Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حکومت و اپوزیشن ایک ہوگئے، اسمبلی میں ملاقات میں کیا طے پایا؟

    حکومت و اپوزیشن ایک ہوگئے، اسمبلی میں ملاقات میں کیا طے پایا؟

    قومی اسمبلی کا حالیہ سیشن 24 مئی تک چلے گا، حکومت و اپوزیشن نے پارلیمانی دن پورے کرنے کے لئے اجلاس کو طویل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومت و اپوزیشن کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا حالیہ سیشن 24 مئی تک چلے گا.اجلاس میں ایوان کے ماحول کو سازگار رکھنے سمیت ایوان میں قانون سازی کے لیے پیش کیے جانے والے اہم بلوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا.اجلاس میں حکومت کی جانب سے وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی، وزیرِ برائے مذہبی امور نور الحق قادری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اراکینِ قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خواجہ محمد آصف، رانا تنویر حسین، احسن اقبال اور محسن داوڑ سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے.

  • شاہ زیب قتل کیس،مجرم شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت ختم

    شاہ زیب قتل کیس،مجرم شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت ختم

    شاہ زیب قتل کیس، عدالت نے ملزموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کی سزاوں کیخلاف اپیلوں کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے عمر قید کو برقرار رکھا اور سزائے موت ختم کر دی، دیگر ملزمان سجاد تالپور اور غلام مرتضی کی عمر قید کی سزا عدالت نے برقرار رکھی.

    واضح رہے کہ مجرم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نے سزائے موت سنائی تھی.، جنہوں نے 25 دسمبر 2012 کو طالبعلم شاہ زیب کو قتل کیا تھا۔

  • وزیراعظم کہاں پہنچ گئے، جان کر اپوزیشن ہو جائے پریشان

    وزیراعظم کہاں پہنچ گئے، جان کر اپوزیشن ہو جائے پریشان

    قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئےو زیر اعظم پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے، اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے ایوان میں نہ آنے پر بھر پور احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد عمران خان گزشتہ ہفتے بھی ایک روز اسمبلی میں گئے تھے ،آج بھی وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے. اسمبلی اجلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کرائے جانے کا امکان ہے۔

  • وزیر اعظم کہیں خود کشی ہی نہ کر لیں، بلاول

    وزیر اعظم کہیں خود کشی ہی نہ کر لیں، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پر کون نظر رکھے گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم پر کون نظر رکھے گا کہیں وہ خود کشی نہ کر لیں، بلاول زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو پی ٹی آئی آئی ایم ایف لکھا. بلاول زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کیا ہے کیونکہ عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاون گا جس کی وجہ سے وزیر اعظم پر بہت زیادہ تنقید کی جار ہی ہے، دو روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اگر خود کشی سے آگے کچھ ہے تو وزیر اعظم کو وہ کر لینا چاہئے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرض کے لئے معاملات طے ہو چکے ہیں،. آئی ایم ایف 39 مہینوں میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا قرضہ دے گا،

  • رپورٹرز کی ہڑتال ،جیو کا انتہائی اہم شعبہ بند، جان کر ہوں حیران

    رپورٹرز کی ہڑتال ،جیو کا انتہائی اہم شعبہ بند، جان کر ہوں حیران

    جیو نیوز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے تالہ بندی کر دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیو ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا آج سوموار کی صبح سے جیو ٹی وی پر صرف بلیٹن چل رہے ہیں رپورٹرز و عملے کی ہڑتال کی وجہ سے کوئی بریکنگ نہیں چلے گی ،دوسری جانب جیو کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی کام رک گیا ہے، صبح دس بجے کے بعد سے اب تک کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی. جیو کے ٹویٹر اکاونٹ پر ہر وقت خبریں آ رہی ہوتی تھیں لیکن آج وہ بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے ،اگر جیو انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہیں نہ دیں تو شام چھ بجے کے بعد جیو بلیک آوٹ ہو جائے گا یعنی سکرین بلیک ہو جائے گی.

  • جیونیوز، تنخواہوں کی عدم عدائیگی، آج کوئی بریکنگ نہیں چلے گی، تالے لگ گئے

    جیونیوز، تنخواہوں کی عدم عدائیگی، آج کوئی بریکنگ نہیں چلے گی، تالے لگ گئے

    جیو ٹی وی میں تنخواہیں نہ ملنے پر آج سے رپورٹرز سمیت تمام عملے نے ہڑتال کر دی، آج جیو پر کوئی بریکنگ نہیں آئے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کا سب سے بڑا میڈیا کا ادارہ ہونے کے دعویدار جیو نیوز نے کارکنان کو تنخواہیں نہ دیں جس کی وجہ سے رپورٹرز سمیت تمام عملے نے آج سوموار کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے. جیو ٹی وی میں صبح دس بجے سے کوئی بریکنگ نہیں چل رہی صرف بلیٹن چل رہے ہیں. جیو کے ورکرز کا کہنا ہے کہ اگر جیو انتظامیہ نے ہماری بات نہ سنی اور تنخواہیں ادا نہ کیں تو شام چھ بجے سے جیو کو بالکل بند کردیں گے اوربلیک آوٹ پو جا ئے گا. جیو کے مالکان اسلام آباد میں موجود ہیں، لاہور اور کراچی کے بیوروچیف بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں شام تک ان کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں اگر تنخواہیں نہ میں تو جیو آج ہو گا بند

  • رمضان المبارک کے مہینے میں شریف خاندان کے لئے اچھی خبر

    رمضان المبارک کے مہینے میں شریف خاندان کے لئے اچھی خبر

    رمضان المبار ک کے مہینے میں شریف خاندان کے لئے اچھی خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے بیٹےحسین نواز کے بیٹے زید حیسن نے قرآن مجید حفظ کر لیا ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے قرآن مجید حفظ کرنے کی توفیق عطا فرمائی، انہوں نے مزید کہا کہ میری دادی جان (نواز شریف کی اہلیہ) نے میرے لئے بہت دعائیں کی تھیں ان کی دعاوں کی وجہ سے میں اس منزل تک پہنچا کہ قرآن مجید حفظ کر لیا

  • عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع

    عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع

    لاہور کی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کر دی۔

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علیم خان کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی .عدالت نے نیب سے پوچھا کہ علیم خان کے خلاف ریفرنس کی کیا رپورٹ ہے جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ علیم خان کی بیرون ملک جائیداد سے متعلق ریکارڈ کا انتظار ہے. اس کے بعد ریفرنس دائر کریں گے. عدالت نے سماعت ملتوی کر دی. واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں اور آفشور کمپنیوں کے کیس کی سماعت جسٹس جواد الحسن نے کی .

  • صبور علی نے معافی مانگ لی کہا غلطی سب سے ہو جاتی ہے

    صبور علی نے معافی مانگ لی کہا غلطی سب سے ہو جاتی ہے

    معروف اداکارہ صبور علی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی اور معافی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا ویب پر شیئر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ صبور علی نے ڈرامہ سیٹ پر ایک شخص کی ویڈیو بنائی جو کھڑکی کا شیشہ صاف کر رہا ہے ،اداکارہ نے یہ ویڈیو انسٹا گرام پر بھی شیر کر دی، ویڈیو میں اداکارہ شیشہ صاف کرنے والے کا تمسخر اڑا رہی ہے اور کہتی ہے کہ کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اس کو گھر سے بھیجا ہو گا، نہ‌صرف اداکارہ نے یہ کہا بلکہ اس نے قہقہے بھی لگائے، ویڈیو میں اداکارہ صبور علی کے ہمراہ اداکارہ صحیفہ بھی موجود ہیں جو خود طنز کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ گھر میں صبح اٹھ کر بستر کی چادر یا کمبل بھی ٹھیک نہیں کرتا ہو گا اور اب یہاں یہ کام کر رہا ہے۔جب کہ سیٹ پر اداکار عفان وحید بھی موجود تھے جن سے صبور نے سوال کہ آپ اس کھڑی صارف کرنے والے کے بارے میں کیا خیال ہے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ وہ محنت کر رہا اہے اس پر بھی دونوں اداکاروں نے خوب قہقہے لگائے۔ ادارکارہ کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے. ایک‌صارف نے لکھا کہ ’نام نہاد آپ جیسی سلیبرٹیز سے ہزاردرجے یہ بہتر ہے ‘۔ایک اور صارف نے ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ آپ دونوں سے ہزار درجے بہترہے‘

    اداکارہ صبور علی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور باغی ٹی وی ڈاٹ کام پر خبر شائع ہونے کے بعد صبور علی نے ایک ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی. صبور علی کا کہنا تھا کہ کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت کرتی ہوں، چھوٹی چھوٹی باتوں اور غلطیوں پر معاف کرنا سیکھیں، غلطی سب سے ہو جاتی ہے. صبور نے ویڈیو میں شیشہ صاف کرنے والے احسان شیخ سے بھی معافی مانگی اور کہا کہ دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں.صبور علی کے ساتھ دوسری اداکارہ صبیحہ خان نے بھی ویڈیو میں کہا کہ ہمارے پاس معافی مانگنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، کچھ ایسی بات ہوئی جو سوشل میڈیا پر نہیں ہونی چاہیے تھی.

  • کام چوروں کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم کا دبنگ اعلان

    کام چوروں کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم کا دبنگ اعلان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں ہر مریض ڈاکٹر کیلئے وی آئی پی ہوتا ہے‘ عملہ سب کا یکساں علاج کرتا ہے اور کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلانے کی کوشش کریں گے، جب تک سرکاری ہسپتالوں کے معاملات درست نہیں ہوں گے مریضوں کو بہتر علاج نہیں مل سکتا، سرکاری ہسپتالوں میں سزا و جزا کا عمل لائیں گے اچھا کام کرنیوالوں کو شاباش ملے گی اور کام چوروں‌ کا احتساب ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی میں بھی شوکت خانم بن رہاہے، شوکت خانم اللہ کی رضا کے لئے کام کر رہاہے ،انہوں نے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا. ہسپتال کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا، قبل ازیں وزیر اعظم لاہور پہنچے تو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا، وزیرا عظم نے گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کی.