Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بلوچستان کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

    بلوچستان کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ گھناونی سازش کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کوئٹہ دھماکے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھناؤنی سازش کےتحت بلوچستان،ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنیکی کوشش کی جارہی ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا مقابلہ پوری طاقت سےکیاجائےگا،ایسےواقعات کرانےوالےامن اورقوم کے دشمن ہیں.

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو ئے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جمعہ کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے وار کیا ہے.

  • برطانوی وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیوں کیا؟ خود ہی بتا دیا

    برطانوی وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیوں کیا؟ خود ہی بتا دیا

    برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزیٹ پلان میں ناکامی کی وجہ سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا ہے ، تھریسامے کا کہنا تھا کہ وہ 7 جون کو استعفیٰ دے دیں گی.تھریسامے کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لئے بھرپور کوشش کی لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوئی. ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کا وزیر اعظم رہنا میرے لئے اعزاز کی بات تھی،

    واضح رہے کہ بریگزیٹ میں ناکامی پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو شدید تنقید کا سامنا تھا اور ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا جارہا تھا ، اس سے قبل وزیر اعظم تھریسا مے کے پانچ وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون بھی بریگزیٹ سے متعلق معاملے پر ہی استعفیٰ دے چکے ہیں ۔

    جون 2016 میں ریفرنڈم میں 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ مخالفت میں4 فیصد ووٹ پڑے تھے۔

  • رمضان کا تیسرا جمعہ، جامع مسجد سرینگر میں کشمیریوں کو جمعہ کی اجازت نہ ملی

    رمضان کا تیسرا جمعہ، جامع مسجد سرینگر میں کشمیریوں کو جمعہ کی اجازت نہ ملی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے رمضان المبارک میں بھی کشمیریوں کو جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر کی جامع مسجد میں کشمیریوں‌ کو رمضان کے مقدس ماہ میں بھی بھارتی فوج نے جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی ،برہان وانی کے قریبی دوست ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد آج کشمیری سڑکوں‌پر ہیں اور بھارت سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں ،بھارتی فوج کی جانب سے رمضان المبارک کے گزشتہ دو جمعہ کو بھی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی تھی .
    انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے رمضان المبارک سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ مسجد کے ارد گرد محاصرے جیسی پابندیاں ہٹائی جائیں اور جمعہ کو کشمیریوں‌کو جامع مسجد میں نما زپڑھنے کی اجازت دی جائے.

    جامع مسجد

  • کوئٹہ دھماکہ میں امام مسجد شہید، تیرہ افراد زخمی

    کوئٹہ دھماکہ میں امام مسجد شہید، تیرہ افراد زخمی

    کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان شہید ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان شہید ہو گیا جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جمعہ کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے وار کیا ہے. مسجد میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں

  • کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردوں کے ٹارگٹ پر، مسجد میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردوں کے ٹارگٹ پر، مسجد میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جمعہ کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے وار کیا ہے. مسجد میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹئ ادارے اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں. پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے سے مسجد کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے. دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

  • نیب نے شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

    نیب نے شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ درست نہیں تھا، شہباز شریف نیب کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کی عدم موجودگی پر نیب کی کاروائی رک جائے گی، مقدمے کے شریک ملزم سلمان شہباز پہلے ہی بیرون ملک جا چکے ہیں.

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی علاج کے بہانے لندن جا چکے ہیں.

  • چین کی کونسی اہم شخصیت پاکستان آ رہی ہے وہ بھی تین دن کیلئے

    چین کی کونسی اہم شخصیت پاکستان آ رہی ہے وہ بھی تین دن کیلئے

    پاکستان کے دوست ملک چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ سرکاری دورے پر 26 مئی کو پاکستان پہنچیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب صدر تین روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں. ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ چین کے نائب‌صدر وانگ کشان 26 مئی کو پاکستان آئیں گے اور 28 مئی کو واپس چین روانہ ہوں گے،. چینی نائب صدر پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر مملکت سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے.اس دوران دونوں ممالک میں معاہدوں پر دستخط اور مختلف منصوبوں کے بھی افتتاح ہوں گے.

    واضح رہے کہ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے پر کام کر رہا ہے، گزشتہ دنوں چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیوں کی خبریں بھی سامنے آئیں جن کے حوالہ سے کہا گیا کہ چینی باشندے شادی کر کے پاکستانی لڑکیوں‌ کے اعضا نکال لیتے ہیں . چین نے اس کی تردید کی تھی تا ہم کچھ کیسز ایسے سامنے آئے ہیں، پاکستان میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے.

  • وزیر اعظم دورہ کراچی میں کیا کرنے والے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم دورہ کراچی میں کیا کرنے والے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی میں شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے،وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں گورنر سندھ بھی ملاقات کریں گے، وزیر اعظم سے گورنر ہاوس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی ملیں گے. گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم،جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں سمیت تاجر برادری سے بھی وزیر اعظم ملاقات کریں گے .

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں مختلف تقریبات میں شرکت کر چکے ہیں.

  • سرکاری گندم سیکنڈل میں چیف جسٹس نے کہا کہ پیسے دو یا جیل جاو

    سرکاری گندم سیکنڈل میں چیف جسٹس نے کہا کہ پیسے دو یا جیل جاو

    سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری گندم سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ملزمان پیسے دیں یا جیل جانے کے لئے تیار ہو جائیں ، فلوز ملز کے مالک کو ہائیکورٹ کے باہر سے نیب نے گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں سرکاری گندم سیکنڈل کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ میرے صوبے کے لوگ بھوک سے مررہے ہیں،کسے پتا ہےتھرمیں روزکتنے بچے بھوک سے مرتے ہیں؟کون تھا وزیر جس نے 180 دن کی پالیسی مرتب کی؟ جس پر نیب نے کہا کہ پپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے 180 روز کی پالیسی کے بعد گندم ادھار پر دی تھی. فلورملز والوں نے حکومت سے گندم لے کر غائب کردی اوروعدے کے باوجود فلور ملز والوں نے گندم کی رقم نہیں دی، جس پر ملزمان کے وکیل نے کہا کہ نیب گندم کی قیمت سے کہیں زیادہ مارک اپ مانگ رہا ہے، خیرپور،رانی پوراورسچل فلورملزنےمحکمہ خوراک سےادھارپرگندم لی تھی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ملزمان پیسے دیں یا جیل جانے کے لئے تیار ہو جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں نیب سکھر نے کارروائی کرتے ہوئے فلورملزمالک ہریش کمارکو ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا،ہریش کمارکےخلاف سرکاری گندم اسکینڈل کی دوانکوائریز چل رہی ہیں ،دونوں انکوائریزمیں ہریش کمار نے عبوری ضمانت لے رکھی ہے

  • عددی لحاظ سے بڑے دشمن کیخلاف کامیابی کیسے ملی، نیول چیف بول پڑے

    عددی لحاظ سے بڑے دشمن کیخلاف کامیابی کیسے ملی، نیول چیف بول پڑے

    پاکستان نیوی کے چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلیے ہرلمحہ تیارہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی وارکالج لاہورمیں 48 ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے64، پاک آرمی کے3، پاک فضائیہ کے5 آفیسرزنےماسٹرزاِن واراسٹیڈیز کی ڈگریاں لیں ،ترجمان پاک نیوی کے مطابق گریجویٹنگ آفیسرزمیں 16دوست ممالک کے23 غیرملکی آفیسرزبھی شامل تھے، سربراہ پاک بحریہ نے گریجویٹنگ آفیسرز اورغیرملکی آفیسرزکو مبارکباد دی، اس موقع پر پاکستان نیوی کے چیف نے جیواسٹریٹیجک انوائرمنٹ اورخطے کی موجودہ صورتحال پربھی روشنی ڈالی،ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریجویٹنگ آفیسرز راست رویے اور انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں،عددی لحاظ سے بڑے دشمن کیخلاف کامیابی اللہ پریقین کامل اورپختہ ایمان کےباعث ملی.