Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سینیٹ کی کمیٹیوں کا اجلاس بغیر کورم شروع کرنا معمول بن گیا

    سینیٹ کی کمیٹیوں کا اجلاس بغیر کورم شروع کرنا معمول بن گیا

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی کمیٹیوں کا اجلاس بغیر کورم شروع کرنا معمول بن گیا ۔سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقیاتی علاقوں کے مسائل کا اجلاس بغیر کورم ہی شروع کردیا گیا، کمیٹی نے پارک روڈ پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کی سوسائٹی میں بضابطگیوں کی انکوائری ایف آئی اے سے کروا کر 30دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کی ہے ۔

    بدھ کو سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقیاتی علاقوں کے مسائل کا اجلاس چیئرمین سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں صرف سینیٹر فلک ناز چترالی شریک ہوئیں چیئرمین کمیٹی نے کورم کے بغیر ہی کمیٹی کا اجلاس شروع کردیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل فنائس ،رحمت علی صدر نیشنل بینک نیس پاک اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایف جی ای ایچ اے نے ایک سوسائٹی پارک روڈ میں بنائی ہے وکیلوں والی سوسائٹی ہے ۔ 4.7ارب روپے پر یہ کنٹریکٹ ایوارڈ ہوا تھا ایڈوانس وبائلزیشن 10فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد کردی۔ 2فیصد کام کرنے کے بعد 70کروڑ روپے ادا کئے گئے جبکہ زمین کا قبضہ ادارے کے پاس بھی نہیں ہے پروجیکٹ پی ڈی نے کنٹریکٹر سے پیسے مانگے جو کنٹریکٹر ادا نہ کرسکا ۔کنٹریکٹر نے جعلی بینک گارنٹی دی جس کے بعد مسائل شروع ہوئے ۔

    11بج کر 40منٹ پر دنیش کمار کمیٹی میں آئے ۔ جس پر کورم مکمل ہوا۔ نیس پاک حکام نے بتایا کہ جتنی زمین ہمیں دی گئی اس پر ہم نے کام کیا ہے ،دنیش کمار نے کہا کہ اس معاملے پر سیکرٹری ہاوسنگ کو کمیٹی میں ہونا چاہیے تھا ۔ اگر آئندہ سیکرٹری کمیٹی میں نہ آئے تو معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیں گے ۔ فنکشنل کمیٹی نے سیکرٹری ہاوسنگ کو طلب کرلیا۔ جس پر کچھ دیر بعد جوائنٹ سیکرٹری ہاوسنگ کمیٹی میں آئے ۔جوائنٹ سیکرٹری کابینہ سیکرٹریٹ نے کہاکہ انکوائری ہوگئی ہے اب اس پر عمل کریں گے ۔ڈی جی ایف جی ای ایچ اے نے کہاکہ یوبی ایل بینک نے جعلی بینک گارنٹی کی تصدیق بھی کہ یہ ٹھیک ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ نیس پاک کے حکام کمپیوٹر پر بیٹھ کر سروے کرتے ہیں اور سائیٹ پر نہیں جاتے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کابینہ سیکرٹریٹ نے کہاکہ ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کرنے دیں اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوسکتا ہے ،نیس پاک حکام نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی مزاہمت کی وجہ سے تیسرا کنٹریکٹر بھی بھاگ گیا ہے ہماری مجبوری ہے کہ ہمیں جب کام کہا جاتا ہے تو کرنا پڑتا ہے ۔کمیٹی نے معاملے پر 30دن کے اندر پیش رفت رپورٹ وزارت ہاوسنگ سے طلب کرلی۔

    صدر نیشنل بینک نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ حکام نے بتایا کہ ملک میں نیشنل بینک کے 1498برانچز ہیں جن میں کل سٹاف 9620 ہے جبکہ کل سٹاف 14ہزار سے زیادہ ہے ۔سال 2023میں 23.4ارب روپے کے لون کم ترقیاتی علاقوں میں فراہم کئے ہیں جبکہ اس سال 9ماہ میں 23.04ارب روپے کے لون کم ترقیاتی علاقوں میں دے سکے ہیں ۔ نئی بھرتی میں 20فیصد خواتین کو بھرتی کیا جارہاہے. ادارے میں ابھی 8فیصد خواتین کام کررہی ہیں اس کو 20فیصد پر لےکر جانا چاہتے ہیں۔ کل 1321اے ٹی ایم میشن لگائی گئی ہیں ۔ہم نے کم ترقی یافتہ علاقوں میں برانچز کو زیادہ ترجیح دی ہےگزشتہ نو ماہ میں دیہی علاقوں میں 194011 اکاؤنٹس کھولے ہیں ۔جس میں خواتین کے 37 ہزار 218 ہیں،کم ترقی یافتہ علاقوں میں نو ماہ میں 45ہزار نو سو 79 افراد کو ریٹیل قرضہ فراہم کیا گیا ہے،رواں سال کم ترقی یافتہ علاقوں میں 23 ارب سے زائد کے قرضے دیے گئے ہیں رواں سال رجسٹریشن موبائل اپیلیکشن کی تعداد 86ہزار 4سو9 ہے 1لاکھ 24 ہزار 5 سو 44 اے ٹی ایم کارڈز ایکٹیوٹ کیے گئے

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے

    پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے،

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بتایا کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھا مولانا فضل الرحمان پر کیا مؤقف ہے، ہمارے ساتھی نے بتایا کہ مولانا کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، بانی پی ٹی آئی نے کہا نئی احتجاجی کمیٹی بنائیں، میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا، آگے سردیاں بھی آرہی ہیں اس حوالے سے سٹریٹجی بنائیں گے، ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ اگر ایک لیڈر پکڑا جائے تو دوسرا لیڈ کرے،

    عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان

    عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،علیمہ خان

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    دوسری جانب شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤنگا،پہلے دس دن چھوٹے سے کمرے میں بند رکھا گیا، اگلے دس دن صرف ایک گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکلنے کی اجازت تھی، قاضی فائز عیسی کے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اس نے تو جسٹس منیر کی بھی یاد کو بھلا دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا، قاضی فائز عیسی نے نیب ترمیم اس لئے منظور کی کہ اس میں وہ خود بینیفشری تھا، قاضی فائز عیسی کی بھی لندن میں 03 پراپرٹیز تھیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فیملی اور وکلاء سے بھی نہیں ملنے دیا گیا، نوازشریف ،شہباز شریف اور زرداری کو 40 ،40 لوگ ملتے تھے، انھیں گھر کے کھانے سمیت ائیر کنڈیشنر کمرے ملے تھے، میاں نوازشرہف جب وزیراعظم تھا تو اس نے 22 غیر ملکی دورے کئے، آصف علی زرداری 51 بار دوبئی گیا، ملک آئی ایم ایف کا مقروض ہے اور یہ سرکاری اخراجات پر دورے کرتے رہے،نوازشریف اور آصف زرداری اسرائیل کے خلاف ایک بیان بھی جاری نہیں کرسکتے ، انکے مفادات مغرب سے ہیں اس لئے اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرینگے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وہ ملٹری کورٹس سے نہیں ڈرتے ،

  • عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان

    عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جو انکے ساتھ ہوا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دس دن انکو 6/8 کے کمرے میں کس کے ایماء پر رکھا گیا، دس دن تک انکو صرف ایک گھنٹے کیلئے باہر آنے کی اجازت تھی،03 ہفتے اپنی فیملی اور وکلاء سے بھی ملنے کی اجازت نہ تھی، بانی پی ٹی آئی کو ناقص کھانا دیا جاتا رہا، بانی پی ٹی آئی عمران خان عالمی سطح کا لیڈر ہے اس طرح کا سلوک تو سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی عمران خان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیخلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان دونوں سپرٹینڈنٹ جیل کو بھی فریق بنائیں گے،عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،عمران خان نے کہا کہ وہ رول آف لاء اور حقیقی آزادی کیلئے جہاد کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کو پیغام دیا ہےکہ میں ملٹری کورٹس اور ظلم بھی آپ کی خاطر سہہ لونگا مگر جھکوں گا نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ لوگ اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں یہی وہ وقت ہے،

    عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،علیمہ خان

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

  • وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل،قطر روانہ

    وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل،قطر روانہ

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے ریاض سے دوحہ، قطر روانہ ہو گئے ہیں،

    ریاض کے نائب گورنر، عزت مآب شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا.اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستان و سعودی عرب کے اعلی سفارتی افسران و اہلکار بھی موجود تھے. وزیراعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا. وزیرِاعظم نے فورم میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی استعداد اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات اور کاروبار و سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا. وزیرِاعظم کی اعلی سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد سعودی عرب عزت مآب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بھی دو طرفہ ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو کی. وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے.

    قبل ازیں وزیراعظم محمدشہبازشریف کی ریاض میں ویتنامی ہم منصب فام من چن سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت ،سرمایہ کاری مضبوط بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اورکاروباری وفودکے تبادلے کی تجویز دی،دونوں رہنماؤں نےعوامی روابط مضبوط بنانے ،سیاحت کے فروغ دینے کے عزم کااظہار کیا،دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں،شہبازشریف نے ویتنام کے وزیراعظم کوپاکستان کاسرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی

    وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری،شاہی دیوان کے مشیر کی ملاقات

  • پی سی بی سے دو استعفے آ گئے

    پی سی بی سے دو استعفے آ گئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ سے دو استعفے سامنے آ گئے ہیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کے ڈائریکٹر صہیب شیخ نے استعفیٰ دیا ہے،پاکستان ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک بھی مستعفیٰ ہو گئی ہیں،دونوں نے استعفیٰ کیوں دیا، وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، پی سی بی سے دو استعفوں کے بعد نئی تقرریوں کا امکان ہے، پی سی بی سے دو استعفوں کی خبرپی ایس ایل کے شائقین اور کرکٹ کے حلقوں میں تیزی سے پھیلی ہے اور اب سب کی نظر نئی تقرری پر ہے۔

    صہیب شیخ کو ستمبر 2023 میں پی ایس ایل کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا،صہیب شیخ کو 2019 میں پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا، وہ پی ایس ایل میں نجم سیٹھی کی ٹیم کا اہم حصہ بھی رہ چکے ہیں،

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا رکھا سنگ بنیاد

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا رکھا سنگ بنیاد

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہمارا ایک ایسا خواب پورا ہونے جا رہا جو میری اور نوازشریف کی سب سے بڑی خواہش تھی، آج نوازشریف ادھر ہوتے تو وہ بہت خوش ہوتے،الحمدللہ آج ہم سب مل کر جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کریں کم ہے، پنجاب نے اپنے وسائل کے دروازے باقی صوبوں کیلئے کھولے ہوئے ہیں، نواز شریف کینسر ہسپتال میں کسی مریض کو انکارنہیں کیا جائے گا،یہ کینسرہسپتال صرف پنجاب کی عوام کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے ہے،قرآن پاک میں اللہ کا فرمان ہے کہ بہترین شخص وہ ہے جس وجود دوسروں کے لئیے فائدہ مند ہو، میری والد اس مرض کا شکار ہوئیں اور جانبر نہ ہوسکیں،کینسرکا علاج انتہائی مہنگاعلاج ہے، لوگ اپنی جمع پونجی لٹا دیتے ہیں پھر بھی اس بیماری کا علاج نہیں ہو پاتا،لوگ پوچھتے ہیں عوام کا پیسہ ہے اس کا نام نوازشریف کے نام پر کیوں رکھا، میں پوچھنا چاہتی ہوں پیسا بھی ہر حکومت کے پاس ہوتا تو کیوں نہیں لگاتے،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔ ہوٹلز بھی بنیں گے، حکومت کی پہلی سہولت ہو گی جس میں لوگ چاروں صوبوں سے آئیں گے،نجاب کے پہلےسرکاری کینسراسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہوگا،اگر عوام کینسر سے مر رہی ہو اور حکومت کے پاس علاج نہ ہوتو پیسہ کسی کام کا نہیں، میرا روز اس راستے سے گزر ہوتا ہے کیوں کے میرے دفتر کے راستے میں ہے، نوازشریف صاحب آتے جاتے اس جگہ کی طرف دیکھتے ہیں میرے بھی رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں،بہت بڑا ہسپتال ہے 3 سال میں یہ منصوبہ مکمل ہوگا، پہلے فیز میں ہسپتال کام شروع کردے گا جو مجھے ایک سال کے اندر اندر چاہیے ،میں عوام سےوعدہ کر کے جا رہی ہوں کے ایک سال کے اندر یہ ہسپتال تیار ہوگا ،

  • آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت نے 11 ووٹ خرید رکھے تھے،مولانا فضل الرحمان

    آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت نے 11 ووٹ خرید رکھے تھے،مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کے لئے ہمارے 8ووٹوں کی ضرورت تھی اور انہوں نے 11ووٹ خرید لئے تھے

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آمریت نہیں ہونی چاہئے، عوام کی مرضی کے خلاف زبردستی ان پر کوئی مسلط نہیں ہو گا، حق حکمرانی عوام کے منتخب لوگوں کو حاصل ہو گا، جمہوری نظام میں بھی قرآن و سنت کے منافی قانون سازی نہیں کی جا سکتی،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل نہیں ہوا، سفارشات پارلیمنٹ میں آتی رہیں اور پیش ہونے کے بعد پتہ نہیں کس کمرے میں دفن ہو گئیں، کسی نے بحث یا قانون سازی نہیں کی، اس بار26 ویں ترمیم کے تحت پارلیمنٹ کو پابند کیا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات نہ صرف پیش بلکہ عمل بھی ہو گا،قانون قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہئے،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں 56کلاز سے ہم 22پر لے آئے پھراندر سے ممبران خرید لئے گئے،ہمارے 8ووٹوں کی ضرورت تھی اور انہوں نے 11ووٹ خرید لئے اور پناہ گاہ میں محفوظ کرلیا تھا،اگر ہم ووٹ نہ کرتے تو اصل ڈرافٹ سے بھی گندا ڈرافٹ آتا اور وہ منظور ہوجاتا تو ہماری ایک ماہ کی محنت کا کیا فائدہ ہوتا

  • جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات،پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

    جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات،پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

    نو مئی جناح ہاوس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

    انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کر دی، عدالت نے زین قریش کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،عدالت نے ایم پی اے حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع کر دی،عدالت نے حافظ فرحت عباس کو پیش ہونے کا اخری موقع دے دیا،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوا تو ضمانت خارج کر دی جائے گی،عدالت نے سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کر دی،عدالت نے ملزم امتیاز محمود شیخ کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا ہے،عدالت نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی،مسرت جمشید چیمہ کی نئے کیسز میں گرفتاری کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظورکر لی گئی ،ارکان اسمبلی چوہدری بلال اعجاز اور محمد احمد چھٹہ کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع ہوئی ہے،عدالت نے ایم پی اے علی امتیاز وڑایچ کی عبوری ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع کر دی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب حج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے رویئے پر برہم

    جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب حج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے رویئے پر برہم

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔

    دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا جج ابو الحسنات کی عدالت میں کیمرے لگے ہوئے ہیں؟ ہم نے ممبر انسپکشن ٹیم کو لکھا تھا کہ انہیں فوراً واپس بھیجا جائے، مگر وہ ابھی تک موجود ہیں اور اپنے کام کر رہے ہیں، جج ابو الحسنات تاریخ دیتے ہیں اور پھر ضمانت مسترد کر دیتے ہیں، یہ شخص یہاں اس لیے ہے تاکہ سیاسی کارروائیاں کی جا سکیں، سائفر ٹرائل میں ہم نے جج ابو الحسنات کے کارنامے دیکھے ہیں، دنیا کی کسی عدالت میں ایسی ناانصافی نہیں ہوئی جو انہوں نے کی، پتہ نہیں دنیا کا انصاف کا نظام اس آدمی کے بغیر کیسے چلتا ہے، آپ ذرا دیکھیں کہ یہ شخص کیا کر رہا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب! یہ کام آپ کے بغیر نہیں ہو گا، وزیر قانون سے بات کریں، آپ کی وزارت اس کا دفاع کر رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ یہی کام کرو، اسی لیے تو آپ کو بٹھایا ہوا ہے، اسلام آباد میں انصاف نہیں ہو گا، جب تک یہ آدمی یہاں ہے، یہ آدمی دھڑلے سے کام کر رہا ہے کیونکہ وزارت قانون کی سپورٹ ہے، ہم انصاف کرنے آئے ہیں، خدا کو جواب دینا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ابو الحسنات سے بیان حلفی پر کمنٹس طلب کر لیے اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • بشریٰ و خاور مانیکا کے دو بیٹوں کے وارنٹ ایک بار پھر جاری

    بشریٰ و خاور مانیکا کے دو بیٹوں کے وارنٹ ایک بار پھر جاری

    اینٹی کرپشن کورٹ نے خاور مانیکا کے دو بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

    ساہیوال میں اینٹی کرپشن کورٹ میں خاور مانیکا اور ان کے دو بیٹوں کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران خاور مانیکا اسپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور دونوں فرار ملزمان کو گرفتار کر کے 15 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ خاور مانیکا اور ان کے دو بیٹوں پر اگست 2023 سے 11 کروڑ روپے غبن کا مقدمہ درج ہے۔

    اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے 11 اگست 2023 کو بشریٰ بی بی کے سابق شوہر اور بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا،بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور دونوں بیٹوں پر اراضی پرقبضہ کرکے مارکیٹ تعمیر کرنے کا الزام ہے، مارکیٹ تعمیر کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا گیا۔

    واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھاریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہے اینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا تھا اور بتایا کہ ان پر سرکاری خزانے کو 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں