Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شاہد خاقان عباسی کے لئے دوسرا میڈیکل بورڈ بھی تشکیل

    شاہد خاقان عباسی کے لئے دوسرا میڈیکل بورڈ بھی تشکیل

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لئے دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقب ڈاکٹر‌آصف عرفان بورڈ کے سربراہ ہوں گے،دوسرا میڈیکل بورڈ پمز کے ڈاکٹرز پر مشتمل ہے، یہ میڈیکل بورڈ شاہد خاقان عباسی کے ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں چیک اپ کرے گا.

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ کیس نیب کا نہیں ہے، جو بھی گواہی دے کوئی بات نہیں،یہ جعلی کیس ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک بزدل وزیراعظم ہے، وعدہ معاف گواہوں کی وجہ سے کیس نہیں بنتے، نیب کو اس کیس سے کچھ نہیں ملے گا،

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کا آج 13 روزہ ریمانڈ دیا ہے .

     

    سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے سینئر نائب‌ صدر شاہد خاقان عباسی کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ،. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

     

    شاہد خاقان عباسی نے پیشی کے موقع پر کہا کہ میرا کوئی وکیل نہیں، میں خود اپنا وکیل ہوں۔ مجھے علم ہے مجھے کیوں گرفتار کیا گیا اسکی تفصیل میں نہیں جاتا۔جسمانی ریمانڈ 90 دن کا مانگتے ہیں وہ بھی دے دیں۔ یہ خوش ہو جائیں کوئی اعتراض نہیں۔

     

    عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ یکم اگست کو عباسی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے .

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے بھی گرفتاری کی مذمت کی ہے

    ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

  • شاہد خاقان عباسی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کر دیا

    شاہد خاقان عباسی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے

    مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست خارج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ جمہوری حکومت کی سانس اکھڑی ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالر نقصان سے بچ گیا،قطر کے سرکاری ادارے نے پاکستان سے ایل این جی کا معاہدہ کیا، عمران نیازی سے بیرونی فنڈنگ کا حساب کیوں نہیں لیا جاتا۔

    بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہاتھ صاف ہیں، کارروائیوں کو انتقامی احتساب بنا دیا گیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، ہم نے پاکستان کی خدمت کی جس کی سزا دی جا رہی ہے، عوام کو نواز شریف پر یقین ہے، سابق وزیراعظم پر چارج شیٹ کے 2 صفحات دیئے گئے۔

    مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں، ہمراہ کون ہے؟ جان کر ہوں حیران

    واضح رہے کہ مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر احسن اقبال کو پولیس نے عدالت جانے سے روک دیا تھا، مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست عدالت نے خارج کر دی ہے. مریم نواز کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے.

    ن لیگ کی گرفتاریاں آج پھر شروع، پانچ خواتین سمیت متعدد گرفتار

    کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

    مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

    احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

    احتساب عدالت نے نیب کی درخواست کے بعد مریم نواز کو 19 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا ، یہی عدالت ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی معاونت پر مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈز جرمانے جبکہ اور نیب سے تفتیش میں عدم تعاون پر ایک سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

    اسی عدالت نے نواز شریف کو بھی سزا سنائی اور نواز شریف سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

     

    اسلام آباد میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے.

    ایف بی آر حرکت میں، مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس جمع کرانے کی مہلت

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کی ہے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں عوامی اجتماع، وال چاکنگ،جلسے ،ریلیوں ،اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے.

  • پنجاب میں بھی وزارتوں کی تبدیلی،اہم خبر

    پنجاب میں بھی وزارتوں کی تبدیلی،اہم خبر

    وفاق کے بعد پنجاب کا بھی نمبر آ گیا، وزارتوں میں ردوبدل کر دی گئی

    وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کر دئیے، صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا محکمہ بھی تبدیل کر دیا گیا، صمصام بخاری کومحکمہ کنسولیڈیشن کی وزارت دیدی گئی ،میاں اسلم کو اطلاعات کا چارج دے دیا گیا، یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے لیا گیا. راجہ بشارت کو سوشل ویلفیر اور بیت المال کا اضافی چارج دے دیا گیا .

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    ہائر ایجوکیشن کے وزیر ہمایوں یاسر سے سیاحت کااضافی قلمدان واپس لے لیا جس کا اضافی قلمدان یوتھ آفیئرز کے وزیر تیمور خان کو دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات کی وزارت وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پاس رکھی ہے، محمد اجمل سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی وزارت واپس لے لی گئی، راجہ بشارت کو یہ قلمدان دئیے گئے ہیں، محمد اجمل کو چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی وزارت دی گئی ہے۔

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کا دورہ کیا تھا جس میں وزارتوں میں تبدیلی کی منظوری عمران خان نے دی تھی.

    قبل ازیں عمران خان نے وفاقی کابینہ میں‌ بھی تبدیلی کی تھی اور کہا تھا جو کام کرے گا وہ ساتھ چلے گا.وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو اپنے کھلاڑیوں‌کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا بھی کہا تھا.

  • پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام ، الیکشن کمیشن نےا عتراضات لگا دئیے

    پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام ، الیکشن کمیشن نےا عتراضات لگا دئیے

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کو الیکشن ایکٹ کے متصاد م قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے تحت الیکشن نہیں ہو سکتے

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کانیابلدیاتی قانون الیکشن ایکٹ کےمتصادم قراردیا گیا ہے، بلدیاتی قانون کی کئی شقیں الیکشن ایکٹ سے متصادم ہیں،الیکشن کمیشن نے موجودہ بلدیاتی قانون پرپنجاب میں انتخابات کرانےسےمعذرت کی لی ہے. الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کےمطابق بلدیاتی قانون تک انتخاب نہیں ہوسکتا،بلدیاتی قانون کی حلقہ بندیوں پرابہام ہے،ووٹرزلسٹوں،الیکشن کےطریقہ کارسےمتعلق شقوں میں ابہام ہے،

    پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    الیکشن کمیشن نے پنجاب کے نئےبلدیاتی قانون پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ایک ہی ووٹرزلسٹ لازم ہے،بلدیاتی قانون میں مسلم،غیرمسلم کی الگ ووٹرزلسٹ بنانے کا کہا گیا ہے

    واضح رہے کہ نیا بلدیاتی نظام پنجاب اسمبلی سے منطور ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن نے بل پیش کرنے کے موقع پر ایجنڈےکی کاپیاں پھاڑ دی تھیں اور بھر پور احتجاج کیا تھا، تحریک انصاف اس بل کے پاس ہونے کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے . نئے ترمیمی بل کے تحت ناظمین اب چئیرمین کہلائیں گے، تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹی لوکل گورنمنٹس بنائی جائیں گی۔تحصیل کونسل چیئرمین اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات جماعتی بنیاد پر جبکہ ویلیج و نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے

    مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراسمبلی سے منظور کردہ بلدیاتی نظام کوخیبر پختونخواکے نظام کا کاپی پیسٹ قراردے دیا .مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا،دونوں صوبوں کی آبادی اوررقبے میں واضح فرق ہے،نئے بلدیاتی نظام میں ماضی کی طرح کئی نقائص ہیں،چارہزاریونین کونسل کی جگہ 24 ہزارولیج اور پنچایت کونسلزبہت زیادہ ہیں ،ایسے نظام سے انتظامی ڈھانچے اور مالی اخراجات میں چھ گنا اضافی ہوگا ،کم ازکم آٹھ ارب روپے سالانہ اور دیگر اخراجات ضائع ہوں گے ،

  • وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

    وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

    وزیراعظم عمران خان کل امریکا کے لئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم امریکا خصوصی طیارہ استعمال کرنے کی بجائے قطر ائیر ویز پر جائیں گے.

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورۂ امریکا کے لیے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے بلکہ قطر ائیر ویز کے ذریعے روانہ ہوں گے.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورۂ امریکا کے لیے خصوصی طیارہ استعمال کیا جانا تھا، تاہم کفایت شعاری مہم کے تحت خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا پہنچ چکے ہیں. وزیراعظم نے اس سے قبل کیے گئے تمام بیرونی وروں کے دوران خصوصی جہاز استعمال کیا تھا تاہم امریکا کے طویل سفر کے دوران وزیراعظم نے خصوصی جہاز کے بجائے کمرشل فلائٹ پر سفر کرنے کو ترجیح دی ہے۔

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے 5 روزہ دورہ امریکا کا شیڈول طے ہو چکا ہے، وزیر اعظم کا امریکا میں قیام، پاکستان ہاؤس میں ہوگا۔ وزیراعظم امریکی صدر سے بھی ملاقات کریں گے .

    دوسری جانب امریکہ میں مقیم ایک کالم نگار کا کہنا ہے کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم پہلی مرتبہ امریکہ آرہے ہیں۔ بطور پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر 2013 کو نیویارک آئے تھے۔ اسوقت بہت مقبول تھے۔ 20 جولائی کو واشنگٹن آرہے ہیں تو اب بھی اپنی پارٹی میں مقبول ہیں۔ بیس ہزار بندوں کا ہال بھرنے کے لئے ملک بھر سے ورکرز اور مداح جہازوں، بسوں اور گاڑیوں میں آ رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کمیونٹی خطاب کے علاوہ کسی اور میٹنگ یا پروگرام کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی میڈیا وزیراعظم کے شیڈول سے متعلق واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں مگر سفارتخانہ بھی لاعلمی کا اظہار کر دیتا ہے۔

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

  • خطے کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے، شہر یار آفریدی

    خطے کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے، شہر یار آفریدی

    وفاقی وزیر انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ پاکستان افغانستان میں امن ہو، اس خطے کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے مشیر سرور احمد زئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہر یارآفریدی نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان چالیس سالوں سے افغانوں کی میزبانی کر رہا ہے افغان عمل میں بھی پاکستان کا اہم کردار رہا ہے ،وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ افغان باعزت طور پر واپس جا سکیں. شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ ایک شخص کا رویہ صحیح نہ ہو تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سارا ملک صحیح نہیں ہے،

    مشیر افغان صدر سرور احمد زئی نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم نے بہت کم عرصے میں جگہ بنائی، انہوں نے پاکستان سے سیکھا، وہاں جو کچھ ہوا دو تین لوگ تھے سب افغان پر الزام نہیں لگایا جا سکتا، اب بھی لاکھوں افغانی پاکستان میں رہ رہے ہیں،لندن میں جو کچھ ہوا اس کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں. حکومت پاکستان نے تمام شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،افغانستان پاکستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون چاہپتا ہے.

  • شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    نیب نے شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا ،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے سینئر نائب‌ صدر شاہد خاقان عباسی کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ،. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

     

    شاہد خاقان عباسی نے پیشی کے موقع پر کہا کہ میرا کوئی وکیل نہیں، میں خود اپنا وکیل ہوں۔ مجھے علم ہے مجھے کیوں گرفتار کیا گیا اسکی تفصیل میں نہیں جاتا۔جسمانی ریمانڈ 90 دن کا مانگتے ہیں وہ بھی دے دیں۔ یہ خوش ہو جائیں کوئی اعتراض نہیں۔

    عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ یکم اگست کو عباسی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے .

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے بھی گرفتاری کی مذمت کی ہے

    ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

  • مریم کی پیشی، کارکنان میں ہوا تصادم ،سابق سپیکر زخمی ،ہسپتال منتقل

    مریم کی پیشی، کارکنان میں ہوا تصادم ،سابق سپیکر زخمی ،ہسپتال منتقل

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے، دھکم پیل کے دوران گاڑی کی ٹکر سے سابق اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی زخمی ہو گئے

    ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟ مریم نواز کا سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران ن لیگی کارکنان آپس میں لڑپڑے ،دھکم پیل کے دوران گاڑی کی ٹکر لگنے سے مرتضیٰ جاوید عباسی زخمی ہوئے. لیگی کارکنان میں جھگڑامریم نواز کی گاڑی کو راستہ دینے کے معاملے پرہوا ،ڈرائیورنے اچانک گاڑی چلائی تومرتضیٰ جاوید عباسی سمیت کئی کارکن نیچے گرگئے ، مرتضیٰ جاوید عباسی کےسراورچہرے پرچوٹیں آئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست خارج

    بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

    واضح رہے کہ مریم نواز کے خلاف احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی ہے.

    مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں، ہمراہ کون ہے؟ جان کر ہوں حیران

    مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مریم نواز کے ہمراہ کیپٹن ر صفدر، مریم اورنگزیب، پرویز رشید تھے،

    ن لیگ کی گرفتاریاں آج پھر شروع، پانچ خواتین سمیت متعدد گرفتار

    احتساب عدالت آنے والے کارکنان کو پولیس نے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لیا

    کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

    مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

  • ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟ مریم نواز کا سوال

    ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟ مریم نواز کا سوال

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ویڈیو دکھائی،ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟

    مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست خارج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائےگا،تاجروں کی ہڑتال عوامی غصے کی جھلک ہے.

    مریم نواز نے مزید کہا کہ اصل بات یہ کہ جج ارشد ملک کی غلطی اور انسانی کمزوری کی سزا بےگناہ نواز شریف کو کیوں ملی؟ جج کے گناہ کی سزا نواز شریف کیوں بھگتے؟ جج کو ہٹا دیا گیا مگر اسکا غلط فیصلہ کیوں برقرار ہے؟ نواز شریف آج بھی کیوں قید خانے میں ہے؟ کوئی جواب اور جواز ہے اس بات کا؟

    بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

    واضح رہے کہ مریم نواز کے خلاف احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی ہے.

    مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں، ہمراہ کون ہے؟ جان کر ہوں حیران

    مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مریم نواز کے ہمراہ کیپٹن ر صفدر، مریم اورنگزیب، پرویز رشید تھے،

    ن لیگ کی گرفتاریاں آج پھر شروع، پانچ خواتین سمیت متعدد گرفتار

    احتساب عدالت آنے والے کارکنان کو پولیس نے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لیا

    کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

    مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

  • آصف زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    آصف زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    نیب نے‌ سابق صدر آصف زرداری و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

    پارک لین کیس میں بھی آصف زرداری گرفتار، بلاول بھی ملزم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے، احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں 17 ملزم نامزد کئے گئے ہیں. ریفرنس میں اقبال میمن، یونس قدوائی، حسین لوئی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، ریفرنس میں پارک لین اسٹیٹ .پیرا تھینون کے سی ای او بھی نامزد کئے گئے ہیں.

    کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

     

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، ن لیگی ہوئے پریشان

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید