Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز شریف اور مریم نواز پر ایک اور "جمعہ” بھاری رہا

    نواز شریف اور مریم نواز پر ایک اور "جمعہ” بھاری رہا

    مسلم لیگ ن پر ایک اور جمعہ بھاری رہا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تو مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست بھی خارج کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں اور ضمانت میں توسیع نہیں کی .نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت سات مئی کو ختم ہو رہی ہے،نواز شریف اگر خود سرنڈر نہیں کریں گے تو انہیں‌ گرفتار کیا جائے گا، نواز شریف کی ضمانت کی درخواست جمعہ کو مسترد ہوئی ، دوسری جانب نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تو عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی.

    شریف برادران اور مسلم لیگ ن کے لئے جمعہ کا دن بھاری رہتا ہے، پانامہ کیس کے فیصلے سے تاحیات نااہلی کے فیصلے تک سب جمعہ کو سنائے گئے، پانچ مئی 2017 بروزجمعہ پاناما جے آئی ٹی بنی۔ اٹھائیس جولائی بروز جمعہ نواز شریف نااہل ہوئے۔ پندرہ ستمبر بروز جمعہ نظر ثانی کی درخواست خارج ہوئی۔ تیرہ اپریل کو نواز شریف تاحیات نا اہل ہوئے .ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ جمعہ چھ جولائی دوہزار اٹھارہ کو سنایا گیا جب عدالت نے نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن قید کی سزا کا حکم سنایا۔ س سے پہلے اصغر خان کیس میں نوازشریف اور دیگر کیخلاف تحقیقات کا حکم بھی انیس اکتوبر 2012 بروز جمعے کو ہی جاری ہوا تھا. آج نواز شریف کی درخواست ضمانت میں توسیع بھی جمعہ کو مسترد ہوئی اور مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست بھی جمعہ کو ہی خارج ہوئی.

  • بیماری بہانہ اصل نشانہ لندن جانا ہے ، فردوس عاشق اعوان

    بیماری بہانہ اصل نشانہ لندن جانا ہے ، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیماری بہانہ اصل نشانہ لندن جانا ہے ،جب نیب اپوزیشن لیڈرکوبلاتا ہے تووہ بیمارہوجاتے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ نےاپوزیشن لیڈراورپارلیمانی لیڈرتبدیل کردیا ہے ،جب نیب اپوزیشن لیڈرکوبلاتا ہے تووہ بیمارہوجاتے ہیں .لاپتا لیڈرآف اپوزیشن لندن کی سڑکوں پرنظرآتے ہیں .فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف علاج معالجے سے زیارہ کاروبار پر لگے رہے، صحت پر توجہ نہیں دی، جیل پر ضمانت کے بعد ایک دن بھی ہسپتال میں داخل ہوئے، بیماری بہانہ اصل نشانہ لندن جانا ہے. میاں برادران کو سوچنا چاہئے کہ عدالتیں حقائق پر چلتی ہیں. جو حقائق سامنے آ رہے ہیں وہ جھوٹ کے ذریعے عوام کو ورغلانے کا سلسلہ دم توڑ چکا ہے،اب بھی وقت ہے اپوزیشن عوامی مفاد میں آگے بڑھے، ادارے اپنا کام کریں، عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپوزیشن ساتھ دے.

  • شوپیاں ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید، 17 زخمی

    شوپیاں ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید، 17 زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید اور 17 زخمی ہو گئے ،شہید ہونے والوں میں برہان وانی کا قریبی ساتھی لطیف احمد ڈار عرف لطیف ٹائیگر ساکنہ ڈوگری پورہ پلوامہ بھی شامل ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں سرچ آپریشن کےد وران تین کشمیریوں کو شہید کیا تو کشمیری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا، اھتجاج کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کے شیل پھینکے کشمیری پھر بھی احتجاج کرتے رہے جس کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائر کئے ،دوران احتجاج پیلٹ گن سے 17 کشمیری زخمی ہو گئے. جنہیں طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .ایک زخمی کی شناخت مدثر احمد نامی ایک نوجوان کے طور ہوئی ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

  • نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت کرنے کے بعد ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی، سپریم کورٹ نےنوازشریف کوعلاج کیلئےبیرون ملک بھیجنےسےانکارکردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست کی سماعت کی ، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ نوازشریف کوطبی بنیادوں پر6ہفتےکیلئےضمانت دی گئی تھی میڈیکل رپورٹس میں انجیوگرافی کرانےکی بات کی گئی اس لیےضمانت دی تھی ،نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ انجیوگرافی کا نہیں ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ صحت سےمتعلق31 طبی ماہرین کی رائےاور5 میڈیکل بورڈزکاحوالہ دیا گیا،ہم نے آپ کو مکمل پیکیج دیا تھا، نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے فیصلےن ے درخواست گزارکوملک سے باہرجانے سے روکا،درخواست گزارکورضاکارانہ طورپر6 ہفتوں کےبعد گرفتاری دینےکاعدالت نے کہا،آپ نےہائیکورٹ کوبھی ہمیں6ہفتوں سےقبل سننے پر پابندی عائد کردی .چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نوازشریف نے ضمانت سے رہائی کے بعد اپنا علاج کروایا؟ جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جی انہوں نےہائپرٹیشن اورشوگرکاعلاج کرایا ہے،لیکن ان کامرض قلب مزید پیچیدہ ہوگیا اس مرض کاعلاج پاکستان میں ممکن نہیں،امراض قلب کےعلاج کےلئےانہیں اینستھیزیا دینا ہوگا،چیف جسٹس نے کہا کہ کیا انہوں نےماہرین قلب سےرہائی کے بعد کوئی رائے لی ؟ جس پر نواز شریف کے وکیل نے جواب دیا کہ جی ان کی رہائی کےبعدکی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرادی ہے،خواجہ حارث نے رپورٹ پڑھ کر عدالت کو سنائی،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت پرجانے سے تو آپ کےموکل کی حالت مزید خراب ہوگئی،خواجہ حارث نے کہا کہ نوازشریف کےوالد بھی دل کے عارضےکی وجہ سے وفات پاگئے تھے،جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ میاں نوازشریف کووہی بیماری لاحق ہوگئی،جس سےانکےوالد کی موت ہوئی تھی، چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ طبی مشورے بتائیں جوڈاکٹرز نے رہائی کے بعد دیئے،وکیل نے کہا کہ یہ صرف انجوگرافی کامعاملہ نہیں،درخواست گزارکواوربھی بیماریاں لاحق ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارےپاس اچھےڈاکٹرزاورمشینیں موجودہیں،ہمیں کیسےمعلوم ہوگاکہ یہاں ان کاعلاج ممکن نہیں ،آپ نےدرخواست ضمانت میں میڈیکل بورڈکی رپورٹ پیش کی تھی،میڈیکل بورڈنےانجیوگرافی کو لازمی قرار دیا تھا ،اسی وجہ سے ہم نے آپ کو ضمانت دی تھی،اب آپ کہتےہیں ملک میں علاج ممکن نہیں آپ پہلی درخواست سے باہر چلے گئے ،جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نوازشریف کی کلوگڈ آرٹری50فیصد بڑھ چکی ہے یہ بہت ہی خطرناک ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ جن ڈاکٹرزکی رائےآپ بتا رہے ہیں انہوں نےحتمی بات نہیں کی،خواجہ حارث نے کہا کہ دنیامیں انجیوگرافی کےمتبادل کارڈیک ایم آرآئی کی جاتی ہے،پاکستان میں کارڈیک ایم آر آئی ممکن نہیں ،کارڈیک ایم آرآئی سےمتعلق ہمیں صرف آغاخان اسپتال نے جواب دیا ،آغاخان نےبھی یہی کہاکہ کارڈیک ایم آرآئی پاکستان میں دستیاب نہیں ،جسٹس یحیی نے کہا کہ ڈاکٹرزکی انفرادی رائےکی بجائے میڈیکل بورڈکی رائے عدالت میں پیش کی جانی چاہیے تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹرلارنس نےیہ نہیں کہاکہ نوازشریف کاعلاج صرف ہم کرسکتےہیں ،ڈاکٹرلارنس نےصرف یہ کہاکہ ہم بھی یہ علاج کرسکتے ہیں،آپ نےبیرون ملک ڈاکٹروں کے انفرادی خطوط عدالت میں پیش کیے، کیاعدالت ان خطوط پرانحصار کر سکتی ہے ،خواجہ حارث نے کہا کہ یہ تمام ڈاکٹرز اپنے شعبوں کے ماہر ہیں، ہم نےچھ ہفتےعلاج کے لیے دیے تھے ٹیسٹ کروانے کے لیے نہیں،چھ ہفتوں میں صرف آپ نے ٹیسٹ ہی کروائے ہیں ،ایک ملزم کو2005 میں سپریم کورٹ نے آپریشن کے لیے ضمانت دی تھی، آپریشن نہ ہونے کی صورت میں ضمانت خارج کر دی تھی ،عدالت نے نواز شریف کی بھی درخواست ضمانت مسترد کر دی. اور انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا

    واضح رہے کہ تیس اپریل کو نواز شریف نے چھ ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نظر ثانی درخواست میں فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔ چھبیس مارچ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتوں کے لیے منظور کر لیا تھا۔وکیل خواجہ حارث نے نواز شریف کے علاج کیلئے چھ ہفتوں کا وقت مانگتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم قابل اعتماد ڈاکٹر سے علاج کرانا چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی ،عدالتی فیصلے کے مطابق نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوگی، اور انہیں چھ ہفتوں کے بعد خود گرفتاری دینا ہوگی۔واضح رہے کہ نواز شریف کی چھ ہفتوں کی ضمانت کی مدت سات مئی کو ختم ہوگی

  • سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والےکو گرفتار کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کی رہائشی خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی جس میں کہا تھا کہ ملزم نواز سوشل میڈیا کے ذریعے اسے بلیک میل اور ہراساں کرتا ہے،ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کو مانسہرہ سے گرفتار کر لیا.ملزم نواز خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا،ملزم نواز کا تعلق کوہستان سے ہے .

  • پولیو کیس سامنے کیوں آیا، حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

    پولیو کیس سامنے کیوں آیا، حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو کے 3 واقعات سامنے آنے پر حکومت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو معطل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پولیو کے 3 کیسز سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے چیف ایگزیکٹوآفیسرہیلتھ ڈاکٹر آغا توحید کومعطل کردیا ،انہیں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی. ڈائریکٹرہیلتھ سروسزلاہورڈاکٹرمسعودطارق کوسی ای او ہیلتھ کا اضافی چارج دےدیا گیا .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ‌گیا محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاون میں تیرہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچی کی پولیو ویکسیشنین کی ہسٹری نہیں تھی. صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ تین ماہ میں پولیو کے تین کیس آئے ہیں ۔اس سے قبل لاہور کے علاقے سبزہ زار کے رہائشی دس سالہ مبشر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. اس بچے کے خون کے ںمونے دو اپریل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ٹیست کے لئے بھجوائے گئے تھے جہاں این آئی ایچ نے بچے کے خون میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال پنجاب میں پولیو کا یہ تیسرا کیس سامنے آیا ہے ہے جبکہ دوہزار انیس میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد دس ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیو ویکسین بچوں کو پلانے والی ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کچھ علاقوں میں پولیو ٹیموں پر حملے بھی کئے گئے ہیں

  • قومی خزانے کو 30 کروڑ کا نقصان کس نے پہنچایا؟ اہم خبر آ گئی

    قومی خزانے کو 30 کروڑ کا نقصان کس نے پہنچایا؟ اہم خبر آ گئی

    سینٹ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ بجلی چوری میں واپڈا کے ملازمین ملوث ہیں ،ملک بھر میں بجلی چوری سے قومی خزانے کو 30 کروڑ 27 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینٹ اجلاس میں توانائی ڈویژن نےبجلی چوری سےنقصانات اورکارروائیوں کی تفصیلات پیش کیں جس کے مطابق ملک بھرمیں بجلی چوری سےقومی خزانےکو30کروڑ27لاکھ کانقصان ہوا ،بجلی چوری میں ملوث219ملازمین کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں، بجلی چوری میں پیپکو ملازمین سب سے آگے ہیں، رپورٹ کے مطابق پیپکو کے 72 ملازمین بجلی چوری میں ملوث نکلے ہیں ،پیپکو بجلی چوری کے نقصانات کا تخمینہ لگانے میں ناکام ہے. میپکو کے40اور فیسکو کے 32 ملازمین ،گیپکو کے 18 اور لیسکو کے 27 ملازمین ،حیسکو کے 16 اور سیپکو کے 24 ملازمین بجلی چوری میں ملوث ہیں ،آئیسکو کے 28 ملازمین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،آئیسکو کو چوری کی مد میں کوئی نقصان نہیں ہوا.قیسکوکے23اورٹیسکوکے11ملازمین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف کاروائی کی گئی

  • شکر گڑھ میں شوہر نے بیوی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

    شکر گڑھ میں شوہر نے بیوی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

    پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا شوہر نے بیوی کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر زندہ جلا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شکر گڑھ کے علاقے تاجوال میں شوہر نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اور دوران تشدد چارہائی کے ساتھ باندھ کر آگ لگا دی، جس سے نبیلہ جل کر جاں بحق ہو گئی کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا، مقتولہ نبیلہ تین بچون کی ماں تھی ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر نبیلہ کے والدین موقع پر پہنچے ،پولیس بھی موقع پر آئی اور بعد ازاں پولیس نے نبیلہ کےوالدکی مدعیت میں شوہر،ساس،دیورسمیت 5افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا

  • پنجاب میں حکومت کی اتحادی جماعت حکومت کے خلاف بول پڑی، بڑی خبر آ گئی

    پنجاب میں حکومت کی اتحادی جماعت حکومت کے خلاف بول پڑی، بڑی خبر آ گئی

    تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعت نے بھی پنجاب میں نیا بلدیاتی بل پاس ہونے کے بعد بل کی مخالفت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراسمبلی سے منظور کردہ بلدیاتی نظام کوخیبر پختونخواکے نظام کا کاپی پیسٹ قراردے دیا .مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا،دونوں صوبوں کی آبادی اوررقبے میں واضح فرق ہے،نئے بلدیاتی نظام میں ماضی کی طرح کئی نقائص ہیں،چارہزاریونین کونسل کی جگہ 24 ہزارولیج اور پنچایت کونسلزبہت زیادہ ہیں ،ایسے نظام سے انتظامی ڈھانچے اور مالی اخراجات میں چھ گنا اضافی ہوگا ،کم ازکم آٹھ ارب روپے سالانہ اور دیگر اخراجات ضائع ہوں گے ،

    واضح رہے کہ نیا بلدیاتی نظام پنجاب اسمبلی سے منطور ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن نے بل پیش کرنے کے موقع پر ایجنڈےکی کاپیاں پھاڑ دی تھیں اور بھر پور احتجاج کیا تھا، تحریک انصاف اس بل کے پاس ہونے کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے .

  • زرداری کے قریبی دوست کو باہر جانے کی اجازت مل گئی

    زرداری کے قریبی دوست کو باہر جانے کی اجازت مل گئی

    سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست سابق مشیر پٹرولیم داکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے کراچی میں اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس کے معاملہ پر دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 3 مئی سے 31 مئی تک جانے کی اجازت دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اگر واپس نہیں آتا تو شورٹی کی رقم،ضیاء الدین اسپتال کی پراپرٹی ضبط کی جائے گی، واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی،وسیم اختر، روف صدیقی،قادر پٹیل،عثمان معظم نامزد ہیں دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس میں عبوری ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان جیل بھی جا چکے ہیں.احتساب عدالت نے بھی ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلیے جانے کی اجازت دے رکھی ہے