Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سابق صدر، دو سابق وزراء اعظم ، پانچ اراکین اسمبلی سمیت کون کون جیل میں کرے گا عید

    سابق صدر، دو سابق وزراء اعظم ، پانچ اراکین اسمبلی سمیت کون کون جیل میں کرے گا عید

    ایک سابق صدر، دو سابق وزراء اعظم سمیت پانچ اراکین اسمبلی عید الاضحیٰ جیل میں گزاریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں عید گزاریں گے وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نیب کی تحویل میں عید گزارے گی، عدالت نے مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے، نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی عید نیب کی تحویل میں گزاریں گے، نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس بھی عید جیل میں گزاریں گے،نیب نے انہیں مریم نواز کے ہمراہ چوھدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہے.

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایک سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی عید جیل میں گزاریں گے، شاہد خاقان عباسی کو نیب نے لاہور سے گرفتار کیا ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ بھی عید جیل میں کریں گے، رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں اے این ایف نے گرفتار کیا ہے،.

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق بھی عید جیل میں گزاریں گے.

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف زرداری بھی عید جیل میں گزاریں گے، انہیں نیب نے جعلی اکاؤںٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، آصف زرداری کی ہمشیرہ اور بلاول زرداری کی پھوپھی فریال تالپور کی عید بھی جیل میں گزرے گی، انہیں گزشتہ روز احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے.

    جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید اور جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی بھی عید جیل میں کریں گے، ان کو حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے دباؤ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تا ہم گزشتہ سماعت پر سی ٹی ڈی نے عدالت میں کہا کہ انہیں مسجد بنانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے.

  • حمزہ شہباز کی ہو گی آج احتساب عدالت میں پیشی، پولیس نے بڑی پابندی لگا دی

    حمزہ شہباز کی ہو گی آج احتساب عدالت میں پیشی، پولیس نے بڑی پابندی لگا دی

    آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازکی احتساب عدالت میں پیشی ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالہ سے احتساب عدالت جانے والےتمام راستوں کوکنٹینرزلگا کربندکردیا گیا،پولیس کی بھاری نفری سیکرٹریٹ چوک میں تعینات کر دی گئی ہے، احتساب عدالت جانے والے راستوں کی جانب غیرمتعلقہ افرادکا داخلہ ممنوع قراردیا گیا ہے. انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ن لیگی کارکن کو احتساب عدالت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج کیس کی سماعت کرٰیں گے، نیب کی جانب سے اب تک کی تحقیقات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگی کارکنان نے احتساب عدالت میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور پولیس پر پتھراؤ کیا تھا جس کا مقدمہ اسلام پورہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں عظمیٰ بخاری کو بھی نامزد کیا گیا ہے

  • احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی، عظمیٰ بخاری سمیت 150 ن لیگیوں‌ پر مقدمہ درج

    احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی، عظمیٰ بخاری سمیت 150 ن لیگیوں‌ پر مقدمہ درج

    احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کے جرم میں ن لیگی کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے باہر ن لیگی کارکنوں نے گزشتہ روز مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے 8 نامزد،150 سے زائد ن لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ،مقدمےمیں عظمیٰ بخاری،توصیف شاہ اوردیگرکارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے.

    مقدمےمیں پولیس پرپتھراؤ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ملزمان نےسیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ن لیگی رہنماؤں ،کارکنوں کیخلاف مقدمے کا اندراج سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں کیا گیا.

    مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی پیشی پر ن لیگی کارکنان نے احتساب عدالت کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تھی اور پولیس پر پتھراؤ کیا تھا.

    احتساب عدالت نے مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا

  • حافظ محمد سعید سے تعلق کا مبینہ الزام، رکن اسمبلی گرفتارکر لیا گیا

    حافظ محمد سعید سے تعلق کا مبینہ الزام، رکن اسمبلی گرفتارکر لیا گیا

    جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید سے تعلق کے الزام میں مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید کو گرفتار کر لیا ہے، شیخ عبدالرشید پر بھارت سرکار نے الزام لگایا ہے کہ اس کے کشمیری تاجر ظہور وتالی کے ساتھ تعلقات تھے، اور ظہور وتالی کے حافظ محمد سعید کے ساتھ تعلقات تھے ،بھارت سرکار نے الزام لگایا کہ حافظ محمد سعید ظہور وتالی کے ذریعے کشمیر میں رقوم بھیجتا تھا

    مقبوضہ کشمیر کے رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید عر راشد انجینئر کو مودی سرکار پٹیالہ کی عدالت میں پیش کرے گی، اور ان کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی. این آئی اے گزشتہ اتوار کو بھی شیخ عبدالرشید سے نئی دہلی میں تحقیقات کر چکی ہے ، اس کے باوجود انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے

    شیخ عبدالرشید کو بھارت سرکار نے ستمبر 2017 میں پہلی بار تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا ، ان پر کشمیری تاجر سے تعلق کا الزام ہے ،بھارت سرکار نے کشمیری تاجر کو بھی حافظ محمد سعید کے ساتھ رابطے کے الزام اور مبینہ فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے،

    واضح رہے کہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار فوج کے اضافے کے بعد مکمل طور پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے، کشمیریوں‌کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات اور تجارت منقطع کر دی ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کا دورہ کیا اور کشمیر کے حوالہ سے صورتحال پرچین کو اعتماد میں لیا، چیئرمین سینیٹ نے عالمی دنیا کو موجودہ صورتحال سے اجاگر کرنے کے لئے وفود تشکیل دے دئیے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی عالمی رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں، پاکستان نے اس ضمن میں سلامتی کونسل جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے.

    بھارتی فوج نے کشمیر کو قید خانے میں بدل دیا ہے، دیہاتوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو پہنچا دیا گیا ہے، بھارت سرکار نے مزید 70 ہزار فوج مقبوضہ کشمیر طلب کر لی ہے، غیر معینہ مدت کے لئے مقبوضہ کشمیر مٰیں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، سیاسی رہنما گھروں میں نظر بند کر دئیے گئے، حریت رہنما پہلے ہی جیلوں‌ میں قید ہیں.

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ،حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یاسین ملک کی جیل میں طبیعت کی ناسازی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یاسین ملک کے علاج معالجہ کے حوالہ سے کوتاہی برتی گئی تو ان کی زندگی کو بھارتی حکام خطرے میں ڈال دیں گے . بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا علاج معالجے کا انتظام کرے اور طبی سہولیات دے .

  • بھارتی صدر نے جموں‌ کشمیر تشکیل نو ایکٹ پر دستخط کر دئیے، کارگل لداخ میں شامل

    بھارتی صدر نے جموں‌ کشمیر تشکیل نو ایکٹ پر دستخط کر دئیے، کارگل لداخ میں شامل

    بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارتی صدر نے جموں کشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019 کی بھی منظوری دے دی جس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کو جموں کشمیر اور لداخ دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے جموں کشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق ریاست جموں کشمیر دو حصوں میں تقسیم ہو گی اور اس کا باقاعدہ اطلاق 31 اکتوبر سے ہو گا،

    بھارتی صدر کی جانب سے منظوری کے بعد بھارتی وزارت داخلہ نے بھی نوٹفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق جموں کشمیر میں اسمبلی ہو گی ، نوٹفکیشن کے مطابق لداخ میں اسمبلی نہیں ہو گی. لداخ میں کارگل کو بھی شامل کیا جائے گا، نوٹفکیشن کے مطابق جموں کشمیر کے 12 اضلاع بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کا حصہ ہوں گے.

    جموں کشمیر میں لوک سبھا کی چھ سیٹیں ہیں، نوٹفکیشن کے مطابق 31 اکتوبر کے بعد جموں کشمیر میں 5 اور لداخ میں ایک سیٹ ہو گی، جموں کشمیر اور لداخ میں اب گورنر کی جگہ لیفٹننٹ گورنر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار فوج کے اضافے کے بعد مکمل طور پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے، کشمیریوں‌کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات اور تجارت منقطع کر دی ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کا دورہ کیا اور کشمیر کے حوالہ سے صورتحال پرچین کو اعتماد میں لیا، چیئرمین سینیٹ نے عالمی دنیا کو موجودہ صورتحال سے اجاگر کرنے کے لئے وفود تشکیل دے دئیے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی عالمی رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں، پاکستان نے اس ضمن میں سلامتی کونسل جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے.

    بھارتی فوج نے کشمیر کو قید خانے میں بدل دیا ہے، دیہاتوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو پہنچا دیا گیا ہے، بھارت سرکار نے مزید 70 ہزار فوج مقبوضہ کشمیر طلب کر لی ہے، غیر معینہ مدت کے لئے مقبوضہ کشمیر مٰیں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، سیاسی رہنما گھروں میں نظر بند کر دئیے گئے، حریت رہنما پہلے ہی جیلوں‌ میں قید ہیں.

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ،حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یاسین ملک کی جیل میں طبیعت کی ناسازی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یاسین ملک کے علاج معالجہ کے حوالہ سے کوتاہی برتی گئی تو ان کی زندگی کو بھارتی حکام خطرے میں ڈال دیں گے . بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا علاج معالجے کا انتظام کرے اور طبی سہولیات دے .

  • اپوزیشن جماعتوں نے عید کے بعد پھر اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا

    اپوزیشن جماعتوں نے عید کے بعد پھر اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا

    اپوزیشن جماعتوں نے ایک بار پھر اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس اکرم درانی کی صدارت میں ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ امریکا کی وجہ سے چین جیسا دوست ناراض ہوگیا، امریکا نے ثالثی پیشکش سے پہلے بھارت کو اعتماد میں لیا تھا، اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی، عمران خان یا پی ٹی آئی کی حکومت کو نہیں مانتے، عید کے بعد فضل الرحمان اے پی سی بلائیں گے، فضل الرحمان جلد اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کریں گے،

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت گرفتاریوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، کشمیر کا سودا نہیں ہونے دیں گے،

    رہبر کمیٹی کے دیگر رہنماؤں نے کہا کہ عوامی رابطے کیلئے سفارشات تیار کرلیں، اے پی سی میں پیش کریں گے، حکومت معاشی میدان میں پٹ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ بلاول زرداری کے ہاں رمضان میں افطاری کے بعد طے ہوا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلائی جائے گی، عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی ہوئی جس میں فیصلہ ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، اپوزیشن نے سر توڑ کوشش کی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی لیکن 64 ووٹرز ہونے کے باوجود انہیں ناکامی ہوئی، اب اپوزیشن جماعتوں نے پھر اے پی سی بلانے کا اعلان کیا ہے.

  • 14 اگست، یوم آزادی کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر، نوٹفکیشن جاری

    14 اگست، یوم آزادی کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر، نوٹفکیشن جاری

    وفاقی حکومت نے 14اگست یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اس بات کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، جبکہ 15اگست یوم سیاہ کےطورپرمنایاجائےگا،15 اگست کو ملک بھرمیں قومی پرچم سرنگوں رہے گا

    وزارت داخلہ نے یوم یکجہتی کشمیراوریوم سیاہ کےحوالےسےنوٹی فکیشن جاری کردیا

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جس کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم کیا جائے گا، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کی جائیں گی، مقبوضہ کشمیر کے معاملے کواقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اٹھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سال یوم آزادی کشمیری عوام کےساتھ خیرسگالی کےطور پرمنایا جائے گا،

    پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات بھی ختم کر دئیے ہیں. جبکہ ٹرینیں بھی بند کر دی ہیں

  • سمجھوتہ و تھرایکسپریس کی بندش، مودی سرکار پاکستان کے سامنے جھک گئی

    سمجھوتہ و تھرایکسپریس کی بندش، مودی سرکار پاکستان کے سامنے جھک گئی

    پاکستان کی جانب سےسمجھوتہ اورتھرایکسپریس بند کرنے کےاعلان کے بعد بھارت نے پاکستان سے فیصلےپرنظرثانی کی درخواست کردی

    پاکستان فوری طور پر کشمیریوں کی حکومت کا اعلان کرے، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کا اعلان کیا تھا، آج انہوں نے تھر ایکسپریس کو بند کرنے کا اعلان کیا م جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کی منتیں شروع کر دیں ،

    اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ

    ،بھارتی وزارت خارجہ نے ٹرینوں کی بندش کے حوالہ سے پاکستان کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کر دی، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سےدرخواست ہےکہ فیصلےپرنظرثانی کرے ،پاکستان نے یہ قدم بھارت کو آگاہ کیے بغیراٹھایا،

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    دوسری جانب پاکستانی دفترخارجہ کےخصوصی سیکرٹری معظم علی خان نے بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنرکو واپس بھیج دیاہے،وزیراعظم کےبیان کےمطابق تمام مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں،وزیرخارجہ کےدورہ چین کے بعدمزید دوروں کے لیے رابطے جاری ہیں .

    حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی

    کشمیریوں کیلئے دعا کروں گا، وزیر خارجہ کے بیان پر قوم برہم

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے جس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دئیے ہیں

    کشمیر کا مسئلہ ختم، اب پاک مقبوضہ کشمیر پر بات ہو گی، گدی نشین خواجہ معین الدین چشتی کی ہرزہ سرائی

    کشمیر بچائیں یا درخت لگائیں؟ خان صاحب آپ ہی بتائیں

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تھرایکسپریس بند کررہا ہوں،کسی میں ہمت ہے توچلا کر دکھائے،

  • ساریاں گلاں چھڈو تے ٹی ٹی دیاں رسیداں کڈو، فردوس عاشق اعوان

    ساریاں گلاں چھڈو تے ٹی ٹی دیاں رسیداں کڈو، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ساریاں گلاں چھڈو تے ٹی ٹی دیاں رسیداں کڈو

    جوخون میں نہاتے ہیں وہی تاریخ بدلتے ہیں. فیاض الحسن چوہان کا مودی کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواجہ آصف صاحب! بیگم صفدر اعوان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے مائیکروسوفٹ کا کیلبری فونٹ مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی لانچ کر دیا۔ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے عدالت میں ثبوتوں کی بجائے قطری کی چھتری پیش کی۔

    ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدرآباداعوان کلیبری فونٹ کی جعلساز اور بے نامی دار ہیں۔ٹی ٹیز میں آل شریف کی شراکت دار اور انٹرویوز میں کچھ اور عدالتوں میں کچھ اور کہنے والی فنکار ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ان کا قصور یہ ہے کہ غیر ملکیوں نے ملین ڈالرز انکے اکاؤنٹ میں بھیجے لیکن ان کو خبر نہ ہوئی۔

    پاکستان فوری طور پر کشمیریوں کی حکومت کا اعلان کرے، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بیگم صفدرآباداعوان کلیبری فونٹ کی جعلساز اور بے نامی دار ہیں۔ٹی ٹیز میں آل شریف کی شراکت دار اور انٹرویوز میں کچھ اور عدالتوں میں کچھ اور کہنے والی فنکار ہیں۔ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے بچر آف گجرات اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو اپنے گھر بلا کر قومی سلامتی کو داغدار نہ کر سکیں۔ ان کا قصور یہ ہے کہ سجن جندال جیسے پاکستان دشمنوں سے خفیہ ملاقاتیں کرنے کے باوجود پاکستان کو کمزور نہ کر سکیں۔
    "ساریاں گلاں چھڈو تے ٹی ٹی دیاں رسیداں کڈو”

     

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

  • فریال تالپور بھی عید گزاریں گی اڈیالہ جیل

    فریال تالپور بھی عید گزاریں گی اڈیالہ جیل

    سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کو 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج طاھر محمود نے جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کی۔ فریال تالپور طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے پولی کلینک اسپتال میں داخل ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ پو سکیں

    ۔نیب کے تفتیشی افسر محمد علی ابڑو عدالت میں فریال تالپور سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق طبیعت بہتر نہ ہونے کے باعث فریال تالپور کو سفر کی اجازت نہیں دے سکتے اس لئے ہمارے لئے فریال تالپور کو عدالت لانا ممکن نہیں۔

    نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت سے فریال تالپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی اور کہا کہ فریال تالپور سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اس لئے عدالت ملزمہ کو جیل بھیج دے۔

    عدالت نے فریال تالپور کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا، فریال تالپور کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا.

    واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، آصف زرداری کو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے وہ بھی نیب کی تحویل میں ہیں.