Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • روات میں لڑکی سے پولیس اہلکاروں کی زیادتی کا مقدمہ درج

    روات میں لڑکی سے پولیس اہلکاروں کی زیادتی کا مقدمہ درج

    ہاسٹل میں رہنے والی لڑکی کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی مبینہ زیادتی پر مقدمہ درج کر کے تین اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ روات میں ایک 22سالہ لڑکی کی جانب سے تھانہ روات میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس میں کہا گیا کہ ان پولیس اہلکاروں نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے،لڑکی نے پولیس کی دی گئی درخواست میں موقف اختیا کیا ہے کہ کالے شیشوں والی گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں نے اسے ہاسٹل جاتے ہوئے گاڑی روک کر اغوا کیا۔ اسے گاڑی میں رات بھر گھماتے رہے اور ویران جگہ پر گاڑی میں ہی مبینہ زبردستی زیادتی کرتے رہے۔ ملزمان نے 30 ہزار روپے اور طلائی زیورات بھی چھین لیے .روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق 4ملزمان میں سے 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کیا گیا ہے. لڑکی سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام نصیر، راشد منہاس اور عظیم جب کہ عامر ان کا ساتھی ہے .پولیس کے مطابق خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ، ڈی این اے رپورٹ فرانزک لیبارٹری لاہور بھیج دی گئی ہے .

  • لاہور میں چھ سالہ جڑواں بہن بھائی کھیلتے ہوئے جاں بحق

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر میں کھیلنے کے دوران دو کمسن بچے آٹے کی پیٹی میں جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ہنجروال میں افسوسناک واقعہ پیش آ یا ہے، ہنجروال میں گھر میں جڑواں بہن بھائی جس کی عمریں 6 برس تھیں آٹے کی پیٹی کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اس کا ڈھکن بند ہو گیا، جس کے بعد گھٹن کے باعث بچوں کی سانس بند ہوگئی، بچوں کے گھر میں نظر نہ آنے پر والدین پریشان ہو گئے اور تلاش کرنا شروع کر دیا، آٹے کی پیٹی کا ڈھکن کھولنے کے بعد بچوں کو وہاں سے نکالا گیا .اورفوری طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا لیکن دونوں بچے دم توڑ گئے

  • وفاقی وزیر مراد سعید نے ایسا اعلان کیا کہ ہر پاکستانی جان کر خوش ہو جائے

    وفاقی وزیر مراد سعید نے ایسا اعلان کیا کہ ہر پاکستانی جان کر خوش ہو جائے

    وزارت پوسٹل سروسز کے ملک بھر میں ریسٹ ہاوسز کو عوام کیلیے کھول دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر پوسٹل سروسز کے ریسٹ ہاوسز کے بارے میں باضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وزارت پوسٹل سروسز کے اعلامیہ کے مطابق شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے، سرکاری ریسٹ ہاوسز انتہائی کم معاوضے پر دستیاب ہوں گے ،وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہاوسز کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے. ایوبیہ، گلیات، سوات، گلگت،مظفر آباد کی حسین وادیوں میں بھی قائم ریسٹ ہاوسز دستیاب ہوں گے، لاہور، کراچی، پشاور،کوئٹہ میں بھی سرکاری ریسٹ ہاوسزکی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے. اعلامیہ کے مطابق شہری کم سے کم1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے میں وزارت پوسٹل سروسز کے ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے .شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہاوسز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں

  • بلاول کے بارے میں نہیں بولوں گا، آج روزہ ہے، شیخ رشید

    بلاول کے بارے میں نہیں بولوں گا، آج روزہ ہے، شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول کے بارے میں آج نہیں بولوں گا، آج روزہ ہے ،بلاول نے مجھ سے صلح کر لی، لاہوریے جلتے ہیں ،دو دلوں کی پاکیزہ محبت کے درمیان لاہوریے قیدو بن گئے ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو ایڈ زدہ کر دیا گیا ہے،یہ لوگ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں،انہیں شرم نہیں آتی،70 برسوں میں غریب سندھیوں کیلیے کچھ نہیں کیا گیا .شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ 21،22 گریڈ کے افسران سے مایوس ہو چکا ہوں ،میں تنگ آ چکا ہوں ، بڑے افسران کام نہیں کرتے ،میں چاہتا ہوں کہ 18،19 گریڈ کے افسران سے کام کراؤں .
    ریلوے کی آمدن میں کتنا اضافہ ہوا
    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ سالہاسال سے حکومت کرنیوالے ڈکیت ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمےدارہیں قوم کےظالمو،ہماری ماں کا جنازہ گھرمیں پڑا تھا لیکن 7 سال کیلیے جیل بھیج دیا گیا ،
    شیخ رشید نے ایسا اعلان کیا کہ ریلوے ملازمین دعائیں دینے لگ گئے
    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے کے مسافروں میں 60 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا،5 ارب روپے کی لاگت سے نئی ٹرینیں چلائی گئیں ،آیندہ ہفتے سے میں خود جمعہ اورہفتہ کے دن ہیڈکوارٹرزمیں بیٹھا کروں گا، اس حکومت کے بارے میں یہ گمان ہے کہ کرپشن سے پاک ہے .

  • اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ، سماعت ملتوی

    اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ، سماعت ملتوی

    اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے درخواست پر سماعت کے د ورا ن علی ظفر وکیل کی درخواست پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی ،علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہم بیان حلفی جمع کروائیں گے ،تمام گواہان کی شہادتوں کو بیان حلفی کی صورت میں جمع کروائیں گے، جس کے بعد فریقین کے وکیل جرح کر سکیں گے . علی ظفر کے وکیل نے مزید کہا کہ ہمارے تین گواہ کراچی میں ہیں،بیان حلفی کراچی میں دستخط ہونے گئے ہیں وقت دیا جائے جس پر عدالت نے علی ظفر کےوکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی .عدالت نے آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ اور تمام گواہان کے بیان حلفی عدالت میں جمع کرانےکا حکم دے دیا.

  • نواز شریف کی بریت کے خلاف درخواست کی سماعت 21 مئی کو ہو گی

    نواز شریف کی بریت کے خلاف درخواست کی سماعت 21 مئی کو ہو گی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب کی دائر درخواست پر سماعت 21 مئی کو ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اگلے ہفتے کی کاز لسٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت ہو گی. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نواز شریف کے خلاف اپیل کی سماعت کریں گے.

     

    نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

     

    نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

     

    نواز شریف نے جیل میں مریم نواز کو کیا پیغام دیا؟ بڑی خبرآ گئی

     

    نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد، مریم نواز خاموش نہ رہی

     

    نواز شریف اور مریم نواز پر ایک اور "جمعہ” بھاری رہا

     

    نو مہینے ہو گئے مگر ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی، مریم نواز

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کو بری کر دیا تھا.جبکہ العزیزیہ میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، نواز شریف کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کیا گیا تھا.

  • عید سے قبل ن لیگ کیا کرنے جا رہی ہےِ؟ سیکرٹری جنرل نے ہدایات دے دیں

    عید سے قبل ن لیگ کیا کرنے جا رہی ہےِ؟ سیکرٹری جنرل نے ہدایات دے دیں

    نواز شریف کے جیل جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی اضلاع کی سطح پر تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عید سے پہلے مسلم لیگ ن کی صوبائی، ڈویژنل اور ونگز کی تنظیم نو کو مشاورت سےمکمل کیا جائے گا، اس حوالہ سے احسن اقبال نے تمام صوبائی تنطیموں کو ہدایات دے دی ہیں. احسن اقبال کا مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بیانیے کو گلی گلی ، محلہ محلہ پہنچانے کے لئے ضلعی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور اورغیر فعال غیرموثر عہدیداروں کی جگہ نئے بندے سامنے لائے جائیں گے . احسن اقبال نے مزید کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کی تنظیموں کو موثر بنایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ عید کے فوری بعد ڈویژنل کنونشن کے پروگرامز کوفوری تشکیل دیا جائے گا جس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی .

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کی تنظیم نو مرکزی سطح پر کی گئی جس میں احسن اقبال کو سیکرٹری جنرل جبکہ مریم نواز کو نائب صدر بنایا گیا، شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر بنایا گیا تھا.

  • سندھ کے بعد پنجاب میں ایڈز، 54 افراد کی ہلاکت کے بعد پنجاب حکومت کو ہوش آ گیا

    سندھ کے بعد پنجاب میں ایڈز، 54 افراد کی ہلاکت کے بعد پنجاب حکومت کو ہوش آ گیا

    سندھ کے بعد پنجاب میں ایڈز کے مریض سامنے آنے لگے ،ضلع چنیوٹ کے ایک گاوں کے تمام رہائشی افراد کی اسکریننگ کرنے کا حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں بھی ایڈز کے مریض سامنے آ رہے ہیں، گزشتہ تین برسوں میں چنیوٹ کے ایک گاوں بھٹی والا میں 54 افراد کی ایڈز کے باعث ہلاکت ہو چکی ہے. چند دن قبل محکمہ صحت کے حکام کی غفلت اور وقت پر علاج نہ ہونے کے باعث 20 برس کی ممتاز بی بی ایڈز میں مبتلا ہونے کے باعث دم توڑ گئی. اس واقعہ کے بعد حکومت کو ہوش آیا اور حکومت نے پورے علاقہ کی اسکریننگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے. ایڈز کی چنیوٹ میں بڑھتے وائرس پر مقامی شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں. ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم ایڈز سنٹر کو غیر فعال کر دینے کی وجہ سے مریضوں کا علاج نہیں ہو سکا. گاوں بھٹی والا میں ایک ڈسپنسری ہے جو کئی برسوں سے بند ہے.

     

    لاڑکانہ میں ایڈز، بلاول نے اجلاس بلا لیا، سیکرٹری صحت پر برہم

     

    نیب متحرک، ایڈزکنٹرول پروگرام کے مالی امور،فنڈنگ کی تفصیلات طلب

     

    واضح رہے کہ سندھ میں بھی ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، لاڑکانہ ،رتوڈیرو میں سینکڑوں جبکہ سندھ میں ہزاروں ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں.

  • وزیراعظم عمران خان آج افطاری کہاں کریں گے؟ اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان آج افطاری کہاں کریں گے؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان آج ہفتہ کو خیبر پختونخواہ کےد ورے پر جائیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ہشاور جائیں گے اور شوکت خاتم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب میں شر کت کریں گے، وزیر اعظم عمران خان پشاور میں صوبائی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے. ملاقات میں خیبر پختونخوا اورضم اضلاع کی مجموعی صورتحال پر غورہوگا .

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے فاٹا کی نشستوں میں اضافے کے بعد وزیر اعظم عمران کان کا خیبر پختونخواہ کا پہلا دورہ ہو گا.

  • پلوامہ، بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

    پلوامہ، بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں‌ سرچ آپریشن کے نام پر ہفتہ کو مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سرچ آپریشن کےد وران بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، بھارتی فوج نےسرچ آپریشن کے دوران چادر و چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا، اس موقع پر احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے. بھارتی فوج کی فائیرنگ سے دو کشمیری شہید ہو گئے .

     

    بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا

     

    بھارتی فوج نے پانچ کشمیری شہید کر دئیے