Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شیخ رشید احمد کو جاپان کی جانب سے ریلوے میں شراکت داری کی پیشکش،اہم خبر

    شیخ رشید احمد کو جاپان کی جانب سے ریلوے میں شراکت داری کی پیشکش،اہم خبر

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے جاپانی سفیر نینوری متسودا نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے ہائی سپیڈ ریل چلانے کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دے دی. وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے میں جاپانی شراکت داری خوش آئند ہے۔ جاپانی کمپنیاں،ریلوے لوکوموٹو فیکٹری رسالپور، کیرج فیکٹری اسلام آباد میں شرکت داری کے لئے مواقع سے استفادہ کریں۔

     

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کووزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے جاپان کے پاکستان میں تعینات سفیر نینوری متسودا (H.E. Kuninori Matsuda) نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان ریل تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چاپانی سفیر کوراولپنڈی ، لاہور اور کراچی، حیدر آباد کے درمیان ہائی سپیڈ ریل چلانے کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دی ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ جاپانی سرمایہ کاری اور شراکت داری کو پاکستان ریلوے میں خوش آمدید کہیں گے۔ پاکستان ریلوے جاپانی ٹیکنالوجی اور مہارت سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ علاقائی ترقی کے لئے پاکستان ریلوے وسط ایشیائی ممالک اور یورپی ممالک کو ریل کے ذریعے ملانے کیلئے اقدامات کر رہاہے۔ پاکستان ریلوے گوادر؛ کوئٹہ ، تافتان ریل نیٹ ورک قائم کررہا ہے۔ ریلوے میں جاپانی شراکت داری کو خوش آئند ہے۔ جاپانی کمپنیاں،ریلوے لوکوموٹو فیکٹری رسالپور، کیرج فیکٹری اسلام آباد میں شرکت داری کے لئے مواقع سے استفادہ کریں۔پاکستان اورجاپان کے درمیان تعلقات تاریخی ہیں تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے میں بہت گنجائش ہے۔ جاپانی سفیرجاپان نے کہاکہ ریل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینگے۔ پاکستان ریلوے میں شراکت داری کا خواہشمند ہیں نئے منصوبوں سے ریلوے میں جدت آئے گی۔

     

    شیخ رشید احمد ان ایکشن، ریلوے کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کر لیا

    مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید

    شہباز شریف کو بھیک مانگتے دیکھا، شیخ رشید کا دعویٰ

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

  • شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے.

    حمزہ شہباز کے فرنٹ مین کے بیان کے بعد عدالت میں طبیعت خراب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ٹیم نے مشتاق چینی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے مشتاق چینی کا بیان قلمبند کیا. مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق بھی شہبازشریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے۔ مشتاق چینی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اورسلمان شہباز نے رمضان شوگرملزکے معاملات دیکھنے کا کہا،حمزہ شہبازاورسلمان شہباز کےساتھ 2005 سے میں کاروبارکررہاہوں،سلمان شہباز نے 2 مفروضہ معاہدے برائے قرض تیارکرائے،ایک معاہدے میں لکھاگیا کہ میں نے 31 کروڑبطورقرض دیئے،دوسرامعاہدہ میرے اورمیرے بیٹے یاسر مشتاق کے مابین لکھا گیا۔معاہدے کے تحت میرے بیٹے نے سلمان شہبازکو 30 کروڑقرض دیا،یہ دونوں معاہدے فرضی تھے،حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جورقم سلمان شہباز کوبھیجی وہ ان کی ہی تھی،مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید کہا کہ مفروضی قرضوں کوحقیقی رنگ دینے کیلئے سلمان شہبازنے رقم منتقل کی،سلمان شہبازنے 10 کروڑہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے ،

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    مشتاق چینی نے اعتراف کیا کہ ہم کاروبار اورپیسہ وائٹ ہونے کی لالچ میں کام کرتے رہے،اپنے گناہ کااحساس ہے،قانون کی مدد کیلئے حقائق پرمبنی بیان دیا۔مشتاق چینی نے مزید کہا کہ 2014 میں شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسرعثمان سے ملاقات ہوئی ،عثمان نے کہا کہ سلمان شہباز کے 69 کروڑوائٹ کرنے ہیں ،میں نے انکار کیا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہے ،عثمان نے کہا کہ ہم آپ کے اکاﺅنٹس استعمال کرناچاہتے ہیں ،آپ کے بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے ٹی ٹی لگوانی ہے ، پرانے تعلقات اور پیسہ وائٹ ہونے کے لالچ کی وجہ سے اجازت دے دی،چیف منسٹر کا بیٹا اور وزیراعظم کا بھتیجا ہونے کے باعث انکار نہیں کر سکا۔ مشتاق اینڈکمپنی کے اکاؤنٹ میں بھی رقم بھیجی گئی،2 کروڑ 93 لاکھ کی بیرون ملک سے ٹی ٹی لگوائی گئی،میرے اکاؤنٹ میں رقم سلمان شہبازکے سی ایف اونے بھجوائی،شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین نے کہا کہ سلمان شہبازکے ملازم طاہرنقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی،کمپنی سے 10 کروڑبذریعہ چیک میری کمپنی منتقل کئے گئے،10 کروڑکے چیک سلمان شہباز نے عثمان کے حوالے کئے ،میری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑمنتقل کرائے گئے، نیب ٹیم مشتاق چینی کا بیان قلمبند کرانے کے بعد روانہ ہوگئی۔

    حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری مل گئی، آج ہوں گے جیل سے باہر

    قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر

    حمزہ شہباز اورسلما ن شہباز کےفرنٹ مین مشتاق چینی کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کردیا گیا ہے، دوران سماعت کمرہ عدالت میں مشتاق چینی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد عدالت نے مشتاق چینی کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی اور عدالت نے حکم د یا کہ مشتاق چینی کامیڈیکل چیک اپ کرایاجائےاورضرورت پڑنےپراسپتال منتقل کیاجائے،اس سے قبل مشتاق چینی نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سے متعلق بیان قلمبند کرایا مشتاق چینی نے جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کے روبرو بیان قلمبند کرایا ،مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق بھی شہبازشریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے ،مشتاق چینی کو نیب نے شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کے طور پر گرفتار کیا تھا جب وہ دبئی بھاگ رہے تھے.

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

  • بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    خیبرپختونخواہ کے علاقے بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوںکے علاقے جناتی خیل کے رہائشی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی عمر سترہ ماہ ہے، متاثرہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے بچے کو بخار رہتا تھا بعد میں ہاتھ اور پاوں میں ڈھیلا پن آنا شروع ہو گیا

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    واضح رہے کہ بنوں ڈویژن کو پولیوسے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔

    پولیو کا ایک اور کیس ،رواں سال کتنے کیس رپورٹ ہوئے، اہم خبر

    دوسری جانب پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے منتخب اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آ ج سے شروع کر دی گئی ہے. مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کوپولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے .

  • وزیراعظم کو کابینہ سمیت کام سے روکنے کی درخواست پر عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم کو کابینہ سمیت کام سے روکنے کی درخواست پر عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کو کام سے روکنے کے لئے درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت 28 جون تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو بحث کے لئے طلب کر لیا

    کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے زرتاج گل کو روک دیا…بڑی خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان اور دیگر وفاقی وزراء کو کام سے روکنے کے لئے متفرق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سماعت کی.،درخواست میں درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ غیرمنتخب نمائندوں کو کابینہ کاحصہ بنایاگیا،عدالت وفاقی کابینہ میں شامل مشیروں کوکام سے روکے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے بغیروزیراعظم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعظم کواختیارات کے استعمال سے روکے،عدالت نے فریقین کے وکلاکو 28 جون کوبحث کیلئے طلب کرلیا ۔

    زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ

    درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت،ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سمیت 4 اراکین کابینہ کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں نئی وفاقی کابینہ کے اراکین کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے گئے ایسا شخص وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا جو قومی اسمبلی کا ممبر نہ ہو، آئین کی رو سے صرف عوام کا منتخب کردہ نمایندہ ہی وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال کر سکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ کابینہ غیر آئینی ہے کیونکہ اس میں غیر منتخب لوگوں کو وزیر بنایا گیا ہے، عدالت کابینہ کو کالعدم قرار دے اور وزیر اعظم اور کابینہ کو کام کرنے سے روکے

     

    زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

  • حمزہ شہباز کے فرنٹ مین کے بیان کے بعد عدالت میں طبیعت خراب

    حمزہ شہباز کے فرنٹ مین کے بیان کے بعد عدالت میں طبیعت خراب

    حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی کی عدالت میں طبیعت خراب ہو گئی

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز اورسلما ن شہباز کےفرنٹ مین مشتاق چینی کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کردیا گیا ہے، دوران سماعت کمرہ عدالت میں مشتاق چینی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد عدالت نے مشتاق چینی کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی اور عدالت نے حکم د یا کہ مشتاق چینی کامیڈیکل چیک اپ کرایاجائےاورضرورت پڑنےپراسپتال منتقل کیاجائے،اس سے قبل مشتاق چینی نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سے متعلق بیان قلمبند کرایا مشتاق چینی نے جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کے روبرو بیان قلمبند کرایا ،مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق بھی شہبازشریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے ،مشتاق چینی کو نیب نے شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کے طور پر گرفتار کیا تھا جب وہ دبئی بھاگ رہے تھے.

    حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری مل گئی، آج ہوں گے جیل سے باہر

    قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر

    مشتاق چینی نے عدالت میں کہا کہ اپنےگناہ کااحساس ہے،قانون کی مدد کیلئےحقائق پرمبنی بیان دیا،سلمان شہبازنے 10 کروڑہماری کمپنی کےاکاؤنٹ میں ٹرانسفرکیے،سلمان شہباز نے 2 مفروضہ معاہدے برائےقرض تیارکرائے،ایک معاہدےمیں لکھا گیاکہ میں نے 31 کروڑبطورقرض دیئے،دوسرامعاہدہ میرےاورمیرے بیٹے یاسرمشتاق کےمابین لکھاگیا، یہ دونوں معاہدےفرضی تھے،حقیقت سےکوئی تعلق نہیں،شہبازشریف فیملی کےسی ایف او نے 60 کروڑمنتقل کرنےکا کہا، ہم کاروباراورپیسہ وائٹ ہونےکی لالچ میں کام کرتےرہے، معاہدے کےتحت میرے بیٹےنے سلمان شہبازکو 30 کروڑقرض دیا.

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

     

  • ڈالر کی اونچی اڑان جاری، بیرونی قرضے میں کتنا اضافہ ہوا؟ اہم خبر

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری، بیرونی قرضے میں کتنا اضافہ ہوا؟ اہم خبر

    وفاقی حکومت کے جانب سے بجٹ پیش کرنے کے بعد ڈالر کی مسلسل اڑان جاری ہے، ڈالر نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، آج انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے مزید مہنگا ہونے سے 156 روپے 85 پیسے کا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے،. انٹر بینک مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کے بعد 156 روپے 85 پیسے پر فروخت ہوا،ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا، ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 820 ارب کا اضافہ ہوا ہے.

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ماہانہ اوسط درآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالر جبکہ برآمدات لگ بھگ 1 ارب 70 ڈالر کروڑ ڈالر ہے، ترسیلات زر خسارے کو پورا کرنے میں کچھ حد تک تو مدد کرتے ہیں مگر اب بھی ڈالر کی طلب کافی حد تک زیادہ ہے کیونکہ ہر ماہ لئے گئے قرضوں کی ادائیگیاں بھی ہو رہی ہیں .

    .ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروباری لوگ پریشان ہیں اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے بجٹ میں بھی عوام پر ٹیکسز لگائے ہیں دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے. معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے .

  • ملک میں سول مارشل لا ہے، سینیٹر طلحہ محمود نے ایسا کیوں کہا؟

    ملک میں سول مارشل لا ہے، سینیٹر طلحہ محمود نے ایسا کیوں کہا؟

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں اراکین نے کہا ہے کہ ایسے لگ رہا ہے ملک میں سول مارشل لا لگا ہے

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا. اجلاس میں فنانس بل 2019 کیلیے تجاویز زیر غورآئیں. اجلاس میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ اورسیکرٹری خزانہ کی عدم شرکت پر کمیٹی اراکین نے برہمی کا اظہار کیا. فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں وزیر کا آنا بہت ضروری ہے،ہمیں اجلاس چلانے کی ضرورت نہیں،یہ وقت کا ضیاع ہے،سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہمیں اس معاملے پر احتجاج اورپوری قوم کو بتانا چاہیے،ایسے لگ رہا ہے ملک میں سول مارشل لا لگا ہے، فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ حکومت نے پچھلی بار بھی منی بل میں کمیٹی کو اعتماد میں لیے بغیر تبدیلی کی،کمیٹی کے دیگر اراکین نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اور دیگر افسران کی موجودگی ناکافی ہے، مشیر خزانہ کو اجلاس میں ہونا چاہئے تھا.

    قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر

    قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس بلاتعطل 21جون تک جاری رہے گا۔ اجلا س میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے حکام آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل 2019پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ سینٹ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر منظوری دی جائیگی اور ایوان بالا میں یہ سفارشات پیش کر دی جائینگی۔

    حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    واضح رہے کہ فنانس بل 2019 قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے ، بل سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اسمبلی میں پیش کیا تھا اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بل کی منظوری دی تھی.

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

  • مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی فائرنگ،دوکشمیری شہید، بھارتی فوج کے میجر سمیت تین اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی فائرنگ،دوکشمیری شہید، بھارتی فوج کے میجر سمیت تین اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران بھارتی فوج کے میجر سمیرت تین اہلکار زخمی ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے اچھہ بل میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا.بھارتی فوج نے بدورا، اکنگام گائوں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تو عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر فائرنگ کی گئی، اس دوران بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران تین بھارتی اہلکار زخمی ہو گئے.زخمیوں میں بھارتی فوج کا میجر راہل ورما بھی شامل ہے .

    بھارتی فوج نے محاصرہ سے قبل علاقہ میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بند کر دی ہے

  • عمر قید کی سزا کتنی ہوتی ہے، چیف جسٹس نے بتا دیا

    عمر قید کی سزا کتنی ہوتی ہے، چیف جسٹس نے بتا دیا

    سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمر قید کا غلط مطلب لیا جاتا ہے، کسی موقع پر اس کی تشریح کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی سزائےموت کے خلاف نظر ثانی درخواست پرسماعت ہوئی ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی .جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس قاضی محمد امین بھی بنچ کا حصہ تھے. دوران سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے عمر قید سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمر قید کا یہ مطلب نکال لیا گیا، 25 سال قید ہے،عمر قید کا غلط مطلب لیا جاتا ہے،عمر قید کا مطلب ہوتا ہے تا حیات قید،چیف جسٹس نے کہا کہ کسی موقع پر عمر قید کی درست تشریح کریں گے ،اگر ایسا ہو گیا توپھر دیکھیں گے کون قتل کرتا ہے، چیف جسٹس نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں عمر قید کے ساتھ سالوں کاتعین بھی کیا جاتا ہےعمر قید کےساتھ لکھاجاتاہے30 سال یاکتنےسال سزاکاٹے گا ،ایسا ہوا تواس کے بعد ملزم عمرقید کی جگہ سزائے موت مانگیں گے ،سپریم کورٹ نے ملزم عبدالقیوم کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی کی درخواست مسترد کردی ،ٹرائل کورٹ اورہائیکورٹ نےملزم کوسزائےموت دی تھی

  • مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے بھی آج یوٹرن لے لیا ہے، مریم نواز کی بھی جلد ابو سے ملاقات ہو جائے گی

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے الیکشن کمیشن میں مریم نواز کی نااہلی کے حوالہ سے درخواست کی سماعت کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ن لیگ نے یوٹرن لیا اورمریم نوازکی نائب صدارت کےعہدے کانوٹیفکیشن مانگ لیا ،ان کےفراڈاورجعل سازی سےتوآگاہ تھے،انہوں نے کہا کہ مریم نوازتوپھر مسلم لیگ ن کی نائب صدرہی نہیں رہیں ،مریم بلاول ملاقات پر ملیکہ بخاری نے کہا ک کل مریم نوازاوربلاول بھٹوکی ملاقات ہوئی جوابو بچاؤبچہ مہم کا پارٹ ٹو ہے ،یہ چارٹرآف کرپشن سائن کررہےہیں ،دونوں کےوالد جیل میں ہیں،

    مریم نوازنااہل ہونے کے باوجود پارٹی عہدہ کیوں؟ سماعت ہو گی آج

    حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کس طرح بھاگ رہی ہے؟ آج تون لیگ مریم نوازکوپارٹی نائب صدرماننےسےانکار کررہی ہے ،کل کرپشن کی کٹھ پتلیوں کی ملاقات ہوئی کل ملاقات میں شہباز شریف نظر نہیں آئے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز نے پارٹی پرمارشل لاءلگا رکھا ہے،آپ کی بھی جلد ابو سے ملاقات ہوجائیگی،یعنی مریم نواز بھی جلد جیل میں ہوں گی.

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا