Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • قانون کی بالادستی نہ ہو تو دشمن مضبوط ہو جاتا ہے، اطہرمن اللہ

    قانون کی بالادستی نہ ہو تو دشمن مضبوط ہو جاتا ہے، اطہرمن اللہ

    اسلام آبا دہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی نہ ہو تو دشمن مضبوط ہو جاتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی کے ذریعے یہ آزادی حاصل کی گئی تھی،پاکستان بہت قربانیوں اور 100 سالہ غلامی کے بعد آزاد ہوا تھا،ہمارے دشمن پچھلے کئی سال سے ہمارے خلاف لڑ رہے ہیں، اس ملک کے عوام ہمارے اصل اسٹیک ہولڈر ہیں،وکلا نے کسی جج کو بحال کرنے کیلیے نہیں قانون کی بالادستی کی تحریک چلائی تھی، معاشرے میں قانون کی بالادستی نہ ہوتو دشمن بھی مضبوط ہو جاتا ہے ،

  • کشمیرمیں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    کشمیرمیں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات داکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام پورے ولولے کیساتھ یوم آزادی منائیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان آج یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے طورپرمنا رہا ہے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے،کشمیری عوام کوحق خودارادیت ملنے تک تقسیم ہند کا ایجنڈامکمل نہیں ہوسکتا،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج قائد کے فرمودات پرعمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے،کشمیرمیں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتے ہیں،آج یوم آزادی پہلے سے کہیں زیادہ جوش وجذبے سے منانے کی ضرورت ہے،کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کسی قسم کی لچک کامظاہرہ نہیں کرے گا،وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام پورے ولولے کیساتھ یوم آزادی منائیں گے،

  • مزار قائد اور اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات

    مزار قائد اور اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات

    پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے شہر قائد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزائد قائد پر پوئی ،دوسری جانب لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی بھی پروقار تقریب ہوئی، جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے رینجرز کے گارڈز کو تبدیل کر کے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

    تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل یوسف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ میجر جنرل یوسف نے پاک فوج کی پریڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل یوسف مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے.

    اس موقع پر پاکستان کے استحکام کے لئے بھی دعا کی گئی.

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا

  • کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، صدر مملکت کا دبنگ اعلان

    کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، صدر مملکت کا دبنگ اعلان

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاکستان کی امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کا دن قومی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے،ذاتی مفادات سےہٹ کرقومی مفادات کیلئےصلاحیتیں وقف کریں ،پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ،کشمیریوں کےساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے،کشمیریوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں،پاکستان کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنےکےبھارتی فیصلےکوقبول نہیں کرتا،بھارتی اقدام شملہ معاہدےکی تمام شقوں کی نفی کرتاہے،

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا،پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا،بھارتی اقدام کی بعد معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ،مسلمان جنگ کی تمنا نہیں کرتےلیکن جنگ مسلط کی جائے تو پیچھے نہیں ہٹتے،پاکستان کی امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے ،بھارت کی اقلیتوں کو آج قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی اہمیت سمجھ آرہی ہے

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا

  • بھارت کو جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گا: پاکستان اکانومی واچ

    بھارت کو جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گا: پاکستان اکانومی واچ

    پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت نے بڑی جارحیت کی ہے جسکی بھاری قیمت چکانا پڑے گا۔وزیر اعظم عمران خان اس بحران میں قوم کی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ملک بھر کی عوام اورکاروباری برادری اس بحران میں حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ضرورت بڑی تو ہم اپنے فوجی بھائیوں کے شانہ بشانہ لڑیں گے اور جانیں قربان کر دینگے۔ہمیں بھارت سے تجارتی یا ثقافتی تعلقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔بھارتی مظالم اور کلسٹر بم کشمیریوں کی جزبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہیں گے۔ بندوق کی نوک پر جہاد کے جزبہ کو ختم ناممکن ہے۔ بھارت کے مظالم اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ اقوام متحدہ کو بھی اپنی خاموشی توڑنا پڑی ہے اور پہلی باربھارت کو انتہائی واضع پیغام دیا گیا ہے جو پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔انھوں نے کہا کہ مودی شاید یہ بھول گیا ہے کہ ظلم سے تحریکیں دبتی نہیں بلکہ مزید توانا ہو جاتی ہیں۔کئی ملک بھارت کے جنگی جنون پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ہندو بنیاد پرست اسے اپنی فتح سمجھ رہے ہیں۔مودی کو ہٹلر کے راستے پر چلنے اور پورے کشمیر کو جیل بنانے سے کچھ نہیں ملے گا۔کشمیر کو ضم کرنے کے لئے آئین میں ٹمپرنگ سے بھارت کے ٹوٹنے کی عمل شروع ہو گیا ہے۔مسئلہ کشمیر کو عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنا دیا گیا ہے۔دشمن بہت مکار ہے مگر ہمارے ادارے بھی چوکس ہیں اور انھیں ایڈونچر کی صورت میں منہ کی کھانا پڑے گی۔دو جوہری طاقتوں کو جنگ سے بچانے کے لئے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ پاکستان اور بھارت کشمیر پر جنگیں لڑ چکے ہیں اور جھڑپیں معمول کا حصہ ہیں مگر اب اگر جنگ ہوئی تو بھارت کا وجود صرف تاریخ کی کتابوں رہ جائے گا۔

  • امریکا نے کتنے کروڑ ڈالر کی امداد پاکستان کو دے دی؟ جان کر ہوں حیران

    امریکا نے کتنے کروڑ ڈالر کی امداد پاکستان کو دے دی؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد پاکستان کو امریکا کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر امریکی امداد کی پہلی قسط موصول ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی امداد کی 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔

    وفاقی وزیرحماد اظہر کا کہنا ہے کہ امریکی امداد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی دو سال سے معطل پاکستان کے لیے امدادی پروگرام بحال کر دیا ہے۔ یہ پروگرام سابقہ دور حکومت میں معاشی عدم توازن کی بنا پر معطل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے، ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی.امریکا پہنچنے پر ایئر پورٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔

  • کتنے لاکھ امریکی ڈالر کی ٹی ٹیز لگائیں؟ وعدہ معاف گواہ نے شریف فیملی کیخلاف بیان ریکارڈ کروا دیا

    کتنے لاکھ امریکی ڈالر کی ٹی ٹیز لگائیں؟ وعدہ معاف گواہ نے شریف فیملی کیخلاف بیان ریکارڈ کروا دیا

    شریف فیملی کیلیے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کےاقبالی بیان ریکارڈ کروا دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان نےجوڈیشل مجسٹریٹ سیکشن 30 ذوالفقارباری کی عدالت میں بیان رکارڈ کرائے ،بیان میں کہا کہ یہ ٹی ٹیز حمزہ شہباز،سلمان شہباز،نصرت شہبازاور رابعہ عمران علی کے نام لگائیں،2008 اور 2009 میں 24 لاکھ 30ہزار145 امریکی ڈالرز کی ٹی ٹیز لگائیں ،

    آفتاب محمود نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ منی ایکسچینج چلانےوالے کزن شاہد رفیق نے ٹی ٹی لگانے کوکہا،منی لانڈرنگ کرنے پر شرمندہ اور چیئرمین نیب سے معافی چاہتاہوں.

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کی تھی، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    دونوں ملزمان نے ایک ارب کے لگ بھگ منی لانڈرنگ کی، ملزم آفتاب محمود کے بیان کے مطابق اس نے یوکے و دیگر کمپنیوں سے شریف فیملیز کو بھاری رقوم منتقل کیں،آفتاب محمود نے اعتراف کیا کہ اس نے بے نامی افراد کے نام پر ٹی ٹیز بھی بھجوائیں،

    واضح رہے کہ اس سے قبل مشتاق چینی حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بھی وعدہ معاف گواہ بنا تھا جس نے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کیا۔ 2 بنکس اکاونٹ کے زریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکاونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا ،نیب لاہورمشتاق چینی کا دفعہ 164 ریکارڈ کروانے کے بعد واپس روانہ ہوگئی

  • عید پر بھی ہو گا حمزہ شہباز کا جسمانی ریمانڈ

    عید پر بھی ہو گا حمزہ شہباز کا جسمانی ریمانڈ

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد حمزہ شہبا زکے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کر دی اور حمزہ شہباز کو 21 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا

    دورانِ سماعت حمزہ شہباز نے احتساب عدالت میں بیان دیا کہ کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، اگر کرپشن کی ہے تو نیب عدالت کو ثبوت پیش کرے، نیب عدالت کے ساتھ قوم کے سامنے بھی کرپشن ثابت کرے۔

    واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں عید گزاریں گے وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نیب کی تحویل میں عید گزارے گی، عدالت نے مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے، نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی عید نیب کی تحویل میں گزاریں گے، نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس بھی عید جیل میں گزاریں گے،نیب نے انہیں مریم نواز کے ہمراہ چوھدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہے.

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایک سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی عید جیل میں گزاریں گے، شاہد خاقان عباسی کو نیب نے لاہور سے گرفتار کیا ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ بھی عید جیل میں کریں گے، رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں اے این ایف نے گرفتار کیا ہے،.

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق بھی عید جیل میں گزاریں گے.

  • ویلڈن وزیراعظم ،عید سے پہلے عید، ایسی خبر آ گئی کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے

    ویلڈن وزیراعظم ،عید سے پہلے عید، ایسی خبر آ گئی کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایک اور کوشش رنگ لے آئی، قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا سے واپسی پر قطر میں مختصر قیام کیا تھا اور امیر قطر سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قطر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی بارے بھی بات کی تھی جس پر عملدرآمد ہوا اور قطر نے آج دوہا جیل میں قید 53 پاکستانی قیدیوں‌ کو رہا کر دیا


    قطر کی جیل سے رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں عمران خان کی وجہ سے رہائی ملی ،قطرکی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانیوں نے قطری حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے.

    قطر کی جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے ہے، جنہیں معمولی جرائم کی وجہ سے جیلوں میں بند کر دیا گیا تھا.

    دوسری جانب پاکستانی قیدیوں کے رہا ہونے پر ان کے اہلخانہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی،

  • واہگہ بارڈر جانا ہے تو محکمہ سیاحت کی بس پر جائیں

    واہگہ بارڈر جانا ہے تو محکمہ سیاحت کی بس پر جائیں

    محکمہ سیاحت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی پر ڈبل ڈیکر بسیں واہگہ بارڈر جائیں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ سیاحت لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے دن لاہور میں بس سروس بند رہے گی، عید کے دوسرے روز بسیں معمول کے مطابق چلیں گی.

    محکمہ سیاحت کے ترجمان معظم نذیر کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو بسیں واہگہ بارڈر کے روٹ پر چلیں گی.سیاحتی بس میں سفر کرنے والے مسافر واہگہ پر پریڈ دیکھیں‌ گے.

    ڈبل ڈیکر بسوں پر سفر کرنے کے لئے آن لائن بھی بکنگ کروائی جا سکتی ہے،۔ ویب سائیٹwww.tdcp.gop.pkپر آن لائن بکنگ کیلئے ٹیب متعارف کروایا گیا ہے،