Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شیشہ آئس پر پابندی ختم نہیں کرسکتے ، وزارت صحت کا دوٹوک جواب

    شیشہ آئس پر پابندی ختم نہیں کرسکتے ، وزارت صحت کا دوٹوک جواب

    پی ایم ڈی سی آرڈیننس کا جائزہ لینے کے لیے سب کمیٹی قائم کردی گئی ،وزارت صحت نے کمیٹی کو تحریری جواب میں بتایا کہ عوامی مقامات پر شیشے پینے پرسپریم کورٹ نے پابندی لگائی ہے شیشے پر پابندی ختم نہیں کرسکتے ہیں ،اسلام آبادمیں 12کثیرالمنزلہ عمارتوں اور پارکوں میں تمباکو کے استعمال پر پابندی ہے ۔معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا کہ پی ایم ڈی سی آرڈیننس کو جلد ازجلد پاس کیا جائے لیپس ہوگیاتوبڑاخلاء پیداہوجائے گا پی ایم ڈی سی میں کرپشن اور دیگر غیرقانونی کاموں کی وجہ سے بدنام ہے جس کا وزیراعظم کوبھی علم ہے مگر مجھے اس کے بارے میں نہیں بتایا۔

    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس چئیرمین شیخ عتیق کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔کمیٹی کووزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہاکہ پی ایم ڈی سی آرڈیننس کو جلد ازجلد پاس کیا جائے.اگر پاس نہ کیاگیا تو لیپس ہوجائے گا پی ایم ڈی سی میں کرپشن اور دیگر چیزوں کی وجہ سے بدنام ہے جس کا وزیراعظم کوبھی علم ہے مگر مجھے اس کے بارے میں نہیں بتایا گیا ان کے کہنے پر کچھ ممبران کو ہٹایاگیا ہے ۔سینیٹر اسد نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کو ٹاسک فورس اور وزیراعظم براہ راست کنٹرول کررہے ہیں۔ پی ایم ڈی سی کے حکام نے بتایا کہ سابقہ رجسٹرار پر ایف آئی اے کے6 کیس ہیں . اور ان کو او ایس ڈی بنایا گیاہے اب نئے رجسٹرار بنارہے ہیں ۔اپریل میں اشتہار دیا رجسٹرار کے 59درخواستیں آئیں اس میں 21لوگوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا 17لوگ آئے ان میں 5شارٹ لسٹ ہوئے وہ کونسل کے سامنے آئے انہوں نے رجسٹرار منتخب کیا .

    ڈاکٹر غوث محمد نے ن پی ایم ڈی سی بل کو مسترد کرنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ نیا بل لایا جائے. مشیر صحت نے کہاکہ ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں یہ ایک اہم ادارہ ہے اس لیے بل کو پاس کیا جائے مخصوص حالات تھے جس کی وجہ سے آرڈیننس لائے تھے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہترین آرڈیننس ہے جو فریم ورک دیاہے اس سے میں متفق ہوں ترمیم ہوسکتی ہیں کوئی چیز پرفیکٹ نہیں ہوتی ہے اگر بل میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو کمیٹی بنائے جائے ہم مکمل تعاون کریں گے۔ پی ایم ڈی سی بل کے حوالے سے سب کمیٹی بنادی گئی ۔کمیٹی کاکنوئینر سینیٹر اشوک کمار جب کہ ممبران میں سینیٹراسد اور سیکندرمیندروشامل ہیں ۔سینیٹردلاور خان نے کہاکہ قومی مفاد میں اس بل کو دیکھا جائے. اس کی وجہ سے خلا پیدا ہوجائے گا۔اکٹر امجد ایم ڈی پمز نے کہاکہ واٹس ایپ پر سانپ کے کاٹنے کے حوالے سے جو کیس چلا رہاہے وہ ایک سال پہلے کا ہے بچے کو تمام ویکسین دی تھی مگر وہ فوت ہوگیا۔ تمام انکوائری ہوئی ہے وزیراعظم نے بھی ایکشن بھی لیا تھا۔ سینیٹر دلاور خان کے سوال پر رپورٹ بنا کر ایوان میں پیش کردیں گے.

    چیرمین کمیٹی نے کہاکہ سابق سی ای اوڈریپ شیخ اختر کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں دی گئیں ہیں سینیٹردلاور خان نے کہاکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کرسکتے ہیں جس پر معاملے نمٹادیاگیا۔۔نیشنل کونسل آف ہومیوپیتھک کے چئیرمین نے کمیٹی کوبتایاکہ کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر بنے کے لیے ایف ایس سی کی بنیادی پر 50%داخلہ کالج میں ہوتے ہیں.کونسل میں صوبہ کے پی کے کی نمائندگی نہیں تھی وہ نمائندگی دی گئی۔سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں بھارت سے ماہانہ ویکسین و ادویات کی برآمدات کا معاملہ اٹھایا تھا، سینیٹ نے سینیٹر رحمان ملک کا بھارت سے ویکسین و ادویات کا معاملہ کمیٹی برائے صحت کو بھیجا تھا، ماہانہ کتنے روپوں کی ادویات بھارت سے درآمد کیاجاتا ہےَ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ملک کے مختلف مقامات سے کتے و سانپ کاٹنے کے ویکسین کی کمی رپورٹ ہو رہی ہے پچھلے دنوں تر لائی سے تعلق رکھتا ایک بچہ سانپ ڈسنے سے پمز اسلام آباد میں وفات پا گیا،مون سون کے موسم میں سانپ باہر نکلتے ہیں اور ڈسنے کے رپورٹ زیادہ ہو جاتے ہیں،حکومت ہر ہسپتال میں سانپ و کتوں کے کاٹنے کے ویکسینز و ادویات کی موجودگی یقینی بنائے،ادویات بنانے والے کمپنیوں کو کتے و سانپ کے ویکسین بنانے کی پابند کی جائے،

    ہمیں بتایا جائے کہ بھارت سے کونسے ادویات اور ویکسین درآمد کئے جا رہے ہیں۔بھارت سے درآمد شدہ ادویات اور ویکسینز کے پاکستانی روپوں میں کیا قیمتیں ہیں۔افسوس ہے کہ ہمارے ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی سٹاک موجود نہیں ہوتی۔کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسینز پاکستان میں کیوں نہیں بنائے جاتے ہیں؟

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ویکسیننز بنانے کی اہلیت نہیں رکھتی،کیا وجہ ہے کہ کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسینز پاکستان میں نہیں بنائے جاتے ہیں۔

    سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت کو ڈرگ ایکٹ 2019 میں ترمیم کرنے کی تجویز۔سینیٹر رحمان ملک نے ڈرگ ایکٹ 2019 میں ترمیم کی تجاویز تحریری صورت میں سینیٹر شیخ عتیق کو دی، سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ڈرگ ایکٹ 2019 میں ترمیم وقت کی ضرورت ہے، جعلی ادویات بنانا ایک گھناونی و ناقابل معافی جرم ہے، بطور سابقہ ایف آئی اے آفیسر تجربہ رہا ہے کہ جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف قانون میں کوتاہیاں ہیں،مصدقہ اطلاعات کے باوجود ایف آئی اے جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف اقدامات نہیں لے سکتی، ڈرگ ایکٹ میں کوتاہیوں کیوجہ سے جعلی ادویات بنانے کیخلاف اقدامات لینے میں مشکلات درپیش ہیں،ڈرگ انسپکٹر کی اجازت کے بغیر ایف آئی اے کو جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف چھاپہ مارنے کی اجازت ہونے چاہئے جعلی ادویات بنانے، ترسیل کرنے اور فروخت کرنے والوں کو 15 سالہ قید و 5 کروڑ کا جرمانہ ہونا چاہئے۔شیشہ سنٹر کے حوالے سے وزارت صحت نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے شیشہ سنٹرز پر عائد پابندی ختم نہیں کرسکتے ہیں سپریم کورٹ کا اس حوالے سے واضح حکم ہے انسداد تمباکو اورتمباکو نہ پینے والوں کی صحت کی حفاظت کاآرڈیننس2002کی خلاف ورزی ہوگی ،اس کے تحت تمام کثیرالمنزلہ عمارتوں اور 12پارکوں میںتمباکو کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے تاکہ عوام کوصحت مندماحول میسرکیاجائے

    محمد اویس

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

    ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا.

    سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی وزارت خارجہ طلبی

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق 28 جولائی کو کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پرشدیداحتجاج رکارڈ کرایاگیا، بھارتی فوج نے کیلر اور نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،بھارتی فائرنگ سے نیزہ پیر سیکٹر میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہوا .

    کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے: وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت فائر بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے . لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو مسلسل نشانہ بنانا قابل مذمت ہے

    برہان وانی کا جذبہ آزادی آج بھی زندہ ہے،پاکستان

  • تعلیمی اداروں میں ناچ گانا، اسمبلی میں حکومت نے کیا جواب دیا؟

    تعلیمی اداروں میں ناچ گانا، اسمبلی میں حکومت نے کیا جواب دیا؟

    پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ،دوسری جانب محکمہ تعلیم کے حکام نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ناچ گانے کی محفلیں برداشت نہیں کی جائیں گی.

    کلبھوشن یادیو،عالمی عدالت کا فیصلہ،پنجاب اسمبلی میں مبارکباد کی قرارداد جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہوا، اپوزیشن اراکین نے منہگائی کیخلاف ایوان میں احتجاج کیا، اور پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت نہ ملنے پراپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا، اس دوران شدید نعرے بازی کی گئی. اپوزیشن رکن خلیل طاہر سندھو نے منہ پر سیاہ کپڑا باندھ لیا ،دھرنے کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کورم کی نشاندہی کر ڈالی ،پینل آف چیئرمین میاں شفیع نے کورم کی نشاندہی پر گنتی کروانے کااعلان کر دیا ،ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے سیٹ سنبھالتے ہی کورم مکمل کرنے کااعلان کر دیا .

    جنوبی پنجاب صوبہ، مسلم لیگ ن نے کی اسمبلی میں مخالفت

    پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں ناچ گانے کے معاملے پر اسمبلی میں سوال جواب ہوئے، ن لیگ کی کنول پرویز چودھری نے محکمے کے جواب پر عدم اعتماد کا اظہارکر دیا، کنول پرویز چودھری کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ڈانس کروانا افسوسناک ہے،

    تعلیمی اداروں میں اردو کیسے لائیں گے؟ وزیر تعلیم نے تفصیلات بتا دیں

    پارلیمانی سیکرٹری تعلیم سبطین رضا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں پہلے ہی ناچ گانے پر پابندی ہے،تعلیمی اداروں میں مزید سختی کی جارہی ہے ،اگر کسی تعلیمی ادارے کی شکایت ہے تو رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی،غیر نصابی سرگرمیوں اور پڑھائی کے نام پر فحاشی نہیں چلے گی،خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے

     

    واضح رہے کہ :پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کے ویژں کو آگے بڑھاتے ہوئے یکساں نظام تعلیم اپنانے کے وعدے پر کام شروع کردیا ہے. اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے پرائمری سطح پر سرکاری اسکولز میں تعلیمی نصاب انگریزی میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق آئندہ تعلیمی سال 2020 سے انگریزی صرف بطور مضمون پڑھائی جائے گی ۔ حکومت پنجاب آئندہ سال سے تعلیمی نصاب اردو میں کردے گی ۔

  • بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ پر دی دعوت

    بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ پر دی دعوت

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، بلاول نے پھر اجلاس طلب کر لیا

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، گورنر پنجاب نے اہم اعلان کر دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں کو کل منگل کو عشائیے پر دعوت دی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت اور مشاورت ہو گی. بلاول زرداری کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کی آمد متوقع ہے.

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر رکھی ہے، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    ن لیگی کے اراکین سینیٹ چیئرمین سینیٹ سے کیوں ملے؟ ن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

  • عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں، یہ کام کرکے رہیں گے، صدر مملکت نے ایسا کیوں کہا؟

    عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں، یہ کام کرکے رہیں گے، صدر مملکت نے ایسا کیوں کہا؟

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں یہ ریاست مدینہ کا ویژن پورا کر کے رہیں گے،

    بندوق کی نوک پرکسی کو مسلمان نہیں‌ بنایا جا سکتا: وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدرمیں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کواقلیتوں کیلیےمحفوظ ملک بنانےکا عزم رکھتے ہیں ،نئےپاکستان کے قیام کے لیےریاست مدینہ اوراسلام کوبنیاد بنایا گیا، ریاست مدینہ کے آئیڈیازکوملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں،

    پاکستان سٹیزن پورٹل کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، سندھ کے حوالہ سے وزیراعظم کا بڑا حکم

    ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حوالہ سے مثال بنے گا، نئے پاکستان کے لئے قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو مدنظر رکھا گیا، ریاست مدینہ کے آئیڈیاز کو ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں.

    پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب رہی، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان سے متعلق میرا ایک ویژ ن ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، لوگوں نے اسلام کے نام پر دکانیں کھولی ہوئی ہیں، الیکشن سے قبل اس پر بات نہیں کی، لوگ سمجھتے ہیں ووٹ لینے کے لئے ایسی بات کرتا ہوں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست ہمارے لئے ماڈل ہے،کیونکہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنائی تھی، پاکستان کے قیام کا مقصد کیا تھا اس کو سمجھنا چاہئے، مدینہ کی ریاست کا مطالعہ کئے بغیر ہم اس کو نہیں سمجھ سکتے .

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

  • نوشہرو فیروز، 60 کلو منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    نوشہرو فیروز، 60 کلو منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز میں پولیس نے کاروائی کے دوران 60 کلو منیشات برآمد کر لی

    16 کلو منشیات، سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز میں ایکسائز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 60 کلو منشیات برآمد کر لی،منشیات ٹریلرکےخفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ،ایکسائز پولیس نے کاروائی قومی شاہراہ پررسول آباد کےقریب کی اور ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا. پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی.

    خیبرپختونخواہ پولیس کے کیا کہنے،وہ چاہتی تومیری گاڑی ریکور کرلیتی، سپریم کورٹ

    ہندو برادری کی درخواست پرسپریم کورٹ سندھ حکومت پر برہم

    سزامعطل ہونےسے نااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

     

    ایک رپورٹ کے مطابق اینٹی نار کوٹکس نے ملک بھر میں 26 کاروائیوں کے دوران 1502 کلو منشیات بر آمد کی ہے، یہ رپورٹ چند دن قبل جاری کی گئی،اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے ملک بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں،.26کارروائیاں کی گئیں جس میں 1502کلومنشیات برآمدکی گئی. منشیات اسمگلنگ میں استعمال کی جانیوالی12 گاڑیاں بھی قبضے میں لےلی گئیں

  • بندوق کی نوک پرکسی کو مسلمان نہیں‌ بنایا جا سکتا: وزیراعظم

    بندوق کی نوک پرکسی کو مسلمان نہیں‌ بنایا جا سکتا: وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کو بندوق کی نوک پر مسلمان نہیں‌ بنایا جا سکتا، جو ایسا کرتا ہے وہ اسلام کی تاریخ سے ناواقف ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اقلیتوں کے لئے رول ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،

    پاکستان سٹیزن پورٹل کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، سندھ کے حوالہ سے وزیراعظم کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان سے متعلق میرا ایک ویژ ن ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، لوگوں نے اسلام کے نام پر دکانیں کھولی ہوئی ہیں، الیکشن سے قبل اس پر بات نہیں کی، لوگ سمجھتے ہیں ووٹ لینے کے لئے ایسی بات کرتا ہوں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست ہمارے لئے ماڈل ہے،کیونکہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنائی تھی، پاکستان کے قیام کا مقصد کیا تھا اس کو سمجھنا چاہئے، مدینہ کی ریاست کا مطالعہ کئے بغیر ہم اس کو نہیں سمجھ سکتے .

    ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن ہو جائے پریشان

    تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری بھی موجود تھے

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہندو ایلیٹ کو ہٹا کر مسلم اہلیٹ کو بٹھا دینا ، صرف اس لئے پاکستان نہیں بنا تھا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یونیورسٹیز میں مدینہ کی ریاست پر باقاعدہ پی ایچ ڈی کی جائے، مدینہ کی ریاست ایک ماڈل سٹیٹ تھی، مدینہ کی ریاست میں حقوق کا تحفظ تھا، انصاف تھا، وہ ماڈل سٹیٹ تھی.

    پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب رہی، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن مجید میں حکم ہے کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں، جو ایمان لے کر آتا ہے یہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، پیغمبر بھی‌صرف پیغام دیتے تھے، ہدایت دینا اللہ کے ہاتھ میں تھا، لوگوں کو زبردستی مسلمان کرنا یہ غیر اسلامی ہے. پیغمبر کو جب زبردستی لوگوں کو اسلام لانے پر مجبور نہیں کیا گیا تو یہاں کیوں ایسا ہو؟جو زبردستی اسلام قبول کرواتے ہیں وہ اسلام کی تاریخ اور دین نہیں جانتے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے رول ماڈل ہے ،کسی کو بندوق کی نوک پر مسلمان نہیں کیا جا سکتا.

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اقلیتوں کے لئے رول ہمارے لئے مشعل راہ ہے.

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نو ماہ میں عدالت میں 60 ڈاکومنٹس دئیے، میں جوابدہ ہوں، اسلام میں قانون سے اوپر کیوں نہیں، حضرت عمر سے کپڑوں کا سوال کیا گیا، جنہوں نے ملک پر قرضہ چڑھایا ان سے پوچھا جائے گا، ہمارا ملک کے مسئلے مدینہ کی ریاست کے ماڈل سے دور جانے کی وجہ سے ہیں، ہم اس سے پیچھے چلے گئے ہیں.

    ٹرمپ سے ملاقات کیلیے پرچی نہیں لایا، طاقتور لوگ جیل میں ،یہ ہے اصل تبدیلی،وزیراعظم

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتیں ریاست کی شہری ہیں ، ان کے حقوق ہیں، مدینہ کی ریاست بنانے کے لئے اس کے مقصد کو سمجھنچا چاہئے.

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس ملک کو دس سالوں میں 24 ہزار ارب کا مقروض کیا گیا اور وہ جواب نہیں دے رہے، جیلوں میں اے سی لگے ہوئے ہیں، ٹی وی لگے ہوئے ہیں ، کمزور کو تو اے سی اور ٹی وی نہیں دئیے جاتے، کتنے غریب عدالت میں کیس جیتتے ہیں، ہماری جدوجہد غریب کے لئے ہے ،یہاں جواب مانگا جائے تو کہا جاتا ہے کہ انتقامی کاروائی ہو رہی ہے.

    اقلیتوں کی عبادتگاہوں کا تحفظ کریں گے، دین میں کوئی زبردستی نہیں، اقلیتوں کا تحفظ کریں گے، لوگوں کو دین کی سمجھ نہیں، جاہلیت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چلتے ہوئے اقلیتوں کا تحفظ کریں گے،

  • تعلیمی اداروں میں اردو کیسے لائیں گے؟ وزیر تعلیم نے تفصیلات بتا دیں

    تعلیمی اداروں میں اردو کیسے لائیں گے؟ وزیر تعلیم نے تفصیلات بتا دیں

    پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ 2020 تک پرائمری اسکولوں کو اردو پر لے جائیں گے.

    اردو ہے جس کا نام ۔۔۔ فاطمہ قمر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2020 تک پرائمری اسکولوں کو اردو پر لے جائیں گے،پہلی سے پانچویں تک اردو انگلش کے ساتھ بطور زبان نصاب میں شامل کریں گے .

    نفاذِ اردو کے لیے ہمارا سفر ۔۔۔ فاطمہ قمر

    صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جب تک بچہ اپنی زبان نہیں سیکھ سکتا تو بہتر معاشرہ تشکیل نہیں پا سکتا ،سب سے پہلے اردو کو لارہے ہیں پنجابی زبان کو لاگو نہیں کریں گے ،پہلا فیز ایکٹولرننگ مکمل کر چکے ہیں 2020ء کے بعد نئی کتب لائیں گے .

    مراد راس نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں پہلی سے آٹھویں تک نصاب میں اردو زبان لائیں گے ،جو کتاب نصاب کے مطابق نہیں ہو گی وہ نکال دی جائے گی.

    واضح رہے کہ :پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کے ویژں کو آگے بڑھاتے ہوئے یکساں نظام تعلیم اپنانے کے وعدے پر کام شروع کردیا ہے. اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے پرائمری سطح پر سرکاری اسکولز میں تعلیمی نصاب انگریزی میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق آئندہ تعلیمی سال 2020 سے انگریزی صرف بطور مضمون پڑھائی جائے گی ۔ حکومت پنجاب آئندہ سال سے تعلیمی نصاب اردو میں کردے گی ۔

  • نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل میں اے سی بند ہونے کے بعد آصف زرداری کا بھی اے سی بند کر دیا گیا

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں آصف زرداری سے ملنے گئے تو انہوں نے اے سی بند کیا ہوا تھا .

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے جعلی اکاؤنٹ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا، آصف زرداری نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، آج بھی عدالت نے زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کی ہے،

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے اے سی اور فون کی سہولت واپس لے لی گئی، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق جیل حکام نے جب نواز شریف کا اے سی بند کیا تو نواز شریف نے جیلر سے کہا کہ ایسا نہ کرو مجھے پت ہو چاتی ہے ،گرمی کی وجہ سے مجھے الرجی ہو جائے گی، جس پر جیلر نے کہا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے.

    ایک ایم این اے کی گرفتاری پر پوری پی ٹی آئی رو رہی ہے، بلاول

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیلر کی منت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فون پر گھر بات کرنے دی جائے جس پر جیلر نے کہا کہ اب سے سہولیات ختم ،اب عام قیدیوں کی طرح آپکو اب ٹریٹ کیا جائے گا، مقررہ وقت پر ہی ملاقات اور بات ہوگی.

    مولانا کے ملین مارچ میں پیپلز پارٹی شریک ہو گی یا نہیں، زرداری نے بتا دیا

    مولانا فضل الرحمان اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے دورہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  • ایک ایم این اے کی گرفتاری پر پوری پی ٹی آئی رو رہی ہے، بلاول

    ایک ایم این اے کی گرفتاری پر پوری پی ٹی آئی رو رہی ہے، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک ایم این اے کی گرفتاری پر پوری پی ٹی آئی رو رہی ہے، اگر مولانا کی حکومت آئی تو پھر توبہ توبہ عمران خان کا جو حال ہونے والا ہے.

    مولانا کے ملین مارچ میں پیپلز پارٹی شریک ہو گی یا نہیں، زرداری نے بتا دیا

    مولانا فضل الرحمان اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور ٹیکسز کا عوام بوجھ اٹھا رہے ہیں، ہم نے‌آمرانہ حکومتوں کا مقابلہ کیا، آج کی کٹھ پتلی حکومت کوئی چیز نہیں، زرداری خود نیب سے ریمانڈ مانگتے ہیں، فریال تالپور کا کیس کمزور ہے، زرداری بہادر آدمی ہے، کیسز ہمارے لئے نیا ایشو نہیں، سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہین، اٹھارہویں ترمیم پر کسی صورت کمپرومائیز نہین کریں گے.

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن ہو رہی ہے فرار،اہم خبر

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی اور دوسری جماعتیں اپنے اپنے احتجاج کر رہے ہیں، میں نے تین صوبوں میں جلسے کئے،. 25 جولائی کوملک بھر میں شاندار جلسے کئے تھے، کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں آئے،

    حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اچانک ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ پی پی نے کبھی کسی کو گرفتار کروانے کا حکم نہیں دیا، زرداری کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، کل کراچی میں کسی نے بھی گرفتاری کا حکم نہیں دیا، ایک ایم این اے کی گرفتاری پر پورا پی ٹی آئی رو رہی ہے، یہ سیاسی انتقام نہیں ہے، اگر مولانا کی حکومت آئی تو پھر توبہ توبہ عمران خان کا جو حال ہونے والا ہے.