Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اپوزیشن کی بڑی جماعت کا سینیٹ الیکشن سے لا تعلقی کا فیصلہ،کتنے ووٹ چاہئے؟

    اپوزیشن کی بڑی جماعت کا سینیٹ الیکشن سے لا تعلقی کا فیصلہ،کتنے ووٹ چاہئے؟

    سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر بڑا مقابلہ آج ہو گا، کو ن ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ، فیصلہ چند گھنٹوں میں ہو جائے گا

    سنجرانی ایوان چلائیں گے یا گھر جائیں گے، فیصلہ ہو گا آج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان بالا میں اعتماد کی بڑی جنگ آج ہوگی ،حکومت اور اپوزیشن کا نمبر زگیم کی بنیاد پر ٹکراؤ ہوگا ،صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ رہنے کےلیے 53 ووٹ درکار ہیں ،سینیٹ کاایوان 103ارکان پر مشتمل ہے ،

    اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت کے سربراہ سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے، جماعت اسلامی کے دوارکان نے ووٹنگ میں شریک نہ ہونے کا اعلان کررکھا ہے ،

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    اپوزیشن بنچوں پر67 ارکان براجما ن ہیں ،ڈپٹی چیئرمین کو بچانے کےلیے اپوزیشن کو 53 ووٹوں کی طاقت دکھانا ہو گی ،ڈپٹی چیئرمین کو ہٹانے کےلیے حکومت کو 53 ووٹ چاہییں ،صادق سنجرانی کو ہٹانے کےلیے اپوزیشن کو 53 ووٹوں کی ضرورت ہے،

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    تحریک انصاف کے 14، ایم کیو ایم کے 5اور فاٹا کے 7سینیٹرز ہیں ،حکومتی بنچز پر 36 سینیٹرز موجود ہیں ،نیشنل پارٹی کے5 اورپختوانخوا ملی عوامی پارٹی کے 4 سینیٹرز ہیں ،جمعیت علمائے اسلام ف کے4اوراے این پی کاایک سینیٹر ہے ،مسلم لیگ ن کے30اورپیپلز پارٹی کے21 سینیٹرز ہیں ،اپوزیشن کےپاس 103کےایوان میں سے 65 ووٹ ہیں .

    چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ کیلیے بیلٹ پیپرزمیں دوخانے ہوں گے ،چیئرمین سینیٹ کو ہٹانےکی تحریک پیش ہونے پر26ارکان کواپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر حمایت میں ووٹ دینا ہوگا ،ایوان بالا کےخصوصی اجلاس کی صدارت پریذائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف علی کریں گے ،قرارداد کے محرک 15 منٹ تک بحث کر سکیں گے ،چیئرمین سینیٹ کو30منٹ تک بولنے کی اجازت ہوگی ،خفیہ رائے شماری کےذریعے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی ،قرارداد کےحق میں 53یا زیادہ ووٹ آنےپرچیئرمین سینیٹ کو عہدے سےہٹا دیا جائے گا ،

  • رانا ثناء اللہ کا میڈیکل کروانے کے حوالہ سے عدالت نے حکم دے دیا

    رانا ثناء اللہ کا میڈیکل کروانے کے حوالہ سے عدالت نے حکم دے دیا

    رانا ثناء اللہ کا میڈیکل کروانے کی درخواست پر عدالت نے حکام سے جواب طلب کر لیا

    شوہر سے ملاقات کے بعد رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے لگایا بڑا الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کا میڈیکل کروانے کے حوالہ سے درخواست کی سماعت ہوئی، انسداد منشیات کی عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے بعد عدالت نے حکام سے 7 اگست تک جواب طلب کر لیا، عدالت نے حکم دیا کہ رانا ثناء اللہ کے میڈیکل کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے.

     

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا.  .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

    رانا ثناء اللہ منشیات کیس، سماعت 9 اگست تک ملتوی

  • سنجرانی ایوان چلائیں گے یا گھر جائیں گے، فیصلہ ہو گا آج

    سنجرانی ایوان چلائیں گے یا گھر جائیں گے، فیصلہ ہو گا آج

    صادق سنجرانی ایوان چلائیں گے یا گھر جائیں گے، فیصلہ آج ہو جائے گا

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد پرایوان بالا میں اعتماد کی بڑی جنگ آج ہو گی ،حکومت اور اپوزیشن کانمبرز گیم کی بنیاد پر ٹکراؤ ہو گا ،بلاول بھٹو نے صادق سنجرانی کوایک بار پھر استعفا دینے کامشورہ دیا ہے، تا ہم صادق سنجرانی نے آخری دم تک لڑنے کا اعلان کیا ہے.

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے میر حاصل بزنجو کو اپنا امیدوار مقرر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے جس کے جواب میں حکومت اور ان کے اتحادیوں نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے .

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    سینیٹ سیکریٹریٹ نے قرارداد پر رائے شماری کا طریقہ کار جاری کردیا ہے، سینیٹرز پر پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد رہے گی، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرکسی کو دکھانا یا تصویر بنانا منع ہے، ووٹ کی رازداری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، قرارداد پررائے شماری خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگی .

    سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی رکن کابیلٹ پیپر ضائع ہو جائے تو واپس کرکے نیال ے سکے گا.

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

    واضح‌ رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں آج ووٹنگ ہو گی، حکومت کی طرف سے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کیلئے بھرپور رابطے کئے گئے ہیں، اسی طرح اپوزیشن جماعتیں میر حاصل بزنجو کی کامیابی کیلئے پرعزم نظر آتے ہیں.

     

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا اور رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی .اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بھی جماعت اسلامی نے شرکت نہیں کی تھی .

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس مطلوبہ اکثریت سے زائد کی تعداد موجود ہے، 104 رکنی ایوان میں سینیٹرز کی موجودہ تعداد 103 میں سے چیئرمین کی نشست کے لئے 53 ارکان کی حمایت درکارہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 28، پیپلز پارٹی کے 20، نیشنل پارٹی کے 5، جمعیت علماء اسلام ف کے 4، پختونخوا میپ کے 2 اور اے این پی کا ایک رکن شامل ہے۔

     

     

  • وزیراعظم آج لاہور میں کس مہم کا افتتاح کریں گے؟

    وزیراعظم آج لاہور میں کس مہم کا افتتاح کریں گے؟

    وزیراعظم عمران‌ خان آج لاہور آئیں گے اور صوبائی کابینہ کے اجلاس کی‌صدارت کریں گے

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، خورشید شاہ کا نمبر لگ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے اور لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب ،گورنر پنجاب وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ، وزیراعظم لاوہر میں شجر کاری مہم کا آغاز بھی کریں گے.

    مریم نواز نے نیب سے پینے کے لئے کیا مانگا؟ جان کر ہوں‌ حیران

    وزیراعظم پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے. وزیراعظم عمران خان اس سے قبل جب لاہور آئے تھے تو اسوقت صوبائی کابینہ میں تبدیلیاں کی گئی تھیں وزیراعثظم عمران خان پھر صوبائی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے. تمام وزراء وزیراعظم کو اپنی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے .

    کینال موٹرز کیس، نیب نے متاثرین میں 12کروڑ کے چیک تقسیم کر دئیے

    وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پورا پاکستان 10 بلین ٹری سونامی کی چھتری تلے متحد ہے اور یہ منصوبہ قومی اتحاد اور یکجہتی کی علامت کے طور پر ابھرا ہے یہی وجہ ہے کہ تمام صوبے آج ایک پیج پر ہیں کہ آنے والی نصلوں کیلئے مل کر درخت لگائیں۔ جو صوبائی حکومت شجرکاری میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی اس کی مقتدر جماعت کیلئے منفی سیاسی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں کیونکہ پاکستانی عوام اس منصوبے کو بہت سنجیدہ لے رہی ہے۔ بلین ٹری سونامی خیبر پختونخواہ کی عالمی سطح پر پہچان بن چکا ہے اور دنیا خیبر پختونخواہ کو بلین ٹری سونامی کے حوالے سے جانتی ہے

  • ن لیگی ایم این اے سرکاری زمین پر قابض، اینٹی کرپشن کی کاروائی، کتنی زمین واگزار کاروائی؟

    ن لیگی ایم این اے سرکاری زمین پر قابض، اینٹی کرپشن کی کاروائی، کتنی زمین واگزار کاروائی؟

    اینٹی کرپشن حکام نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی سے 30 کنال زمین واگزار کروا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے شیخوپورہ میں کارروائی کی جس کے دوران لکویڈیشن بورڈ کی 30 کنال اراضی واگزار کرالی ، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ن لیگی ایم این اے نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے فیکٹری بنائی ہوئی تھی، اینٹی کرپشن حکام نے ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے قبضے سے 30 کنال 16مرلےاراضی واگزار کروا لی.

    دوسری جانب ن لیگی ایم این اے کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے ساتھ والی اراضی ہمارے قبضہ میں نہیں تھی،لکویڈیشن بورڈکی یہ اراضی رضوان ورک کےپاس تھی .

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے پہلے جاوید لطیف کو نوٹس بھیجا تھا اس کے بعد زمین واگزار کروائی، جاوید لطیف نے اس بات کا خود اعتراف کیا تھا کہ مجھے اینٹی کرپشن کا نوٹس ملاہے ، اگلے آٹھ دنوں میں میری گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے،میں نظریاتی طورپر کچھ ہوں لیکن پاکستانی ہوں جو کچھ ہورہاہے کیا یہ پاکستان کے مفاد میں ہے

  • ویڈیو سیکنڈل کا مرکزی ملزم ،ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار

    ویڈیو سیکنڈل کا مرکزی ملزم ،ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کو ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا

    جج ویڈیو سیکنڈل کا ملزم میاں طارق اشتہاری قرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں طارق کو ملتان کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلسازی کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے کی بناء پر اشتہاری قرار دے دیا. میاں طارق کے خلاف تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں شاپنگ مال کو جعلسازی سے فروخت کرنے کا مقدمہ درج تھا، عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود میاں طارق عدالت میں پیش نہ ہوئے.

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    جوڈیشل مجیسٹریٹ نے ملزم میاں طارق کو دیگرچار ساتھیوں سمیت اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملزم میاں طارق اس سے پہلے ایک اور کیس میں بھی اشہتاری قرار دیا جا چکا ہے . میاں طارق کے خلاف تھانہ چہلیک ملتان میں درج جعلی دستاویزات بنانے کیس کی سماعت ہوئی، مجسٹریٹ نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا .

     

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم میاں طارق کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جسمانی ریمانڈ پر ایف اے کے حوالے کردیا .

  • مریم نواز اسلام آباد روانہ، رات کہاں رکیں گی؟ اہم خبر

    مریم نواز اسلام آباد روانہ، رات کہاں رکیں گی؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اسلام آباد میں منسٹر انکلیو میں قیام کریں گی

    نیب میں 40 منٹ کی پیشی کے بعد مریم نواز کہاں روانہ ہوئیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نیب پیشی کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں، مریم نواز کو سینیٹ میں چیئرمین کے امیدوار میر حاصل بزنجو نے عشائیے میں دعوت دی تھی، مریم نواز آج اسلام آباد میں عشائیہ میں شرکت کریں گی.

    مریم نواز نیب میں پیش، کتنے کارکنان نیب دفتر کے باہر موجود تھے؟ اہم خبر

    مریم نواز براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہوئیں، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر ان کی گاڑی چلا رہے تھے جبکہ پرویز رشید ان کے ہمراہ تھے. مریم نواز اسلام آباد میں شہباز شریف کے گھر منسٹر انکلیو میں قیام کریں گی .

    نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

    مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

    مریم نواز اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گی. مریم نواز سے پارٹی رہنما و کارکنان بھی ملاقات کریں گے.

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    وفاقی وزیر داخلہ کا نواز شریف کے گھر کی دیوار گرانے کا اعلان

     

    واضح رہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ایک درجن کارکنان کی تعداد نیب دفتر کے باہر موجود تھی جنہوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھول پھینکے اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے . مریم نواز نے نیب پیشی کے دوران نیب حکام سے کافی مانگی جس پر نیب کی جانب سے انہیں کافی پیش کی گئی .مریم نواز کو نیب نے کہا کہ آپ کو سمن بھیجے گئے تھے کوئی جواب نہیں دیا، جس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے زیادہ وقت چاہئے تھا.

  • پیپلز پارٹی تعصب کا شکار، جسطرح کرتوت ہوںگے انجام ویسا ہی ہو گا، فیصل واوڈا

    پیپلز پارٹی تعصب کا شکار، جسطرح کرتوت ہوںگے انجام ویسا ہی ہو گا، فیصل واوڈا

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں قومی خزانے کو بہت بے دردی سے لوٹا گیا۔ اس حولے سے بہت اہم ستاویزات ہم نیب کے حولے کرنے لگے ہیں ،کرتوت اورالزام دیکھ کرگرفتاری کاپہلےسےبتا سکتا ہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا کہ جو میرے کام ہیں کر رہا ہوں، مشکلات سے گزر رہے ہیں، وہ سابقہ حکمرانوں کی چوریوں کی وجہ سے گزر رہے ہیں. قانون نے کیا کرنا ہے، عوام نے کیا کرنا ہے آنے والے ہفتوں میں سب کے سامنے آ جائے گا.جس طرح کے کرتوت ہوں گے اس طرح کا انجام ہو گا

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی تعصب کا شکار ہے، بارش کی وجہ سے بلدیہ کا برا حال ہے، وفاقی حکومت تعاون کرنے کو تیار ہے لیکن ہم ان کو نقد پیسے نہیں دے سکتے، جتناصوبےکاحق بنتاہےاتناتوپیسہ ہم دےچکےہیں ،اگر بارش ہوتی ہے تو تباہی ہوتی ہے اور پانی نہ آئے تو بھی تباہی ہوتی ہے، ہم نے سندھ حکومت کو پیسے دیئے لیکن انہوں نے کھا پی لئے اور سود پر دے دئیے. گزشتہ 10سال میں ملکی خزانےکوبہت نقصان پہنچایاگیا

    وفاقی وزیر آبی وسائل نے مزید کہا کہ نالوں کی صفائی نہ ہوناپیپلزپارٹی کی ناکامی ہے جنہوں نےپیپلز پارٹی کوووٹ دیاہےان کوسوچنے کی ضرورت ہے،

  • تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے، سراج الحق

    تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے، سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےجس منشورپرووٹ لیا اسے یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے ،جماعت اسلامی سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں غیر جانبدار رہے گی۔ سینیٹ میں ایک سیاسی دنگل ہو رہا ہے جس کا ہم حصہ نہیں بنیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت ایک سال میں ہی ناکام ہو چکی

    حدود اورقصاص کے مقدمات،صدرسزا معاف نہیں کر سکتا، سراج الحق سینیٹ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یہ حکومت سبزباغ دکھا کرآئی ہے،پی ٹی آئی حکومت کی مقبولیت ختم ہورہی ہے،حکومت نے عوام کےساتھ دھوکا کیا،غیرملکی چینل پرخبرآئی کہ ٹرمپ ایک دن میں 50 جھوٹ بولتےہیں، مقابلہ کیاجائےتوہمارےحکمران جھوٹ میں ٹرمپ سےجیت جائیں،اگرجھوٹ کاکوئی ورلڈ کپ ہوتو موجودہ حکمران جیت جائیں گے،

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

    سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کےغیرمقبول ہونیکی وجہ اپوزیشن نہیں بلکہ ان کی اپنی پالیسیاں ہیں، جس تیزی سے یہ مقبول ہوئے اسی تیزی سے غیر مقبول ہو رہے ہیں ، حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھتے ہوئے 25 مارچ کو پشاور میں عوامی مارچ کا اعلان کرتے ہیں.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اتنے قرضے لیے لیکن عوامی مسائل کم نہیں ہوئے ،جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک پورے ملک میں جاری ہے اور منزل کے حصول تک جاری رہے ،قوم حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے دلدل میں پھنس گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے لیے دن رات ایک کرنے والے ڈگری ہولڈر نوجوان مایوس اور پریشان چہروں کے ساتھ مارے مارے پھر رہے ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ صنعت، زراعت اور تجارت تباہ ہو گئی ہے۔عوام مہنگائی کی وجہ سے شوگر، بلڈ پریشر اور ڈیپریشن کا شکار ہورہے ہیں اور حکومت آئے روز ان بیماریوں کی دواﺅں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں دو سو فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بےحسی کی انتہا ہے۔

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کل پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے کس معاہدے کے تحت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ایک لائن میں لگ کر ووٹ دیا تھا۔ وہ معاہدہ اب تک قوم کے سامنے نہیں آ سکا۔ کل ایک دوسرے کا سہارا بننے والی پارٹیاں اب الگ اور سابقہ حکومتی و مخالف پارٹیاں ایک ہوچکی ہیں۔

  • کابینہ لوٹوں سے بھری پڑی ہے: مشاہداللہ خان

    کابینہ لوٹوں سے بھری پڑی ہے: مشاہداللہ خان

    مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنا چاہیئے ، جس آدمی نے اس ملک کو بنایا سنوارا آپ اُس کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، خورشید شاہ کا نمبر لگ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے62 اراکین اکٹھےکیے ہیں،سینیٹرکامران مائیکل بھی کل آجائیں گے،موجودہ حکومت نے لوٹوں کا پہاڑ کھڑا کیا ہوا ہے ،اس وقت ساری کابینہ لوٹوں سے بھری پڑی ہے .

    مریم نواز نے نیب سے پینے کے لئے کیا مانگا؟ جان کر ہوں‌ حیران

    مشاہداللہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کی کوئی حیثیت نہیں وہ بس بھیک مانگتا رہتا ہے ، اسے سلیکٹرز نے سلیکٹ کیا ہے۔

     

    چیئرمین سینیٹ تبدیل ہو گا یا نہیں؟ ہنگامہ خیز اجلاس ہو گا کل

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔