Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

    رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

    رحیم یار خان میں ٹرین حادثے میں 11 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی ہو گئے، وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واقعہ کی انکوائری کی ہدایت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    حادثہ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، وزیراعظم نے ٹرین حادثےکے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے دہائیوں پرانے انفرااسٹرکچرکوبہتر بنایاجائے، حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں .

    حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو چکی ہے، اکبرایکسپریس کا انجن اورتین بوگیاں مکمل طور پرتباہ ہو گئی ہیں.

    وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے اکبرایکسپریس کے حادثے پراظہارافسوس کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کے نظام کوجدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،صورتحال کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ حادثے میں انسانی غفلت پائی گئی توذمےداران کونہیں چھوڑوں گا

  • دفتر امورحجاج ،مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں.فاروق رشید

    دفتر امورحجاج ،مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں.فاروق رشید

    دفتر امور حجاج ، مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں۔ شعبہ میڈیکل، شکایات، گمشدگی و بازیابی، مدینہ آمد و روانگی، رہائش و خوارک کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ یہ بات دفتر امور حجاج پاکستان مدینہ منورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق رشید نے مختلف شعبوں کی کارکردی بارے سوال کے جواب میں کہی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق رشید نے کہا کہ اب تک 14 ہزار 250 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ چکے جبکہ آج رات تک مزید 13 پروازوں سے 3 ہزار 283 عازمین مدینہ پہنچیں گے۔ مدینہ منورہ میں دفتر امور حجاج کے تمام شعبہ جات دن رات 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہے ہیں پاکستان حج میڈیکل مشن کے ذریعے عازمینِ حج کو طبی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے ۔ مدینہ منورہ میں 19 ڈاکٹرز اور 34 پیرا میڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے ۔ حج میڈیکل مشن کے تحت ایک عارضی ہسپتال اور دو فیلڈ یونٹ عازمینِ حج کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ ایمرجنسی مریضوں کیلئے ایمو لینس کی سہولت بھی موجود ہے۔ اب تک 680 عازمینِ حجاج کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ عازمین حج کی شکایات پر فوری کارروائی اور فالو اپ کیا جاتا ہے۔ مدینہ منورہ میں عازمینِ حج کی رہائش گاہوں کو انتظامی لحاظ سے چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر سیکٹر میں ایک سیکٹر انچارج اور معاونینِ حج کام کر رہے ہیں۔ اب تک راستہ بھولنے والے 24 عازمینِ حج کو رہائش گاہ تک پہنچایاگیا ہے اور گمشدہ سامان بھی تلاش کر کے عازمین تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج سعودی عرب میں رہنمائی یا پریشانی کیلئے مفت ہیلپ لائن 08001122266 پر کال کریں یا قریبی معاونِ حج سے رابطہ کریں

  • عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    سینیٹ میں اپوزیشن کی چیرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کے ایک دن بعد اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے چیرمین سینیٹ کی زیرصدرارت ہونے والے پپس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔

    ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی رہنما شیری رحمان اورجمعیت علماء اسلام (ف)سے شاہدہ اخترعلی نے شرکت کی .اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا،

    لاجزمیں غیرمتعلقہ افراد کا رش،خواتین سینیٹرزکا سرکاری گھروں میں عدم تحفظ کا اظہار

    بورڈ نے ایگزیکٹوڈائریکٹر پیپس اور دیگر آسامیاں جلدپر کرنے کی سفارش کردی ۔

    کس کس کی گرفتاری قریب ہے؟، شیخ رشید نے سب بتا دیا

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹر ینز کو بہترین پارلیمانی خدمات کی فراہمی اور متعلقہ افسران کی تربیت کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کو مذید فعال بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینیٹ کیں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر شیری رحمان ، ایم این اے امجد علی خان، نفیسہ عنایت اللہ خٹک،شاہدہ اختر علی اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔

    سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کی وزیر اعظم سے ملاقات
    اجلاس کے دوران پارلیمانی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیٹوڈائریکٹر کی تقرری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایگزیکٹوڈائریکٹر کی تقرری کیلئے قومی اخبارات میں دوبارہ تشہیر کی گئی جس کے نتیجے میں امیدوارں کی ایک حوصلہ افزا تعداد نے درخواستیں دی ہیں۔ بورڈ آف گورنرز کے ارکان نے تقرری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    چیئرمین سینیٹ اور انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمانی تربیت کا دائرہ کار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف گروپوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین تک بھی بڑھایا جائے تا کہ قانون سازی سے متعلق بنیادی امور سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کو بہترین خدمات کی فراہمی اور قانون سازی میں معاونت کیلئے انسٹی ٹیوٹ کو زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اس سلسلے میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ منگل متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی تھی ابھی ایک دن بھی نہیں ہواتھا کہ متحدہ اپوزیشن نے چیرمین سینیٹ کی زیرصدرارت ہونے پیپس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی رہنما شیری رحمان اورجمعیت علماء اسلام (ف)سے شاہدہ اخترعلی نے شرکت کی

    محمد اویس

  • ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی

    ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی

    ان پیج کے ذریعے جاسوسی کا خدشہ، پاکستان نے سرکاری اداروں میں ان پیج کے استعمال پر پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سرکاری دفاتر میں ان پیج کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، جس ان پیج پر پابندی لگائی گئی ہے وہ بھارتی کمپنی کا تیار کردہ ہے، حکومت کی جانب سے اداروں کو کہا گیا کہ بھارتی کمپنی کے ان پیج سے جاسوسی کا خدشہ ہے، سرکاری دفاتر کے کمپیوٹرز سے ان پیج کے ذریعے جاسوسی کی سکتی ہے، اس لئے بھارتی کمپنی کے ان پیج کو سرکاری کمپیوٹرز سے فوری ختم کیا جائے اور اردو ان پیچ کی جگہ مائیکروسافٹ کی اردو زبان یا اردو ورڈ پروسیسر کو استعمال کیا جائے .

    واضح رہے کہ اردو سافٹ ویئر ان پیج کے ذریعے بھارتی ایجنسیاں پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں جبکہ اسے جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے سائبر ونگ نے وزارت کے تمام شعبوں کو بذریعہ خط مطلع کیا تھا ،دو سال قبل یہ خط وزارت کے سائبر ونگ میں تعینات نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد بلال ظفر کی جانب سے تحریر کیا گیا تھا. خط میں کہا گیا تھا کہ ان پیج تیار کرنے والی کمپنی Concept Software کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے ہے اور وزارت اطلاعات و نشریات کے خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کمپنی کا مبینہ تعلق بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے ہے اور یہ ایجنسیاں ان پیج کی مدد سے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں۔

    چند ماہ قبل وفاقی حکومت کے ادارے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ کی جانب سے ایک سرکلر جاری ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی بیسڈ کمپنی ’’ کانسپٹ سوفٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ ‘‘ کے ان پیج سوفٹ وئیر کے ذریعے پاکستان کے اہم دفاعی اور دیگر اداروں کے کمپیوٹرز پر ای میل کے ذریعے سپیم ای میل کے ذریعے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس سے کمپیوٹر کی تمام فائلوں تک پہنچ ہوجاتی ہے۔ ای میل میں آنے والے وائرس کا عنوان’’ آفیکم ٹریننگ پلان ‘‘ بتا یاگیا ہے۔

    سرکلر میں کہا گیا تھا کہ بھارت کی کمپنی کے اردو ان پیج سوفٹ ویئر کو پاکستان میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس سے وائرس بھیجے جانے کے بھی خدشات رہتے ہیں۔

  • مریم نواز کی جانب سے جج کی مبینہ ویڈیو جعلی، فرانزک رپورٹ

    مریم نواز کی جانب سے جج کی مبینہ ویڈیو جعلی، فرانزک رپورٹ

    مریم نواز کی جانب سے احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو کی نجی چینل نے فرانزک رپورٹ جاری کر دی

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ جاری کر دی، نجی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ویڈیو کا فرانزک کیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق آڈیو اور ویڈیو میں تضاد موجود ہے. فرانزک رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ باتوں کے دوران لبوں کی جنبش میں بھی تضاد ہے.

    ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

    نجی ٹی وی چینل نے فرانزک رپورٹ میں مزید کہا کہ ویڈیو میں دوہری انکوڈنگ اور فریم بے ترتیب ہیں. ویڈیو میں چہرے بدلنے کی تکنیک کے استعمال کاامکان بھی ہے ،

    بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی.  جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی،

  • لاجزمیں غیرمتعلقہ افراد کا رش،خواتین سینیٹرزکا سرکاری گھروں میں عدم تحفظ کا اظہار

    لاجزمیں غیرمتعلقہ افراد کا رش،خواتین سینیٹرزکا سرکاری گھروں میں عدم تحفظ کا اظہار

    خواتین سینیٹرز نے اپنے سرکاری گھروں میں عدم تحفظ کااظہارکرتے ہوئے لاجز کے پارک میں غیر متعلقہ افراد کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے ،خواتین کا بچوں کے ساتھ جانا محال ہو چکا ہے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکا جائے۔ چیرمین وارکان کمیٹی نے کہا کہ موک ڈرل میں پارلیمنٹرین کو شامل کیا جائے گاسپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے خود بات کریں گے ،پارلیمنٹ لاجز میں کئی مسائل کی متعدد بار نشاندہی کے باوجود بھی مسائل حل نہیں کیے جارہے ہر دفعہ جواب ملتا ہے کہ مسائل حل کر لیے جائیں گے مگر عملی کام نظر نہیں آتا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوسینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس سینیٹر میر محمد یوسف بادینی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔ہاؤس کمیٹی اجلاس میں 15 مئی2019 کو کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کے علاوہ پارلیمنٹ لاجز کے اضافی بلاک کی تعمیر کے حوالے سے ٹھیکے دار اور سی ڈی اے کے مابین معاملات، پارلیمنٹ لاجز اور گورنمٹ ہاسٹلز میں کافی شاپ،بیوٹی پارلر، باربر شاپ کیلئے ٹینڈرنگ کے علاوہ پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کے عملے کی سپیشل برانچ پولیس سے تصدیق کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ہاؤس کمیٹی کو سیکشن آفسیر ایڈمن نے بتایا کہ موک ڈرل کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو لکھا تھا۔ جواب میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ڈرل کرائی جائے۔ اجلاس کے دوران مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ جس پر سینیٹرمیر محمد یوسف بادینی و دیگر اراکین کمیٹی نے کہا کہ اس حوالے سے سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے خود بات کریں گے اور ڈرل کا مقصد بھی یہی تھا کہ پارلیمنٹرین کو ڈرل میں شامل کرایا جائے۔فائر سیفٹی کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اس حوالے س سروے کروا لیا گیا اور سول ڈیفنس سے معاملات طے کر کے کمیٹی کو آگاہ کر دیا جائے گا۔پارلیمنٹ لاجز میں دکانوں کی الاٹمنٹ اور کیفے ٹیریا کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹی او آر ز ترتیب دے دیئے گے ہیں اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں حتمی منظوری کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

    سینیٹر ز کلثوم پروین، ثمینہ سعید اور سردار محمد شفیق ترین نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں کئی مسائل کی متعدد بار نشاندہی کے باوجود بھی مسائل حل نہیں کیے جارہے ہر دفعہ جواب ملتا ہے کہ مسائل حل کر لیے جائیں گے مگر عملی کام نظر نہیں آتا۔ سینیٹر ثمینہ سعید نے کہا کہ لفٹ اور فون ایکسچینج میں سٹاف موجود نہیں ہوتا اور لاجز میں ایمرجنسی کیلئے ایک ایمبولینس کا انتظام بھی کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاجز کے پارک میں غیر متعلقہ افراد کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے وہاں خواتین کا بچوں کے ساتھ جانا محال ہو چکا ہے۔ غیر متعلقہ افراد کو وہاں جانے سے روکا جائے۔

    کمیٹی کو بتایا گیا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی3.5ملین میں سے2.8 ملین کی ادائیگی کر دی گئی ہے اور فاطمہ کنسٹرکشن اینڈ بلڈرز کمپنی کی تمام ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ کمیٹی کی ہدایت کے مطابق اضافی بلاکس کی مشترکہ پیمائش بھی کر لی گئی ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں تمام اپارٹمنٹس غیر قانونی قابضین سے خالی کر ا کے الاٹیوں کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔بڈنگ پراسس کے عمل میں کوتاہی برتنے پر سی ڈی اے ٹیم کے خلاف انکوائری کے حوالے سے بتایا گیا کہ انکوائری مکمل کر لی گئی ہے اس کی رپورٹ کمیٹی کو فراہم کر دی جائے گی۔سپرٹینڈینٹ پولیس سپیشل برانچ نے کمیٹی کو بتایا کہ ورکرز عملے کی تصدیق کیلئے تمام اضلاع کے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو خطوط لکھے دیئے گئے ہیں جواب آنے پر کمیٹی کو فراہم کر دیئے جائیں گے۔پارلیمنٹ لاجز کے سی بلاک میں سی سی ٹی وی کنڑول روم شفٹ کرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے ابھی جواب نہیں آیا کمیٹی کو آگاہ کر دیا جائے گا۔رحیم قادر کی شکایت کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ تمام واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں۔سینیٹ ہاؤس کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز سردار محمد شفیق ترین، کلثوم پروین،ثمینہ سعید کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ، ڈائریکٹر جنرل پارلیمنٹ لاجز سروسز، ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور ممبر فنانس سی ڈی اے،سپرٹینڈینٹ اسپیشل برانچ اسلام آباد پولیس، ڈی جی ورکس سی ڈی اے نے شرکت کی۔

    محمد اویس

  • کس کس کی گرفتاری قریب ہے؟، شیخ رشید نے سب بتا دیا

    کس کس کی گرفتاری قریب ہے؟، شیخ رشید نے سب بتا دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو بھی چیخ رہا ہے سمجھ لیں وہ گرفتاری کے قریب ہے۔

    ریلوے کے کتنے مقدمات عدالتوں میں ہیں، شیخ رشید نے بتا دیا

    قومی اسمبلی میں بھی بنے گا فارورڈ بلاک، شیخ رشید نے کر دیا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو بھی چیخ رہا ہے سمجھ لیں وہ گرفتاری کے قریب ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نیب نے جعلی اکاونٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمیشیرہ فریال تالپورکو گرفتار کر رکھا ہے،

    شیخ رشید کے لئے مشکل، ریلوے ملازمین کا 15 جولائی کو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    نیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، رکن پنجاب اسمبلی سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر سبطین خان، رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق و دیگر کو گرفتار کر رکھا ہے .

    نیب کی جانب سے احسن اقبال، خواجہ‌آصف، رانا مشہور، شہباز شریف و دیگر کی انکوائریز چل رہی ہیں، نیب کی درخواست پر احتساب عدالت نے مریم نواز کو بھی طلب کر رکھا ہے.

  • نیب کا نوٹس ہیلی کاپٹرکیس میں عمران خان کوکیوں نہیں جاتا: مریم اورنگزیب

    نیب کا نوٹس ہیلی کاپٹرکیس میں عمران خان کوکیوں نہیں جاتا: مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کا نوٹس ہیلی کاپٹرکیس میں عمران خان کوکیوں نہیں جاتا؟ امریکا اورروس کو مخبری ہوگئی ہمارے پاس انٹرنیشنل بھکاری آ رہا ہے .

    جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف جیل میں بھی وزیراعظم ہیں،کوٹ لکھپت کا تالا ٹوٹے گا اورنوازشریف باہرآئیں گے ، مریم کا مزید کہنا تھا کہ نیب کانوٹس علیمہ باجی اورجہانگیرترین کوکیوں نہیں جاتا؟ کل کابینہ اجلاس میں سابق وزرائےاعظم کےدوروں کی تفصیل چیک کی گئی.

    جہانگیرترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس توہین عدالت ہے: مریم اورنگزیب

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو کےفوری بعد مریم نوازکو نیب کانوٹس بھیجا گیا ،مریم شیرنی ہے وہ نیب کے نوٹس سے ڈرنے والی نہیں، ویڈیو کے بعد نواز شریف کو جیل میں نہیں رکھنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کوجیل میں ڈال کرسلیکٹڈوزیراعظم کواقتدارمیں لایا گیا،نوازشریف بےقصورہیں ،نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا

  • پان کی دکان رات کو کیوں کھولی، عدالت نے دی سزا،پان فروش گیا چیل

    پان کی دکان رات کو کیوں کھولی، عدالت نے دی سزا،پان فروش گیا چیل

    رات کے وقت پان شاپ کو کھلا رکھنے پر دکاندار کو پولیس نے پکڑا تو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رات کو پان شاپ کھلی رکھنے پر دکاندار کو عدالت نے جیل بھجوا دیا، یہ واقعہ بھارتی ریاست حیدر آبار میں پیش آیا. رکشا پورم کنچن باغ کے علاقے میں 45 سالہ رحیم کی پان کی دکان ہے، رحیم نے رات کے وقت پان کی دکان کھلی رکھی ہوئی تھی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا.

    بھارتی پولیس نے پان فروش رحیم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے پان فروش کو رات کو دکان کھلی رکھنے کے جرم میں دو دن کے لئے جیل بھجوا دیا

    واضح رہے کہ بھارت کی ریاست حیدر آباد میں گٹکا کی فروخت پر پابندی ہے، حیدرآباد میں رات کے اوقات میں پان کے فروخت پر بھی پابندی ہے.

  • کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے: وزیراعظم

    کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے: وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے.

    وزیراعظم کا دورہ امریکا، ترجمان دفتر خارجہ میدان میں آگئے

    اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے: وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی کے دورے پر ہیں، وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاوس سندھ میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے آنے کا مقصد کراچی کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے،مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے معاشی ٹیم یہاں موجود ہے .

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    وزیراعظم سےملاقات کرنی والوں میں میں آٹوموٹیو پارٹس ایسوسی ایشن کا وفد بھی شامل ہے ، ملاقات میں وفاقی وزراعلی زیدی،حماداظہر،فیصل واوڈااورمشیراصلاحات عشرت حسین بھی شریک ہیں.

    ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے،پاکستان کی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی جا سکتی ، حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے ،کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے.

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گورنر سندھ کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر کراچی گئے ہیں ،و زیراعظم سے گورنر ہاوس میں مختلف وفود ملاقاتیں کریں گے.