Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بہت ہو گیا،اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بہت ہو گیا،اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ بانی سے دوبارہ جیل میں ناروا رویہ رکھا گیا تو قابل برداشت نہیں ،

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دوبارہ پلان بنایا ہوا ہے اب اس حکومت سے جان چھڑانی پڑے گی ،8 تاریخ کے بجائے 9 کو صوابی میں موٹروے پر جلسہ ہوگا ،اب جو کال دیں گے وہ فائنل ہوگی ، کفن بابندھ کر نکلیں گے ،پر امن رہنے پر جو رویہ ہم سے اختیار کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہے ، اب ہم اہنے حقوق لیکر ہی واپس جائیں گے ، کہاں جانا ہے، ملک کیسے بند کرنا ہے 9 تاریخ کو حتمی پلان دیں گے ، بشریٰ بی بی کی رہائی میں میں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، جلسہ منسوخ نہیں کیا صرف مقام تبدیل کیا ہے ، میرے ساتھ کیا ہوا یہ میں بتاؤں گا یا کوئی اور بتائے گا ، اب ہم سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے، پرامن رہ کر بہت ماریں کھالیں، کے پی ہاؤس میں جو کچھ کیا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا ،مجھ پر 9 مئی کو 6 اضلاع میں توڑ پھوڑ کے مقدمے ہیں،ایک وقت میں میں 6 اضلاع میں توڑ پھوڑ کررہا تھا؟ایک بار آئین توڑنے والے کو سزائے موت نہیں دینگے آئین توٹتا رہے گا ،کے پی ہاؤس سے میرا موبائل اسلحہ لے گئے تھے ، گاڑی بھی توڑدی،ان کو موبائل چاہیے تو رکھ لیں میرے نمبرز تو دے دیں،

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے پانی پت پر 17 حملے کئے تھے اسلام آباد پر ابھی صرف دو حملے کئے ہیں 15 رہتے ہیں، جیسے آپ کی ڈی ایس این جی وین اتهارٹی ہے یہاں آپ کوریج کے لیے آئے اسی طرح میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں وہاں کی مشنری میری اتهارٹی ہے اس بار پہلے سے بھی زیادہ لے کر آؤں گا،اس بار ہم آئیں تو کفن ساتھ لیکر آئیں گے،آپ دیکھیں گے کہ عوامی طاقت کے ساتھ آئیں گے، تابوت میں آخری کیل ٹھونکنی ہے،اپنے حقوق واپس لےکر جائیں گے، میرا موبائل کسی نے چیک کرنا ہے تو وہ آجائے، میڈیا کو لے آئے کوڈ کھول کر دونگا، پڑھ لے جو بھی پڑھنا ہے، موبائل میں تو کچھ بھی نہیں ہے، ہم تو کھلی کتابیں ہیں۔

    عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

    اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

  • شاہ رخ خان کی سالگرہ،مداحوں کے پیغام،زندگی بارے دلچسپ واقعات

    شاہ رخ خان کی سالگرہ،مداحوں کے پیغام،زندگی بارے دلچسپ واقعات

    آج 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی 59ویں سالگرہ ان کے مداحوں نے ممبئی کے مشہور بنگلے منت کے باہر جمع ہو کر منائی۔

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لی ہیں،گذشتہ شب 12 بجتے ہی ہمیشہ کی طرح شاہ رخ کے لاکھوں مداح ان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے جمع ہو گئے۔ جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہیں،اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دکھنے کے لیے مداح غبارے اورسالگرہ کے پوسٹرز لیے ان کے گھر کے باہر رات گئے کھڑے رہے،رات کے بارہ بجتےہی مداحوں نے آتش بازی اور نعرے بازی کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی،شاہ رخ نے بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور اپنے گھر کی بالکونی سےروایتی انداز میں ہاتھ ہلا کر مداحوں کی محبت اور آمد کا شکریہ ادا کیا.

    شاہ رخ خان نے اپنی شاندار اداکاری، دلکش شخصیت، اور بے مثال فنی صلاحیتوں کی بدولت دنیا بھر میں لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی ہے،شاہ رخ خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1988 میں ٹیلی ویژن سیریل "فاؤز” سے کیا، اور جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کی پہلی بڑی فلم "دیوانہ” نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے "دل والے دلہنیا لے جائیں گے”، "ہم”، "کبھی خوشی کبھی غم” اور "چک دے! انڈیا” جیسی بے شمار ہٹ فلموں میں کام کیا۔سالگرہ کے اس خاص موقع پر، ان کے مداح سوشل میڈیا پر #HappyBirthdaySRK کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے چاہنے والے ان کے مقبول ڈائیلاگ اور مناظر کو یاد کر رہے ہیں، اور ان کی فلموں کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔شاہ رخ خان نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں اپنے کام سے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی کامیاب فلموں نے بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی شناخت بنائی ہے۔ انہیں "بادشاہ” اور "کنگ خان” کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے۔ان کی سالگرہ کے موقع پر، بہت سی مشہور شخصیات نے انہیں سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کے قریبی دوستوں نے بھی اس خاص دن کو منانے کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

    شاہ رخ خان کی زندگی میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی "ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ” قائم کی، جس کے تحت کئی کامیاب فلمیں تیار کی گئیں۔ ان کی محنت اور لگن نے انہیں ایک عظیم اداکار اور کاروباری شخصیت بنا دیا ہے۔شاہ رخ خان کی سالگرہ کا یہ موقع نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ بالی ووڈ کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ بھی شاندار پرفارمنسز کے ساتھ اپنے مداحوں کو خوش کرتے رہیں گے۔

    بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ 2؍ نومبر 1965ء کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ’’دیوانہ‘‘ (۱۹۹۲ء) سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ آج وہ بالی ووڈ کے کنگ کہلاتے ہیں،مینز ورلڈ انڈیا کے مطابق جب شاہ رخ خان دہلی سے ممبئی اداکاری کے میدان میں کریئر بنانے کیلئے آئے تھے تو ان کے پاس صرف 1500 روپے تھے۔ ایک مرتبہ کرایہ ادا نہ کرنے کے سبب انہیں مکان سے نکال دیا گیا تھا،شاہ رخ کی دادی نے ان کا نام عبدالراشد خان رکھا تھا۔ شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان مجاہد آزادی تھے، ۱۹۹۱ءمیں ان کے والد کا انتقال اس وقت ہوا تھا جب شاہ رخ 15سال کے تھے۔ شاہ رخ خان اپنے والد کے کافی قریب تھے۔2009 میں شاہ رخ خان نے سولر الیکٹریسٹی پروجیکٹ میں سرماریہ کاری کی تھی۔ ان کی معاونت سے ادیشہ کے سات؍ گاؤں اور 270؍ خاندانوں کو آزادی کے 61؍ سال بعد بجلی فراہم ہوئی تھی۔ 10 نومبر 2011 کو شاہ رخ خان کو بڑے پیمانے پر عطیہ فراہم کرنے کیلئے یونیسکو کے ’’پیرامیڈ کون مارنی‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی تھے۔2017 میں شاہ رخ خان نے اپنے والد کے اعزاز میں میر فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی تھی، اس ادارے کا مقصد خواتین ، خاص طور پر ایسی خواتین جو تیزاب حملے کا شکار ہوئی ہوں، کا تعاون اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔یہ ادارہ طبی علاج، پیشہ وارانہ تربیت اور قانونی تعاون کے ذریعے خواتین کی معاونت کرتا ہے۔ 2013 میں شاہ رخ خان نے اتراکھنڈ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 33 لاکھ روپے، 2015میں چنئی سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے اور 2018 میں کیرالا سیلاب متاثرین کیلئے 12 لاکھ روپے عطیہ کئے تھے۔2014 میں جب شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل میں فتح یاب ہوئی تھی تو انہوں نے انعامی رقم ممبئی اور کولکاتا میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے مختص کی تھی۔شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’’کبھی ہاں کبھی نا‘‘ کی ریلیز کے پہلے دن اس کی ٹکٹیں فروخت کی تھیں۔ کندن شاہ کی ہدایتکاری والی اس فلم کیلئے شاہ رخ نے صرف 25؍ ہزار روپے معاوضہ لیا تھا۔ شاہ رخ خان 26؍ فلموں میں بطور مہمان اداکار نظر آئے،شاہ رخ خان کو گھڑسواری سے ڈر لگتا ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے متعدد فلموں میں گھڑ سواری کی ہے.

  • مسجد پڑھنے جانیوالی 13 سالہ بچی قاری کی جنسی زیادتی کے بعد ہوئی حاملہ

    مسجد پڑھنے جانیوالی 13 سالہ بچی قاری کی جنسی زیادتی کے بعد ہوئی حاملہ

    پنجاب میں خواتین، بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر رینالہ خورد میں دینی معلم نے نابالغ طالبہ کیساتھ زیادتی کی ہے،تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے کم سن طالبہ کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،اطلاع موصول ہونے پر سٹی رینالہ خورد پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا،ملزم قاری تنویر احمد کو 24 گھنٹے سے قبل ٹریس کرکےگرفتار کر لیا گیا،13 سالہ کم سن بچی دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے جامعہ مسجد اعظم ٹاؤن جاتی تھی،ملزم نے ڈرا دھمکا کر زیادتی کی،الٹراساؤنڈ کروانے پر بچی  7 ماہ کی حاملہ پائی گئی ،متاثرہ بچی کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم قاری تنویر احمد کو گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی اومحمد راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، خواتین اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مہم نیور اگین کے تحت خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے

    قبل ازیں لودھراں میں تھانہ قریشی والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا،

    11سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والاملزم گرفتار

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

  • ہمارے آئینی اداروں نے ہی آئین اور ملک کا ستیاناس کیا،نواز شریف

    ہمارے آئینی اداروں نے ہی آئین اور ملک کا ستیاناس کیا،نواز شریف

    سابق وزیراعظم نواز شریف امریکا کے دورے پر ہیں، نواز شریف لندن سے امریکہ پہنچے، نواز شریف کی امریکہ میں پارٹی رہنماؤں و دیگر شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں

    امریکہ میں نواز شریف نے ایک تقریب میں کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ایک وزیرِاعظم کو نکال دیا گیا تھا، آج میں اسی بیٹے کو اپنے ساتھ لے کر آیا ہوں تاکہ آپ سب دیکھ لیں کہ یہی وہ بیٹا ہے جس سے میں نے تنخواہ نہیں لی۔ بڑے عرصے سے صبر کرکے بیٹھا ہوا ہوں، اسی لیے کہتا ہوں مجھے نہ چھیڑیں میں خاموش ہوں لیکن تہیہِ طوفان کرکے بیٹھا ہوا ہوں،بہت کچھ گزرا، ہم نے صبر سے کام لیا،

    نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ، ایک منصوبہ بتا دیں کہ یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی کیلئے شروع کیا تھا، پاکستان میں سب سے پہلی موٹروے کی بنیاد الحمدللہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف نے رکھی، اور سب سے آخری موٹروے بھی مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف نے ہی بنائی ،آج آپ کو جان کر خوشی ہو گی کہ اب موٹروے موجود ہے جو پشاور سے شروع ہوتی ہے، اسلام آباد،لاہور، ملتان، رحیم یار خان سکھر جاتی ہے،سکھر حیدرآباد جو رہ گیا تھا وہ بھی نہیں بنی، حیدرآباد کراچی کے درمیان میں میں نے شہباز شریف کو کہا بنائیں، ہم نے سڑکوں کا جال بچھایا،کام ان کا تھالیکن ہزارہ موٹروے بھی ہم نے بنائی وہ پنجاب میں نہیں، چین کے بارڈر تک ہم نے ہائی وے بنائی،خیبرپختونخوا حکومت کو بارہواں سال ہے، بتائیں کوئی ایک موٹروے بنائی ہو ؟ کوئی بجلی کا پلانٹ لگایا ہو، کوئی ہسپتال بنایا ہے؟کے پی کے لوگ علاج کے لیے پنجاب آتے ہیں،

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اوپرلانے کی جدوجہد کریں،صرف پیسے کی انویسمنٹ نہیں دیگر شکلوں میں بھی ہو سکتی ہے، ہم اللہ کے فضل سے پاکستان کو اپنی بساط کے مطابق چلانے کی کوشش کریں گے، پاکستان ہم سب کو بڑا عزیز ہے،اگر ہمارا دور چلتا رہتا توپاکستان میں بے روزگاری،پسماندگی نہ ہوتی، پاکستان خوشحال ہوتا، ایشین ٹائیگر ہوتا لیکن ہمارے ہاں لوگ ٹانگیں کھینچنے کے ماہر ہیں،جو اچھا کام کرے اسکے خلاف سازشیں کرتے ہیں، ہمارے آئینی اداروں نے ہی آئین اور ملک کا ستیاناس کیا ہے، یہ آئینی ادارے ہیں ہمارے، میں سمجھتا ہوں کہ اللہ کا شکر ہے ہم ان سازشوں کا سد باب کرتے چلے آ رہے ہیں.

    مریم پی آئی اے خریدنا چاہتی تھی،میں نے کہا پنجاب اپنی ایئر لائن کا آغاز کرے، نواز شریف
    پی آئی اے کی نجکاری پر بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو پی ٹی آئی کے وزیر نے ہی تباہ و برباد کیا جس نے کہا تھا کہ پائلٹس کے پاس لائسنس،جعلی ڈگریاں ہیں، اول تو تھے نہیں اگر تھے تو عوامی سطح پر یہ بات نہیں کرنی چاہئے تھی، مریم نواز چاہتی ہیں پنجاب پی آئی اے کو خرید لےاور ائیر پنجاب کے نام سے لانچ کریں،میں نے کہا آپ مشورہ کریں، آپ پی آئی اے بھی خرید سکتیں یا آپ اپنی نئی پنجاب ایئرلائن کا آغاز کریں، جو براہ راست امریکہ،لندن ،ٹوکیو اور ہانگ کانگ جائے،دنیا کے ہر حصے میں جائے، اس پر غور وخوض ہو رہا ہے.ایئر پنجاب جلد شروع ہو جائے گی،حالت سنواریں، یا پھر پنجاب اپنی ایئرلائن کا آغاز کرے

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    وزیراعظم بننے گئے تھے کیوں نہیں بنے؟ نواز شریف سے صحافی کا سوال

    نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

    آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

  • بشریٰ بی بی کی ضمانت ،سپریم کورٹ میں چیلنج

    بشریٰ بی بی کی ضمانت ،سپریم کورٹ میں چیلنج

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس 2 میں ضمانت بعد از گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے

    ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ضمانت منظوری کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوری کا فیصلہ غیر قانونی اور ریکارڈ کے بر خلاف ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے ضمانت بعد از گرفتاری کے اصولوں اور گائیڈ لائنز کو مدِنظر نہیں رکھا، بشریٰ بی بی نے اپنے خاوند کے ساتھ مل کر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، انہوں نے اپنے خاوند کے ساتھ مل کر ریاستی تحفے بلغاری جیولری سیٹ کا غلط استعمال کیا، بشریٰ بی بی کے خاوند کے اختیارات کے غلط استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کے خلاف استغاثہ کے شواہد کو نظر انداز کیا، عدالت نے ریکارڈ پر موجود قابلِ جرم شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے ضمانت فراہم کی.

    بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئی،نیب پراسیکیوٹر کا وارنٹ جاری کرنے کی استدعا

    مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں

    وکیلوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے،عمران خان پھٹ پڑے

    شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے

    عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان

  • نومئی مقدمہ،مراد سعید،حماداظہر،میاں اسلم اقبال و دیگر کے وارنٹ جاری

    نومئی مقدمہ،مراد سعید،حماداظہر،میاں اسلم اقبال و دیگر کے وارنٹ جاری

    لاہور،انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

    عدالت میں جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تھانہ گلبرگ اور دیگر مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، ان میں مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرحت عباس، واثق قیوم، زبیر نیازی اور حامد رضا گیلانی شامل ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 7 نومبر تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

    واضح رہے کہ مراد سعید نو مئی کے واقعہ کے بعد سے روپوش ہیں ابھی تک سامنے نہیں آئے تا ہم وہ ٹویٹ کرتے رہتے ہیں، میاں اسلم اقبال نے روپوشی ختم کی تھی سامنے آئے تھے تا ہم پھر روپوش ہو گئے، حماد اظہر بھی سامنے آنے کے بعد پھر روپوش ہو جاتے ہیں.نومئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.

  • اسلام آباد میں سموگ کا خطرہ،دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش

    اسلام آباد میں سموگ کا خطرہ،دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش

    اسلام آباد میں سموگ کا خطرہ،پاک ای پی اے نے ضلعی انتظامیہ سے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کردی

    بھٹوں سے دھویں کے اخراج، ٹھوس فضلے اور زرعی فضلے کر جلانے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے،انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سموگ سے بچاو کیلئے چار ماہ تک دفعہ 144 نافذ کی جائے،خلاف ورزی کی صورت میں ای پی اے ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے، خشک اور سرد موسم کے دوران سموگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، مشرقی اور وسطی پنجاب سب سے زیادہ سموگ سے متاثر ہوتے ہیں، آنیوالے دنوں میں میدانی علاقوں اور پوٹھوہار ریجن میں ایئر کوالٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،سموگ سے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور اور دیگر شہر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سموگ کا دورانیہ نومبر سے شروع ہوکر فروری تک رہتا ہے،سموگ کے انسانی صحت، ماحولیات اور ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں،پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، ان اقدامات میں گاڑیوں سے دھویں کے اخراج، ٹھوس فضلے اور زرعی فضلے کو جلانے سے روکنا شامل ہے، ضلعی انتظامیہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ایجنسی کی مدد کرے،

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • صحافیوں کو سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کو واضح کرنا چاہیے،وزیر داخلہ

    صحافیوں کو سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کو واضح کرنا چاہیے،وزیر داخلہ

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے سازگار اور محفوظ ماحول کلیدی اہمیت رکھتا ہے،

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مستند اطلاعات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، صحافیوں کو سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کو واضح کرنا چاہیے ، صحافیوں کو پاکستان کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلنا چاہیے، بدقسمتی سے سچ جھوٹ کی تمیز تقریبا ختم ہو چکی ہے، فیلڈ کے اندراور باہر ایک مافیا سرگرم عمل ہے،معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،جرائم کا نشانہ بننے والے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہیں، آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ صحافی برادری کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

    صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادی ِصحافت ممکن نہیں.وزیراعظم

    بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں،مریم نواز

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • پنجاب کالج ، ریپ کے الزامات میں بظاہر کوئی صداقت نہیں،ایچ آر سی پی

    پنجاب کالج ، ریپ کے الزامات میں بظاہر کوئی صداقت نہیں،ایچ آر سی پی

    پنجاب کالج میں ریپ کے الزامات میں بظاہر کوئی صداقت نظر نہیں آ رہی

    پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) اور اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کے مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کا کہنا ہے کہ فورینسک شواہد اور قابل بھروسہ شہادتوں کی عدم موجودگی میں یہ حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ اکتوبر 2024 کے اوائل میں لاہور کے ایک نجی کالج میں ایک طالبہ کے ریپ کے الزامات حقیقت پر مبنی تھے۔ اس حوالے سے پیش آنے والے کئی واقعات نے پنجاب کالج کے کیمپس نمبر 10 کے طالبعلموں میں شبہات اور بداعتمادی کی فضا پیدا کر دی تھی جیسے کہ سوشل میڈیا پر ریپ کے غیرمصدقہ دعووں سے متعلق مواد کی تشہیر، سرکاری نمائندوں کے متضاد بیانات ( جنہوں نے پہلے الزامات کی تصدیق اور بعد میں تردید کی)، اور الزامات پر کالج انتظامیہ کا تاخیری اور غیرمعقول ردعمل ہے،

    مشن نے 14 اکتوبر کو کیمپس 10 میں سینکڑوں طالبعلموں کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ ان طالبعلموں نے مبینہ ریپ کا نشانہ بننے والی طالبہ کے لیے ‘انصاف’ کا مطالبہ کرنے کے لیے بہت بڑے احتجاج کا اہتمام کیا تھا تاہم اس پر انہیں پولیس تشدد کا نشانہ بننا پڑا۔البتہ، آن لائن پلیٹ فارمز پر بہت زيادہ شورو غل سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ دیگر فریقین نے طالبعلموں کے بیانیے کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے اور سوشل میڈيا پر اپنا دائرہ کار بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ مشن کے مشاہدے کے مطابق، طالبعلموں کے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کی صورت حال اور جنسی ہراسانی کے مسلسل واقعات اور متاثرین ہی کو مورد الزام ٹھہرانے کی روش سے بہت زيادہ نالاں ہیں۔ مسئلے کے حل کے لیے کیمپس کے منتظمین کی بظاہر عدم دلچسپی اور پولیس و کالج انتظامیہ پر شدید بداعتمادی نے حالات کو اور زيادہ خراب کیا ہے۔مشن کا کہنا ہے کہ طالبعلموں کے غصّے کو محض اس وجہ سے نظرانداز نہیں کر دینا چاہیے کہ وہ من گھڑت معلومات ملنے کی وجہ سے مشتعل تھے۔ تاہم، من گھڑت معلومات کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے پیش نظر یہ بھی ضروری ہے کہ ڈیجیٹل خواندگی اور حقائق کا ادراک آسان بنانے کے لیے باقاعدگی کے ساتھ عوامی سطح پر ایک سے زیادہ نتیجہ خیز شعوری مہم چلائی جائے۔

    دیگر سفارشات کے ساتھ ساتھ، مشن یہ تجویز بھی پیش کرتا ہے کہ کیمپس 10 پر اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں کے دورانیے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فورینسک معائنہ کروایا جائے۔ علاوہ ازیں، طالبعلموں پر تشدد کرنے اور مبینہ جرم کے الزام میں ایک شخص کو ایف آئی آر کے بغیر حراست میں رکھنے پر پولیس کا محاسبہ کیا جائے۔ تاہم، مشن کا پرزور مطالبہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہراسانی اور جنسی تشدد کے الزامات کو ہمیشہ سنجیدہ لیا جائے اور تمام تعلیمی اداروں میں انسداد ہراسانی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو حقِ رازداری کی حفاظت کے ساتھ طالبعلموں کی دسترس میں ہوں۔

    پنجاب میں سوشل میڈیا کے جھوٹے دعوے کا سراغ، نئی جے آئی ٹی تشکیل

    پنجاب کالج مقدمہ،خاتون صحافی مقدس فاروق اعوان نے ضمانت کروا لی

    پنجاب کالج ریپ کا ڈراپ سین،سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کی سفارش

    ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دو موبائل،قیمتی سامان غائب

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دو موبائل،قیمتی سامان غائب

    ڈی چوک کے احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قیمتی سامان اسلام آباد کے کے پی ہاؤس سے غائب ہوگیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ، احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا سامان غائب ہوا، جس میں 2 آئی فون 15 پرو میکس، ایک پرس، اہم دستاویزات اور لائسنس یافتہ اسلحہ شامل ہیں۔،وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق موبائل فون گم ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور کے اہم نمبرز بھی ضائع ہوگئے ہیں، جس سے وہ پریشان ہیں۔ انہوں نے اسمبلی کے اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ،اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا، پختون یار نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ کے 2 موبائل، اہم دستاویزات اور دیگر سامان کے پی ہاؤس سے آئی جی اسلام آباد لے گئے۔ علی امین گنڈا پور کا سامان نقدی، کپڑے اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی شامل تھا۔ کے پی ہاؤس میں وزیراعلیٰ کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے، جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے شیشے توڑے اور وزیراعلیٰ کا سامان لے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی کے خلاف مقدمہ درج کر کے وزیراعلیٰ کا سامان واپس کیا جائے۔

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا، بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ کے سامان کو فوری واپس کیا جائے، کیونکہ یہ غیر قانونی طور پر کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غائب کیا گیا ہے۔

    عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

    اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض