Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سینیٹ وقومی اسمبلی اجلاس، شہداء گوادر کے لئے فاتحہ خوانی

    سینیٹ وقومی اسمبلی اجلاس، شہداء گوادر کے لئے فاتحہ خوانی

    قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں گوادر میں پی سی ہوٹل میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید افراد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی. ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعا کروائی. اجلاس میں وزیر اعظم نے بھی شر کت کی اور جنوبی پنجاب کے حوالہ سے ترمیمی بل پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا، ن لیگ نے بل کی مخالفت کی، اسمبلی میں فاٹا کے حوالہ سے بھی بل پاس کر لیا گیا.سینیٹ میں بھی گوادر میں ہوٹل پر ہونے والے حملے کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ چیئرمین سینیٹر صادق سنجرانی کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔
    واضح رہے کہ گوادر میں پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں پاکستان نیوی کے اہلکار سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے تھے، سیکورٹی اداروں نے ہوٹل پر حملہ کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا.

  • فاٹا کی آواز اب ہر جگہ سنی جائے گی، وزیر اعظم

    فاٹا کی آواز اب ہر جگہ سنی جائے گی، وزیر اعظم

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کی آواز اب ہر جگہ سنی جائے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلی اجلاس میں فاٹا کے حوالہ سے بل منظور ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کی آواز اب ہر جگہ سنی جائے گی ،فاٹاکومرکزی دھارے میں لانے کیلئے نشستیں بھی بڑھائی جارہی ہیں ،فاٹا کی عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، فاٹاکو10سال کیلئےہرصوبہ این ایف سی ایوارڈسے3فیصد دے گا ، وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ فاٹاکی تباہ کاریوں سےنمٹنے کیلئےت مام صوبوں کومالی طورپرسپورٹ کرناہوگا .

    واضح رہے کہ فاٹا کے حوالہ سے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا گیا تھا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کے حق میں 278 ووٹ ڈالے گئے، اب یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے پاس منظوری کے لئے بھیجا جائے گا. بل کی منظوری کے بعد فاٹا میں قومی اسمبلی کی نشتیں 9 ہو گئی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 24 ہو گئی ہیں.

  • قومی اسمبلی اجلاس میں فاٹا والوں کے لئے خوشخبری

    قومی اسمبلی اجلاس میں فاٹا والوں کے لئے خوشخبری

    قومی اسمبلی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ، بل کے تحت فاٹا کی نشستیں بڑھائی جائیں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاٹا کے حوالہ سے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا گیا تھا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کے حق میں 278 ووٹ ڈالے گئے، اب یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے پاس منظوری کے لئے بھیجا جائے گا. بل کی منظوری کے بعد فاٹا میں قومی اسمبلی کی نشتیں 9 ہو گئی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 20 ہو گئی ہیں. اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹاکےعوام نےبہت مشکلات کاسامنا کیا ،پوری قوم فاٹاکی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فاٹا کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کومالی طورپرسپورٹ کرناہوگا.

  • تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، پھانسی کا مطالبہ

    تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، پھانسی کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں تین سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر جموں کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق بانڈی پورہ کے علاقہ ملک پورہ سمبل میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آنے پر مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے. اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا نے سوموار کو یونیورسٹی میں احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں اساتذہ نے بھی شرکت کی. مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، بارہمولہ اور سوپور میں بھی بھر پور احتجاج کیا گیا ،اس موقع پر مکمل ہڑتال رہی تمام کاروباری مراکز بند رہے. مظاہریں نے سرینگر بارہمولا مین سڑک پر دھرنا بھی دیا اور مطالبہ کیا کہ ملزم کو پھانسی دی جائے .سرینگر کے مختلف علاقوں میں بھی سوموار کو کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف پر امن مظاہرے کئے گیے، سرینگر کے علاقوں سعدہ کدل، گائو کدل، علمگری بازار اور شالیمار علاقوں میں مظاہرے ہوئے. اس موقع پر تمام تعلیمی اور کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے.

    واضح رہے کہ سمبل میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر کے ہر علاقے میں احتجاج جاری ہے. پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو ملک پورہ تریگام ،سمبل کا رہائشی ہے.ملزم کی عمر 27 برس ہے جس نے 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے.

  • آئی ایم ایف سے حکومتی معاہدے پر مریم نواز بھی بول پڑیں

    آئی ایم ایف سے حکومتی معاہدے پر مریم نواز بھی بول پڑیں

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوا ز نے کہا ہے کہ نااہلی ہمارے ملک کو کھائے چلی جا رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 9ماہ کی حکومتی کارکردگی نےملک کومعاشی طورپرتباہ کردیا ہے.تبدیلی سرکار نے اپنی خودمختاری کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،مریم نواز نے مزید کہا کہ نااہل حکمران آئی ایم ایف کے پاس جانےاورنہ جانے کے چکرمیں لگے رہے،اسٹاک مارکیٹ نےبھی آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کردیا ہے.


    واضح رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین قرض کے لئے معاملات طے پا چکے ہیں، آئی ایم ایف 39 ماہ میں چھ ارب‌ ڈالر قرض پاکستان کو دے گا.

  • جنوبی پنجاب صوبہ، مسلم لیگ ن نے کی اسمبلی میں مخالفت

    جنوبی پنجاب صوبہ، مسلم لیگ ن نے کی اسمبلی میں مخالفت

    قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منطور کر لیا گیا، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے صوبہ جنوبی پنجاب کی حمایت کی جبکہ مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت کی اور کہا کہ صرف جنوبی پنجاب نہیں بلکہ بہاولپور صوبہ بھی بننا چاہئے.

  • سستے رمضان بازاروں میں بنیادی اشیا خوردونوش غائب

    سستے رمضان بازاروں میں بنیادی اشیا خوردونوش غائب

    پنجاب میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازاروں میں بنیادی اشیا خوردونوش غائب ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے قرارداد جمع کروائی ہےجس کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت رمضان میں بنیادی اشیاء کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے،آٹا،چینی،سبزیاں اورپھل رمضان بازاروں میں نایاب ہوچکے ہیںحکومت نےصرف19اشیاءپرسبسڈی دی جورمضان بازاروں سےغائب ہیں ،قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ رمضان بازاروں کی کارکردگی صرف اشتہارات اورفوٹوسیشن تک محدودرہ گئی ہے ،قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ رمضان بازاروں میں اشیاءضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے.

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پنجاب بھر می سستے رمضان بازار لگائے گئے ہیں جہاں چیزیں مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں.

  • جنوبی پنجاب والوں کے لئے بڑی خوشخبری، قومی اسمبلی میں کیا ہوا؟

    جنوبی پنجاب والوں کے لئے بڑی خوشخبری، قومی اسمبلی میں کیا ہوا؟

    قومی اسمبلی اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبہ کا بل پیش کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اراکین قومی اسمبلی سید سمیع الحق گیلانی ، سردار نصراللہ دریشک اور ظہور قریشی نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے آئینی ترمیمی بل نجی بل کے طور پر قومی اسمبلی میں پیش کیا ، حکومت نے بل کی مخالفت نہیں کی. اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کومل بیٹھ کر صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالہ سے حل نکالنے کی دعوت دیتے ہیں .

    واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کا بل آج اسمبلی میں پیش کرے گی.

  • فواد چودھری لاہور کیوں آئے؟ جان کر ہوں حیران

    فواد چودھری لاہور کیوں آئے؟ جان کر ہوں حیران

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد احمد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور آیا ہوں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان سے یکجہتی کرنے لاہور ہائیکورٹ آیا ہوں، وہ تحریک انصاف کے رہنما ہیں. فواد چودھری نے مزید کہا کہ شہباز شریف واپس نہ آئے تو انہیں لانا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عدالتی نظام سے عوام مطمئن نہیں بلکہ مایوس ہے اس میں اصلاح کی ضرورت ہے.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آج ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا، عدالت نے کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی ہے

  • اور ملک ریاض حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا

    اور ملک ریاض حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا

    نیب نے ملک ریاض کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں 15 مئی کو طلب کر لیا ہے. نیب نے ملک ریاض کے بیٹے علی ملک کو بھی 16 مئی کو طلب کیا ہے. بحریہ ٹاون کے مالک اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دوست ملک ریاض اور ان کے بیٹے سے زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے متعلق تفتیش کی جائے گی .

    واضح رہے کہ نیب کو موصول ہونے والے ریفرنس میں ملک ریاض پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس ے شاملات دیہہ کی زمینوں پر قبضہ کر کے بحریہ گالف سٹی منصوبہ بنایا،غیر قانونی قبضوں کے خلاف نیب ایک بار پھر ملک ریاض کے خلاف متحرک ہو گیا ہے.