Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم کے چپڑاسی کی نئی ٹرینیں خسارے میں ہیں:رانا ثناء اللہ

    وزیراعظم کے چپڑاسی کی نئی ٹرینیں خسارے میں ہیں:رانا ثناء اللہ

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شیطان قید اورراولپنڈی کا شیطان آزاد ہے ،پنڈی کےشیطان کےپہلے 8ماہ میں ریلوے کو 29ارب کے ریکارڈ خسارے کا سامنا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کےچپڑاسی کی چلائی جانیوالی نئی ٹرینیں اب تک 17کروڑخسارہ کرچکی ہیں. پنڈی کاشیطان صرف شیطانی کر سکتا ہے اوراسکی اپنی کارکردگی صفرہے. شیخ رشیدکو صرف شہباز شریف اور نواز شریف کا خوف ہے .رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ریلوےکو قومی خزانےسےمزید اربوں روپےسالانہ ادا کرنےہوں گے،خسارے کا شکارریلوے میں سیاسی بنیادوں پر10ہزارسے زائد افرادکی بھرتی کی اجازت دی گئی ،ن لیگ کے دور میں ریلوے ٹائم ٹیبل کی پابندی 76 فیصد تھی،اب 67 فیصد ہے .

    نواز شریف اور زرداری کو باہر جانے دین ان کا اتحاد ایک گھنٹے میں ختم ہو سکتا ہے

  • افطارکےنام پرحکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کیخلاف سازش کرنا افسوسناک ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رمضان کا ماہ مقدس حقوق اللہ اور حقوق العباد کا حسین امتزاج ہوتا ہے بد قسمتی سے اس بابرکت مہینے میں عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی، سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے۔ یہ صرف اپنی دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے۔

    فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں، رانا ثناء اللہ

    بلاول نے بھٹو کا وارث بننا ہے تو یہ کام کرے،فردوس عاشق نے مشورہ دے دیا

    فردوس باجی آپ کے باس کاملبہ بڑھتا جا رہا ہے :رانا ثناء اللہ

    بیماری بہانہ اصل نشانہ لندن جانا ہے ، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کل اتوار کو اسلام آباد میں افطار پارٹی رکھی ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو فون کر کے دعوت دی ،مریم نواز نے بلاول کی دعوت قبول کر لی وہ افطار پارٹی میں شریک ہوں گی. اسی طرح بلاول نے مولانا فضل الرحمان، سراج الحق سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کو افطاری میں شرکت کی دعوت دی ہے.

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں 54 لاکھ تقسیم کر دئیے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں 54 لاکھ تقسیم کر دئیے

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے آج وزیر اعلیٰ ہاوس میں شہریوں نے ملاقات کی ہے، وزیر اعلیٰ نے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں میں 54 لاکھ روپے تقسیم کر دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے مختلف علاقوں سے آئے شہریوں نے ملاقات کی، وزیرا علیٰ پنجاب سے کوٹلہ جام میں اغواءاورقتل کیے گئے بچے محمد حبیب کےوالد شکیل،شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے متاثرہ افراد، بھکرٹریفک حادثے میں جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین نے ملاقات کی. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ روپے امداد کے چیک د ئیے. وزیراعلیٰ نے زخمی طالبات کے خاندانوں کو ایک ایک لاکھ روپے مالیت کے چیک دیے ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارش کے باعث گھر گرنے سے متاثرہ فیملی کو4لاکھ روپےکا امدادی چیک دیا،آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق خاتون کی فیملی کو8 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا ،مقتول بچے محمد حبیب کے والدکو5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا گیا،وزیراعلیٰ نے مجموعی طور پر 54لاکھ روپے کےمالی امداد کے چیک تقسیم کیے

  • ماں کا جنازہ گھر اور مجھے سات سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا، شیخ رشید

    ماں کا جنازہ گھر اور مجھے سات سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا، شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کےظالمو،ہماری ماں کا جنازہ گھرمیں پڑا تھا لیکن 7 سال کیلیے جیل بھیج دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج نواز شریف اور زرداری کو باہر جانے دین ان کا اتحاد ایک گھنٹے میں ختم ہو سکتا ہے اصل میں ان کا اتحاد این آر او کے لئے ہیں. مہنگائی کے ذمہ دار چالیس سال حکومت کرنے والے ہیں.انہوں نے کہا کہ سندھ کو ایڈ زدہ کر دیا گیا ہے،یہ لوگ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں،انہیں شرم نہیں آتی،70 برسوں میں غریب سندھیوں کیلیے کچھ نہیں کیا گیا .شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ 21،22 گریڈ کے افسران سے مایوس ہو چکا ہوں ،میں تنگ آ چکا ہوں ، بڑے افسران کام نہیں کرتے ،میں چاہتا ہوں کہ 18،19 گریڈ کے افسران سے کام کراؤں .انہوں نے مزہد کہا کہ سالہاسال سے حکومت کرنیوالے ڈکیت ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمےدارہیں ،

  • اسمگلنگ آئٹم بیچنے سے روزہ نہیں ہوگا، شبر زیدی

    اسمگلنگ آئٹم بیچنے سے روزہ نہیں ہوگا، شبر زیدی

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ رمضان میں اسمگلنگ آئٹم بیچنے سے روزہ نہیں ہوگا،اسمگل اشیا بیچنا بھی شرعی اصولوں کے خلاف ہے

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ انڈسٹری چلانے کیلیے ضروری نہیں کہ آپ امپورٹ بھی کریں، مجھے لمبے عرصے کی اصلاحات کرنی ہیں،ٹیکس لے کر ریفنڈ کرنا اضافی کام ہے .بہتر تجویز دیں اس پر عمل کروں گا، شبر زیدی نے مزید کہا کہ چند خام مال پر تو ریلیف دیا جاسکتا ہے سب پر ٹیکس چھوٹ نہیں ملےگی، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری کو فراڈ کیلیےاستعمال کیا گیا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ بھی اسمگلنگ ہورہی ہے،آپ ٹیکس کم کرنے کا حل بتادیں میں بجٹ سے پہلے آپکا مسئلہ حل کردونگا.

  • چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سوموار کو درخواست پر سماعت کریں گے.

    واضح رہے کہ ایف بی آر کے گریڈ19 کے ایک افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج کی تھی

    شبر زیدی کو وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا تھا

  • قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    لالہ موسی میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں بلاول بھٹو، آصف زرداری، شیخ رشید،چودھری سرور،راجہ پرویز اشرف ،خورشید شاہ مولانا انس نورانی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،یوسف رضا گیلانی،
    و دیگر سیاسی رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی .نماز جنازہ مقامی سکول میں ادا کی گئی .
    وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری بھی قمر الزمان کائرہ کے گھر گئے جہاں انہوں نے قمر زمان کائرہ سے جواں سال بیٹے کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا.

    واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ کا بیٹا گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا

  • سرینگر ائیر پورٹ پر حملے کا الرٹ جاری

    سرینگر ائیر پورٹ پر حملے کا الرٹ جاری

    بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں ائیر پورٹ پر حملے کا الرٹ جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ اب عسکریت پسند کسی اہم ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور وہ سرینگر ائیر پورٹ ہو سکتا ہے، اداروں کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسند اس حوالہ سے مکمل تیاری کر چکے ہیں بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں حکام کو اس ضمن میں خبردار رہنے کا حکم دیا ہے. الرٹ جاری ہونے کے بعد سرینگر ائیر پورٹ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے. خفیہ کمیروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے. الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند ائیر پورٹ کی گاڑیاں بھی اغوا کر کے حملہ میں استعمال کر سکتے ہیں.

  • ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی ائیر لائنز کو دی گئی وارننگ

    ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی ائیر لائنز کو دی گئی وارننگ

    ایران کے ساتھ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے امریکا نے اپنی ایئر لائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اپنی ایئر لائنز کو وارننگ دی ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدہ حالات کی وجہ سے خلیج میں پروازوں کے دوران محتاط رہیں.

    واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے مابین گزشتہ کئی دنوں سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے. خلیج میں سعودی تیل کے ٹینکرز پر حملوں کا الزام امریکہ نے ایران پر لگایا ہے.

    سعودی عرب کی آئل تنصیبات پرمیزائل حملوں کا الزام امریکہ نے ایران پر لگا دیا
    چین اور ایران کا دشمن ایک

     تیل کی فراہمی بحال 

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہایران جلد امریکا کے سامنے جھک جائے گا

  • وزیر اعظم استعفیٰ دے، اسمبلی میں قرارداد جمع

    وزیر اعظم استعفیٰ دے، اسمبلی میں قرارداد جمع

    مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کے اسعتفیٰ کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا اس ضمن میں ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستا ن خطرناک معاشی بحران کا شکار ہے، روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بارڈالر 150 سے کراس کر گیا، اسٹاک ماکیٹ 3 سال میں سب سے کم سطح پر آ گئی، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ حکومتی ناکام معاشی پالیسیون کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے قرضے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے. ایسی صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان مہنگائی اور قرضوں میں مزید اضافہ کرنے کی بجائے استعفیٰ دیں.