Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیرنے ملاقات کی ہے، دونوں رہنمائوں کےمابین ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا .

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے پہلے بھی متعدد ملاقاتیں کی ہیں .چند روز قبل چینی میڈیا سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج نے سی پیک کی حفاظت ایک ڈویڑن کے مطابق فورس بنائی ہے اور دوسری ڈویڑن فورس بھی بنائی جارہی ہے

  • سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ پولیو مہم کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی بابر بن عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی جانب سے سوشل میڈیا پر 495 اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی جن میں سے 257 اکاونٹ بند کر دئیے گئے. فیس بک پر 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئیگئے۔ ٹویٹر پر 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے ہیں. یو ٹیوب پر 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جا چکے ہیں۔ بابر بن عطا نے مزید کہا کہ جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو ٹیموں پر ایک طرف حملے ہو رہے ہیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر پولیو کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی تھی جس پر حکومت کو یہ قدم اٹھانا پڑا.

  • موجودہ نیب اور سیف الرحمن والی نیب میں بہت فرق ہے:منظور وٹو

    موجودہ نیب اور سیف الرحمن والی نیب میں بہت فرق ہے:منظور وٹو

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اگر یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا تعلیمی معیار درست نہیں تو انہیں پچھلے دس برسوں میں کیوں نہیں ہٹایا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ میری ڈی جی نیب سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں نیب اتھارٹی کو بتایا کہ اُن کے خلاف غلط کیس بنایا گیا میرے وزارت کے دوران یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دی گئیں۔ جو ہر سال ری نیو ہوتی ہیں اگر اُن ملازمین کا تعلیمی معیار درست نہ تھا تو پچھلے دس سالوں سے اُن کو ہٹایا کیوں نہیں گیا۔ میاں منظور احمد وٹو نے مزید کہا کہ موجودہ نیب مہذب اور شائستہ ہے عزت سے پیش آتی ہے اور نیب اہل کار احترام سے بات کرتے ہیں . موجودہ نیب اور سیف الرحمن والی نیب میں بہت فرق ہے سیف الرحمن میاں صاحبان کا ذاتی ملازم تھا جس کو نیب کا چیئرمین لگا دیا تھا جس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس دور میں میرے بیٹے معظم خان وٹو کے خلاف کیمرہ چوری کا کیس بنا کر چوہدری ظہور الہیٰ کے خلاف بھینس چوری کے کیس کی یاد تازہ کی گئی۔ غرضیکہ میرے خاندان کے ہر فرد کے خلاف کیس بنایا گیا اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے کی سزا دی گی .

  • پولیس کا نوجوان پر مبینہ تشدد، زیادتی کی کوشش، قتل کی دھمکیاں، کس کے کہنے پر ایسا ہوا؟

    پولیس کا نوجوان پر مبینہ تشدد، زیادتی کی کوشش، قتل کی دھمکیاں، کس کے کہنے پر ایسا ہوا؟

    بیوی کے ساتھ دوستی کا شبہہ ،مقامی جج نے مبینہ طور پر بینک ملازم پر پولیس کے ہاتھوں تشدد کی انتہا کروا دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ایک نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے. جس نے تھانہ پیر ودھائی میں پولیس کو مقدمے کے لئے درخواست دی گئی ہے . جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے علاقے راولپنڈی میں طیب شیخ نجی بینک میں کام کرتا تھا ،چھ ماہ قبل مقامی جج کی بیوی نے بنک میں اکاونٹ کھلوایا اور طیب سے فون نمبر لیا. دونوں‌ کے درمیان فون پر کبھی بات چیت بھی ہو جاتی تھی. جسٹس طارق کو شبہہ ہوا کہ اس کی بیوی کے ساتھ بینک ملازم کے ناجائز تعلقات ہیں. جس پر جج نے مبینہ طورپر دو پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے ہمراہ نوجوان کو اغوا کیا اور پنکھے کے ساتھ الٹا لٹکا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا .ویسٹرج میں آرمی پبلک سکول کے سامنے کوٹھی میں لے جا کر سات افراد نے چمڑے کے پٹے سے تشدد کیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے، برہنہ کر کے ویڈیو بنائی اور جنسی زیادتی کی کوشش کی ۔ تشدد کا نشانہ بننے والے کے بیان کے مطابق اس پر تشدد مقامی جج کی وجہ سے کیا گیا اور اس کے والدین کو دھمکی دی گئی کہ ملک چھوڑ دیں نہیں تو سب کو گولیاں مار دی جائیں گی .تھانہ پیر ودھائی کے ایس ایچ او راجا عبدالرشید نے اس ضمن میں میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے

  • پٹرول، گیس کے بعد اب کیا مہنگا ہو رہا ہے، جان کر عوام پریشان ہو جائے

    پٹرول، گیس کے بعد بجلی بھی مزید مہنگی کرنے کی سفارش کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ کے آغاز سے ہی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا اس کے بعد گیس مہنگی کرنی کی بات ہوئی اب حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے. بجلی کے نرخوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویزدی گئی ہے جس پر نیپرا 27 مئی کو سماعت کرے گا.

    اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، گزشتہ روز بلاول زرداری کی افطار پارٹی میں اپوزیشن رہنماوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون کو مسترد کر دیا اور کہا کہ احتجاج کریں گے اب بجلی کے نرخون میں اضافے کی سفارش کی خبر سامنے آئی ہے.

  • ڈالر کی اڑان جاری، 152 تک پہنچ گیا

    ڈالر کی اڑان جاری، 152 تک پہنچ گیا

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا جا رہا ہے، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 78 پیسے مزید مہنگا ہوکر 149 روپے 65 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر پہلے 93 پیسے مہنگا ہوکر 148 روپے 80 پیسے کا ہوا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر ایک روپے 53 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید 25 پیسے مہنگا ہوکر ایک روپے 78 پیسے اضافے کے ساتھ 149 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 152 پر پہنچ گیا۔

  • شوہر نے بیوی کے پاوں کاٹ ڈالے.انتہائی افسوسناک خبر

    بھارتی ریاست راجھستان میں شوہر نے بیوی کے پاوں کاٹ ڈالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع شری گنگا نگر کے علاقہ سورت گڑھ میں کرشن لال نے اپنی بیوی کے دونوں پاوں کاٹ دئیے ہیں. کرشن لال کی یوی کانتا کی عمر 30 برس تھی، پولیس کے مطابق کرشن لال نے شراب کے نشہ میں آ کر بیوی کے دونوں پاوں کاٹ دئیے ہیں ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے ملزم کی بیوی کانتا دیوی کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کو غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے، خواتین کے ساتھ دن دیہاڑے زیادتی کے واقعات عام ہیں

  • طبی بنیادوں پر ضمانت، نواز شریف کی درخواست پر سماعت کب ہو گی؟ اہم خبر

    طبی بنیادوں پر ضمانت، نواز شریف کی درخواست پر سماعت کب ہو گی؟ اہم خبر

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کل منگل کو ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے. جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ کل سماعت کرے گا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت کی جائے ،دائر درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے. درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمانت پر رہائی سے نیب کا کیس متاثر نہیں ہو گا. درخواست میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اوراحتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادون پر ضمانت دی تھی تا ہم بعد میں ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کےبعد نواز شریف جیل میں منتقل ہو گئے. اب وہ کوٹ لکھپت جیل لاہو رمیں قید ہیں.

  • پانچ ماہ میں کتنے کشمیریوں نے بھارت سرکار کے خلاف ہتھیار اٹھائے، بڑی خبر آ گئی

    پانچ ماہ میں کتنے کشمیریوں نے بھارت سرکار کے خلاف ہتھیار اٹھائے، بڑی خبر آ گئی

    بھارتی فوج نے مقامی کشمیری کی بڑی تعداد میں بندوق اٹھانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہ مقامی کشمیریوں کے عسکریت پسندوں میں شامل ہونا تشویش کا باعث ہے .انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس کشمیر میں217مقامی افراد نے بندوق کی راہ اختیار کی تھی، تاہم اس کے مقابلے میں اس سال ابھی تک صرف 40 نوجوانوں نے ہی ہتھیار اُٹھائے ہیں.

    واضح رہے کہ بھارتی فوج جب کسی کشمیری کو شہید کرتی ہے تو اس کے نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں اور پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر شہید کو دفن کیا جاتا ہے.

  • پاکستان کشمیریوں کو بندوق اٹھانے کا کہتا ہے، بھارتی فوج کا الزام

    پاکستان کشمیریوں کو بندوق اٹھانے کا کہتا ہے، بھارتی فوج کا الزام

    بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہ مقامی کشمیریوں کے عسکریت پسندوں میں شامل ہونا تشویش کا باعث ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ادھمپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کا عسکریت میں شامل ہونا ہم سب کیلئے باعث تشویش ہے۔ گذشتہ برس کشمیر میں217مقامی افراد نے بندوق کی راہ اختیار کی تھی، تاہم اس کے مقابلے میں اس سال ابھی تک صرف 40 نوجوانوں نے ہی ہتھیار اُٹھائے ہیں. انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایجنسیز کشمیریوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے عسکریت پسندوں میں شامل کرتی ہیں.