Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بزدار کا لاہور،امن و امان کی ناقص صورتحال، ماہ جنوری میں جرائم میں اضافہ

    بزدار کا لاہور،امن و امان کی ناقص صورتحال، ماہ جنوری میں جرائم میں اضافہ

    بزدار کا لاہور،امن و امان کی ناقص صورتحال، ماہ جنوری میں جرائم میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں رواں سال کے پہلے ماہ میں ریکارڈ توڑ جرائم کی وارداتیں ہوئیں، جنوری کے مہینے میں 6 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے ۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ایک ماہ کے دوران 48 سو وارداتیں ہوئیں ۔ شہر میں مختلف وجوہات کی بناء پر 28 افراد کو قتل کردیا ۔ ڈاکووں نے مزاحمت پر 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ چوری اور ڈکیتی کی 333 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ لاہور کے علاقے مناواں ۔ ہربنس پورہ اور رائیونڈ میں کرڑوں کی وارداتیں ہوئیں ۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں درندگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے،انیس سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے زندہ جلا دیا

    نوجوان اعظم کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس کے مطابق نوجوان اعظم چوہنگ میں فیکٹری ملازم تھا ،نوجوان گزشتہ رات گھر سے نکلا تو کسی نے اسی آگ لگا دی

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کے کاروائی کا آغاز کر دیا. مقدمہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، شوکت علی نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے زندہ جلا دیا ہے اسکے جسم پر جلے ہوئے نشانات موجود ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے،سٹی ڈویزن پولیس کی کاروائی 196 ملزمان گرفتار کر لیے.

    چوری ٫ڈکیتی٫دھوکہ دہی۔دیگر مقامات میں مطلوب 23 اشتہاری مجرمان ،عدالتی مفرور٫ریکارڈ یافتہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ 18 ملزمان ،ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 27 ملزمان گرفتار کئے گئے. ملزمان کے قبضے 26 پسٹنز رائفل اور گولیاں برآمد کی گئیں

    ایس پی سٹی کے مطابق منشیات فروش کے خلاف کاروائی 31 ملزمان گرفتار کئے گئے ،ملزمان سے پانچ کلو سے زائد منشیات 792 لیٹر شراب برآمد کی گئی،قمار بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران41 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،کرایہ داروں کی چیکنگ کے دوران 9 ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی،ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 9 منچلوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے ۔

    ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ایک ملزم گرفتار کیا گیا ۔ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے پر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔پتنگ بازی کرنے پر دو ملزمان گرفتار پتنگیں اورڈور برآمد کی گئی۔ سنگین وارداتیں کرنے والے 7 گینگ کے 18 ملزمان کو گرفتار کیا

  • کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے واپس آنے والے طالب علم کو محکمہ صحت نے ہسپتال منتقل کر دیا اور کہا کہ طالب علم 14 دن ہسپتال میں زیر علاج رہے گا

    نجی ٹی وی 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق 28جنوری کو چین سے وطن واپس آنے والے پاکستانی طالبعلم کو آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، جہاں اسے 14دن تک آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ارسلان کے ٹیسٹ سیمپل قومی ادارہ صحت کو بھجوا دیئے ہیں۔ اسلام آبادسے سیمپل نیگٹو آنے کے بعد ارسلان کو ریلیز کردیا جائے گا۔

    کراچی کے علاقے لیاری کا ارسلان ووہان یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھااور اپنے وسائل سے چین سے کراچی پہنچا تھا۔ طالب علم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے طالب علم کو ہسپتال داخل کرنے کے لئے خط لکھا تھا جس کے بعد اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے.

    واضح رہے چین کا علاقہ ووہان اس وقت انتہائی خطرناک کرونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے۔ ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیلنے والے کرونا وائرس کے باعث چین میں 213افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 10ہزار کے قریب افراد متاثرہیں۔

    امریکا نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوشش میں چین اس وقت مشکل حالات میں ہے جس کے لیے عالمی یکجہتی ضروری ہے۔ چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو ہسپتالوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جو تین فروری تک آپریشنل ہو جائے گا۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99 فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں.

  • فیڈ ملوں کو جانوروں کی خوراک کے لئے گندم خریدنے کی اجازت کس نے دی؟ مریم اورنگزیب

    فیڈ ملوں کو جانوروں کی خوراک کے لئے گندم خریدنے کی اجازت کس نے دی؟ مریم اورنگزیب

    فیڈ ملوں کو جانوروں کی خوراک کے لئے گندم خریدنے کی اجازت کس نے دی؟ مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گندم کی پیداوار 20 فیصد بڑھا چڑھا کر دکھائی گئی تاکہ اس ایکسپورٹ سے چند لوگ جیبیں بھر لیں، ‎مفاد پرستوں نے 150 ڈالر فی ٹن سبسڈی بھی وفاقی حکومت سے ہتھیا کر مزید ظلم کیا، ‎پنجاب میں بعض بدنام زمانہ کرپٹ فلور ملز، محکمہ خوراک اور اے ٹی ایمز کی ملی بھگت سے یہ ڈاکہ ڈالاگیا، ‎ملی بھگت کے نتیجے میں افغانستان اور وسط ایشیاء کو غیر قانونی طور پر گندم بھجوائی گئی۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا ‎کہ ڈاکے کی اس واردات کے لئے محکمہ خوراک میں اس مدت کے لئے خاص سیکریٹری کی تعیناتی کرائی گئی، ‎وسیم اکرم پلس کو ایک فلور مل چیک کرنے کی توفیق ہوئی نہ ہی یہ معلوم کیا کہ آٹا مقامی مارکیٹ میں فراہم ہو رہا ہے یا گندم باہر بھیجی جارہی ہے، ‎انسانی ضرورت کا جائزہ لئے بغیر ہی فیڈ ملوں کو جانوروں کی خوراک کے لئے گندم خریدنے کی اجازت دے دی گئی، اے ٹی ایمز نے بڑی مقدار میں گندم ذخیرہ کی ہوئی تھی.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند اورعوام لنگر سے روٹی کھائیں ؟ 16 ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی ہوگئی، آٹےکا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے۔ عمران صاحب مہنگائی 14 فیصد، ترقی آدھی اور آپ روز کون سے ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں

  • پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور اراکین کی تقرری کر دی گئی

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور اراکین کی تقرری کر دی گئی

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور اراکین کی تقرری کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔کمیٹی کا اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر طلب کیا جائے گا۔

    50 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وسیم اکرم (سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور موجودہ کمنٹیٹر)،عمر گل (سابق ٹیسٹ کرکٹر بطور نمائندہ ڈومیسٹک کرکٹرز)، عروج ممتاز (چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ بطور نمائندہ ویمنز کرکٹ)، علی نقوی (سابق ٹیسٹ کرکٹر بطور نمائندہ میچ آفیشلز) شامل ہیں۔

    ان پانچ اراکین کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان بھی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پی سی بی کے دونوں نمائندگان بطور کو ممبرکمیٹی کا حصہ ہیں۔

    کمیٹی ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو کرکٹ سے متعلق امور پر تجاویز پیش کرے گی، جس میں قومی کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی، ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر، ہائی پرفارمنس سنٹرز اور پلیئنگ کنڈیشنزجیسےامور شامل ہیں ۔

    کمیٹی کو اختیار ہوگا کہ وہ متعلقہ فرد کی کارکردگی کا جائزہ لینےکی غرض سے انہیں اجلاس میں طلب کرسکتی ہے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ وہ تمام معزز اراکین کو کرکٹ کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ انتہائی تجربہ کاراور کرکٹ کے علم سے مالامال اراکین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہےکہ یہ کمیٹی کھیل کےتمام اسٹیک ہولڈرزکی نمائندگی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی مکمل طور پر آزاد ہے جو پی سی بی کو کھیل کی ساکھ میں بہتری لانے کے لیے مشورے دے گی۔

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم کا کہنا ہےکہ وہ یہ اہم ذمہ داری دینے پر پی سی بی کے مشکور ہیں، اب وہ اسے نبھانے کے لیے اپنے کرکٹ اور کارپوریٹ تجربے کی روشنی میں بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

    اقبال قاسم نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی میں شامل تمام اراکین کسی نہ کسی طرح کھیل سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان باصلاحیت اور ذہین ارکین کی مشاورت کے ساتھ ہم کھیل سے متعلق بہترین تجاویز تیار کریں گے۔

    سربراہ کرکٹ کمیٹی نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور ہم سب اس کھیل میں برابر کے اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو بھی یہ لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کچھ کرسکتا ہے تو اسے ضرور آگے آنا چاہیے۔

    اقبال قاسم پاکستان کی جانب سے 50 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ میچوں میں بالترتیب 171 اور 12 وکٹیں حاصل کرنے والے اقبال قاسم نے246 ڈومیسٹک میچوں میں 999 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے 1971 سے 1992تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔ وہ اس سے قبل بھی پی سی بی میں مختلف ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے منیجراورچیف سلیکٹررہنے کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اقبال قاسم نیشنل بنک آف پاکستان میں ایگزیکٹو ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔

    وسیم اکرم:آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن وسیم اکرم نے پاکستان کی جانب سے 104 ٹیسٹ اور 356 ایک روزہ میچوں میں مجموعی طور پر 916 وکٹیں حاصل کیں۔ 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے وسیم اکرم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 6615 رنز بنائے۔ وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی دنیا کے چند انتہائی معتبر کمنٹیٹرز میں ہوتا ہے۔

    عمر گل:عمر گل نے 2003 اور 2016تک انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 47 ٹیسٹ، 130 ایک روزہ اور 60 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں بالترتیب 163، 179 اور 85وکٹیں حاصل کیں۔ عمر گل موجودہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بطور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں عمر گل بلوچستان کی نمائندگی کررہےہیں۔

    عروج ممتاز نے ایک ٹیسٹ، 38ایک روزہ اور 9 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں بالترتیب 2، 36 اور6وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 2004 سے 2010 تک پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2009 میں پاکستان کی قیادت بھی کرچکی ہیں۔

    علی نقوی نے5 ٹیسٹ اور 115 فرسٹ کلاس میچوں میں بالترتیب 242 اور 5881رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔ علی نقوی اس وقت پی سی بی میچ ریفری کے ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں۔

  • جعلی ڈگری کیس، عدالت نے کیا ایک اور ن لیگی رکن اسمبلی کو نااہل

    جعلی ڈگری کیس، عدالت نے کیا ایک اور ن لیگی رکن اسمبلی کو نااہل

    جعلی ڈگری کیس، عدالت نے کیا ایک اور ن لیگی رکن اسمبلی کو نااہل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اور ن لیگی ایم پی اے کونااہل کر دیا گیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا گیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چودھری کو نااہل کر دیا، ن لیگی ایم پی اے کو جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے نااہل کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا.

    کاشف چودھری کا تعلق بہاولنگر سے ہے اور وہ پی پی 241 سے الیکشن جیتے تھے،عدالت نے آج انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے اس حلقے میں الیکشن کروانے کا حکم دیا

  • مسلح شخص نے بنایا 20 بچوں کو یرغمال، 11 گھنٹے جاری رہا پولیس کا آپریشن

    مسلح شخص نے بنایا 20 بچوں کو یرغمال، 11 گھنٹے جاری رہا پولیس کا آپریشن

    مسلح شخص نے بنایا 20 بچوں کو یرغمال، 11 گھنٹے جاری رہا پولیس کا آپریشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلح شخص نے بیٹی کی سالگرہ کی پارٹی کے بہانے محلے کے بچوں کو یرغمال بنایا، 11 گھنٹے کے آپریشن کے بعد بہادر بھارتی پولیس نے ملزم کو مار ڈالا،

    واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فرخ آباد میں پیش آیا، مسلح شخص جو کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا، نے 20 بچوں کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچوں کو اپنی بیٹی کی برتھ ڈے پارٹی کا کہہ کر بلایا اور اس کے بعد انہیں یرغمال بنا لیا۔

    مقامی افراد کو جب اس کے ارادے کا علم ہوا تو انہوں نے دروازہ کھلوانے کی کوشش کی تاہم سبھاش باتھم نامی اس عادی مجرم نے گھر کے اندر سے فائرنگ شروع کردی۔ ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور موقع کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی

    پولیس کے مطابق گھر کے اندر ملزم کی بیوی اور 1 سالہ بیٹی بھی موجود تھی اور ملزم نے انہیں بھی یرغمال بنا لیا۔ اس دوران ملزم نے ایک 6 ماہ کی بچی جو وہاں موجود بچوں میں شامل تھی، 7 گھنٹے بعد بالکونی کے ذریعے پڑوسیوں کے حوالے کی۔

    پولیس کے مطابق ملزم سمجھتا تھا کہ اس پر اس سے قبل لگایا جانے والا قتل کا الزام جھوٹا تھا اور اسے اس قتل کے الزام میں پولیس کے حوالے کرنے میں پڑسیوں کا ہاتھ تھا، ممکنہ طور پر اس نے پڑوسیوں سے بدلہ لینے کے لیے یہ سب کیا۔ بچوں کو چھڑانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ملزم نے انہیں فائرنگ اور بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینی شروع کیں، اس نے پولیس کی طرف ایک کم شدت کا بم بھی پھینکا جس سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    ملزم کے خطرناک ارادے دیکھتے ہوئے پولیس نے سخت ایکشن شروع کیا اور 11 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس ان کاؤنٹر میں پولیس ملزم کو مارنے میں کامیاب ہو گئی، تمام بچوں کو بحفاظت چھڑا کر معمولی میڈیکل چیک اپ کے بعد انہیں ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا.

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    ماں اور بیوی نے ملکر ڈانٹا تو 22 سالہ نوجوان نے کیا زندگی کا خاتمہ

    ملزم کی موت کے بعد مشتعل مقامی افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اس کی بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا، پولیس عورت کو بچانے میں ناکام رہی جس کے بارے میں غیر واضح تھا کہ آیا وہ بھی ملزم کے ساتھ تھی یا خود بھی یرغمالیوں میں شامل تھی۔ ملزم کی بیوی کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اس سے قبل ہی دم توڑ گئی۔

     

  • بھارتی ریاستی دہشت گردی،3 کشمیری شہید، ایک فوجی ہلاک

    بھارتی ریاستی دہشت گردی،3 کشمیری شہید، ایک فوجی ہلاک

    بھارتی ریاستی دہشت گردی،3 کشمیری شہید، ایک فوجی ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر نگروٹہ کے مقام پر پر جمعہ کوعلی الصبح سیکورٹی فورسز نے فائرنگ میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ جموں کشمیر پولیس کا ایک اہلکار،ایک زخمی ہوگیا-

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں سے کشمیر کی طرف آنے والے ایک ٹرک کو نگروٹہ کے بن ٹول پلازہ کی مقام پر پولیس اہلکاروں کے روکنے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ایک اہلکار زخمی اور ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔

    آئی جی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ ٹرک میں سوار باقی افرادجن کی تعداد دو سے تین بتائی جارہی تھی، موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے- واقعہ کے بعد بھارتی فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا ۔ بعد ازاں بن ٹول پلازہ کے نزدیک بھارتی فوج اور کشمیری جوانوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔جس میں دو نوجوان شہید ہو گئے۔

    انتظامیہ نے پر سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت روک دی -ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ادھمپور نے احتیاطی طور پر ادھمپور قصبے، ٹکری، منڈ، نیشنل ہائی وے زونز اور چھینانی علاقے کے تمام اسکولز کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نگروٹہ میں فوج اور جموں وکشمیر پولیس کی اہم تنصیبات واقع ہیں-

    اس سے قبل جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی)دلباغ سنگھ نے بتایاتھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ملحقہ جنگلاتی علاقے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سنجوان ملٹری اسٹیشن 2018 کے حملے کے بعد جموں خطے میں یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔ جس میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے.

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

  • حمزہ شہبا زکی عدالت پیشی، جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟

    حمزہ شہبا زکی عدالت پیشی، جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟

    حمزہ شہبا زکی عدالت پیشی، جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل اور منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت ہوئی،جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل حکام نے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے سماعت کی،

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

    حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی ،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر رمضان شوگر ملز میں تحقیقات کا آغاز کیا، نیب نے رمضان شوگر ملز کے معاملے پر متعدد بار انکوائری کی مگر کچھ بھی نہیں ملا،تحصیل بھوانہ میں نالہ عوامی مفاد میں بنایا گیا تھا، صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے سیوریج نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی،حمزہ شہباز کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں،

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز میں شریک ملزم شہباز شریف کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے اور گرفتاری سے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے،حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے

  • کرونا وائرس، چین کے لئے فضائی آپریشن معطل

    کرونا وائرس، چین کے لئے فضائی آپریشن معطل

    کرونا وائرس، چین کے لئے فضائی آپریشن معطل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلنے پر پاکستان نے دوست ملک چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ چین کے لیے فوری طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا جائے ،

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن کی 2 فروری تک معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 فروری کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔

    دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس سامنے آنے پر عالمی ادارہ صحت نے گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم کا کہنا ہے کہ وائرس کا کمزور طبی نظام والے ممالک میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے چینی حکام کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کو بہترین قرار دیا۔

    امریکا نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوشش میں چین اس وقت مشکل حالات میں ہے جس کے لیے عالمی یکجہتی ضروری ہے۔ چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو ہسپتالوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جو تین فروری تک آپریشنل ہو جائے گا۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں

  • کرونا وائرس، پاکستانی شہریوں کو چین سے واپس لانے کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    کرونا وائرس، پاکستانی شہریوں کو چین سے واپس لانے کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    کرونا وائرس، پاکستانی شہریوں کو چین سے واپس لانے کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پھیلتے کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو واپس لانے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی۔ اور دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ چین میں کرونا وائرس نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے، یہ وائرس انسانی مسئلہ بن چکا ہے اور دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔ چین میں مقیم پاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ حکومت چین میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کرے۔

    درخواست گزار نے کہا بیس ہزار چینی اسلام آباد میں مقیم ہیں ان کی سکریننگ کا کیا بنا؟حکومت کی جانب سے صحیح اعدادوشمارپیش نہیں کیے جا رہے ۔کسی متعلقہ شخص کو بلا کر تفصیلات لی جائیں۔ حکومت سے پوچھا جائے کہ وہاں کتنے پاکستانی موجود ہیں اور ان کی واپسی کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔

    اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے حقوق کیسے متاثر ہوئے ہیں۔حکومت نے ہائی الرٹ جار ی کررکھا ہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں.

    کرونا وائرس ہلاکتوں کی تعداد 213 ہو گئی، عالمی ادارہ صحت کا ایمرجنسی کا اعلان