Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • علی ظفر نے عدالت میں ایسا ثبوت دیا کہ میشا شفیع کے پسینے نکل آئیں

    علی ظفر نے عدالت میں ایسا ثبوت دیا کہ میشا شفیع کے پسینے نکل آئیں

    پاکستان کے معروف گلو کار علی ظفرنے میشا شفیع کا میسج عدالت میں بطور ثبوت پیش کر دیا

    علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوٰی پر سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کی سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی نے سماعت کی علی ظفر نے میشا شفیع کا ریہرسل کے دوران خوشی کے اظہار کا میسج بطور ثبوت پیش کر دیا ،گلوکار علی ظفر نے مشروب سازکمپنی سے مارچ 2018ء کا معاہدہ پیش کردیا ،عدالت نے علی ظفر کے پیش کردہ معاہدے کی دستاویز کو رکارڈ کا حصہ بنا دیا .

    گلوکارہ علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی میں ایک نیا موڑ آ گیا
    علی ظفر نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟ کہ میشا شفیع کی استدعا مسترد ہو گئی

    میشا شفیع کے وکیل نے علی ظفر کی طرف سے پیش کردہ معاہدے پر اعتراض کیا جس پر عدالت نے جواب دیا کہ آپ کا اعتراض بعد میں رکارڈ پر لایا جائے گا.

    علی ظفر نے دھمکیوں والی پوسٹ عدالت میں جمع کروا دیں

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع کےشوہرنے میرے ساتھ مارشل آرٹ ٹریننگ میں بھی حصہ لیا، الزامات کے باوجود میشا شفیع کے شوہرمیرے ساتھ کام کرتے رہے .

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ ایک منظم سازش کےتحت میری فلم سے پہلے مجھے نشانہ بنایا گیا اورمیرے خلاف مہم چلانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس کو بھی استعمال کیا گیا. علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف مہم چلانے والے ہرفرد کا تعلق براہ راست میشا اور اسکے نمائندہ سے ہے، علی ظفر نے سوشل میڈیا پر دھمکیوں والی پوسٹ بھی عدالت میں جمع کروائی ،9 گواہ پہلے ہی علی ظفر کے حق میں عدالت میں بیان جمع کرواچکے ہیں.

    گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے خلاف لاہور سیشن کوٹ میں ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میرے مؤکل پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔ اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا

  • اپوزیشن کا احتجاج ناکام بنانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کو مل گیا

    اپوزیشن کا احتجاج ناکام بنانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کو مل گیا

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر گورنر پنجاب نے اپوزیشن کا احتجاجی پروگرام ناکام بنانے کے لئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

    پنجاب میں یونیورسٹیز کے مسائل، گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے صوبے میں اپوزیشن کا احتجاجی ایجنڈا ناکام بنانے کے لیے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، چودھری محمد سرور کو تاجروں سمیت دیگر شعبوں کی تنظیموں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے.

    لوکل گورنمنٹ بل، گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے

    گورنرپنجاب صنعتکاروں ،تاجروں سے ملاقات کرکے انکے مسائل کے حل کیلیے اقدامات کریں گے ، تاجروں ،صنعتکاروں کو اپوزیشن کے کسی بھی احتجاج میں شامل ہونے سے روکاجائے گا،گورنر پنجاب چودھری سرور پنجاب میں تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات سے رابطے بھی کر یں گے، گورنر پنجاب غیر جانبدار رہتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو بھی اکٹھا کریں گے .

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب کو گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد بلایا تھا جہاں ملاقات میں وزیراعظم نے یہ ٹاسک گورنر پنجاب کو دئے .

     

     

    چودھری سرور مسلم لیگ ن کے دور میں بھی گورنر رہ چکے ہیں ،ان کے ن لیگ کے متعدد رہنماوں کے ساتھ رابطے و تعلقات ہیں اس لئے وزیراعظم عمران خان نے یہ ٹاسک گورنر پنجاب کو دیا ہے، اپوزیشن کی جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتی ہیں لیکن فی الوقت متفق نہیں‌ہوئیں، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بھی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق رہی.

  • تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے سبطین خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر سبطین خان کیس کی سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کی، نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی جائے، ٹھیکے دینے کے لیے قوانین کو نظر انداز کیا گیا،حکومت ختم ہونے سے ایک روز قبل منظوری کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی گئی .

    نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ

    عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ تمام دستاویزات آپ نے قبضے میں لے لیں،ریمانڈ میں توسیع کس لیے چاہیے؟ جس پر نیب نے کہا کہ کمیٹی نے کس کے کہنے پر منظوری دی اس کی تحقیقات کرنی ہیں. عدالت نے نیب کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور سابق صوبائی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا.

  • چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

    چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم راشد بروہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی قونصل خانے پرحملے کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم راشد بروہی کو خلیجی ریاست سےگرفتارکیا گیا ،گرفتاری کے بعد ملزم راشد کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا ہے .

    راشد بروہی نے چینی قونصل خانے کے حملہ آوروں کو مکمل سہولیات فراہم کیں ،راشد بروہی کا تعلق کالعدم بی ایل سے ہے، حملے کے بعد راشد بروہی بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ، وہ چینی قونصل خانے پر حملے کی مکمل نگرانی کرتا رہا، حملے سے قبل کالعدم تنظیم نے راشد بروہی کو 9 لاکھ روپے دئیے تھے.

    واضح رہے کہ 23 نومبر کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں چینی قونصل خانے میں دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔چینی قونصل خانے میں حملے کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید، 2 نامعلوم افراد جاں بحق اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے تھے۔

  • لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اے ایس ایف حکام نے تحقیقات شروع کر دیں کہ اسلحہ کیسے ائیر پورٹ پہنچا، دوسری جانب دونوں مقتولین کی شناخت ہو گئی ہے. وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے

    لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ، دو افراد بحق، خوف و ہراس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، ایک شخص کی شناخت اکرم اور دوسرے کی زین وڑائچ کے نام سے ہوئی، ائیر پورٹ پر فائرنگ کے بعد رینجرز و پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اے ایس ایف حکام نے فائرنگ کرنے والوں کو حراست میں لے لیا. مقتولین عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچے تھے،

    فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت ارشاد اورشان کےنام سےہوئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ مقتولین کے ورثا کی درخواست پردرج کیا جائے گا.

    فائرنگ کرنے والے ملزم ارشد نے اے ایس ایف کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ اسلحہ ٹیکسی ڈرائیور کی وساطت سے ایئرپورٹ پہنچایا گیا ،اسلحہ ٹیکسی کی سیٹوں کے نیچے چھپا کر لایا گیا تھا ،ہم جس گاڑی پر آئے تھے اس کی تلاشی لی گئی تھی ،ملزم نے بتا یا کہ ایئرپورٹ لائے جانے والے اسلحے میں 30 بورکے دو پستول شامل تھے ، ملزم کا کہنا تھا کہ اپنے بہنوئی اور بھانجے کے قتل کا بدلہ لیا ،مقتول زین نے میرے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کیا تھا.پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین پر بابر بٹ نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا . جس کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا .

    اے ایس ایف حکام نے ائیر کی حدود میں فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں. حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات ہورہی ہیں کہ حملہ آور اسلحہ سمیت ائیر پورٹ کی حدود میں کیسے آئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے،

    واضح رہے کہ اس سے قبل عارف حمید عرف ٹیپو ٹرکاں والا 22 جنوری 2010 کو ائیرپورٹ حدود میں قتل کر دیا گیا تھا، عارف حمید عرف ٹیپو ٹرکاں والا کو دبئی سے واپسی پر لاہور ائرپورٹ پر قتل کیا گیا تھا۔

  • ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کی نئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا رویہ توہین آمیز ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی. جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کی، پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ نئی جےآئی ٹی کی تشکیل کامعاملہ سپریم کورٹ میں ہے،اس کے فیصلے کا انتظار کر لیا جائے ،نئی جے ٹی آئی کو کام کرنے سے روکنے کے عبوری حکم کو چیلنج کیا ہے .

    عدالت میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پیش نہ ہوئے جس پر فل بنچ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ،جسٹس قاسم خان نے ریمارکیس دئیے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا رویہ توہین آمیز ہے، یہ تاثر قائم نہ ہو جائےکہ یہ لاء آفیسرز کا رویہ اس حکومت میں درست نہیں ،اچھی روایات چلی گئیں ، ایڈووکیٹ جنرل آفس سے بھی یہ روایات چلی گئیں تو اللہ ہی حافظ ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میں 70 لاء آفیسرز ہیں تو کیا بنچ تمام لاءآفیسرز کو سنے گا

  • نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم پرعدالت میں کیا کہا؟

    نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم پرعدالت میں کیا کہا؟

    رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، راجہ پرویز اشرف نے صحت جرم سے انکار کر دیا

    نندی پور ریفرنس، بابر اعوان کو ملی خوشخبری، راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نندی پور ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، راجہ پرویز اشرف پر ریشما اور گلف پاور پراجیکٹ کے معاملے پرفرد جرم عائد کی گئی، راجہ پرویز اشرف نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے7 اگست کو راجہ پرویز اشرف کو دوبارہ طلب کرلیا .

    خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان

    رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی ،عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت دیگرملزمان پرفردجرم عائد کردی ،راجہ پرویز اشرف پر نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی، عدالت نے ملزمان پرریشما اورگلف پاور پراجیکٹ ریفرنسزمیں فردجرم عائد کی ،

    مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

    حکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی

    واضح رہے کہ پرویزاشرف پرریشماں پاورپلانٹ میں 38 کروڑاورگلف پاورپلانٹ میں 49 کروڑکرپشن کاالزام ہے ۔ رینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی، سابق سی ای او پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سابق ایم ڈی پیپکو منور بصیر اور دیگر گیارہ ملزموں پر اختیارات کے ناجائز استعمال، قواعد کی خلاف ورزی اور غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

    ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

  • سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو عدالت پیش کر دیا گیا

    سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو عدالت پیش کر دیا گیا

    سابق صوبائی وزیر سبطین خان کے جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی درخواست پر عدالت نے کہا کہ ریمانڈ میں توسیع کیوں چاہئے؟

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر سبطین خان کیس کی سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کی، نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی جائے، ٹھیکے دینے کے لیے قوانین کو نظر انداز کیا گیا،حکومت ختم ہونے سے ایک روز قبل منظوری کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی گئی .

    نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ

    عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ تمام دستاویزات آپ نے قبضے میں لے لیں،ریمانڈ میں توسیع کس لیے چاہیے؟ جس پر نیب نے کہا کہ کمیٹی نے کس کے کہنے پر منظوری دی اس کی تحقیقات کرنی ہیں.

    نیب نے سبطین خان کو غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے سبطین خان کا دس روزہ ریمانڈ دیا تھا.

    واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

  • لاڑکانہ میں ایڈز، سماجی ادارے پہنچے عدالت

    لاڑکانہ میں ایڈز، سماجی ادارے پہنچے عدالت

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے بڑھتے مرٰیضوں کے حوالہ سے سماجی اداروں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں ایچ آئی وی ایڈزکے پھیلاؤ کے خلاف ڈاکٹرز ، ماہرین اورسماجی اداروں نےعدالت سے رجوع کرلیا ہے، ڈاکٹرقیصرسجاد ودیگراداروں کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے .

    سندھ حکومت نے ایڈز پھیلایا میں ریل پھیلاوں گا، شیخ رشید احمد

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    ایڈز سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈزکےمریضوں کا بڑے پیمانے پرانکشاف ہوا،ایڈز روکنے کے قوانین پرعملدرآمد نہ ہونے سے ایڈز کا پھیلاؤ ہوا ،درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے سے انسانی المیہ جنم لےسکتا ہے، قوانین موجود ہیں مگر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،سندھ حکومت کوفوری اورہنگامی اقدامات کرنےکی ہدایت دی جائے .

    لاہور کے بعد ملتان میں بھی ایڈز کے مریض سامنے آ گئے

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

    درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ جیل،اسپتال،حراستی مراکزسمیت تمام مقامات سےڈیٹا اکٹھا کیا جائے ،سندھ ایچ آئی وی،اےآئی ڈی ایس کنٹرول ٹریٹمنٹ اینڈ پروٹیکشن ایکٹ پرعمل کرایا جائے ،درخواست میں وزارت صحت، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ ودیگرکوفریق بنایا گیا ہے .

    لاڑکانہ میں ایڈز، عالمی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    لاڑکانہ میں پندرہ بچوں کو ایڈز کیسے ہوا؟ پولیس نے بتا دیا

    واضح رہے کہ سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے جس میں 503 بچے اور 114 بڑے افراد شامل ہیں، پیپلز پارٹی کے آبائی حلقہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کےبعد سکریننگ کے لیے کیمپ تاحال جاری ہیں، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر سکندر میمن کا کہنا ہے کہ رتو ڈیرو میں 20880 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے ، سکریننگ کے بعد رپورٹ سے معلوم ہوا کہ رتوڈیرو کے 617 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص ہو گئی جن میں 503 بچے اور 114 بڑے شامل ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 503 میں سے 100 بچوں کا علاج شروع کیا جا چکا ہے.

    واضح رہے کہ سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، سندھ بھر سے ساڑھے 10 ہزار ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا رجسٹرڈ مریضوں کے علاوہ سندھ میں ہزاروں کیسز ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہوئے.

  • چڑیا گھروں میں بھی کرپشن، فواد چودھری غصے میں آ گئے

    چڑیا گھروں میں بھی کرپشن، فواد چودھری غصے میں آ گئے

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ چڑیا گھروں میں بھی کرپشن نے براحال کردیا ہے جانوروں کی خوراک،دیکھ بھال کا انتظام نہیں کرسکتے تومارنے کیلئے چڑیا گھرنہ بنائیں.

    ن کو مریم نے توڑا،جو بھی ن لیگ سے‌آنا چاہتا ہے اس کو آشیانہ دیں گے، فواد چودھری

    پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے جنگلی حیات سےمتعلق جائزہ سروے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میوزیم آف نیچرل ہسٹری کا بہت سےلوگوں کومعلوم نہیں ہے ،پاکستان سےباہرہم کہیں جاتے ہیں تومیوزیم کے لئےٹکٹ خریدتے ہیں .

    فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ پوٹھوہارکےعلاقے میں جوجانورتھے وہ ختم ہوگئے ہیں ،اسلام آباد کےچڑیا گھرکا حال بدتر ہے ،ہماری کوشش ہےکہ ہم وائلڈ لائف کو محفوظ کرسکیں.

    بلاول ہم جنس پرست ،فواد چودھری مینٹل، ایسا کس نے کہا؟

    واضح رہے کہ پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کا قیام 1976 میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام عمل میں لایا گیا، یہ 4 مختلف شعبہ جات پر مشتمل ہے، جن میں نباتات، حیوانات، ارضیات اور عوامی خدمت شامل ہیں. یہ میوزیم شکر پڑیاں اسلام آباد میں ہے .

    وزیراعظم عمران خان نے دی فواد چودھری کو شاباش