Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • دودن سے ڈالرکی قیمت میں مسلسل کمی

    دودن سے ڈالرکی قیمت میں مسلسل کمی

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان جاری تھی تو ساری پاکستانی قوم پریشان تھی تا ہم اب ڈالر کی پرواز آہستہ آہستہ نیچے آ رہی ہے یوں سمجھیں کہ غبارے سے ہوا نکل رہی ہے، آج جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسی کمی ہو گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر 80 پیسے سستا ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے 70 پیسے پر بند ہوا.جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا تھا۔ کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر پہلے 50 پیسے سستا ہوکر 152 روپے کا ہوا اور پھر 80 پیسے سستا ہوکر 151 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں پچاس پیسے کمی ہوئی تھی .

    واضح رہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے حکومت شدید دباو کا شکار ہے، مہنگائی بڑھ چکی ہے اور اپوزیشن حکومت سے آئی ایم ایف سے معاہدوں کی تفصیلات مانگ رہی ہے.

  • کشمیر کے تمام سٹیک ہولڈرز کشمیر کے تنازع کو حل کریں: میرواعظ عمر فاروق

    کشمیر کے تمام سٹیک ہولڈرز کشمیر کے تنازع کو حل کریں: میرواعظ عمر فاروق

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے تمام سٹیک ہولڈرز کشمیر کے تنازع کو حل کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت کانفرنس ع کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سبھی سٹیک ہولڈر روں کو چاہئے کہ آگے بڑھ کر کشمیر تنازع کو حل کریں تاکہ تشدد کے ذریعے روزانہ بنیادوں پر ہونے والی شہادتوں کو روکا جاسکے،میرواعظ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری لوگوں کو ہر روز کسی نہ کسی بہانے مارڈالا جارہا ہے.

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے برہان وانی کے ساتھ ذاکر موسی کی سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا ہے جس کے بعد کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے.

  • چیئرمین نیب ویڈیو سیکنڈل، مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، پہلے ذاتی معاملہ کہا پھر یوٹرن لے لیا

    چیئرمین نیب ویڈیو سیکنڈل، مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، پہلے ذاتی معاملہ کہا پھر یوٹرن لے لیا

    چیئرمین نیب کے ویڈیو سیکنڈل کے حوالہ سے مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، اختلافات سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوز ون نے چئیرمین نیب کے حوالہ سے خاتون سے گفتگو کی ویڈیو چلائی جس پر نیب نے تردید جاری کی بعد ازاں نیوز ون نے بھی معذرت کر لی، اس ویڈیو کو لے کر مسلم لیگ ن کے صدر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب سے متعلق اپنے موقف کا اظہار ہر فورم پر کریں گے، اپنے سیاسی بیانیے پر قائم ہیں مگر ن لیگ کا کسی کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں۔

    اس کے اگلے روز مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے فورم کے ذریعےاس معاملے پرتحقیقات ہونی چاہیے،چیئرمین نیب پردباؤ ڈالا جارہا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جائے،چیئرمین نیب پردباؤ ڈالا جارہا ہے کہ حکومت کے اتحادیوں کی کرپشن چھپائی جائے یہ مسئلہ انتہائی سنگین اورسنجیدہ ہے اس میں چیئرمین نیب اوران کے ادارے کوملوث کیا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان، چیئرمین نیب دونوں کوحق حاصل ہےکہ اپنی بےگناہی ثابت کریں ،جب تک جرم ثابت نہیں ہوتا اس وقت بندہ معصوم ہوتا ہے ،پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کی تشکیل کیلیے پیرکوخواجہ آصف ایوان میں تحریک پیش کرینگے، قومی اسمبلی کےرول244بی کےتحت پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے،ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین نیب کو بھی انصاف ملے اوروزیراعظم کوبھی،آج جن پرالزام لگاجس نے لگایا وہ شخص بھی اپنے حقائق کمیٹی میں رکھے،

    شاہ خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعد شہباز شریف نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں کہا کہ چئیرمین نیب کےگزشتہ روزواقعہ پرکل رات میں بہت واضح موقف دے چکا ہوں۔اس معاملے میں وزیراعظم کےدوست کے چینل سےویڈیو نشر ہونے کے نئے انکشافات کی روشنی میں ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو وزیراعظم اور چئیرمین نیب سے اِن سوالوں کے جواب لے اورحقائق عوام کےسامنے لائے

  • شیخ رشید نے سندھ کے حوالہ سے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول سن کر پریشان ہو جائے

    شیخ رشید نے سندھ کے حوالہ سے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول سن کر پریشان ہو جائے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیامیں اتنے ایڈز کے مریض کہیں نہیں جتنے سندھ میں ہیں،سندھ حکومت نے صوبے کو ایڈستان بنادیا ہے،سیاسی باتیں شام کو ہوں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں پہلے ہی کہا تھا کہ وہ الیکشن جیت جائے گا، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی پہلےسال ہی ڈالر اتنا مہنگا ہوجائے،150 روپے کا ڈالر نوازشریف کی پالیسیوں کی مرہون منت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے ،شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جو ذمہ داری لگائی اس پر عمل ہوگا،سندھ حکومت کےساتھ ریل کی حد تک تعاون کےلیےتیارہوں،

  • چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنے والے گروہ کے پی ٹی ایم کے ساتھ ساتھ افغانستان اور انڈیا تک رابطے ہیں، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کے ساتھ رابطے رکھنا اور پھر ان کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورنا ان کا مشن ہے. کچھ سیاسی افراد اورسرکاری اہلکار فراڈ مافیا کے پیچھے ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رہنما اعظم رشید نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طبیہ گل اور فاروق نول گروہ کے بیوروکریٹس اور سیاستدانوں تک رابطے ہیں۔ گروہ کا کام واٹس ایپ پر جعلی ویڈیوز بنانا اورمقدمات درج کروا کر پیسے بٹورنا ہے۔ اعظم رشید نے مزید کہا کہ چئیرمین نیب کی کی ویڈیوز ریلیز کرنے والا ایک گینگ ہے جس کا میں بھی متاثرہ ہوں۔ جھنگ کے ایک کوچوان انور کا بیٹا فاروق نول ہے جو کہ ایک ڈرائیور کی بیٹی طیبہ گل کے ساتھ مل کر لوگوں کو بلیک میل کرکے لوٹتے ہیں۔ سردار اعظم رشید کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنے والی ایک ڈرائیور کی بیٹی طیبہ گل آج ارب پتی ہے۔ فاروق نول نے تین سے چار شادیاں کی ہیں۔ یہ پی ٹی ایم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ اور ان کے ہاتھ افغانستان اور انڈیا تک ہیں .اعظم رشید نے کہا کہ طیبہ گل اور فاروق نول نے چیئرمین نیب کو ٹریپ کیا، ہمارے ساتھ بھی اس گروہ نے اسی طرح کا فراڈ کیا، اس نے الزام عائد کیا کہ ڈی آئی جی بلال کمیانہ، ڈی پی او رحیم یار خان رانا طاہر الرحمان، ایف آئی اے انسپکٹر ایاز مہر اور نیب کے چند افسران بھی ان کے گروہ میں شامل ہیں، ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، فاروق نول زمین کے تنازع پر اپنی ماں کوبھی قتل کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔
    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف من گھڑت خبر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے طاہر اے خان کو مشیر کے عہدے سے برطرف کردیا تھا . طاہر اے خان نیوز ون کے مالک اور وزیراعظم کےمشیرکے عہدے پر فائز تھے۔

  • ایرانی وزیر خارجہ کی وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات

    ایرانی وزیر خارجہ کی وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی ،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے، وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران پاک ایران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی .ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات تھی، انہوں نے وزرات خارجہ کا دورہ کیا تھا، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچے تو ایرانی سفیر مہدہ ہنر دوست اور وزارت خارجہ کے افسران نے ان کا استقبال کیا.

    واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تیسری بار پاکستان آئے ہیں، اب انہوں نے ایک ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کیا ہے جب امریکہ ایران کی لفظی جنگ جاری ہے ،امریکہ ایران کو حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور ایران بھی جواب دینے کے لئے تیار ہے.

  • کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کیا ہے، ہم کسی ایک تنظیم نہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصام بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے ادارے پنجاب حکومت چلائے گی، تعلیم اور صحت کے ادارے تحویل میں لے لئے ہیں. صمصام بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے چند ہفتوں میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے. ہر تنظیم کے اکاونٹ کی تفصیل نہیں معلوم، انہوں نے مزید کہا کہ 4 مارچ کو کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا ،گوجرانوالہ سےکالعدم تنظیم کےکارکنوں زاہداورعرفان کوحراست میں لیا گیا ہے. کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے والےافراد کوسی ٹی ڈی نےحراست میں لیاہے، 581 اثاثہ جات قبضے میں لے کر متعلقہ سرکاری محکموں کے حوالے کر دیے،انہوں نے کہا کہ پنجاب نے دیگر صوبو ں کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی . صمصام بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو نیب کا ترجمان کہتا ہے وہ نظر کیوں نہیں آتی .چیرمین نیب کے حوالہ سے جو خبر آئی اس پر تردید آ گئی اسلئے اس پر کوئی سوال نہیں بنتا.

  • کوئٹہ دھماکہ، وزیراعظم کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

    کوئٹہ دھماکہ، وزیراعظم کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

    وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، گورنر پنجاب ،وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں جمعہ کی نماز کے وقت دھماکہ ہوا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور صوبائی حکومت سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی . گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی کوئٹہ دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں دہشت گردوں کی جمعہ کے بابرکت دن کوئٹہ کی مسجد میں دہشت گردی اسلام اور پاکستان دشمنی کی بزدالانہ کاروائی ہے یہ دہشت گردی عوام کی روح اور اساس پر حملہ ہے ہمارے دل رنج کی وجہ سے چھلنی ہیں سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی ،

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے .

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو ئے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں.کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دھماکہ ہوا جس کے بارے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد مسجد کےاندرمنبرکےقریب رکھا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پشتون آباد دھماکےمیں دو سےڈھائی کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا ہے

  • کوئٹہ مسجد دھماکہ میں بارود کہاں چھپایا گیا تھا، افسوسناک خبر آ گئی

    کوئٹہ مسجد دھماکہ میں بارود کہاں چھپایا گیا تھا، افسوسناک خبر آ گئی

    کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر منبر کے پاس رکھا گیا تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دھماکہ ہوا جس کے بارے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد مسجد کےاندرمنبرکےقریب رکھا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پشتون آباد دھماکےمیں دو سےڈھائی کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا ہے.

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو ئے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں.

  • مودی الیکشن جیت گیا اب عمران خان……شیری رحمان نے وزیراعظم سے کیا مطالبہ کر دیا؟

    مودی الیکشن جیت گیا اب عمران خان……شیری رحمان نے وزیراعظم سے کیا مطالبہ کر دیا؟

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوانتظارتھا کہ مودی الیکشن جیتے اب وقت آگیا ہے وہ کشمیر کا حل ڈھونڈ کر دیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیری رحمان نے بھارتی انتخابات میں مودی کی کامیابی پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی سرکار ایک جنگجو سرکار ہو سکتی ہے ،اگرمودی جارہانہ اندازمیں آگئے تو پاکستان کو اپنی تیاری کرنی پڑے گی، اس سے خطے میں عدم استحکام کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے ، شیری رحمان نے مزید کہا کہ خطےمیں بہتری کےلئے پاکستان کوکسی بھی ملک سےساتھ بات کرنی چاہئے ،ریاست ریاست کےساتھ رشتہ رکھتی ہےکسی فردکےساتھ نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مٹھائیوں سے بات آگے بڑھے تو پاکستان کو کوئی قباحت نہیں ہونی چاہئے.

    واضح رہے کہ بھارتی الیکشن میں بے جے پی بھاری اکثریت سے جیت چکی ہے اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے جس پر مودی نے پاکستانی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے.