Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مقبوضہ کشمیر میں بچے بلک بلک  کر جان دے رہے ہیں،صدر آزاد کشمیر

    مقبوضہ کشمیر میں بچے بلک بلک کر جان دے رہے ہیں،صدر آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے‌صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے،کشمیریوں‌ کو مار کر گمنام قبروں میں دفن کر دیا جاتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے شہریوں کو آباد کرنا چاہتا ہے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاوَنی میں تبدیل کردیا ،کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ،بھارت مقبوضہ وادی میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے،بھارت نے مواصلاتی ذرائع کو بھی معطل کیا ہواہے،

    سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اقدام مقبوضہ وادی پر ایک نیا حملہ ہے ،بھارت مقبوضہ وادی میں نئی دلی سےبراہ راست حکومت کرنا چاہتا ہے ،بھارت نے مقبوضہ وادی کو میدان جنگ اور جیل میں بدل دیا ،گرفتار کشمیریوں کو بھارتی فوج تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے،مقبوضہ کشمیر ایک بین الاقوامی معاملہ ہے،اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں،مودی حکومت اپنے مکروہ اقدامات سے دنیا کو گمراہ کررہی ہے ،

    صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خبریں جو پہنچ رہی ہیں اس سے ابھرنے والی تصویر بھیانک ہے ،مغربی ممالک کی تنظیموں کا دہرا معیار ہے،لاک ڈاوَن اور مواصلاتی نظام بلاک ہونے کے باعث ادویات کی کمی کا سامنا ہے،سلامتی کونسل کا اجلاس ایک اہم پیش رفت ہے جو نکتہ آغاز ہے،مقبوضہ کشمیر میں عارضی حراستی مراکز قائم کیے گئے ہیں ،مقبوضہ کشمیر سے گرفتار افراد کو بھارتی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، حریت رہنما بھی جیلوں میں قید ہیں، کشمیریوں‌ کو مار کر گمنام قبروں میں دفن کر دیا جاتا ہے، جموں کشمیر میں نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے،

    سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر لڑنےکیلیےسلامتی کونسل سے رابطہ ضروری ہے،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو بتا دیا گیا ان کا ان کی زمین پر ہی اختیار نہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بچے بلک بلک کر جان دے رہے ہیں،انسانی حقوق کا درس دینے والے کوئی آوا ز نہیں اٹھا رہے،اب تک 6ہزار افراد کو غائب کر کے تشدد کیا جارہاہے،مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے سلامتی کونسل مزید اجلاس بلائے

  • رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر کا ایک بار پھر مطالبہ آ گیا

    رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر کا ایک بار پھر مطالبہ آ گیا

    چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا

    شوہر سے ملاقات کے بعد رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے لگایا بڑا الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی اجلاس میں مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کا نئے صوبوں کے قیام کا بل کمیٹی میں موجود ہے،ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرا نے ووٹرز برابر کرنے کا مجوزہ بل پیش کیا تھا ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے تمام حلقوں کے ووٹرز کی تعداد برابر کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگرووٹرزکی تعداد ہرحلقے میں مساوی کی گئی توبعض حلقے دوسے تین ضلعوں تک پھیل جائیں گے،ووٹرز برابر کرنے سے حلقے ایک سے دوسرے ضلع میں داخل ہوجائیں گے،قائمہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن اور ارکان کی رائے کے بعد بل مسترد کردیا گیا

    رانا ثناء اللہ کے لئے ایک اور مشکل،نیب نے بھی اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

    مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام پر تمام جماعتیں اتفاق کرچکی ہیں، پی پی کے رکن سید حسین طارق نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام پرتاحال کوئی اتفاق نہیں ہوا،جے یو آئی رکن عالیہ کامران نے بھی کہا کہ نئے صوبوں کے قیام پر کوئی اتفاق نہیں ہوا،مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ بہاولپور ،جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے بنائے جائیں،

    ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ اسپیکرکو بھیج دیا جائے وہ پارلیمانی کمیٹی بنادیں، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نئے صوبے قانونی نہیں سیاسی مسئلہ ہے،اس پر پارلیمانی کمیٹی ہی بہتر فورم ہے،

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ آپ کل رانا ثنااللہ کو کمیٹی میں بلائیں، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی جانب سے پروڈکشن آرڈرکی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، نفیسہ شاہ نے کہا کہ رولزمیں درخواست کی پابندی نہیں ہے ،چیئرمین کمیٹی پروڈکشن آرڈرجاری کرسکتا ہے.

  • جج ارشد ملک ویڈیو کیس، جج کو احتساب عدالت میں کس نے تعینات کروایا؟ چیف جسٹس

    جج ارشد ملک ویڈیو کیس، جج کو احتساب عدالت میں کس نے تعینات کروایا؟ چیف جسٹس

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جاری ہے

    جج ویڈیو سیکنڈل، ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں کروائی رپورٹ جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن عدالت میں پیش ہو گئے ہیں ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے ،اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی عدالت میں پیش ہو گئے ہیں.

    جج ویڈیو سیکنڈل کی انکوائری کے لئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تحقیقات مکمل کرنے کیلیے3ہفتے کا وقت دیا گیا تھا،.رپورٹ سے لگتا ہے کہ جج کی 2 ویڈیو ز تھیں، ایک وہ جس کی بنیاد پر بلیک میل کیا گیا، دوسری ویڈیو پریس کانفرنس میں سامنے لائی گئی.

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ جج ارشد ملک کی احتساب عدالت میں تعیناتی ہوئی تھی،13مارچ 2018 کو ارشد ملک کی تعیناتی ہوئی،

    چیف جسٹس نے کہا کہ ناصر جنجوعہ نے دعویٰ کیا ارشد ملک کو انہوں نے تعینات کرایا، کیا وہ مبینہ شخص سامنے آیا جس نے ارشد ملک کو تعینات کروایا تھا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارشد ملک کی تعیناتی والا مبینہ شخص سامنے نہیں آیا،

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

  • خواجہ برادران پر آج فرد جرم کیوں عائد نہ ہو سکی؟ سماعت ملتوی

    خواجہ برادران پر آج فرد جرم کیوں عائد نہ ہو سکی؟ سماعت ملتوی

    خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کیں جو مدھم تھیں اور پڑھی نہیں جا رہی تھیں جس پر عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ صاف کاپیاں فراہم کی جائیں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے دوبارہ خواجہ برادران کو 4 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، اب 4 ستمبر کو فرد جرم عائد ہو گی،

    قبل ازیں دوران سماعت احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کہا کہ ملزمان پر فرد جرم آج ہی عائد ہو گی، وکیل امجد پرویز نے کہا کہ آج مقدمہ کاتفتیشی افسربھی نہیں آیااس لئےفردجرم عائدنہ کی جائے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر میڈیکل رخصت پر ہے .

    خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

    احتساب عدالت نے کہا کہ پہلے ہی ایک ماہ گزر گیا مزید وقت کیسےدیاجاسکتا ہے، آج ہی ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ نشان زدہ کاپیاں دوبارہ فراہم کر دی گئی ہیں، خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ نقول کی فراہمی تک فرد جرم عائد نہ کی جائے،

  • خواجہ برادران کیس، مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، آج ہی فرد جرم عائد ہو گی،عدالت

    خواجہ برادران کیس، مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، آج ہی فرد جرم عائد ہو گی،عدالت

    خواجہ برادران کے خلاف پیراگون اسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آج ہی فرد جرم عائد کریں گے

    اب جیل جانے کی کس کی باری، خواجہ سعد رفیق نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کہا کہ ملزمان پر فرد جرم آج ہی عائد ہو گی، وکیل امجد پرویز نے کہا کہ آج مقدمہ کاتفتیشی افسربھی نہیں آیااس لئےفردجرم عائدنہ کی جائے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر میڈیکل رخصت پر ہے .

    خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

    احتساب عدالت نے کہا کہ پہلے ہی ایک ماہ گزر گیا مزید وقت کیسےدیاجاسکتا ہے، آج ہی ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ نشان زدہ کاپیاں دوبارہ فراہم کر دی گئی ہیں، خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ نقول کی فراہمی تک فرد جرم عائد نہ کی جائے،

    عدالت نے کہا کہ آپ بیٹھ کر اطمینان سے کاپیوں کا جائزہ لیں پھرسماعت ہو گی،عدالت نے خواجہ برادران کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی.

    خواجہ برادران کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں.

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

    نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

    نیب راولپنڈی کی ٹیم نے پیٹرولیم ڈویژن کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے

    وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم نے اسلام آباد میں پٹرولیم ڈویژن کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے، نیب راولپنڈی کی ٹیم نے دفتر سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، نیب نے کیس میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر رکھا ہے.

    ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

    چیف ایگزیکٹو ایل این جی عدنان گیلانی کی تقرری کا ریکارڈ نیب نے قبضے میں لے لیا.

    واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، نیب نے انہیں لاہور سے گرفتار کیا تھا، 29 اگست کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا.

    شاہد خاقان عباسی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کر دیا

     

    شاہد خاقان عباسی نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد اپنی متوقع گرفتاری پر پہلے ہی خدشات کا اطہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈرتے نہیں .شاہد خاقان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ چیزیں حکومت کو کھوکھلا اور سیاست کو کمزور کررہی ہیں. ہم حکومتی اقدامات پر احتجاج کرتے ہیں.

  • نائی گج ڈیم کی مجوزہ لاگت میں 30 ارب روپے اضافے کیسے ہوا؟ تحقیقات کا حکم

    نائی گج ڈیم کی مجوزہ لاگت میں 30 ارب روپے اضافے کیسے ہوا؟ تحقیقات کا حکم

    نائی گج ڈیم کی مجوزہ لاگت میں 30 ارب روپے اضافے پرتحقیقات کا حکم دے دیا گیا

    جیسے ہی فنڈز ہوں گے ڈیم بنا دیں گے، شہباز گل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری منصوبہ بندی حسن ظفر نے بتایا کہ نائی گج ڈیم منصوبہ 16ارب 92 کروڑ روپے سے مکمل ہونا تھا، دوبارنظر ثانی کے بعد تخمینہ46 ارب98 ارب روپے تک پہنچ گیا،کمیٹی نے نائیں گج ڈیم کی مجوزہ لاگت میں 30 ارب روپے اضافے پرتحقیقات کا حکم دے دیا’

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرے، وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی نے کہا کہ سندھ میں نائیں گج ڈیم منصوبہ سپریم کورٹ میں ہے،میرانقطہ نظریہ ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے دیں،

    منگلا ڈیم کے تین پاورٹربائن خراب ہونے کی وجہ سے بجلی پیدا نہیں ہورہی. سینیٹ میں انکشاف

    کمیٹی میں کہا گیا کہ سی پیک کے24ارب روپے دیگرمنصوبوں کومنتقل کی بات کی گئی،رقم ایس ڈی جیزکیلیےتھی ،رقم دیرپا ترقی کے اہداف ایس ڈی جیزکیلیے ہی جاری ہوئی ،سی پیک خصوصی اقدامات کےفنڈزکی منتقلی کا معاملہ رضاربانی نےاٹھایا تھا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سینیٹررضاربانی کی موجودگی میں ہی یہ معاملہ زیرغورآسکتا ہے،

    پانی ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ

  • ویڈیواسکینڈل کا ملزم اوراس کی بیوی انتہائی چالاک ہیں،سی پی او راولپنڈی کی پریس کانفرنس

    ویڈیواسکینڈل کا ملزم اوراس کی بیوی انتہائی چالاک ہیں،سی پی او راولپنڈی کی پریس کانفرنس

    سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے کہا ہے کہ ویڈیو سیکنڈل کا ملزم اور اسکی بیوی انتہائی چالاک ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں کہیں کوئی ویڈیو وائرل تو نہیں ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل کا ملزم اوراس کی بیوی انتہائی چالاک ہیں،ملزم کاہینڈی کیم، ہارڈ ڈسک اور دیگر اشیابرآمد ہوئی ہیں،ویڈیو اسکینڈل کو سامنے آنے میں وقت لگا، یہ عام تفتیش نہیں،ایف آئی اے کوبھی لکھ دیا ہے کہ ملزم کی جانب سے ویڈیووائرل تونہیں ہوئی،

    فیصل رانا کا مزید کہنا تھا کہ ناکوں کے لیے نیا ایس اوپی بنادیا ہے تاکہ پولیس کا جانی نقصان کم سےکم ہو،دو پولیس اہلکار بلٹ پروف پہن کرملزمان کا مقابلہ کریں گے،راولپنڈی پولیس کے پاس وسائل کم ہیں،نفری کم ہے،جس پرحکومت کوآگاہ کردیا ہمارے پاس7ہزار پولیس اہلکار ہیں، ہمیں 20 ہزار جوان درکار ہیں،راولپنڈی پولیس کی ہمیشہ کوشش رہی کہ عوام کوتحفظ دیں.

    سی پی او نے مزید کہا کہ اے ایس آئی ریاض کو شہید کرنیوالے ملزمان کو گرفتار لیا گیا ہے،اب تک راولپنڈی پولیس کے 103 جوان شہید ہو چکے ہیں،

  • احد چیمہ کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    احد چیمہ کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف ناجائزاثاثہ جات کیس پرسماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے ایل ڈی اے سٹی اربوں روپے کرپشن سکینڈل کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزہ کی توسیع کر دی ،عدالت نے ملزم احد چیمہ کو 3 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    عدالتی سماعت کے دوران نیب تفتیشی افسر کی جانب سے احد چیمہ کے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الفاء سٹیٹ کے مالک گرفتار ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی ،ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے لیکن غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے، ابتدائی اندازے کے مطابق اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں ، اب تک ایل ڈی اے سٹی میں سترہ سو بارہ فائلیں فروخت کیں اور پیسے اکٹھے کئے .

  • مشتاق سکھیرا کی برطرفی کےخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

    مشتاق سکھیرا کی برطرفی کےخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

    وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کےخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کےخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا،اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نےفریقین کےدلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ،اٹارنی جنرل انور منصوراورمشتاق سکھیراکے وکیل نے اپنےدلائل مکمل کرلیے ،مشتاق سکھیراکی برطرفی کے خلاف حکم امتناع فیصلہ سنائے جانےتک برقرار ہے.

    وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی، عدالت میں جواب جمع

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکومت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی پر جواب جمع کروایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ محتسب کی تقرری صرف صدر کا اختیار ہے،وزیراعظم کی سفارش کی ضرورت نہیں،صدر نے اپنی مرضی سے جو تقرری کرنا تھی وہ وزیراعظم کی سفارش پر کی،مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب تقرری قانون کے مطابق نہیں .

    جواب میں مزید کہا گیا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہٹانا ضروری نہیں،تقرری قانون کے مطابق نہ ہونے پر شوکاز جاری کرنا بھی ضروری نہیں، 30 اگست 2017 کو صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر تقرر کیا.

    جواب میں مزید کہا گیا کہ آرڈیننس 2000 کی شق 3(1) کے مطابق صدر پاکستان کوتقرری کا اختیار ہے،2000کےآرڈیننس ،محتسب ایکٹ2013 میں تقرری کیلیےوزیراعظم کی سفارش کا ذکرنہیں.

    صدر مملکت کی منظوری، وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے جبکہ وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ سینئر پولیس آفیسر مشتاق احمد سکھیرا 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں‌ اور اس کے بعد اپریل 2017 میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسی سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔

    وزارت قانون و انصاف کی جانب سے مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017 کو بطور وفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی. جب سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا تھا تو اس وقت مشتاق سکھیرا پنجاب پولیس کے سربراہ تھے.