Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی،واسا نےواٹر ایمرجنسی نافذ کردی

    زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی،واسا نےواٹر ایمرجنسی نافذ کردی

    واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔

    باغی ٹی وی :طویل ترین خشک سالی زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی، ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی سروس اسٹیشنز پانی کا بے دریغ استعمال نہ کریں، خانپور ڈیم اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی کے باعث پانی کی سپلائی میں مزید کمی کردی گئی۔

    شہر میں پانی کی یومیہ ڈیمانڈ 70 ملین گیلن ہے 51 ملین گیلن یومیہ پانی کی سپلائی میں مزید 5 ملین گیلن یومیہ کی کمی آگئی خانپور ڈیم سے سنگ جانی تک 12 کلو میٹر طویل اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی جاری ہے، بھل صفائی 10 فروری سے 20 فروری تک جاری ہے، 23 فروری کو جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی بحال ہوسکے گی۔

    واسا سی ڈی اےکنٹونمنٹ بورڈ مشترکہ طور پر بھاری مشینوں کےذریعے بھل صفائی کررہے ہیں اوپن واٹر چینل کی سالانہ بھل صفائی کے ذریعے خانپور ڈیم سے نکلنے والی اوپن واٹر چینل کے ذریعے پانی کا اخراج سنگ جانی واٹر فلٹریشن پلانٹ تک بڑھایا جاتا ہے تاکہ جڑواں شہروں کے شہریوں کو پانی کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    واسا کی جانب سے ہوٹلز اور کمرشل اداروں رہائشی آبادیوں کو سیوریج لائنوں میں کچرا اور فوڈ ویسٹ ڈالنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  • سال 2025 کی ٹاپ 25 بہترین ایئرلائنز کی لسٹ جاری

    سال 2025 کی ٹاپ 25 بہترین ایئرلائنز کی لسٹ جاری

    سال 2025 کی ٹاپ 25 بہترین ایئرلائنز کی لسٹ جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی :AirlineRatings.com کی طرف سے ایک نئی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کے سالانہ ایوارڈز کے لیے ٹاپ 25 ایئر لائنز کا انتخاب کیا گیا ہے ایئر لائنز کیلئے ضروری تھا کہ وہ مکمل سروس کا تجربہ پیش کریں جس میں کھانے، نمکین اور مشروبات، اکانومی سیٹ کم از کم 31 انچ، بزنس کلاس بیڈ، سیون اسٹار سیفٹی ریٹنگ اور فہرست کے معیار پر پورا اترنے کے لیے ایک مضبوط اکانومی حیثیت شامل تھی۔

    جنوبی کوریا کی ایئرلائن کو مسافروں کے آرام، کھانے کی زیادہ مقدار اور شاندار اکانومی کلاس پر غیر معمولی توجہ دینے کے لیے سال کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز دیا گیا مسافروں کیلئے موزے اور آئی ماسکس سمیت، مغربی اور کورین آپشنز پر مبنی مینیو اور مسکراہٹ کے ساتھ سروس کی پیشکش نے کورین ایئر کو سرفہرست مقام دیا۔

    معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

    ٹاپ 25 میں شامل سابق فاتح قطر ایئرویز، ایئر نیوزی لینڈ اور کیتھے پیسیفک کو بھی مسافروں کے آرام کی بنیاد پر ٹاپ رینک دیئےگئے، یہ فہرست مسافروں کے ریویوز اور ہوابازی کے ماہرین کے تجزیوں کی بنیاد مرتب کی گئی تھی۔ درج ذیل ٹاپ 25 ایئرلائنز کی لسٹ دی جارہی ہے:

    Korean Air
    Qatar
    Air New Zealand
    Cathay Pacific
    Singapore Airlines
    Emirates
    Japan Airlines
    Qantas
    Etihad
    Turkish Airlines
    EVA Air
    Fiji Airways
    Virgin Atlantic
    ANA
    Aero Mexico
    Air Caraibes
    Thai Airways
    STARLUX Airlines
    Vietnam Airlines
    Sri Lankan Airlines
    Air France
    KLM (note the airline are trialling a Hybrid model on some routes)
    Air Calin
    Air Mauritius
    Garuda Indonesia

    144 سال بعد اے پی کو اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا

  • یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ  تنازع:خاتون انفلوئنسر کوریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں

    یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ تنازع:خاتون انفلوئنسر کوریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں

    ممبئی: سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مکھیجا کی قریبی دوست ردا تھرنا کو ریپ کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں ایک یوٹیوب شو کی وجہ سے تنازع میں مزید شدت آنے لگی،ردا تھرنا کو ریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب یوٹیوب شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں ان کے متنازع ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔

    ردا تھرنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ کچھ لوگ صرف عورت ہونے کی وجہ سے خواتین سے نفرت کرتے ہیں،خواتین محض سانس لینے، جینے، خود سے محبت کرنے اور ترقی کرنے کے جرم میں نشانہ بنتی ہیں ایک عورت اگر وہی مسئلہ اٹھائے جو کوئی اور کرے تو اس پر زیادہ سخت ردعمل آتا ہے۔

    معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ منگل کے روز بھارتی حکومت کی ہدایات پر یوٹیوب نے متنازع قسط کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا یہ شو جون 2024 میں شروع ہوا تھا اور اب تک 18 اقساط نشر ہو چکی تھیں یہ معاملہ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ عرف بیئر بائسیپس کے قابلِ اعتراض کمنٹس کے بعد شروع ہوا تھا انہیں بھی اس تنازع میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    144 سال بعد اے پی کو اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا

    ممبئی پولیس نے بدھ کے روز اس معاملے میں اپوروا مکھیجا سمیت چار افراد کے بیانات قلمبند کیے تھے،اس تنازع کے بعد اپوروا مکھیجا کو آئیفا ایوارڈز کے سفیروں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے یہ تقریب آئندہ ماہ جے پور، راجستھان میں منعقد ہونی ہے کیونکہ اپوروا مکھیجا بھی رنویر الہ آبادیہ کے ساتھ ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی اس قسط میں شریک تھیں جس میں یہ تنازع کھڑا ہوا اور انہیں کے ریمارکس نے تناز ع کو مزید ہوا دی تھی-

    سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ

  • معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

    معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

    بھارت کی معروف اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس لاہور پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی: بھارت کی معروف اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس لاہور پہنچ گئیں،لاہور میں نندیتا داس نے فیض فیسٹیول میں شرکت کی اور سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں 8 سال بعد پاکستان آئی ہوں اور مجھے پاکستان آنے کے بہانے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ 40 سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہوں، میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی مگر حادثی طورپربن گئی، میں گانا سیکھنا چاہتی ہوں، میں شاعری کرنا چاہتی ہوں۔

    144 سال بعد اے پی کو اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا

    واضح رہے کہ نندیتا داس کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2008 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی رام چند میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا نندیتا اداکاری کے ساتھ اب ہدایتکارہ بھی ہیں اور کئی فلمیں بناچکی ہیں۔

    عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

  • 144 سال بعد اے پی کو اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا

    144 سال بعد اے پی کو اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا

    واشنگٹن:ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو غیر معینہ مدت کے لیے اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے جمعہ کو کیا،یہ اقدام ”گلف آف میکسیکو“ کے ذکر پر اٹھایا گیا، جب کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ امریکی حکومت اس آبی علاقے کو ”گلف آف امریکہ“ کے نام سے پکا رے گی۔

    امریکی سرکاری ادارے اس تبدیلی کو اپنانے لگے ہیں، مگر بین الاقوامی سطح پر اسے قبول نہیں کیا گیا چونکہ اے پی کے قارئین دنیا بھر میں موجود ہیں، اس لیے وہ اب بھی ”گلف آف میکسیکو“ کا ذکر کر رہی ہے، ساتھ ہی ٹرمپ کے اعلان کو بھی تسلیم کر رہی ہے۔

    سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری

    دیگر عالمی میڈیا اداروں نے بھی اسی طرح کا فیصلہ کیا ہے، مگر اس ہفتے وائٹ ہاؤس نے خاص طور پر اے پی کو نشانہ بنایا اور اس کے صحافیوں کو صدارتی تقریبات میں شرکت سے روک دیااے پی کے فوٹوگرافرز کو اب بھی شرکت کی اجازت دی گئی، تاہم جب جمعہ کو ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے مار-اے-لاگو روانہ ہونے والے تھے، انتظامیہ نے تصدیق کی کہ اے پی کے نمائندے ایئر فورس ون میں سفر نہیں کر سکیں گے۔

    وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف، ٹیلر بڈووک نے ایک بیان میں کہا کہ اے پی کی جانب سے ”گلف آف میکسیکو“ کا استعمال ’تقسیم پیدا کرنے والا اقدام ہے اور اس سے ان کی گمراہ کن رپورٹنگ کا عزم ظاہر ہوتا ہے پہلی ترمیم کے تحت انہیں غیر ذمہ دارانہ اور غیر دیانت دار رپورٹنگ کا حق حاصل ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں اوول آفس اور ایئر فورس ون جیسے محدود مقامات تک رسائی دی جائے یہ جگہ اب دیگر ان ہزاروں صحافیوں کے لیے کھولی جائے گی جو اب تک ان تقریبات سے محروم رہے ہیں۔

    عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

    انہوں نے واضح کیا کہ اے پی کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلے کی اجازت برقرار رہے گی، تاہم انہیں ”پولڈ“ ایونٹس، جیسے ایئر فورس ون کے سفر، سے باہر رکھنے سے ان کی رپورٹنگ کی صلاحیت متاثر ہوگی۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس نے فوری طور پر وائٹ ہاؤس کے اس فیصلے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، مگر اطلاعات ہیں کہ ادارہ قانونی چارہ جوئی کی تیاری کر رہا ہے ایک اے پی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی این این کو بتایا کہ ’یہ نقطہ نظر کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ایک واضح مثال ہے۔

    سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ

    وائٹ ہاؤس پریس کارسپانڈنٹس ایسوسی ایشن (WHCA)، جو وائٹ ہاؤس کے پریس کارسپانڈنٹس کی نمائندہ تنظیم ہے، نے اس اقدام کو ”پہلی ترمیم کی خلاف ورزی“ اور ”آزادی اظہار پر صدر کے اپنے ایگزیکٹو آرڈر کے برعکس“ قرار دیا۔ ایسوسی ایشن نے اشارہ دیا کہ اے پی کی پول میں شمولیت کے حوالے سے دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ”پریس پول“ کا نظام صدر کے ہمراہ سفر کرنے اور معلومات کو تمام صحافیوں تک پہنچانے کے لیے قائم کیا گیا تھا، اور اے پی اس سسٹم کا ایک اہم حصہ رہی ہے 1881 میں، جب صدر جیمز اے گارفیلڈ کو گولی ماری گئی تھی، تو ایک اے پی رپورٹر وائٹ ہاؤس کے باہر ان کی سانسیں سنتے رہے اور میڈیا کو اپ ڈیٹ فراہم کرتے رہے تب سے لے کر آج تک، اے پی پریس پول کا رکن رہا ہے۔

    سابق سعودی انٹیلیجنس چیف نے غزہ کیلئے مارشل پلان کی تجویز دیدی

  • سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری

    سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کے بعد آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی،-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 9 بینچز تشکیل دیئے ہیں، بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں، اسی طرح بینچ نمبر 2 سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہوگا۔

    مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل کردہ بینچ نمبر 3 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں، اسی طرح بینچ نمبر 4 جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس عامر فاروق جبکہ بینچ نمبر 5 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔

    عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

    بینچ نمبر 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد شامل ہوں گے جبکہ بینچ نمبر 7 جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا،اسی طرح بینچ نمبر 8 جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر 9 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 18 سے 20 فروری تک سماعت کرے گا۔

    یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

  • عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

    عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

    آسٹرونومی سینٹر نےعرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: ابوظہبی آسٹرونومی سینٹر کے مطابق عرب ممالک میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، 28 فروری بروز جمعہ کو رمضان کا چاند نظرآئے گا، متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ تقریباً 14 گھنٹے 13 منٹ کا ہوگا، متحدہ عرب امارات میں آخری روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ تک کا ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی، 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی،یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتاہے۔

    سابق سعودی انٹیلیجنس چیف نے غزہ کیلئے مارشل پلان کی تجویز دیدی

    سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ

    یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

  • سوشل میڈیا انفلوئنسر  کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ

    سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ

    سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 5 ماہ قبل امریکی ارب پتی ایلون مسک کے بچے کو جنم دیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق مذکورہ دعویٰ جمعے کی شام "ایکس” پلیٹ فارم پر ایشلے کے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں سامنے آیا ہے پوسٹ میں 31 سالہ نوجوان خاتون نے لکھا کہ 5 ماہ قبل میں نے ایک بچے کا دنیا میں خیر مقدم کیا جس کا باپ ایلون مسک ہے”۔

    ایشلے کے مطابق اس نے پہلے یہ انکشاف نہیں کیا تھا جس کا مقصد شیر خوار بچے کی سلامتی کو یقینی بنانا تھا،وہ ایک محفوظ ماحول میں اس بچے کی پرورش کا ارادہ رکھتی ہیں انہوں نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کے موقف کا احترام کرے۔

    سابق سعودی انٹیلیجنس چیف نے غزہ کیلئے مارشل پلان کی تجویز دیدی

    دوسری جانب ایلون مسک نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، ایلون خود بھی "ایکس” پلیٹ فارم پر ایشلے کے فالوور ہیں۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک کے 3 مختلف خواتین سے 12 بچے ہیں اگر ایشلے کا دعویٰ درست ہوا تو اب ایلون کے 13 بچے ہو جائیں گے۔

    یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

  • سابق سعودی انٹیلیجنس چیف نے غزہ کیلئے مارشل پلان کی تجویز  دیدی

    سابق سعودی انٹیلیجنس چیف نے غزہ کیلئے مارشل پلان کی تجویز دیدی

    سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف شہزادہ ترکی نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کا اعلان مسترد کر دیا-

    باغی ٹی وی : عرب خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزاد ترکی الفیصل نے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کہیں بھی قابل فروخت نہیں ہے ساتھ ہی انہوں نے غزہ کے لیے امریکی سربراہی میں مارشل پلان کی تجویز بھی دی۔

    شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے ٹرمپ کی تجویز ناقابل عمل ہے بلکہ واشنگٹن کو غزہ کی بحالی کے لیے مدد کرنی چاہیے تاکہ وہاں کے لوگ اپنی سرزمین پر رہیں، ہمارے پاس ایک عرب امن پلان ہے جو ایک مکمل جامعہ اور متبادل ہے، اس کے ذریعے علاقے میں جنگ کا خاتمہ ہوگا اور امن قائم ہوسکتا ہے۔

    پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے،حافظ نعیم الرحمان

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کے لیے منظور کیے جانے والے مارشل پلان کو غزہ کے لیے بھی نافذ کرسکتا ہے جسمیں امریکا پورے خطے کی تعمیر نو کرے اور غزہ کی پٹی کو اکیلا چھوڑ دے تاکہ وہاں کے لوگ امن و سکون کے ساتھ رہ سکیں کیونکہ مارشل پلان کے تحت یورپینز نے تعمیر نو کے بعد وہاں سے منتقلی نہیں کی تھی۔

    واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا کی جانب سے یورپ کے لیے ایک مارشل پلان منظور کیا گیا تھا جس کے تحت مغربی یورپ کو اقتصادی امداد دی گئی تھی۔

    خیبرپختونخوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ملک میں امن کیلئے افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق

    دوسری جانب حماس کی جانب سے اگلے ہفتے کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی توقع کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت موقف اختیار کرنے کی دھمکی دی ہےانہوں نے کہا کہ حماس کو "تمام قیدیوں” کو رہا کرنا چاہیے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق "سخت موقف” سے ان کا کیا مطلب ہے اس کی وضاحت نہیں کی۔

    یہ بیان اسرائیل کی جانب سے جمعے کے روز اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اسے تین اسرائیلی قیدیوں کے نام موصول ہو گئے ہیں جنہیں غزہ کی پٹی سے ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔

    یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

    حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ یرغمالیوں کو جن میں سے ایک اسلامی جہاد کے زیر حراست ہے کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کےتبادلے کی چھٹی کھیپ کے طور پر رہا کیا جائے گا۔

  • پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے،حافظ نعیم الرحمان

    پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے،حافظ نعیم الرحمان

    اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا ہمیں جمہوریت نہ سکھائے، اسرائیل کے حق میں ویٹو سے جمہوریت کا جنازہ نکل جاتا ہے-

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے-

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس پر بھارت کا قبضہ ہے یہ ہماری ریاستی پالیسی کا حصہ ہے، فلطسین پر بھی کا قبضہ ہے، سیز فائر کے بعد 20 سال بعد ہزاروں فلسطینی جیلوں سے باہر نکل پائے ہیں، امریکا ہمیں جمہوریت نہ سکھائے، اسرائیل کےحق میں ویٹو سےجمہوریت کا جنازہ نکل جاتا ہےحماس کی جدوجہد کی حمایت ضروری ہے، ہم فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کریں گے،اسرائیل 7 اکتوبر کو ہار چکا ہے اسی لئے اب نہتے لوگوں پر فائرنگ اور بمباری کررہا ہے۔

    یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے فلسطین میں بچوں کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، 20 فیصد امریکی حماس کے حامی اور فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، دنیا کی چھٹی سے ساتویں طاقتور فوج کو حماس نے شکت دی ہے، باضمیر لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، جو لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں وہ سمجھ لیں وہ بدمست کی حمایت کررہے ہیں، مسلم ممالک پر دباؤ ڈالا جارہا یے کہ اسرائیل کو تسلیم کرے۔

    ایرول مسک کا بارک اوباما کی اہلیہ سے متعلق حیران کن انکشاف

    سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا کہ برطانیہ کی سلطنت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا آخر کار سورج غروب ہوگیا، دنیا میں با ضمیر لوگ غزہ کےمسلمانوں کےساتھ کھڑے ہیں، افریقی اینکر فیصل داؤد نےکہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا ابھی وہ سامنےآیا ہی نہیں، یہ فلسطینیوں کی نسل کشی تھی، ہم نے عالمی میڈیا کا ضمیر مردہ دیکھا، ہمیں فلسطین کے حوالے سے سچ تک پہنچنے کے لئے مغربی میڈ یا کا متبادل دیکھنا ہوگا۔

    خیبرپختونخوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ملک میں امن کیلئے افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق