Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ڈرون حملوں کے دو دن بعد آرامکو نے تیل سپلائی بحال کر دی

    ڈرون حملوں کے دو دن بعد آرامکو نے تیل سپلائی بحال کر دی

    سعودی عرب کی پٹرولیم کمپنی آرامکو نے ڈرون حملے میں متاثر ہونے والی تیل پائپ لائن کی مرمت کے بعد تیل کی فراہمی بحال کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد آرامکو نے تیل کی سپلائی معطل کر دی تھی جس کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، اب آرامکو نے تیل کی سپلائی بحال کر دی ہے. آرامکو کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مشرقی سعودی عرب سے مغربی ساحل میں ینبع بندرگاہ تیل کی سپلائی متاثر ہوئی تھی، جسے دو دن میں بحال کر دیا گیا ہے.

    ایران امریکا جنگ کا خطرہ، ایران اور چین کا دشمن ایک،خطے میں کیا ہونیوالا ہے

    واضح رہے کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملے کئے تھے جس سے پائپ لائنز متاثر ہوئی تھیں.

  • آرمی چیف کی قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر تعزیت

    آرمی چیف کی قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر تعزیت

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ والدین اورلواحقین کوصدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

    قمر زمان کائرہ کا جواں سالہ بیٹا اسامہ قمر کار حادثہ میں جاں بحق

    واضح رہے کہ قمر الزمان کائرہ کا بیٹا لالہ موسی کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوا جو لاہور کے مقامی کالج میں زیر تعلیم تھا.

  • آج قرض لینے والے کل قرض دیں گے، فیصل واوڈا کی پیشنگوئی

    آج قرض لینے والے کل قرض دیں گے، فیصل واوڈا کی پیشنگوئی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج قرضہ لینے والے کل قرضہ دیں گے، پاکستانی قوم کو کسی صورت بھکاری نہیں بننے دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مذاق اڑانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اپنے انتخابی حلقہ میں ہر مہینے دو سے چار سو لوگوں میں چیک تقسیم کروں‌گا، ہم اپنی عوام کو بھکاری بنانے کی بجائے انہیں اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے .فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ حلقے میں اپنی مدد آپ کے تحت سکول بھی چلاوں گا. غریبوں کا حق مارنے والوں کا پیچھا کریں گے.

    واضح رہے کہ فیصل واوڈا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقابلے میں کراچی کے ایک حلقے سے الیکشن جیتے ہیں،تحریک انصاف کو حکومت ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر بنا دیا.

  • ایک ماہ میں کتنے ارب کی گیس چوری ہوئی، جان کر ہوں حیران

    ایک ماہ میں کتنے ارب کی گیس چوری ہوئی، جان کر ہوں حیران

    وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان نے گیس کی قسیم کارکمپنیوں کوہدایت کی ہے کہ گیس چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے ،گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون تیزکیا جائے ،مئی میں اب تک دونوں کمپنیوں میں 2625چوروں نے1ارب95کروڑ98لاکھ سے زائدکی گیس چوری کی ،سب سے زیادہ گیس چوری صنعتی،انڈسٹری وکمرشل سیکٹرمیں ہورہی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان نے گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکاردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر شدیدبرہمی کااظہارکیا. وزیر پٹرولیم نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پررپورٹ دی جائے لائن لاسز کے نام پرچوری برداشت نہیں کی جائے گی۔مئی میں اب تک دونوں کمپنیوں میں 2625چوروں نے1ارب95کروڑ98لاکھ سے زائدکی گیس چوری کی ،سب سے زیادہ گیس چوری صنعتی،انڈسٹری وکمرشل سیکٹرمیں ہورہی ہے ،سوئی ناردرن میں گیس چوری کاحجم اربوں میں چلاگیا۔ سوئی سدرن گیس میں720 گیس چور پکڑے ،713غیرقانونی کنکشن ختم کئے جو خزانہ کو50کروڑ89لاکھ روپے کانقصان پہنچارہے تھے اورسوئی ناردرن میں1905گیس چورپکڑے، گئے،3830 غیر قانونی کنکشن ختم کئے1ارب45کروڑ9لاکھ سے زائد کی گیس چوری کررہے تھے ۔جمعہ کووزیرپیٹرولیم عمرایوب خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہو ا جس میں گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں وفاقی وزیرنے گیس کی چوری روکنے کے حوالے سے اقدامات پر عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے تقسیم کارکمپنیوں کو چوروں کے خلاف کریک ڈاون تیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کاحکم دیا۔تقسیم کارکمپنیوں نے مئی میں اب تک چوروں کے خلاف ہونے والے کارروائی کے حوالے سے بتایاکہ سوئی سدرن گیس نے صنعتی زمرے میں 71 گیس چور پکڑے جو 391.19 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے جس سے قومی خزانے کو 277.77 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے انڈسٹریل میں 50 گیس چور پکڑے گئے،کمرشل سیکٹر میں 223 گیس چور پکڑے گئے،جو 104یونٹ گیس چوری کر کے 97 ملین کا نقصان پہنچا رہے تھے گھریلو صارفین میں آٹھ گیس چور پکڑے گئے،جو کہ38.10 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے اور26.34 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے گھریلو کمرشل زمرے میں 368 چور پکڑے گئے جو کہ 104.60یونٹ گیس چوری کر رہے تھے۔107.82 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے،گیس چوروں کے خلاف تقریبا 79 ایف آئی آر کٹوائی گئیں۔ڈسٹری بیوشن میں 713 غیر قانونی کنکشن ختم کئے گئے16 ایف آئی آر کاٹی گئی،جبکہ سوئی ناردرن گیس کے حکام نے بتایاکہ صنعتی زمرے میں 62 گیس چور پکڑے جو 749 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے قومی خزانے کو 884 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہاتھا، کمرشل زمرے میں1560 گیس چور پکڑے گئے، جو 88.49 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے اور قومی خزانے کو 97 ملین روپے کا نقصان پہنچ رہے تھے، گھریلو صارفین کے زمرے میں 283 گیس چور پکڑے گئے، جو 1275 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے،قومی خزانے کو 469.96 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے،ڈسٹری بیوشن میں 3830 غیر قانونی کنکشن ختم کئے گئے،اس سلسلے میں 52 ایف آئی آر کاٹی ٹرانسمیشن میں 207 غیر قانونی کنکشن ختم کئے گئے،اس سلسلے میں 18 ایف آئی آر کاٹی گئی۔

    محمد اویس ،اسلام آباد

  • تھرکا کوئلہ ملک کا اہم اثاثہ ہے، وزیر اعظم

    تھرکا کوئلہ ملک کا اہم اثاثہ ہے، وزیر اعظم

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تھر کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تھر میں کوئلے کے ذخائر اور ان کے استعمال کے متعلق اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تھرکاکوئلہ ملک کا ایک اہم اثاثہ ہے ،تھر کے کوئلےسےملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنےمیں خاطرخواہ مدد ملےگی ،وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت قومی مفاد کے حامل تھرمنصوبے کو کامیاب بنانے میں ہرممکنہ مدد فراہم کریگی .

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تھر کے دورہ کے دوران اہلیان تھر کے لئے صحت کارڈ کا اعلان کیا تھا اسکے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان نے تھر والوں کے لئے سولر واٹر پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا تھا.

    تھر میں قحط سالی کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں بچے فوت ہو جاتے ہیں. تھر سندھ میں گزشتہ پندرہ برس سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے .لیکن تھر کے رہنے والوں کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں ہوئی، امریکہ و اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی لگائے جانے کے بعد حال ہی میں جماعۃ الدعوۃ پر پاکستان میں پابندی لگائی گئی ،جماعۃ الدعوۃ نے تھر میں تین ہزار سے زائد واٹر پروجیکٹ مکمل کیے ہیں‌.

  • مقبوضہ کشمیر، بھارت سرکارنے کشمیریوں کو جمعہ کی اجازت نہیں دی

    مقبوضہ کشمیر، بھارت سرکارنے کشمیریوں کو جمعہ کی اجازت نہیں دی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع پر تاریخی جامع مسجد کو بند کر دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر میں تاریخی جامع مسجد کو بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے کشمیری جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کر سکے. کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت نے آج جمعہ کو ہڑتال کی کال بھی دی تھی،بھارتی فوج نے رمضان کے دوسرے جمعہ کو کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے کشمیری جمعہ بھی ادا نہیں کر سکے .
    دوسری جانب حریت قیادت کی کال پر سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند رہے، سڑکوں پر بھی ٹریفک نظر نہیں آئی.

  • ایران جلد مذاکرات کرے گا، ٹرمپ، بات چیت کی ضرورت نہیں، ایران

    ایران جلد مذاکرات کرے گا، ٹرمپ، بات چیت کی ضرورت نہیں، ایران

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جلد امریکا کے سامنے جھک جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر جو پابندیاں لگائی ہیں اس کے بعد ایران جلد امریکہ سے مذاکرات کے لئے تیار ہو جائے گا.

    ایران امریکا جنگ کا خطرہ، ایران اور چین کا دشمن ایک،خطے میں کیا ہونیوالا ہے

    امریکی صدر کے مذاکرات کے بیان کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کے ساتھ مزاکرات کو مسترد کر دیا ہے.

  • مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صر بنائے جانے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کے خلاف دائر درخواست پر تحریک انصاف کی اراکین اسمبلی ملیکہ بخاری، جویریہ ظفر اور کنول کو بلا لیا ہے. الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی تینوں خواتین رہنما مریم نواز کو نائب صدر بنائے جانے کے خلاف قانونی موقف پیش کریں گی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائے جانے والے نوٹس کے مطابق 27 مئی کو سماعت ہو گی .

     

    مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے نئی باڈی تشکیل دی ہے جس میں مریم نواز کو نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے. تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سزا یافتہ کو پارٹی عہدہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن ختم کرے.

     

     

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ روزے میں تسلیم کرتا ہوں کہ گیس ،پٹرول اور چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ڈالر نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے بڑھا ہے، ہمیں مہنگائی کرنے کی کیا ضرورت ہے.چیزوں کی قیمتیں نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار کی وجہ سے بڑھی ہیں، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ آصف زرداری سے گزارش ہے کہ لاڑکانہ کی طرف دیکھیں،سندھ کو ایڈستان بنا دیا ہے .آصف زرداری چاہتےہیں کہ ان کے ساتھ بھی شہبازشریف والافارمولااستعمال کیاجائے .

  • وفاقی وزیر کی الیکشن سے کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

    وفاقی وزیر کی الیکشن سے کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

    تحریک انصاف کی حکومت کے لئے ایک اور مشکل آ گئی، وفاقی وزیر کے کی الیکشن میں کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے .جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نور الحق قادری نے جب کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اسوقت وہ ڈیفالٹر تھے. انہوں نے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،الیکشن کمیشن نے ہم نے درخواست دی تو انہوں نے درخواست مسترد کر دی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی عدالت الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست سننے کا حکم دے.

    واضح رہے کہ پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں نور الحق قادری نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور حلفہ این اے-43 (قبائلی علاقہ-4) سے الحاج شاہ جی گل آفریدی کو 33,243 ووٹ لے کر شکست دی تھی .نور الحق قادری اس وقت موجودہ حکومت کے وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ہیں.