Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • امپورٹ پالیسی 2016 سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج،وفاق کو نوٹس جاری

    امپورٹ پالیسی 2016 سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج،وفاق کو نوٹس جاری

    وزارت کامرس حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی امپورٹ پالیسی 2016 سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت کامرس کی جانب سے بنائی گئی امپورٹ پالیسی 2016 کو ایک شہری نے عدالت میں چینلج کیا ہے. شہری کی استدعا پر سندھ ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون تک جواب طلب کر لیا ہے. شہری نے سید شایان احمد کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی تھی. درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ بند کر دی ہے. جو کہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے. وکیل نے سیکشن 5 سیریل نمبر 10 اپینڈک سی،2016 کو عدالت میں چیلنج کیا ہے. دائر درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ یہ پالیسی مقامی آٹو موبائل مینو فیکچرر کو فائدہ پہنچانے کے لئے بنائی گئی .اس پالیسی سے مقامی کاروبار زیادہ ہوا ہے. اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے.
    مقامی آٹو موبائل انڈسٹری ایک سال میں ایک لاکھ 84 ہزار گاڑیاں تیار کرتے ہیں. جبکہ پیسے وہ تین لاکھ گاڑیوں کے وصول کرتے ہیں

  • عید الفطر سے قبل یاسین ملک سمیت تمام گرفتار کشمیریوں کو رہاکیا جائے، میر واعظ

    عید الفطر سے قبل یاسین ملک سمیت تمام گرفتار کشمیریوں کو رہاکیا جائے، میر واعظ

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیا گیا ہے اور آپریشن آل آﺅٹ کی آڑ میں ظلم و جبر اور قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے ،عیدالفطر سے قبل یاسین ملک سمیت تمام گرفتار کشمیریوں کو رہا کیا جائے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن و استحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر گزشتہ ستر برس سے لٹکا چلا آرہا ہے اور یہ تنازعہ اب تک کشمیرکی کئی نسلیں کھا چکا ہے ۔ میر واعظ کا مزید کہنا تھا کہ کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور نہ جبر و تشدد سے اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ کشمیری عوام مخاصمت نہیں بلکہ پر امن طریقے سے مسئلے کا حل چاہتے ہیں ۔میر واعظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حریت قیادت اور کشمیر ی عوام بھی سمجھتے ہیں کہ مار دھاڑ اور قتل و غارت اس مسئلہ کا حل نہیں ۔میرواعظ نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی عید الفطر کے موقع پر رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام او آئی سی کی کوششوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

  • ورلڈ بینک پاکستان کو کتنا قرضہ دے گا، اہم خبر آ گئی

    ورلڈ بینک پاکستان کو کتنا قرضہ دے گا، اہم خبر آ گئی

    ورلڈ بینک پاکستان کو 46 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا جو مختلف منصوبوں پر خرچ ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ورلڈ بینک پاکستان کو 46 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا، ورلڈ بینک سے ملنے والے قرض کی رقم تعلیم اوربجلی کے منصوبوں پرخرچ ہوگی،ورلڈبینک کا کہنا ہے کہ 40 کروڑڈالرتعلیمی شعبے کیلئے دیئے جائیں گے،6 کروڑڈالربجلی کے ترسیلی نظام پرخرچ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے آئ ایم ایف سے قرض لینے کا معاہدہ کیا، آئی ایم ایف 3 سال کے دوران پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دے گا

  • حکومتی اخراجات میں کتنا اضافہ ہوا، شاہد خاقان عباسی خاموش نہ رہ سکے

    حکومتی اخراجات میں کتنا اضافہ ہوا، شاہد خاقان عباسی خاموش نہ رہ سکے

    مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا وزیراعظم آیا ہے جو جھوٹ بولتا ہے، حکومتی اخراجات میں ایک ہزار ارب کا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی مزید بڑھے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں روپے کی قدر میں اتنی کمی نہیں ہوئی جتنی اس حکومت میں ہوئی، مہنگائی میں اضافہ ہوا، چینی کی قیمت میں 30فیصد اورآٹے کی قیمت میں 10فیصد ،دال مونگ کی قیمت 36فیصد اضافہ ہوچکا ہے. انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی پٹرول میں آج سے پہلے 23فیصد اضافہ ہوچکا تھا ،مہنگائی کی شرح دگنی ہوکر آج 7.5فیصد ہوچکی ہے ،انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن پاکستان میں زیادہ ہوئی ہیں. اگلے مالی سال میں مہنگائی کی شرح 12فیصد پر ہوگی ،حکومت کا اس سال ایک پیسا بھی ریونیو نہیں بڑھ پایا.

  • شمالی وزیرستان،پاک فوج کی گاڑی پر حملہ، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان،پاک فوج کی گاڑی پر حملہ، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں ایک جوان شہید ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نیتجے میں 26 سالہ سپاہی عامل شاہ شہہید ہو گیا ہے .پچھلے ایک ماہ میں شمالی وزیرستان میں 5 سپاہی شہید 31 زخمی ہو چکے ہیں. سہولت کاروں کی گرفتاری کےبعد خارکمرمیں 25مئی کاواقعہ ہوا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی، گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا. جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا.

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، پی ٹی ایم نے ملک دشمنوں کے مطالبے کو دوہراتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ پاک فوج کو وزیرستان سے نکالا جائے حالانکہ پاک فوج نے وزیرستان کو امن کا گہوارہ بنایا تھا اب وزیرستان میں پھر دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے .

  • سری لنکا کی پچاس رنز پر تین وکٹیں ڈھیر

    سری لنکا کی پچاس رنز پر تین وکٹیں ڈھیر

    آئی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، سری لنکا کی ٹیم کے پچاس رنز پر تین کھلاڑی آوٹ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے اوپپنگ بلے بازوں نے محتاط اندز میں اننگز کا آغاز کیا مگر وہ بڑی پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے اور صرف 4 کے مجموعی سکور پر اپنی پہلی وکٹ گنوا بیٹھے۔تھری مانے کیوی باؤلر ہنری کی گیند کا شکار بنے جو صرف ایک چوکے کی مدد سے 4 رنز ہی بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی ٹیم ک طرح مشکلات کا شکار ہے، پچاس رنز پر سری لنکا کے تین کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں.

    کرکٹ کے گذشتہ 11 عالمی مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 10 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں چھ مرتبہ فتح سری لنکا کے نام جبکہ چار مرتبہ نیوزی لینڈ کے نام رہی ہے۔

  • پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر نے بحرین کی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے ضمن میں شمالی بحیرہ عرب میں تعینات پی این ایس خیبرنے بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ کیا،بندر گاہ پہنچنے پر رائل بحرین نیول فورسز کے آفیسرز اور جوانوں نے پی این ایس خیبر جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈ اور ڈپٹی کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے ملاقاتیں بھی کیں،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ دورے کے اختتام پر پی این ایس خیبر نے شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول کا دوبارہ آغاز کیا۔ پی این ایس خیبر کی تعیناتی کا مقصد شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز انجام دینا ہے تاکہ سمندری علاقے کو عالمی تجارت کیلئے محفوظ اور پُرامن بنایا جاسکے .

  • اترپردیش دہشتگردی کا ا ڈہ بن چکا ہے. اسدالدین اویسی نے ایسا کیوں کہا؟

    اترپردیش دہشتگردی کا ا ڈہ بن چکا ہے. اسدالدین اویسی نے ایسا کیوں کہا؟

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ حیدرآبادمیں 5 سال سے امن ہے ،بڑے بڑے مذہبی تہوار پرُامن طور پر ہوتے ہیں ،کشن ریڈی کو ڈرلگ رہاہے کیونکہ یہاں پر سرمایہ کاری آرہی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نے کہا تھا کہ بھارت میں دہشتگردی جہاں بھی ہوتی ہے جڑیں حیدرآباد میں ہیں اس پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ کے بیان پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عہدے کا چارج بھی نہیں لیا اور کشن ریڈی ایسی واہیات باتیں کرتے ہیں،این آئی اے،آئی بی،را نےکتنی بارایڈوائزری دی کہ حیدرآباددہشتگردی کااڈہ بن رہاہے،اسدالدین اویسی نے کہا کہ سب سےزیادہ کیا اترپردیش میں داعش کے لوگ پکڑے نہیں جارہے،کیا اترپردیش دہشتگردی کا ا ڈہ بن چکا ہے،اویسی نے مزید کہا کہ مگرہم کو ان سےامید ہی یہی ہے،اس لیے کہ ان کی ذہنیت یہی ہے،جہاں انہیں مسلمان نظرآتاہےانہیں لگتاہے وہ دہشتگرد ہے.

  • سری لنکا کی 4 رنزپرپہلی وکٹ گرگئی

    سری لنکا کی 4 رنزپرپہلی وکٹ گرگئی

    نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی 4 رنزپرپہلی وکٹ گرگئی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں آج نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین مقابلہ ہونا ہے. نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا.نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی 4 رنزپرپہلی وکٹ گرگئی .میچ کیلئے سری لنکن ٹیم کی قیادت دیموتھ کرونارتنے کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لاہیرو تھریمانے، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھنانجیا دی سلوا، تھیسارا پریرا، جیون مینڈس، سورنگا لکمل، ایسورو اوڈانا اور لاستھ ملنگا شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، کولن منرو، ٹام لاتھم، راس ٹیلر، جیمز نیشام، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر،لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

    آج ہی دوسرے میچ میں افغانستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہونگے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ شروع ہوگا۔ آسٹریلیا نے 2015 کے عالمی کپ میں افغانستان کو 275 رنز سے شکست دی تھی۔

  • کشمیر و فلسطین کا مسئلہ اوآئی سی حل کروائے،دہشتگردی کا اسلام سے تعلق نہیں، عمران خان

    کشمیر و فلسطین کا مسئلہ اوآئی سی حل کروائے،دہشتگردی کا اسلام سے تعلق نہیں، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔ اسلام کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، مغربی دنیا مسلمانوں کے احساسات کا احترام کرے اور اسلامو فوبیا سے باہر نکلے۔ او آئی سی بین الاقوامی سطح پر اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی معصوم کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ۔ نائن الیوان سے قبل 80فیصد خودکش حملے غیر مسلم انتہا پسند کرتے تھے ۔ او آئی سی کے فورم سے ہمیں دنیا کو بھرپور پیغام دینا چاہتے کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکہ میں ہونے والے او آئی سی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، نیوزی لینڈ واقعے نے ثابت کیا دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے، او آئی سی مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف اٹھائے. وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کے عالمی فورم پر زوردیا کہ وہ مسلمانوں کے حقوق اور ان کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لئے موثرکردار ادا کرے، مغرب میں اسلام مخالف سرگرمیوں اورگستاخانہ مواد کواوآئی سی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم کے غیرموثرکردارکے باعث مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد آزادی کو غیرقانونی اور اسلامی انتہا پسندی قرار دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام آزادی کے حصول کی سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں اور نائن الیون کے حملوں کے بعد کشمیریوں کی اس منصفانہ جدوجہد کو بھی اسلامی انتہاپسندی اور دہشتگردی کا نام دے دیا گیا۔ اسی طرح اسرائیل نے بھی فلسطینیوں پرمظالم ڈھاتے ہوئے ان کی تحریک آزادی کو اسلامی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کاکوئی حل ممکن نہیں اورفلسطین کادارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے خصوصی توجہ دے ، اسی طرح دیگر صنعتوں کی طرح مصنوعی ذہانت کی صنعت بھی توجہ چاہتی ہے اور اس پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہئے ۔ ہمیں نہ صرف تعلیم بلکہ معیاری تعلیم، یونیورسٹیوں کے قیام اور وسائل سے بھرپور استفادہ کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ گولان کی پہاڑیاں فلسطین کی ملکیت میں واپس دی جائیں اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہئے۔

    او آئی سی کے 14ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران فیصلوں پر تیزی سےعمل درآمد اور سپریم کوارڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بروقت بردارانہ اقدام سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو مدد ملی۔

    وزیراعظم عمران خان سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران مسلم امہ کو درپیش مسائل باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی بھی ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات کے دوران پاک افغان دوطرفہ تعلقات، افغان مفاہمتی عمل اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے.