Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پنجاب میں سرکاری زمینوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا فیصلہ

    پنجاب میں سرکاری زمینوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا فیصلہ

    سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لئے پنجا ب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اجلاس ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کےلیے کمیٹی قائم کر دی،صوبائی وزیرمال نائب سربراہ جبکہ ممبر کالونیزکمیٹی کے رکن اورسیکرٹری ہوں گے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق کمیٹی ہر ضلع میں زرعی، سکنی اورکمرشل اراضی کا آڈٹ کرے گی،کمیٹی صوبے میں الاٹ،لیز،تجاوزات شدہ اراضی،سالانہ آمدن ،بقایا جات کے کوائف اکٹھے کریگی،

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کمیٹی ایک ماہ میں تمام امورپرمبنی تفصیلی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریگی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کمیٹی کام کرے گی، پنجاب کی تمام زمینوں کا آڈٹ کریں گے اور تفصیلی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دی جائے گی.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا

  • سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا

    سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا

    سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا،وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 29 اکتوبرکوسعودی عرب کے دورے کا امکان ہے،وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کریں گے،وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے دی ،سرمایہ کاری سمٹ 29سے31اکتوبرتک ریاض میں منعقد ہوگا،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے.

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    سلامتی کونسل میں سعودی عرب نے کشمیر پر ووٹ دیا یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

     

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل بھی سعودی عرب گئے تھے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو امریکہ جانے کے لئے اپنا خصوصی طیارہ بھی دیا تھا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین دورے کر چکے ہیں اب یہ ان کا چوتھا دورہ ہو گا.

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے، جدہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے سعودی آرامکوکی تنصیبات پر حملےکی مذمت کی،وزیراعظم نےسعودی فرمانرواکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےبھی آگاہ کیا،ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی موجودتھے

    وزیراعظم عمران خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

  • اگر آپ کو لاکھوں روپے چاہئے تو یہ کام کریں، سندھ حکومت کا اہم اعلان

    اگر آپ کو لاکھوں روپے چاہئے تو یہ کام کریں، سندھ حکومت کا اہم اعلان

    اگر آپ کو لاکھوں روپے چاہئے تو یہ کام کریں، سندھ حکومت کا اہم اعلان، عوام بھی سن کر ہوئی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے چھ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق سندھ حکومت نے چھ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، جن کی قیمت لگائی گئی وہ سندھ حکومت کو مطلوب ہیں .

    سندھ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ چھ خطرناک ترین دہشت گرد ہیں جن کو پکڑوانے میں ہماری مدد کی جائے ، سندھ حکومت نے ان دہشت گردوں کو گرفتار کروانے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے.

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق دہشت گردوں کی سروں کی قیمت پچاس لاکھ ،بیس لاکھ اور ایک لاکھ تک مقرر کی گئی ے، لشکر جھنگوری کے دو دہشت گردوں سمیع اللہ اور افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے.

    یہ ہے کراچی، کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بھیجیں اور ایک لاکھ انعام پائیں

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    واضح رہے کہ پہلے سندھ حکومت کراچی کی سڑکوں‌ پر کچرا پھینکنے والوں پر بھی انعام کا اعلان کر چکی ہے

    کراچی میں کچرا پھینکنے پر پہلا مقدمہ درج، شہری گرفتار

  • اعجاز جاکھرانی نے نیب پر لگایا بڑا الزام

    اعجاز جاکھرانی نے نیب پر لگایا بڑا الزام

    نیب چھاپے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نے کس پر الزام عائد کیا،جان کر ہوں حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ جب میرےخلاف کوئی ثبوت نہ ملا تو گھر پرچھاپہ مارنے کا فیصلہ کیا گیا،نیب مجھ پر دباوَ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،مخالفین مجھ سے ڈرتے ہیں،جانتے ہیں مجھے الیکشن نہیں ہراسکتے ،گھر کی تلاشی لینی تھی تو مجھ سے رابطہ کرتے،

    اعجاز جاکھرانی نے مزید کہا کہ میں دہشت گرد نہیں،میرے گھر نقاب پوش افراد گھسے ،میری درخواست کا فیصلہ آنے والا ہے ،پیپلزپارٹی کا ورکر ہوں، میری وفاداریاں تبدیل نہیں ہوں گی،اس سے قبل میرے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں ماراگیا،

    نیب چھاپے کے بعد اعجاز جاکھرانی مدد کے لئے کہاں پہنچے؟

    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سندھ ہائی کورٹ نےاعجازجاکھرانی کی ضمانت میں 29 اکتوبر تک توسیع کردی.

    واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ شب اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپہ مارا تھا،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    نیب کی ٹیم اعجازجاکھرانی کی رہائشگاہ سےروانہ ہو گئی،رینجرزکا ناکہ ہٹتے ہی پی پی کے کارکنان اعجازجاکھرانی کی رہائش گاہ کے باہرجمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے،نیب کی ٹیم3گھنٹے کے بعداعجازجاکھرانی کی رہائش گاہ سے روانہ ہوئی ،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے چھاپے پر کہا ہے کہ اعجازجاکھرانی کےخلاف نیب بغیرثبوتوں کے کارروائی کررہاہے،پی ٹی آئی کی بھی سینئرقیادت پرکیسزہیں لیکن انہیں گرفتارنہیں کیاجارہا،احتساب کےنام پرملک میں تماشا ہو رہا ہے

  • چیئرمین نیب کی ویڈیو کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ سعید غنی نے اٹھایا سوال

    چیئرمین نیب کی ویڈیو کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ سعید غنی نے اٹھایا سوال

    نیب کی جانب سے کاروائیوں پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی ہے،الیکشن ٹربیونل نے دوبارہ گنتی کا اعلان کررکھا ہے،نیب کو عوام کے حق میں بات کرنے والے کےخلاف لگا دیاجاتا ہے،نئےحربے کے بطورپر پیپلزپارٹی کارکن کے اہلخانہ پر بھی الزام لگا دیا جاتا ہے

    سعید غنی نے کہا کہ علیمہ خان سے پوچھا نہیں جا رہا کہ انکی پراپرٹی کہاں سے آئی، نیب نے تماشا بنایا ہوا ہے، سلطانی گواہ بنائے جاتے ہیں، کس دنیا میں ایسا ہوتا ہے، چار لوگوں پر الزام ہوتا ہے جو لوٹتا ہے اس کو کچھ نہیں کہا جاتا، ذاتی مقاصد کو حاصل کرنے اور حکومتی نااہلیوں پر پردے ڈالنے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے لوگوں کی زندگی اجیران ہے، حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کی توجہ حکومت کے خلاف نہ جائے، ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں، ملک میں احتساب کرنا ہے تو سب کا کرو، قانون کے مطابق کرو، پی ٹی آئی کے لئے انصاف کے تقاضے مختلف کیوں ہیں، یہ چیزیں نہیں ہونی چاہئے اس سے ملک میں کبھی ترقی نہیں آئے گی،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    سعید غنی نے مزید کہا کہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام کسی پر بھی لگایا جاسکتا ہے،کیا چیئرمین نیب ہمارے لئے لگا ہوا، چیئرمین نیب کو حکومت بلیک میل کر رہی ہے، ویڈیو وزیراعظم کے رکن کی ٹی وی پر چلائی گئی اس کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں، اگر الزام درست تھا تو کاروائی کہاں تک پہنچی، چیئرمین نیب کیا قانون سے بالاتر ہیں.

    سعید غنی نے مزید کہا کہ شرجیل میمن پربھی آمدن سےزائداثاثےبنانے کاالزام لگا لیکن کچھ ثابت نہ ہوسکا،عباس جاکھرانی کو اعجاز جاکھرانی کا فرنٹ مین بتایا جا رہا ہے،وزیراعظم نے چین میں ایک خواہش کا اظہار کیا،چیئرمین نیب نے بھی 3ہفتوں کےلیے اختیارات دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،سعودی عرب اور چین میں اپوزیشن کا کوئی نام و نشان نہیں ہے ،لگتا ہے عمران خان چاہتے ہیں پاکستان میں بھی اپوزیشن نہ رہے

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    سعید غنی نے مزید کہا کہ نیب کو پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے خلاف مختلف طریقے سے استعمال کرنا غلط ہے ،ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کا خاندان اربوں روپے کے قرضے معاف کرالیتا ہے،پرویز خٹک،ذلفی بخاری، محمود خان،خسروبختیار کےخلاف انکوائری ہورہی ہے،پی ٹی آئی ارکان کے خلاف انکوائری کیوں نہیں ہورہی؟علیمہ باجی کی دبئی اور امریکہ میں جائیدادیں نکلی ہیں،علیمہ باجی نے جرمانے بھرے اور عدالت میں تسلیم کیا،تفتیش کیوں نہیں ہوتی؟

    مولانا کو کون کون "استعمال” کر رہا ہے، زرتاج گل نے کیا انکشاف

  • عبدالغفور حیدری نے دی وزیراعلیٰ کو دھمکی، کیا کہا؟

    عبدالغفور حیدری نے دی وزیراعلیٰ کو دھمکی، کیا کہا؟

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18سال سےکم عمر افراددھرنے میں شامل نہیں ہوں گے،آزادی مارچ میں ہر قسم کے لوگ شامل ہو سکتے ہیں،عمران خان کے دھرنے میں شیر خوار اور 5سال سے کم عمر بچے بھی تھے،

    عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ مدارس کے حوالے سے پراپیگنڈا بند کیا جائے، ہم نے ملک بھرمیں 15 ملین مارچ کئے، جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کرلیں، ہمیں ڈی چوک آنے سے نہیں روک سکیں گے، 27اکتوبرکو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان گھر سے نہ نکلیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بات چھوٹا منہ بڑی بات ہے,ڈی چوک میں 2روز قبل وفاق المدارس نے کشمیر ریلی نکالی، دفعہ 144 کیا صرف ہمارے لیےہے؟,ہائیکورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر،متفرق درخواست دائر کر دی ہے

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    جے یوآئی نے ڈی چوک اسلام آباد پر آزادی مارچ کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی،مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دے دی گئی ،حکومت کی دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 27اکتوبرکوڈی چوک اسلام آباد میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے،جمعیت علمائے اسلام آزادی مارچ نکالنے کا جمہوری اور آئینی حق رکھتی ہے،مولانا فضل الرحمان کی زیرقیادت مارچ میں کارکنان کی بڑی تعدادشامل ہوگی،آزادی مارچ کے شرکاکے لیے سیکیورٹی کے ضروری اقدامات کیےجائیں،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    مولانا آئیں اور "شوق” پورا کریں، لنگر خانہ بھی موجودہے، ایسا کس نے کہہ دیا

  • مولانا کو کون کون "استعمال” کر رہا ہے، زرتاج گل نے کیا انکشاف

    مولانا کو کون کون "استعمال” کر رہا ہے، زرتاج گل نے کیا انکشاف

    دنیا جانتی ہے مولانا فضل الرحمان پہلی مرتبہ بے روز گار ہوئے ہیں اور انہیں اسلام سے زیادہ اسلام آباد کی فکر ہے

    اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام سے زیادہ اسلام آباد کی فکر ہے، حکومت ان کے مارچ میں رکاوٹ پیدا نہیں کر ے گی، ملک کے عوام باشعور ہیں وہ ان کا ساتھ نہیں دیں گے، جس نے بھی ملکی دولت لوٹی ہے اسے حساب دینا پڑے گا، حکومت اپنی رٹ قائم کرنا جانتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ”اے پی پی” سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ زرتاج گل نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا اور پاکستان میں یہ دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان بتائیں وہ اس دن اسلام آباد کیا کرنے آرہے ہیں۔

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے مولانا فضل الرحمان پہلی مرتبہ بے روز گار ہوئے ہیں اور انہیں اسلام سے زیادہ اسلام آباد کی فکر ہے، ہمیں ان کی تشویش سمجھ آرہی ہے وہ پہلی مرتبہ حکومت سے باہر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ انکا لیڈر مولانا ہے یا وہ مولانا کو استعمال کررہے ہیں۔

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

     

  • مولانا آئیں اور "شوق” پورا کریں، لنگر خانہ بھی موجودہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    مولانا آئیں اور "شوق” پورا کریں، لنگر خانہ بھی موجودہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    اسلام آباد میں لنگر خانہ موجود ہے ،مولانا آئیں ، اور دھرنا دیں، اپنا شوق پورا کر لیں

    اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خصوصی معاون برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دھرنا دینے کا شوق پورا کریں لیکن قوم کو یہ بھی بتائیں کہ گزشتہ 25 ، 30 سال اقتدار میں رہ کر انہوں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے کیا اقدامات کئے اور قوم کی کیا خدمت کی،

    علی امین گنڈاپور نے ذاتی حیثیت میں مولانا کو نوٹس بھیجا ہے ، ہم کسی سطح پر خوفزدہ نہیں ہیں ۔ نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا دھرنا دینے کا شوق پورا کر لیں، 15 لاکھ افراد لے آئیں، لنگر خانہ موجود ہے، تقاریر کریں، قوم کا ضمیر جگائیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ قوم کو یہ ضرور بتائیں کہ انہوں نے گزشتہ 25 سے 30 سال کے دوران پر ویز مشرف، (ن) لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ساتھ کام کیا اور کشمیر کمیٹی کے چئیرمین بھی رہے ہیں۔

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    جے یوآئی نے ڈی چوک اسلام آباد پر آزادی مارچ کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی،مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دے دی گئی ،حکومت کی دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 27اکتوبرکوڈی چوک اسلام آباد میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے،جمعیت علمائے اسلام آزادی مارچ نکالنے کا جمہوری اور آئینی حق رکھتی ہے،مولانا فضل الرحمان کی زیرقیادت مارچ میں کارکنان کی بڑی تعدادشامل ہوگی،آزادی مارچ کے شرکاکے لیے سیکیورٹی کے ضروری اقدامات کیےجائیں،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ چکوال میں اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دی ہے،پنجاب میں ساڑھے 3کروڑ افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے، صحت انصاف کارڈ سے غریب اور مستحق افراد مستفید ہونگے ،اب تک ایک لاکھ سےزائد مستحق افراد صحت کارڈسے مستفید ہو چکےہیں،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ چکوال میانوالی روڈ کےلئے وفاقی حکومت نے اے ڈی پی میں رقم رکھ دی ہے ،وزیر اعلی پنجاب نے لاوہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا،وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے چکوال کے29فیصد افراد مستفید ہوں گے، چکوال کےعوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کریں گے،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 26 ارب روپے کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، چکوال میں مختلف منصوبہ جات شروع کئے ہیں وہ جلد مکمل ہوں گے،ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،چکوال کو گھر کی طرح سمجھتا ہوں،چکوال کی سب تحصیلوں میں گیا ہوں، آج ایک ایک تحصیل میں جاؤں گا، لاوہ نئی تحصیل بنی وہاں بھی جاؤں گا، دس سال سے وہاں ہسپتال نہیں بنایا گیا، لاوہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر کا اعلان کرتا ہوں، منتخب نمائندے مسائل پہنچاتے رہتے ہیں، جو ممکن ہوا ہم چکوال کے لئے کریں گے، ڈی ایچ کیو کے بھی مسائل ہین، یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کو بھی چکوال میں بنائیں گے.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پورے پنجاب میں ایک سو ہسپتال ماڈرن بنائیں گے جہاں ٹراما کی سہولت موجود ہو گی، دیرینہ مطالبہ چکوال میانوالی روڈ کا ہے وہ وزیراعظم کا حلقہ بھی بنتا ہے، وفاقی حکومت نے اس سکیم کو شامل کر دیا ہے، مجھے امید ہے کہ اسی سال کام شروع ہو جائے گا، تلہ گنگ میانوالی کا علاقہ مستفید ہو گا، ترقی کا سفر جاری رہے گا، سڑکوں کے کافی پراجیکٹ ہیں، ہر تحصیل میں ہر پروجیکٹ کی خود نگرانی کروں گا، چکوال کے حالات بہت جلد تبدیل ہوں گے اسی طرح ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا.

    بہت ہو گیا جسمانی ریمانڈ، مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    قبل ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار چکوال کے مقامی ہال میں پہنچے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز،ڈاکٹر یاسمین راشد اور حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے.

    صوبائی سیکرٹری ہیلتھ آغا مومن نے ہیلتھ کارڈ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ایسے افراد جو غربت کی زندگی گزر رہے ہیں وہ کروڑوں ہیں۔28 اضلاع میں یہ پروگرام شروع ہو چکا ہے سات لاکھ بیس ہزار روپے کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔

    کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

  • پرویز مشرف کو دیا عدالت نے بڑا جھٹکا

    پرویز مشرف کو دیا عدالت نے بڑا جھٹکا

    سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت نے بڑا جھٹکا دے دیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ججزنظربندی کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کی دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے پرویز مشرف کی درخواست پرفیصلہ سنادیا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی.

    درخواست گزار کی جانب سے ججز نظر بندی کیس میں دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست کی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا

    پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

    قبل ازیں گزشتہ روزخصوصی عدالت اسلام آباد میں پرویزمشرف سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ،جسٹس وقار احمد سیٹھ جسٹس طاہرہ صفدر کی ریٹائرمنٹ پر سربراہ مقرر ہوئے ہیں ،جسٹس وقار احمد سیٹھ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ہیں

    پرویز مشرف کے سرکاری وکیل کا پہلی سماعت پر ہی کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ

    جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کیس کی سماعت کی،عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر ڈینگی کا شکار ہوگئے،رضا بشیر میو اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسلئے کیس کو آج ملتوی کیا جائے، خصوصی عدالت نے بیماری کی بنیاد پر التواکی درخواست منظور کر لی

    عدالت نے 24 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے ،عدالت نے فریقین کو تحریری دلائل آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کا حکم دیاہے.

    پرویزمشرف کے بعد انکے وکیل بھی ہوئے بیمار، عدالت میں کیا بیماری بتائی؟