Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • چکوال میں یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کی منظوری

    چکوال میں یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کی منظوری

    وزیراعلی پنجاب نے چکوال میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، یونیورسٹی کا نام یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب رکھا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کا چکوال میں یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے
    ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کی منظوری دے دی ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت چکوال میں یونیورسٹی قائم کرے گی ،یونیورسٹی کے قیام کے لیےڈرافٹ بل تیار کر لیا گیا ہے،

    پنجاب کی صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ڈرافٹ بل پیش کیا جائے گا.

    صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب جلد چکوال میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب نے چکوال کےد ورہ کی دعوت قبول کر لی ہے،صوبہ پنجاب میں چھ یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں جن کے فنڈز بجٹ میں رکھے گئے ہیں

  • پیپلزپارٹی دورکا ایک اورکرنسی اسکینڈل،87 کروڑ کے نوٹوں کا ریکارڈغائب

    پیپلزپارٹی دورکا ایک اورکرنسی اسکینڈل،87 کروڑ کے نوٹوں کا ریکارڈغائب

    پیپلزپارٹی دورکا کرنسی اسکینڈل سامنے آ گیا ،43 کھرب 75 کروڑکے 500 روپے والے پرانے نوٹوں کا ریکارڈغائب ،کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 87 کروڑنوٹوں کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ،کھربوں روپے کے نوٹ جعلی کرنسی کے تبادلےمیں استعمال ہونے کا خدشہ ہے، اسکینڈل کا آڈٹ کرنے والے حکام سرپکڑ کربیٹھ گئے

    1985 سے 2012 تک 500 روپے والے ایک ارب 30 کروڑنوٹ چھاپے گئے ، 2010 سے 2012 کے درمیان 500 والے نوٹ واپس لینےکا فیصلہ کیاگیا، واپس لیے گئے نوٹوں کوضائع کر کے ان کاریکارڈرکھنا قانونی تقاضا تھا ، آڈٹ حکام نے شکایت پرمعاملے کے آڈٹ کا آغازکیا ، اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ مانگنے پر 43 کروڑنوٹوں کاریکارڈ فراہم کیا گیا. آڈیٹرجنرل نےذمہ داروں کےتعین کی سفارش کردی

  • فروغ نسیم سنجیدہ ہیں تو وفاق اور سندھ  کو مدمقابل نہ لائیں، فاروق ستار

    فروغ نسیم سنجیدہ ہیں تو وفاق اور سندھ کو مدمقابل نہ لائیں، فاروق ستار

    ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ تجربات کیے جارہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل بہت زیادہ ہیں،کراچی کے کچرے کا مسئلہ وہیں رہے گا، ابھی کراچی کے پانی کا مسئلہ باقی ہے،آرٹیکل 149کا نفاذ کراچی کے مسائل کا حل نہیں،

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اگر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سنجیدہ ہیں تو وفاق اور سندھ کو مدمقابل نہ لائیں ،وفاق کو چاہیے آرٹیکل 140سے متعلق درخواست پر میراساتھ دے،میں نےآرٹیکل 140اےسےمتعلق درخواست دائر کررکھی ہے،

     

    آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    کراچی میں مکھیاں اور گندگی، عدالت نے میئر کراچی سے ایکبار پھر جواب طلب کر لیا

    سندھ اور کراچی میں خصوصی پر معاملات کو بہتر انداز سے چلانےکے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے آرٹیکل 149 کے نفاذ کا یہی درست وقت ہے، مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

    فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وہ آرٹیکل 149(4) کے نفاذ کے حق میں ہیں، کراچی میں آئین کے آرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری بن گیا ہے، دیکھنا ہوگا لوکل ایکٹ 2013 آرٹیکل 140 اے سے کتنا تضاد رکھتا ہے۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ آرٹیکل 149(4) گورنر راج کی بات نہیں کرتا، یہ وفاقی حکومت کو خصوصی اختیار دیتا ہے، اس سے متعلق شکایت کرنا پی پی کا حق ہے، ساری باتیں ابھی نہیں بتا سکتا، وقت آنے پر چیزیں سامنے آ جائیں گی، دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی اور چند اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے

    کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

  • دفاتر نہ ملنے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے  چیئرمین پھٹ پڑے

    دفاتر نہ ملنے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین پھٹ پڑے

    دفاتر نہ ملنے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین پھٹ پڑے ،ایک سال سےکمیٹیوں کے دفاتر غیر فعال ہیں ،چیئرمین خارجہ امور کمیٹی احسان اللہ ٹوانہ نے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئر مین خارجہ امور کمیٹی احسان اللہ ٹوانہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ دفاتر کے لیے دی گئی جگہ کی حالت انتہائی خراب ہے ،کمیٹیوں کی کوآرڈ ی نیشن کا زیادہ تر کام پارلیمنٹ کوریڈورز میں کرنا پڑتا ہے ،دفاتر کے غیر فعال ہونے اور کمیٹی رومز نہ ملنے سے کام متاثر ہورہا ہے،اسپیکر کی ہدایت کے باوجود نیو کوہسار بلاک میں دفاتر دینے سے انکار کردیا گیا،نیو کوہسار بلاک میں اب بھی بہت سی جگہ خالی ہے،

    سینیٹ اجلاس ،کمیٹیوں نے کام نہ کیا، مزید وقت مل گیا

    خط میں مزید کہا گیا کہ پرویزمشرف دور میں نادرا کو پرانی قومی اسمبلی عمارت میں 4 فلور دیئے گئے تھے ،نادرا نے اپنا کمپلکس تعمیر کرلیا قومی اسمبلی کی جگہ خالی کروائی جائے نادرا کی خالی کردہ جگہ کو کمیٹیوں کے دفاتر کے لیے مختص کیا جائے .

    چیئر مین خارجہ امور کمیٹی احسان اللہ ٹوانہ نے ا سپیکر اسد قیصر سے معاملہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا.

  • موٹروے سالٹ ایریا، ٹرک کی بس کو ٹکر، تین افراد جاں‌ بحق، 17 زخمی

    موٹروے سالٹ ایریا، ٹرک کی بس کو ٹکر، تین افراد جاں‌ بحق، 17 زخمی

    سالٹ ایریا میں ٹرک کی بس کو ٹکر، تین افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سالٹ رینج کلرکہار ایریا میں ٹرک بس کو پیچھے سے جا ٹکرایا ،چکوال:ٹرک میں موجود 5 میں سے تین افراد موقع پر جان بحق۔ ہو گئے، اطلاع ملنے ہر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مسافر بس سرگودھا سے تلہ گنگ جارہی تھی،زخمیوں اور جان بحق افراد کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔

    حادثے میں‌ جان بحق افراد کا تعلق مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے تھا۔جبکہ بس میں موجود تمام مسافر بھلوال اور سرگودھا کے رہائشی تھے ، تمام متاثرین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرکہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال ممتقل کیا گیا شدید زخمیوں کو ایڈوانس ٹریٹمنٹ کے لیے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے

    ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن میں15ریسکیورز اور 5 ایمرجنسی گاڑیاں بھیجی گئی تھیں.

  • وزیراعلیٰ سندھ نے نیب سے ایک بار پھر مانگی مہلت، خط لکھ دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے نیب سے ایک بار پھر مانگی مہلت، خط لکھ دیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب میں پیش ہونے کے لئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے پیش ہونے کے لئے مہلت مانگ لی ہے ، خط میں مزید کہا کہ میں کل پیش نہیں ہو سکتا .طلبی کا نوٹس تاخیر سے ملا، وقت بہت کم ہے ،24 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنا مشکل ہے، نیب حکام تفتیش کے لئے کوئی اور دن مقرر کر دیں.

    وزیراعلیٰ سندھ نے نیب سے مہلت مانگ لی، پیش نہ ہوئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پیشی پر وزیراعلیٰ سندھ پیش نہیں ہوئے تھے اور انہوں نے مہلت مانگی تھی،

    نیب نے کل وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کر لیا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پوچھ گچھ

    نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جعلی اکاونٹس کیس میں 24ستمبر کو طلب کر تے ہوئے سوالنامہ بھجوا دیاہے ۔

    نیب کا سمن وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں سٹاف نے وصول کیا ۔

    نیب کی طرف سے بلاوا آنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ نیب نے پہلے بھی طلب کیا تھا لیکن مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکا تھا ۔گرفتاری سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا

  • وفاقی کابینہ میں ہو گی ایک بار پھر تبدیلی، اسد عمر پھر وزیر بننے کو تیار

    وفاقی کابینہ میں ہو گی ایک بار پھر تبدیلی، اسد عمر پھر وزیر بننے کو تیار

    وزیرااعظم کے امریکا سے واپسی پر وفاقی کابینہ میں ردوبدل ہو گی، اسد عمر ایک بار پھر وفاقی وزیر بننے کے لئے تیار ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی اخبار روزنامہ دنیا میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کر لیا جس کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا، وزیراعظم نے اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت پر راضی کر لیا۔

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    پرویز خٹک، شفقت محمود، اعظم سواتی، فواد چودھری، زبیدہ جلال، فیصل واوڈا اور دیگر کے محکمے تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ فیصل آباد سے فرخ حبیب، عالیہ حمزہ کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ سینیٹر احمد خان، سینیٹر انوار الحق کے نام زیر غور ہیں۔ باپ کے کوئٹہ سے ایک وزارت کے لئے دو سینیٹرز اور ایم این اے سردار اسرار ترین کانام شامل ہے۔

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد کابینہ میں ردوبدل حتمی ہے جس میں ڈاکٹر بابر اعوان کو بھی ذمہ داری دی جائے گی، فواد چودھری کو چیف سپوکس مین بنانے کی تجویز تھی لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوسکا، ق لیگ کو مزید ایک وزارت دی جائے گی، اسد عمر کو پٹرولیم کی وزارت دی جاسکتی ہے، کچھ اہم وزرا سے وزارت واپس لی جاسکتی ہے

    وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے تھے کہ اسد عمر دوبارہ کابینہ کا حصہ بن رہے ہیں ،ہم نے اپوزیشن پر کیسز نہیں بنائے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوموں پرمشکل وقت آتے رہتے ہیں مجھے تو اپنی حکومتی کارکردگی دکھانی ہے،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے 7بل لا رہے ہیں ،اپوزیشن کےساتھ سےبلوں کی منظوری ہو سکتی ہے .

    واضح رہے کہ اسد عمر نے وزارت خزانہ سے ایک پریس کانفرنس میں استعفیٰ دیا تھا، شیخ رشید نے بھی اس عمر کو ملاقات کر کے منانے کی کوشش کی تھی، اسد عمر کو عمران خان کا انتہائی قریبی دوست سمجھا جاتا ہے، وزارت سے استعفیٰ دینے پر عمران خان کی حکومت کو ناکام کہا جانے لگا تھا، اس کے بعد عمران خان نے کابینہ میں مزید تبدیلیاں کیں اور آئندہ بھی کرنے کا اعلان کیا.

  • ویڈیو سیکنڈل، میاں طارق کا ضمانت کی درخواست دائر کرنیکا فیصلہ

    ویڈیو سیکنڈل، میاں طارق کا ضمانت کی درخواست دائر کرنیکا فیصلہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، مرکزی ملزم میاں طارق نے ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں‌ طارق نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سماعت میں عدالت نے ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کیا ہے

    دوسری جانب میاں‌ طارق کا کہنا ہے کہ مجھےاورمیرےبیٹے کومعروف اسپتال سےحراست میں لیا گیا ،آج تک میرے بیٹے کا پتہ نہیں چلا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے بیٹے کی بازیابی کی اپیل کرتا ہوں

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے مقدمے کا چلان پیش کرے،اگر آئندہ سماعت پر چلان پیش نہ کیا تو ایف آئی اے کو شوکاز جاری کردیں گے،جج ثاقب جواد نے استفسار کیا کہ پراسیکیوشن کی طرف سے کوئی نہیں آیا،پتہ کریں اتنے دن گزر چکے چلان کیوں نہیں پیش ہوا،

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

    وکیل نواز اعوان نے کہا کہ پہلے ہی اتنا وقت گزر چکامزید کتنے دن ایف آئی اے کو چاہییں، دوسرے ملزمان اس کیس میں بری ہو چکے،عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا،

  • پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس،ملزمان پر عائد ہو گی فرد جرم

    پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس،ملزمان پر عائد ہو گی فرد جرم

    احتساب عدالت اسلام آباد میں پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، احتساب عدالت میں پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالہ سے ریفرنس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ،مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی عدالت میں پیش ہوئے.

    عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ،دوران سماعت ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں ،سردار مہتاب عباسی، عرفان الہٰی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے .

    مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی احتساب عدالت میں پیش

    عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،

  • ویڈیو سیکنڈل،چالان پیش نہ کیا تو ملزم آج جیل نہیں جائے گا، عدالت

    ویڈیو سیکنڈل،چالان پیش نہ کیا تو ملزم آج جیل نہیں جائے گا، عدالت

    ویڈیو سیکنڈل کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے، ایف آئی اے حکام کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہم کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو سیکنڈل کیس میں ملزم میاں طارق کو عدالت میں پیش کردیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے سماعت شروع کی لیکن ایف آئی اے حکام عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایف آئی اے کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج چالان پیش نہ کیا تو ملزم جیل نہیں جائے گا

    جج نے عدالتی اہلکار کو کہا کہ ایف آئی اے والوں کو بتا دیں کہ آج وہ پیش نہ ہوئے تو ملزم جیل نہیں جائے گا، جہاں مرضی رکھیں،

     

    ،عدالت نے ایف آئی اے سے مقدمے کا چالان طلب کر رکھا ہے

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے مقدمے کا چلان پیش کرے،اگر آئندہ سماعت پر چلان پیش نہ کیا تو ایف آئی اے کو شوکاز جاری کردیں گے،جج ثاقب جواد نے استفسار کیا کہ پراسیکیوشن کی طرف سے کوئی نہیں آیا،پتہ کریں اتنے دن گزر چکے چلان کیوں نہیں پیش ہوا،

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

    وکیل نواز اعوان نے کہا کہ پہلے ہی اتنا وقت گزر چکامزید کتنے دن ایف آئی اے کو چاہییں، دوسرے ملزمان اس کیس میں بری ہو چکے،عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا،