Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • امریکا ایک بار پھر پاکستان پر مہربان، تعلقات میں نئی پیشرفت، کونسی پابندی ہٹا لی؟

    امریکا ایک بار پھر پاکستان پر مہربان، تعلقات میں نئی پیشرفت، کونسی پابندی ہٹا لی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کر دی،

    امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان کے لئے فوجی تربیت کی بحالی کا فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے، تاہم سلامتی سے متعلق دیگر معاون پروگراموں پر پابندی برقرار رہے گی

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے گزشتہ ماہ اپنے فوجی تربیتی اور تعلیمی پروگرام میں پاکستان فوج کے افسران کی شمولیت کی بحالی کی منظوری دی گئی تھی، دو برس پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹر نیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام میں پاکستانی فوج کے افسران کی شمولیت پر پابندی عائد کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتیں ہو چکی ہیں جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی جسے بھارت نے مسترد کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے دو الگ الگ دوروں میں ملاقاتیں کیں.

  • بھارتی مسلمانوں پر مودی سرکار کی پولیس کا تشدد،وزیراعظم عمران خان میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    بھارتی مسلمانوں پر مودی سرکار کی پولیس کا تشدد،وزیراعظم عمران خان میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    بھارتی مسلمانوں پر مودی سرکار کی پولیس کا تشدد،وزیراعظم عمران خان میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پولیس کی بربریت نچلے درجےتک پہنچ گئی،ظلم فاشٹ مودی ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی پروگرام کا حصہ ہے،بھارتی پولیس مودی حکومت کے ایجنڈے کو پورا کررہی ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر بھارتی نیوز ویب سائٹ کی خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس میں‌ بھارتی پولیس کے مسلمانوں پر مظالم کے حوالہ سے بتایا گیا ہے،

    گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انتہاء پسند سفاک مودی سرکار ریاستی دہشت گردی پر اتری ہوئی ہے اور دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ اقوام عالم آخر کب تک چپ سادھے مودی سرکار کی بربریت کا نظارہ کرتی رہیں گی؟

    گزشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • والد اوربھائی تو لنڈے کی دکان پر کام کرتے ہیں مگر مجھے…نوجوان کرکٹر قاسم اکرم کیا کہتے ہیں؟

    والد اوربھائی تو لنڈے کی دکان پر کام کرتے ہیں مگر مجھے…نوجوان کرکٹر قاسم اکرم کیا کہتے ہیں؟

    والد اوربھائی تو لنڈے کی دکان پر کام کرتے ہیں مگر مجھے…نوجوان کرکٹر قاسم اکرم کیا کہتے ہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل آلراؤنڈر قاسم اکرم کا تعلق لاہور سے ہے، اپنے پسندیدہ کھیل میں ان کی انٹری ایک بال پکر کی حیثیت سے ہوئی۔ بچپن سے کھیل کے شوقین قاسم اکرم بلاناغہ اپنے گھر کے قریب موجود ایک مقامی کرکٹ کلب میں نوجوان کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس دیکھنے جایا کرتے تھے۔

    قاسم اکرم نے کہا کہ ایک روز کوٹ خواجہ سعید کرکٹ کلب کے کوچ نے انہیں بال پِکر کی حیثیت سے گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی، جس سے ان میں کرکٹ کی محبت اور بڑھنے لگی۔ اس دوران زیادہ دیر گھر سے باہر رہنے پر والد نے ڈانٹ ڈپٹ کی مگر بھائیوں کی مداخلت پرقاسم کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ قاسم اکرم کے والد لنڈا بازار میں واقع ایک دکان پر پرانے کپڑوں کی فروخت کا کام کرتے ہیں۔ نوجوان کرکٹر کے بھائی بھی اسی دکان پر اپنے والد کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔

    نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ ایک روز کلب کا میچ شیڈول تھا مگر اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ انہوں نے میچ میں اچھی باؤلنگ کی تو وہ فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے اپنی کلب کرکٹ ٹیم کا مستقل رکن بن گئے۔

    قاسم اکرم نے کہا کہ آہستہ آہستہ کوچ کی ہدایت پر انہوں نے بیٹنگ پریکٹس کا بھی آغاز کردیا اور مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنے لگے۔ چند ماہ بعد ہی نوجوان کرکٹر کو عمدہ کارکردگی کی بدولت لاہور انڈر 16 کرکٹ ٹیم میں بطور بیٹسمین شامل کرلیا گیا۔ انہوں نے لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے پی سی بی پیپسی انڈر 16 دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2016 کے 8 میچوں میں 373 رنز بنائے۔ اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر انہیں لاہورانڈر 19 کرکٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جہاں آئندہ 2 سال انہوں نے انٹر ریجنل انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹس میں لاہورکی نمائندگی کی۔

    رواں سال قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 5 میچوں میں 260 رنز بنانے والے قاسم اکرم قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 74 کی اوسط سے 296 رنز بنائے۔ ایونٹ میں 2 سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز کا بہترین اسکور 131 رنز تھا۔

    وہ دورہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا سمیت اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2019 میں بھی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ نوجوان کرکٹر کا کہنا ہےکہ وہ دنیا کا بہترین بلے باز بننے کی خواہش رکھتے ہیں اور دنیائے کرکٹ کے دو بہترین بیٹسمین، بابراعظم اور ویرات کوہلی، ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تسلسل ان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

    نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی موجودگی، اسکواڈ میں شامل بلے بازوں کے لیے بہت مفید ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور آلراؤنڈر وہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں عمدہ کھیل پیش کرکے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

    اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا)

    اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔

    مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔

    وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔

    آلراؤنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔

    اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔

    فاسٹ باؤلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔

    ٹیم منیجمنٹ:

    اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر) ۔

    شیڈول:

    19جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ اسکاٹ لینڈ
    22جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ زمباوے
    24جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش

  • سندھ اور خیبر پختونخواہ میں کتنے نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ حکام پریشان

    سندھ اور خیبر پختونخواہ میں کتنے نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ حکام پریشان

    سندھ اور خیبر پختونخواہ میں کتنے نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ حکام پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیو کے مزید کیسز سامنے آ گئے، پاکستان کے صوبہ سندھ میں پولیو وائرس کے 2 مزید کیسز رپورٹ ہوگئے، سندھ بھر میں گزشتہ سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی تھی۔

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ نے صوبے میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق کر دی۔ پولیو کیسز سال 2020 میں میرپور خاص اور قمبر سے سامنے آئے، میرپور خاص سے 4 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ضلع قمبر سے 5 سالہ بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔گزشتہ سال سندھ بھر میں میں پولیو کیسز کی تعداد 22 رہی، ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 128 تک پہنچ گئی۔

    دوسری جانب خیبرپختون خوا میں پولیو کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے،لکی مروت سے 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قبل ازیں دو روز قبل بھی خیبر پختونخواہ کے اضلاع بنوں سے26ماہ کے بچے، ٹانک میں30ماہ کی بچی اور5ماہ کے بچے ،ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ میں24ماہ کی بچی جبکہ مہمند کی تحصیل بائزئی میں6ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی .

    متاثر بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے تھے۔ ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی.

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالباسط نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو اور موثر بنائے تاکہ پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے ای او سی کوآرڈنیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔

    محکمہ صحت خیبر پختونخوانے پولیو مہم کے دوران 5نقائص کی نشاندہی کردی،خیبر پختونخوامیں پولیو مرض کےاضافے کی بڑی وجہ پولیو عملہ قراردیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ عملے کی جانب سے انکارکرنے والے والدین کی جعلی مارکنگ کی گئی ،ویکسی نیشن کیلئےزبردستی اقدام،مشروط سودہ بازی اورعلاقوں تک رسائی بھی وجوہات میں شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں 2018 کے دوران 8 اور2019 میں 75 نئے کیسزسامنےآچکے ،پولیو مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے بنوں اور لکی مروت ہیں،بنوں اور ڈی آئی خان میں 24،24، شمالی وزیرستان میں 8 اورتورغر میں 7 کیسزرپورٹ ہوئے.

    صوبہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 79 ہزار والدین ہی انسداد پولیو مہم میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    رواں برس صوبے میں 79 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ،پشاور میں 42بچوں کے والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا،مردان میں8ہزار722اورکرم میں6ہزار504بچوں کے والدین نے انکار کیا،شمالی وزیرستان سے 6 ہزار 343 اورصوابی سے 3ہزار 470 بچوں کے والدین نے انکار کیا،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    خیبرپختونخوامیں انسدادپولیو مہم کے دوران 67 لاکھ 47 ہزاربچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا،ایک لاکھ 61 ہزار بچے مختلف وجوہات کی بنا پر حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہے،82ہزار سےزائدبچے 3روزہ انسدادپولیومہم کےدوران گھروں میں موجودنہیں تھے

    خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا۔ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے باعث ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا .

     

  • گیس کے زائد بل، وزیراعظم کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    گیس کے زائد بل، وزیراعظم کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    گیس کے زائد بل، وزیراعظم کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو گیس کے اضافی بلوں کے معاملے پر رپورٹ پیش کر دی گئی، کم گیس پریشر والے علاقوں میں صارفین پر اضافی بلوں کی وجوہات بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اضافی بلوں کی مد میں صارفین کو 513 ملین کی رقم واپس کی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر گیس پریشر اور بلوں کے درمیان فرق کا جائزہ لیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سوئی نادرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹر کی ہدایت پر انتظامیہ کا ایکشن جاری ہے، گزشتہ سال فروری اور مارچ میں گیس صارفین کو 50 ملین واپس کیے گئے۔ مختلف علاقوں میں سپلائی اور ڈیمانڈ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعظم نے گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے پر اظہار برہمی کیا،کمپنی صارفین سے وصول گئے 513 ملین روپے کی رقم واپس کرے گی،سوئی نادرن نے فروری، مارچ2019کیلیے50ملین روپےصارفین کوواپس کردیئے،مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا،وزیراعظم کے نوٹس پر کمپنی نےحقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کر لی

    وزیراعظم نے آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیاد پرجاری کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم عمران خان نے مختلف علاقوں میں سپلائی اور ڈیمانڈ کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی،

  • تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے نومبر 2017 میں ڈیلی سکیب کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ تیسری عالمی جنگ کا راستہ ہموار ہو رہا ہے ، اور ایران سے اس جنگ کا نقطہ آغاز ہوگا ، جس میں اسرائیل بھی شامل ہو گا اور اسرائیل کو زیادہ سے زیادہ عربوں کو ہلاک کرنا پڑے گا اور مشرق وسطی کے نصف حصے پر قبضہ کرنا پڑے گا .

    ہنری کسنجر نے مزید کہا کہ ہم نے امریکی فوج کو بتایا ہے کہ ہم ان کی اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے مشرق وسطی کے سات ممالک پر قابض ہونے پر مجبور ہیں ، خاص کر اس وجہ سے کہ ان میں تیل اور دیگر معاشی وسائل موجود ہیں۔ ایران کا حملہ کرنا صرف ایک قدم باقی ہے ، اب جنگ عظیم ہم جیتیں گے، چین اور روس کو ناکامی ہو گی،امریکہ اور اسرائیل ملکر جنگ جیتیں گے. اس کے لئے اسرائیل کو پوری قوت سے لڑنا ہو گا تبھی نصف مشرق وسطیٰ پر قبضہ ہو گا،

    ہنری کسنجر کا مزید کہنا تھا کہ اگر مشرق وسطی میں پہلے ہی جنگ کے ڈھول بج رہے ہیں ، ہ اپنی حماقتوں کی وجہ سے چین اور روس کسی قابل نہیں رہیں گے اور امریکہ اور اسرائیل یہ جنگ جیتیں گے۔امریکی اور یورپی نوجوان پچھلے 10 سالوں میں لڑائی کے حوالہ سے اچھی طرح سے تربیت یافتہ ہیں ، اور جب انہیں لڑنے کے لئے نکلنے کا حکم دیا جائے گا تو وہ احکامات کی تعمیل کریں گے اور انہیں راکھ میں تبدیل کردیں گے۔

    ہنری کسنجر نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ہم نے ان اسلامی ممالک سے بہت سے مقامی شہریوں کی خدمات حاصل کی ہیں یا خریدا ہے اور وہ ہمارے منصوبوں کے لئے کام کر رہے ہیں کیونکہ ہم نے ان پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ ہماری توقعات سے بالاتر ہیں۔ ان غداروں کی وجہ سے ہم اپنے منصوبہ بند اہداف کے بہت قریب ہیں۔

     

    سابق امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل نے روس اور ایران کے لئے تابوت تیار کر رکھے ہیں ، اور ایران اس تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ، امریکہ ایک نیا عالمی اتحاد تشکیل دے سکتا ہے ، جہاں سپر پاور کے ساتھ صرف ایک ہی حکومت ہوگی۔

    ہنری کسنجر خود ایک یہودی امریکن ہیں‘ جنہیں نوبل پیس پرائز سے نوازا جا چکا ہے۔ امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے انکی کئی اہم خدمات ہیں۔ خود ایک یہودی ہوتے ہوئے بھی وہ اسرائیل پر ایک آزاد اور منصفانہ موقف کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ آج بھی انکی امریکی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات پر گہری نظر ہے اور انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے.

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے.،

     

    بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

  • پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت، نیول چیف نے کیا دبنگ اعلان

    پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت، نیول چیف نے کیا دبنگ اعلان

    پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت، نیول چیف نے کیا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت کی تقریب ہوئی،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایئر کرافٹس اورخود کارڈرونز فضائی فلیٹ میں شامل ہوئے ہیں.

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق خود کارڈرونزکا حصول پاک بحریہ کے آئندہ منصوبوں کاحصہ ہے،اس حوالہ سے ہونے والی تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے، نیول چیف تقریب کے مہمان خصوصی تھے،

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ ایئرکرافٹس کی شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا، ایئرکرافٹس کی شمولیت سےآپریشنزکومزید وسعت حاصل ہوگی،

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق قبل ازیں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے سال 2019 کے دوران فلیٹ کی آپریشنل مصروفیات کا جائزہ پیش کیا۔ گزشتہ سال کے دوران پاکستان فلیٹ نے مختلف بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت اور بالخصوص امن 2019 کی میزبانی کی۔ ان مشقوں میں شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیت میں گراں قدر اضافہ ہوا۔ فلیٹ یونٹس کی مسابقاتی کارکردگی کی جانچ بہتر سے بہترین کی جستجو میں اہم کردار ادا کرتی ہے

  • منشات کیس، سماعت ملتوی، نواز شریف نے کیا پیغام بھیجا؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

    منشات کیس، سماعت ملتوی، نواز شریف نے کیا پیغام بھیجا؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

    منشات کیس، سماعت ملتوی، نواز شریف نے کیا پیغام بھیجا؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، انسدادمنشیات عدالت کے جج شاکرحسن نے کیس سماعت کی،

    رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ عدالت میں اپنے وکلا کے ساتھ پیش ہوئے،رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہریارآفریدی کے دعویٰ کے مطابق فوٹیج دی جائے،شہریارآفریدی کے پاس ویڈیوہے توعدالت میں پیش کی جائے،

    رانا ثناء اللہ پر آج فرد جرم عائد نہ کی جا سکی،عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی ۔

    رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خوف میں مبتلا ہے ،وہ ویڈیو کہاں ہے جس کے بارے میں حکومت ہر جگہ بات کرتی رہی ہے،شہریار آفرید ی نے کہا ان کے پاس ویڈیو ہے اب ان سے ہم برآمد کرائیں گے، کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے،ویڈیو حکومت کا پردہ چاک کر دے گی ۔

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ویڈیو پیش کرنے تک فرد جرم قبول نہیں کریں گے،جھوٹے مقدمے پر حکومت بے نقاب ہو رہی ہے، پوری دنیا اور عوام کو کنفیوز کرنے کیلئے دھوکہ دیا گیا ،ا

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پیغام بھیجا ہے،نوازشریف کے پیغام میں سیاسی جماعتوں اورپارلیمنٹ کی عزت ہے ،پیغام کے مطابق پارلیمانی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • ایرانی سپریم لیڈر کا جنرل قاسم سلیمانی کے گھر کا دورہ، اہلخانہ سے تعزیت، کیا دبنگ اعلان

    ایرانی سپریم لیڈر کا جنرل قاسم سلیمانی کے گھر کا دورہ، اہلخانہ سے تعزیت، کیا دبنگ اعلان

    ایرانی سپریم لیڈر کا جنرل قاسم سلیمانی کے گھر کا دورہ، اہلخانہ سے تعزیت، کیا دبنگ اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی حملے میں مارے جانے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے گھر تعزیت کے لیےپہنچے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے قاسم سلیمانی کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ پوری دنیا کے شیطانوں اور اوباشوں کیساتھ مقابلے کے میدان میں سالہا سال سے جاری انکی مخلصانہ اور دلیرانہ جدوجہد اور شہادت کی انکی آرزو نے بالآخر عزیز قاسم سلیمانی کو اس اعلیٰ مقام تک پہنچا دیا جبکہ انکا مقدس خون دنیا کی شقی ترین قوت کے ذریعے زمین پر بہایا گیا ہے،

    ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا فقدان ہمارے لئے تلخ ضرور ہے لیکن اس جدوجہد کا تسلسل اور آخری فتح تک اسکی رسائی قاتلین و مجرمین کیلئے کہیں زیادہ تلخ تر ہو گی۔

    بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال، اسرائیل بھی الرٹ، عرب ممالک میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    مشرق وسطیٰ کی صورتحال، اسرائیل بھی الرٹ، عرب ممالک میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    مشرق وسطیٰ کی صورتحال، اسرائیل بھی الرٹ، عرب ممالک میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں غیر معمولی پیشرفت کے بعد اسرائیل اب ہائی الرٹ ہے ، اسرائیل نے غزہ اور لبنان اور شام میں ایران نواز فورسز پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے۔

    ایرانی ذرائع نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت جنگ کا باعث بن سکتی ہے ،

    امریکہ اور ایران کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر تمام عرب ممالک نے اپنی سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا۔ایران کی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس امریکی حملے میں‌ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر رد عمل کا تعین کرے گی،

    بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔