھرب ڈالر اضافے سے ریکارڈ 20.1 کھرب ڈالر ہوگئی ہے جو تاریخ کا بلند ترین حجم ہے اب 20 افراد کم ازکم 100 ارب ڈالر کی دولت کے مالک بن گئے ہیں جو دنیا کے امیر ترین افراد کے اثاثوں میں اضافے کے رجحان کی عکاسی ہے۔

    پاکستان کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    فوربز فہرست میں ایلون مسک مسلسل دوسرے سال پہلے نمبر پر ہیں اور ان کی دولت میں مسلسل ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے،دنیا کے دوسرے امیر ترین گوگل کے شریک بانی لیری پیج ہیں، جن کی دولت ایک اندازے کے مطابق 257 ارب ڈالر ہے، جس کے بعد گوگل کے شریک بانی سیرگی برن 237 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ایمیزون کے جیف بیزوز کی دولت 224 ارب ڈالر ہے جبکہ میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کی دولت 222 ارب ڈالر ہے اور دونوں امیر ترین افراد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

    پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    سب سے زیادہ امیر ترین افراد امریکا میں مقیم ہیں جہاں مجموعی طور پر 989 افراد ارب پتی ہیں اور سرفہرست 20 سے 15 افراد بھی امریکی ہیں، چین کے 610 افراد ارب پتی ہیں، جس میں ہانگ کانگ بھی شامل ہے، اس کے بعد بھارت میں 229 افراد ارب پتی ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ کرپٹو کرنسی اور ان کے خلاف بنائے گئے فراڈ کیسز کے جرمانوں کا خاتمہ ہے اور وہ 6.5 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا میں 645 ویں نمبر پر ہیں دنیا کے امیرترین افراد میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہوگئی ہیں، جن کا تعلق شوبز، کھیل اور دیگر شعبوں سے ہے، مشہور سنگر بیوئنس اور سابق ٹینس اسٹار روجر فیڈر بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

    توانائی بحران:ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

  • پاکستان کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی  شدید مذمت

    پاکستان کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    پاکستان نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان لبنان اور پورے خطے میں دیرپا امن یقینی بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں سینکڑوں شہری جاں بحق اور تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اسرائیل لبنان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی کوششوں کو کمزور کر رہا ہے اور اسرائیلی اقدامات خطے میں جاری سیکیورٹی اور انسانی بحران کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت، شہریوں کو نشانہ بنانے اور لبنان کی سالمیت کی خلاف ورزیوں کو فوری رکوائے اور پاکستان تمام مقبوضہ لبنانی سرزمین سے اسرائیل کے فوری، مکمل اور غیر مشروط انخلا کا مطالبہ کرتا ہے، جارحیت کے مقابلے میں لبنانی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،پاکستان لبنان اور پورے خطے میں دیرپا امن یقینی بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے-

    پاکستان سپر لیگ کا یہ ایڈیشن اب روایتی وینیوز کراچی، لاہور، راولپنڈی کے بعد فیصل آباد اور پشاور کی میزبانی میں کھیلا جائے گا لیگ میں 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد کل 8 ٹیمیں مقابلہ کریں گی،2 نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز اور راولپنڈی بھی ٹائٹل کے حصول کے لیے پہلی بار میدان میں اتریں گی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اور ہر ٹیم لیگ کے مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی،پلے آف کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 11 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔

    sports

    توانائی بحران:ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز کے شیڈول کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل 15 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فیصل آباد پہلی بار لیگ کے 7 میچز کی میزبانی کرے گاپشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم بھی پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کرےگا جہاں ایک مقابلہ شیڈول ہے، اس کے علاوہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 میچز طے ہیں، جن میں ملتان سلطانز کی ٹیم ہر میچ میں حصہ لے گی، جبکہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 6 میچز شیڈول ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

  • توانائی بحران:ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    توانائی بحران:ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    نے ورک فرام ہوم کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفت روزہ نیا شیڈیول جاری کر دیا۔

    کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں چار دن کام اور تین دن یعنی جمعے سے اتوار تک تعطیلات ہوں گی اعلٰی سرکاری افسران کی رضاکارانہ طور پر تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی،تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا، وفاقی سرکاری اداروں میں چار روزہ ورک ویک کے تحت دفاتر پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلے رہیں گے اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہو گی، تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 يا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

    سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کی نقول وفاقی وزراء، مشیروں، وزیرِاعظم کے معاونینِ خصوصی، تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکرٹریز، صوبائی حکومتوں کے چیف سیکرٹریز، الیکشن کمیشن، اعلیٰ عدلیہ، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

    آپریشن غضب للحق:پاکستانی فوج کو دیکھ کر افغان طالبان پوسٹوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے

  • پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے  دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ہزاروں ٹن ایل پی جی گیس کے دو بحری جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے جبکہ مزید 2 جہاز عید الفطر سے پہلے آنے کی توقع ہے۔

    ایل پی جی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملک میں مائع پیٹرولیم گیس کے وافر ذخائر دستیاب ہیں، پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر اریس نامی بحری جہاز 11 ہزار میٹرک ٹن جبکہ اٹلانٹک نامی جہاز 12 ہزار میٹرک ٹن گیس لے پر پہنچا اور لنگر انداز ہوگیا اس کے علاوہ ULLSWATER نامی بحری جہاز کے ذریعے 3700ٹن اور MD23 نامی بحری جہاز کے ذریعے 3500ٹن مزید دو ایل پی جی کنسائمنٹس عیدالفطر سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔

    آپریشن غضب للحق:پاکستانی فوج کو دیکھ کر افغان طالبان پوسٹوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے

    نجی خبررساں ادارے ایکسپریس سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ فی کلو گرام ایل پی جی کی مقررہ سرکاری قیمت اگرچہ 225 روپے ہے لیکن گیس مافیا امریکا ایران جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو جواز بناکر 350روپے سے 450روپے فی کلوگرام کے حساب سے ایل پی جی فروخت کررہے ہیں-

    کینیڈا میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ

    عرفان کھوکھر نے بتایا کہ امریکا ایران جنگ سے مشرق وسطی کی غیر یقینی صورتحال سے عالمی مارکیٹ میں فی ٹن ایل پی جی کی قیمت میں 200ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے شپنگ لائنز کے فریٹ بھی بڑھ گئے ہیں، ملک میں ایل پی جی کے وافر ذخائر موجود ہیں، گیس مافیا منفی افواہیں پھیلاکر صارفین کو گھبراہٹ میں وسیع پیمانے پر ایل پی جی کی خریداری کرنے پر مجبور کررہے ہیں جنگ بندی سے متعلق ملنے والے اشاروں اور مزید ایل پی جی کے کنسائمنٹس کی آمد سے آئندہ چند دنوں میں ایل پی جی کی قیمت معمول پر آجائیں گی۔

    دبئی میں معاشی و سیکیورٹی بحران: مالی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال نے جانوروں کی دیکھ بھال کو مشکل بنا دیا