Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حج کے نام پر فراڈ کرنے والے کی سزا معاف

    حج کے نام پر فراڈ کرنے والے کی سزا معاف

    حج کے نام پر لوگوں سے پیسے لوٹنےاوردھوکادہی سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکیس دئیے کہ لوگوں کو لوٹنا اچھی بات تو نہیں ہے،ملزم نے2007 میں لوگوں سے پیسے لیےاورحج پرنہیں بھیجا،اس کیس کو 12 سال گزر گئے ہیں،سپریم کورٹ نےملزم کی 5سال قید کی سزاختم کردی اور50لاکھ جرمانےکوکم کرکے50ہزارکردیا ،ملزم پہلےہی 2سال قید بھگت چکا ہےاورمتاثرین کو رقم بھی واپس کر چکا ہے،عدالت نے ملزم فیض اللہ کو 3 ماہ کے اندر 50 ہزارروپے جرمانے کی رقم ادا کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر جرمانہ وقت پر ادا نہ ہوا تو تین ماہ قید کاٹنا ہو گی

  • ملائشیا کی جیلوں میں قید پاکستانی عید اپنے گھر منائیں گے، وزیراعظم کا بڑا اعلان

    ملائشیا کی جیلوں میں قید پاکستانی عید اپنے گھر منائیں گے، وزیراعظم کا بڑا اعلان

    ملائشیا کی جیلوں می قید پاکستانیوں کے لئے حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی، سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو پاکستان لانے کے لئے وزیر اعظم نے ہدایت کر دی، خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ ملائشیا کی جیلوں میں 320 پاکستانی اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ملائیشیا کی جیلوں میں سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا رہا ہے، اس ضمن میں خصوصی طیارے کے ذریعے انہیں پاکستان لایا جائے گا. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو ویزہ یا ورک پرمٹ ختم ہونے کی وجہ سے حکام نے گرفتار کیا تھا. اب وہ کل واپس پہنچ رہے ہیں.

  • کیس احتساب عدالت کیوں منتقل کیا گیا، زرداری سپریم کورٹ پہنچ گئے

    کیس احتساب عدالت کیوں منتقل کیا گیا، زرداری سپریم کورٹ پہنچ گئے

    سابق صدرآصف علی زرداری نے جعلی اکاونٹس کیس کو احتساب عدالت منتقل کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں جعلی اکاونٹس کیس کو بینکنگ کورٹس سے احتساب عدالت میں منتقلی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے. ،‌آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں اور صدر پاکستان بھی رہے ہیں،آصف زرداری کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجاتا رہا ہے،وہ جیل میں بھی رہے ،دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ آصف زرداری من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے ہیں ،ایف آئی اے نےجعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا،آصف زرداری کوعبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا گیا،سپریم کورٹ نےجعلی اکاؤنٹس معاملے کی جےآئی ٹی سےتحقیقات کرائیں .اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹے اور من گھڑت جعلی اکاؤنٹس کیس سے آصف زرداری کو الگ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ برس 6 جولائی کو بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کا مقدمہ دائر کیا تھا آصف زرداری اور فریال تالپور نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت لے رکھی ہے . بینکنگ کورٹ نے 15 مارچ 2019 کو میگا کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جہاں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سماعت کر رہے ہیں .

  • حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ، بجلی بھی مہنگی

    حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ، بجلی بھی مہنگی

    رمضان المبارک کے مہینہ میں حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ نیپرا نے فی یونٹ بجلی55 پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں‌ نیپرانےفی یونٹ بجلی55 پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے. سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی57 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست دی تھی

    واضح رہے کہ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تھی، اپریل میں 9 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔اپریل بجلی پر کل لاگت 53 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔

  • چین کے نائب صدر تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

    چین کے نائب صدر تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

    چین کے نائب صدر وانگ چی شن پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد واپس چین روانہ ہو گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انہیں لاہور سے رخصت کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب صدر پاکستان کےد ورے پر آئے ہوئے تھے انہوں نے پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام‌آباد کا دورہ کیا وہاں حکام سے ملاقاتیں کیں بعد ازاں لاہور آئے،.آج وہ دورہ مکمل کر کے چین واپس روانہ ہو گئے ہیں. چین کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ لاہور میں ملنے والی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا،شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشکور ہوں .وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی نائب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آپ کی میزبانی کر کے دلی خوشی ہوئی ہے ، چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں،دونوں بھائیوں کے درمیان پیار، محبت اور تعاون کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں، تیمور بھٹی، آشفہ ریاض، عنصر مجید خان نیازی، سمیع اللہ چوہدری، حافظ ممتاز احمد، ہاشم ڈوگر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری اطلاعات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    چین کے نائب صدر وام کی شن کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان دیا گیا . نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں‌ ہوئی جس میں حکومتی اراکین، غیر ملکی سفراء نے شرکت کی .صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب صدر وام کی شن کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان پاکستان سے نوازا .

    واضح رہے کہ چین کے نائب صدر وام کی شن پاکستان پہنچے تو نورخان ائیر بیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکا استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار بھی موجود تھے۔ نورخان ائیر بیس پہنچنے پر چینی نائب صدر کو ننھے منے بچوں نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔دورے کے دوران چینی نائب صدر وام کی شن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے علاوہ مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے جبکہ وہ مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔چین کے نائب صدر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان درینہ اور وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوستانہ اور گہرے تعلقات کا مظہر ہے،چین کے نائب صدر کے اس دورے سے موجودہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر الجہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی

  • تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی بجلی چور نکلا، مقدمہ درج

    تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی بجلی چور نکلا، مقدمہ درج

    تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی بجلی چور نکلا، انکوائری کے بعد مقدمہ درج کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے شجاع آباد میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رانا قاسم کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے. واپڈا اہلکاروں نے تین مہینے پہلے رانا قاسم نون کی رہائشگاہ پر چھاپے کے دوران بجلی چوری کے کنکشن پکڑے تھے رانا قاسم کی رہائشگاہ پر5 غیر قانونی پول اور 25 کے وی اے کا غیر قانونی ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، تحریک انصا کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کا ڈیرہ ایک ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے. ایس ڈی او میپکو ڈویژن سکندر آباد عارف راجا کی طرف سے تین مہینے پہلے تھانہ صدر میںقاسم نون کے خلاف بجلی چوری کرنے کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی جس پر انکوائری جاری تھی، انکوائری مکمل ہونے کے بعد رانا قاسم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، مشیر خزانہ دیں گے بریفنگ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، مشیر خزانہ دیں گے بریفنگ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا اجلاس میں مشیر خزانہ بریفنگ دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا. اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بریفنگ دیں گے،. اجلاس میں اگلے مالی سال کے لئے اقتصادی ترقی کا ہد ف چار فیصد مقرر کیا جائے گا، اجلاس میں احساس اور کامیاب جوان پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان میڈیا کو بریفنگ دیں گی.

  • شہباز شریف کب پاکستان واپس آئیں گے، وکیل نے عدالت میں بتا دیا

    شہباز شریف کب پاکستان واپس آئیں گے، وکیل نے عدالت میں بتا دیا

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا زشریف 11 جون کو پاکستان واپس آئیں گے

    باغ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کے بارے سماعت ہوئی، نیب حکام کی جانب سے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کے خلاف جوا ب جمع کروایا گیا جس میں نیب نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ پاکستان میں ہو سکتے ہیں.عدالت نے شہباز شریف کے وکیل سے پوچھا کہ وہ کب پاکستان آرہے ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ شہباز شریف 11 جون کو پاکستان واپس آ رہے ہیں.

    شریف فیملی کےترجمان عطااللہ تارڑنے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف11جون کوپاکستان واپس آجائیں گے ،شہبازشریف کےکچھ ٹیسٹ آج ہوں گے،انہوں نےکہا کہ شہبازشریف کاایک ٹیسٹ7جون کوہوگا ،ڈاکٹرزنےشہبازشریف کوپاکستان آنےکی اجازت دیدی ہے،

  • تحریک انصاف کو ووٹ کیوں دئیے، چکوال میں ن لیگی سابق کونسلر کا ایک خاندان پر بہیمانہ تشدد

    تحریک انصاف کو ووٹ کیوں دئیے، چکوال میں ن لیگی سابق کونسلر کا ایک خاندان پر بہیمانہ تشدد

    ضلع چکوال کے شہر ڈھڈیال کے علاقے موہڑہ خورد میں اینٹوں اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کر سابق لیگی کونسلر نے بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ زبردستی گھر کے اندر گھس کر مکینوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کے شوہر کے بازو ٹوٹ گئے جبکہ بیٹے محمد اکرم کا سر پھٹ گیا جسم کے دیگرحصوں پر بھی گہرے زخم آئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے گھر کے اندر کھڑے ٹریکٹرکو آگ لگانے کی کوشش کی موہڑہ خورد میں محمداکرم بیوی بچوں کے ہمراہ گھر کے اندر کام کاج میں مصروف تھا کہ اسی اثناءمیں سابق مسلم لیگی کونسلر راجہ محمد جاوید نے بیٹوں احسن جاوید ،محسن جاوید ،بھتیجوں عدنان شفیق، مبشر شفیق اور سلیمان ادریس کے ہمراہ مل کر گھر کے اندر گھس آئے اور اینٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ادھیڑ عمر محمد اکرم اس کی اہلیہ ،بیٹے وسیم اشرف اینٹیں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ،محمد اکرم اور اس کی اہلیہ کے بازو ٹوٹ گئے۔ جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چوٹیں آئیں جبکہ وسیم اشرف کا سر پھٹ گیا ۔حملہ آوروںنے گھر کے اندر موجود ٹریکٹر کو آگ لگانے کی کوشش کی مگر لوگوں کے اکٹھا ہونے پر موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ریسکیو1122نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا تو حملہ آور وہاں بھی پہنچ گئے تاہم پولیس کی مداخلت سے ہسپتال میدان جنگ بننے سے محفوظ رہا۔ تھانہ ڈھڈیال میں واقعہ کی رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔دریں اثناءمضروب محمد اکرم اور اس کے بیٹے وسیم اشرف نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ حملہ آور راجہ محمد جاوید نے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کی تھی جبکہ محمد اکرم اوراس کے خاندان نے پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے تھے جس کی بناءپر چپقلش چل رہی تھی۔ وقوعہ کے وقت راجہ محمدجاوید اور دیگرملزمان نے یہ بہانہ بنا کر حملہ کیا کہ مضروب محمد اکرم اور ان کے بیٹوں نے ان کے ذاتی رستے کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • چکوال، تھانہ سٹی کے شہید اے ایس آئی کے قاتل رہا ہونے پر اہلخانہ کا دھرنا

    چکوال، تھانہ سٹی کے شہید اے ایس آئی کے قاتل رہا ہونے پر اہلخانہ کا دھرنا

    تھانہ سٹی چکوال کے شہید اے ایس آئی اختر خان کے قتل کی ناقص تفتیش اور ملزمان کے بری ہونے پر شہید کی بیوہ ،بچوں اور دیگر عزیز و اقارب نے سول سوسائٹی کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا جو ریسکیو 15سے شروع ہوا اور بھون چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گیا،

    مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔”مجرم سربازار ہیں اجلے لباس میں“،”سائیں اختر کے قاتلوں کی رہائی پولیس کے لیے سوالیہ نشان“،”کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں“، ”اختر ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں“، ”میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں“، ”کس سے پوچھوں میں سوال، کس نے انصاف جلال“، ”اختر کے قاتلو کیا بتاﺅ گے انصاف کتنے میں خریدا“،”پیارے ابو ہم شرمند ہ ہیں آپ کے خون کا بدلہ نہیں لے سکتے“وغیرہ کے نعروں نے جلوس کے شرکاءکو آبدیدہ کردیا۔بھون چوک میں اختر شہید کی اہلیہ نے مظاہرین سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا کہ دوسروں کو انصاف فراہم کروانے والے کے بیوی بچے آج اپنے لیے انصاف تلاش کر رہے ہیں۔اختر شہید کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی لیگل چکوال نے مقدمے کو جان بوجھ کا کمزور بنوایا اور ہمیں انصاف دلوانے میں دلچسپی نہیں لی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈی ایس پی راجہ ناصر کو فوری طور پر یہاں سے فارغ کیاجائے اور اگر تفتیش نئے سرے سے ہو سکتی ہے تو وہ کروا کر ہمیں انصاف دلوایا جائے اورملزمان کو پھانسی کے تختے تک پہنچایا جائے۔اے ایس آئی اختر کی بیوہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی طرف سے کئے گئے تعاون پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہر موڑ پر ان کا ساتھ دیا،

    واضھ رہے کہ اے ایس آئی اخترشہید تھانہ سٹی تعیناتی کے دوران اسلام آباد تھانہ نون کے علاقے میں خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے گئے جس پر خطرناک اشتہاریوں نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی تھی جس پر اے ایس آئی اختر شہید ہو گئے تھے مگر پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے مظلوم خاندان کو انصاف نہ مل سکا۔اور ملزمان کو شک کا فائدہ ملا ۔استغاثہ ملزمان کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر انہیں گزشتہ روز بری کر دیا گیاہے۔اے ایس آئی اختر شہید کے خاندان نے عہد کیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہونے تک وہ خاموش نہیں رہیںگے۔