Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ن لیگیوں کے لئے بری خبر،نواز، شہباز کے بعد اب حمزہ بھی بیمار ہوگیا

    ن لیگیوں کے لئے بری خبر،نواز، شہباز کے بعد اب حمزہ بھی بیمار ہوگیا

    شریف خاندان سارے کا سارا ہی بیمار ہو گیا، نواز شریف نے علاج کے لئے چھ ہفتے رہائی پر گزارے اور لندن جانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے، شہباز شریف بھی علاج کے سلسلہ میں لندن ہیں اور ان کا پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں لگ رہا، اب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی بیمار ہو گئے انہو ں نے بھی عدالت سے استثنیٰ مانگ لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ہاوسنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں کی جانب سے بیماری کی وجہ سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جو عدالت نے منظور کرلیں .احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت کی۔ احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود ہیں جس پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکلا نے حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف علاج کی غرض سے ملک سے باہر ہیں جبکہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ملزمان کے وکلاء سے استفسار کیا کہ شہباز شریف کب تک واپس آئیں گے، کیا وہ دو ہفتوں میں پاکستان آ جائیں گے جس پر وکیل نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے. ڈاکٹرز نے ان کا علاج کر نا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر ہی وہ پاکستان آئیں گے. جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف ملزم ہونے کے باوجود بنا اجازت کے بیرون ملک گئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں .عدالت نے سماعت 25 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو طلب کر لیا

  • فیصل آباد، آسمانی بجلی گرنے سے کیا نقصان ہوا، افسوسناک خبر آ گئی

    فیصل آباد، آسمانی بجلی گرنے سے کیا نقصان ہوا، افسوسناک خبر آ گئی

    صوبہ پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین زخمی ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے جس کے نتیجہ مین دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا.ساٹھ سالہ محمد منشا اپنے بیٹے رمیض کے ساتھ باہر جا رہا تھا ، آسمانی بجلی گرنے سے منشا جاں بحق جبکہ بیٹا رمیض زخمی ہو گیا ۔ایک دوسرے واقعہ میں فیصل آباد کے نواحی علاقہ 272 سیم ناگہ میں اختر علی نامی شخص آسمانی بجلی گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ چک 133 گ ب میں آسمانی بجلی گرنے سے نصرت زخمی ہو گیا جس کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چک جھمرہ کے علاقے 25 ج ب میں بھی دس سالہ عاطف بھی بجلی گرنے سے زخمی ہو گیا۔ عاطف کوطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    واضح رہے کہ پنجاب بھر میں موسم خوشگوار ہے اور بادل بنے ہوئے ہیں، کئی شہروں میں بارش بھی ہوئی ہے.

  • حکومتی خواتین اراکین اسمبلی کو عدالت نے بلا لیا، اہلیت خطرے میں

    حکومتی خواتین اراکین اسمبلی کو عدالت نے بلا لیا، اہلیت خطرے میں

    تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی کی اہلیت خطرے میں، نااہلی کی درخواست عدالت نے سماعت کے لئے مقرر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی ملیکہ بخاری، کنول شوذب کی نااہلی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی. جسٹس عامر فاروق سوموار کو درخواست پر سماعت کریں گے. عدالت نے اراکین قومی اسبملی سے دلائل طلب کر رکھے ہیں. درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں، کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیا جائے۔ ایم این اے تاشفین صفدر کی دوہری شہریت پر نااہلی کیس پر بھی سوموار کو سماعت ہوگی۔ تینوں اراکین اسمبلی کے خلاف مسلم لیگ نے درخواست دائر کی ہے.

  • اب چاند ویب سائٹ پردیکھا جائیگا، فواد چودھری کا دعویٰ

    اب چاند ویب سائٹ پردیکھا جائیگا، فواد چودھری کا دعویٰ

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پندرہویں روزے تک قمری کیلنڈر بن جائے گا ،ویب سائٹ پر کلک کر کے چاند بھی دیکھا جا سکے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوھدری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو فیصلہ کرنا ہے جدید سمت میں چلنا ہے یا روایتی طریقے پر ،اب ویب سائٹ پر کلک کے چاند دیکھا جا سکے گا، فواد چوھدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اورآصف زرداری ہیر رانجھا کی داستان کی مانند ہوجائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ مگر مچھ کے آنسو دیکھنے ہوں تو بلاول ،خواجہ آصف کے بیان دیکھیں ،ایسے ٹسوے بہا رہے ہیں کہ جیسے پاکستان کی معیشت سے کوئی تعلق نہیں ،ان میں اخلاقی اقدار ہوتیں تو یہ تین چار سال معیشت پر بات ہی نہ کرتے ،فواد چودھری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم تو عمران خان ہی ہیں چاہے کسی کو برالگے یا بھلا،معیشت اوپر نیچے جاتی ہے ،ہمیں معیشت نیچے ملی ہے اوپر لے کر جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے میں چند دن لگیں گے

  • علی ظفر نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟ کہ میشا شفیع کی استدعا مسترد ہو گئی

    علی ظفر نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟ کہ میشا شفیع کی استدعا مسترد ہو گئی

    اداکاروگلوکارعلی ظفر کی جانب سےاداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پرسماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں علی ظفر کے وکیل کی طرف سے ایک گواہ پیش کیا گیا جس پر میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ گواہان کےبیانات قلمبندکروانےکےحوالےسےکیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے،عدالت سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کرے، عدالت ہمیں سپریم کورٹ کے حکم تک مہلت فراہم کرے، جس پر علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میں 2 گواہان عدالت میں لے کر آیا ہوں،سیشن جج لاہورنےبھی آج گواہان کے بیانات قلمبندکرنےکا حکم دے رکھا ہے ،عدالت نےمیشا شفیع کےوکیل کی مہلت کی استدعا مسترد کردی اور گواہان کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردئیے ،علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کوجان بوجھ کرالتواء کا شکار کر رہے ہیں،میشاء شفیع اب الزامات لگا کرعدالتی کارروائی کاسامنا بھی کرے .عدالت نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی .

    واضح رہے کہ میشا شفیع نے عدالت میں جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر جج تبدیل کر دیاگیا، علی ظفر نے میشا شیفع پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہوا ہے .

  • پولیو کیسز،لاہور میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    پولیو کیسز،لاہور میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہم ان علاقوں میں شروع کی جائے گی جہاں‌ پولیو کا خطرہ ہے، لاہور شہر میں امسال تین پولیو کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں. محکمہ صحت نے اسی لئے پولیومہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے .انسداد پولیومہم لاہورکی 94 یونین کونسلوں میں 13 سے 19 مئی تک جاری رہے گی .

  • امام مساجد کو نوکریاں دی جائیں تو اجارہ داری ختم ہو گی، وزیر سائنس

    امام مساجد کو نوکریاں دی جائیں تو اجارہ داری ختم ہو گی، وزیر سائنس

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک نوکریاں دی جائیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوھدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کی بجائے ریاست کو چاہئے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی اور ایک ڈسپلن بھی آۓ گا، اس سلسلے میں صوبائ وزراء اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاھئیں۔

    واضح رہے کہ فواد چودھری رمضان کے چاند کے مسئلے کو لے کر علماء کرام پر کڑی تنقید کر رہے ہیں،. ان کو وزارت اطلاعات سے ہٹائے جانے کے بعد وزارت سائیس و ٹیکنالوجی دی گئی لیکن مولانا کے بارے میں ان کے جذبات سے لگتا ہے کہ جلد فواد چوھدری کی وزارت تبدیل ہو گی اورانہیں وزیر مذہبی امور بنا دیا جائے گا، فواد چودھری کی جانب سے گزشت چند دنوں میں علماء کرام کے خلاف بیانات پر مزہبی حلقوں میں شدید رد عمل پایا جاتا ہے.

  • نواز،زرداری نے لوٹ مار نہ کی ہوتی تو….شہباز گل کی کڑی تنقید

    نواز،زرداری نے لوٹ مار نہ کی ہوتی تو….شہباز گل کی کڑی تنقید

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز اور زرداری نے لوٹ مار نہ کی ہوتی تو آج ہماری حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ آئی اہم ایف کا حالیہ پروگرام ماضی کے قرضے اتارنے کے لیے لیا جا رہا .قوم کو گمراہ کرنے اور مایوسی پھیلانے والوں کو منہ کی کھانہ پڑے گی. نواز اور زرداری نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار نہ کی ہوتی,تو قوم کو آج IMF کے پاس نہ جانا پڑتا.عمران خان کی قیادت میں جلد پاکستان بیرونی قرضے اتارے گا .شہباز گل نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو اس نہج تک پہنچایا. زرادری اور نواز حکومت نے معیشت بارے قوم سے ہمیشہ جھوٹ بھولا.پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں. ن لیگ اور پیپلز پارئی کی حکومتوں نے 50ارب ڈالر سے زائد کے قرضے لیے.

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں موجود ہے اور حکومت سے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں. آج مذاکرات پھر ہوں گے.

  • کردار کشی کیوں کی جار ہی ہے؟ چیئرمین نیب نے خود بتا دیا

    کردار کشی کیوں کی جار ہی ہے؟ چیئرمین نیب نے خود بتا دیا

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانا شروع کر دیا، میری کردار کشی کی جار ہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جس کی وجہ سے وہ کردار کشی کر رہے ہیں، میری ذات پر حملے کئے گئے، مشکل وقت ہے. انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت نیب کو اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتی، کسی کا دباو قبول نہیں کروں گا اور نہ ہی کرپشن کے خلاف جاری مہم سے پیچھے ہٹوں گا.

  • عامر لیاقت کو حکومت نے نکال دیا؟ بڑی خبر آ گئی

    عامر لیاقت کو حکومت نے نکال دیا؟ بڑی خبر آ گئی

    حکومتی جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو پی ٹی وی سے نکال دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت رمضان المبارک کے مہینہ میں مختلف ٹی وی چینلز پر پروگرام کرتے آئے ہیں اس سال انہوں نے پی ٹی وی کو جوائن کیا اور رمضان نشریات کی میزبانی کر رہے تھے کہ چار روزے گزرنے کے بعد ہی عامر لیاقت کو پی ٹی وی سے نکال دیا گیا. عامر لیاقت کو چھ ملین روپے میں رمضان نشریات کے لئے پی ٹی وی میں رکھا گیا تھا.

    عامر لیاقت نے اپنے موقف میں کہا کہ انہیں نکالا نہیں گیا ،طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے وہ پروگرام نہیں کر سکے.

    واضح رہے کہ عامر لیاقت نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں اس سال سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی گلوبل، پی ٹی وی ورلڈ، پی ٹی وی نیوز اور پی ٹی وی ہوم کی رمضان نشریات کی میزبانی کروں گا۔