Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شیخ رشید کی وزیراعظم سے ملاقات میں کیا طے ہوا؟ اہم خبر

    شیخ رشید کی وزیراعظم سے ملاقات میں کیا طے ہوا؟ اہم خبر

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور انہیں سرسید ایکسپریس کے افتتاح کے لئے دعوت دی ہے

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ سےمتعلق بات چیت کی گئی،وزیرریلوے نےوزیراعظم کوراولپنڈی کراچی نئی مسافر ٹرین سے متعلق آگاہ کیا ،وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے سرسیدایکسپریس کےافتتاح کیلیےوزیراعظم کو 30 جون کی دعوت دی ،سرسید ایکسپریس راولپنڈی اسٹیشن سے براستہ فیصل آباد ، کراچی پہنچے گی .

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 30جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح ہو گا ،وزیراعظم عمران خان خود سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے اور وزیراعظم سرسید ایکسپریس میں سفر بھی کریں گے ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ٹرینیوں میں وائے فائی کی سہولت دیں گے ،ریزرویشن آفس24گھنٹےکھولنےسے40کروڑکافائدہ ہوا،ا نہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے سرسید ایکسپریس براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی ،تمام گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم لگارہے ہیں ہائی اسپیڈ ٹرین کےلیے ایم ایل ون کےلیے جارہے ہیں

  • عالمی ادارہ خوراک و زراعت کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر سے ملاقات

    وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر پالیسی پر تیزی سے کام جاری ہے اور تکمیل کے مراحل میں ہے۔ بہت جلد اس پالیسی کو کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ موسمیاتی تغیرات اور عالمی حدت میں اضافے کے باعث زرعی شعبہ میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ پاکستان کو ایسی زراعت کی ضرورت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت کر سکے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ برائے خوراک و زرات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گذشتہ روز عالمی ادارہ خوراک و زراعت کے وفد نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایف۔اے۔او کی پاکستان میں سفیرمحترمہ مینا دولت شاہی کر رہی تھیں۔ وفد نے بتایا کی عالمی ادارہ ِخوراک وزراعت 47.69 ڈالر کی لاگت سے پاکستان میں کلائمیٹ مزاحمتی زراعت پر مشتمل پروگرام چلائے گا۔ یہ پروگرام پنجاب اور سندھ کے آٹھ اضلاع میں چھے سال میں مکمل ہوگا۔ منتخب اضلاع خانیوال، لودھراں، ملتان، ڈیرہ غازی خان، عمرکوٹ، سانگھڑ اور بدین ہیں۔ وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں زراعت ڈھائی کروڑ سے زائد لوگوں کا زریعہ معاش اور بائیس کروڑ لوگوں کیلئے زریعہ خوراک ہے۔ بدلتے موسمی رویوں اور اس کے نتیجے میں زرعی شعبے میں ہونے والی تبدیلی ایک ایسا عمل ہے جس سے نمٹنا حکومت کیلئے اکیلے مشکل ہے۔

    سفیر نے بتایا کہ عالمی ادارہِ خوراک و زراعت اس ضمن میں مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے پاکستان کے 1 ارب اور 10 ارب درخت لگانے کے منصوبوں کی بھی تعریف کی اور مسرت کا اظہار کیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پہلے ہی تیاری کر چکا ہے۔ وفدنے بتایا کہ ادرہ خوراک و زراعت کا مجوزہ پروگرام ہائی ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا اور کسانوں و پالیسی سازوں کو بنیادی اور اہم معلومات پہنچائے گا۔ یہ پروگرام وادیِ سندھ کے موجودہ زرعی نظام کو مضبوط بنائے گا اور کسانوں کو موسمیات مزاحمتی زراعت اور کھیت کھلیان بہتر آبی نظام کی تربیت فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کا دائرہ کار 2 لاکھ زرعی گھرانوں اور 13 لاکھ آبادی پر مشتمل ہوگا۔ جبکہ منتخب 8 اضلاع کے 1 کروڑ 60 لاکھ لوگ بالواسطہ طور پر مستفید ہونگے۔ وفد نے بتایا کہ مذکورہ پرجیکٹ ساز گار ماحول پیدا کرنے میں مدد کرے گا جس میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت متاثرہ کسانوں کی قرضوں تک رسائی بھی ممکن بنائی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی موسمیاتی تغیرات سے تمٹنے کی کوششوں میں ادارہ برائے خوراک و زراعت کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    محمد اویس

  • ملتان میں ہو سکتا تھا پی آئی اے کا بڑا حادثہ، تحقیقات کا حکم

    ملتان میں ہو سکتا تھا پی آئی اے کا بڑا حادثہ، تحقیقات کا حکم

    قومی اسمبلی میں بہاولپور سے تحریک انصاف کے ممبر محمد فاروق اعظم ملک نے پوائنٹ آف آڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل ملتان سے آتے ہوئے پی آئی اے کی بس جو مسافروں کو لاؤنج سے جہاز تک لے کر جارہی تھی اس کا اگلا پہیہ نکل گیا اور وہ رگڑتے ہوئے جہاز تک گئی اورحادثے سے بال بال بچ گئی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد فاروق اعظم نے کہا کہ 682 پی آئی اے کا طیارے کے لیے مسافروں کو لاتے ہوئے بس کا اگلا پہیہ نکل گیا جس سے بڑاحادثہ ہو سکتا تھا. اس پر انکوائری کی جائے کہ یہ حادثہ کیوں ہوا ہے. وزیر ہوابازی غلام سرور نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ دو دن میں انکوائری کرکے ایوان کو آگاہ کردیں گے. اگر معزز ممبر اگر پہلے بتادیتے تو میں اس کی رپورٹ ایوان میں اور ان کو اس سے آگاہ کردوں گا.

    محمد اویس

  • حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کپتان کی حکومت چیرمین نیب کو بلیک میل کررہی ہے ،ہمارے ساتھ جو اچھا کرے اس کا بھی بھلا، جو اچھانہ کرے اس کا بھی بھلا،موجودہ حکومت کو نکالنے کیلیے سیاسی قوتوں کو آگے آنا ہوگا ،سیاسی قوتیں نہیں آئیں گی تو کوئی اور آئے گا،

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے پارلیمنٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پرجتنے مقدمات چلانے ہیں چلائیں لیکن 80 سال کے بزرگوں کا خیال رکھیں، آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم جیل جا جا کر نہیں تھکے، یہ باہر رہ کر تھک گئے،میں جیل میں ہوں میرے حوصلے بلند ہیں باہر والے پتا نہیں کیوں تھک گئے ہیں، آصف زرداری نے مشیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ باہر سے آئے ہوئے وزیرخزانہ کو ملکی معیشت کا علم ہی نہیں ،زرداری نے مزید کہا کہ ہم کسی کو دبانے والے نہیں، پیار کرنے والے لوگ ہیں،میں نےتووہ جیلیں دیکھی ہیں جوکسی اورنےنہیں دیکھیں ،بلاول زرداری کے حوالہ سے آصف زرداری نے کہا کہ بلاول کی پالیسی جذباتی ہے میری پالیسی ٹھنڈی ہے اگر تحریک ہم نہیں چلائیں گے تو کوئی اور چلائے گا

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

  • کس کے دور میں 2176 لوگ ماورائےعدالت مار دیئے گئے:شفقت محمود کی اسمبلی میں دھواں دھارتقریر

    کس کے دور میں 2176 لوگ ماورائےعدالت مار دیئے گئے:شفقت محمود کی اسمبلی میں دھواں دھارتقریر

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کا رہنما تو سزا کاٹ رہا ہے اور نا اہل ہوچکا ہے شہباز شریف جسٹس قیوم کو فون کر کے ہدایات دیتے ہیں

    نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے.شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے فاشزم کی بات کی ،ان کے دور میں 2176 لوگ ماورائےعدالت مار دیئے گئے .ان کے ہاتھوں پر خون کے دھبے ہیں جو آسانی سے نہیں دھلیں گے، انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں ،شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف جسٹس قیوم کو فون کر کے ہدایات دیتے ہیں، سیف الرحمان بےنظیر کو سزا دینے کے لیے جج کو فون کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ کیا چھانگا مانگا بھول گئے،یہ خریدو فروخت کی سیاست انہوں نے شروع کی ،جاتی امرا کے گرد 76 کروڑ کی دیوار بنا دی گئی،

     

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

  • امیر قطر کب پہنچیں گے پاکستان؟ شیڈول تبدیل

    امیر قطر کب پہنچیں گے پاکستان؟ شیڈول تبدیل

    امیر قطر کے دورہ پاکستان میں تبدیلی کر دی گئی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ہفتہ کو پاکستان پہنچیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کے دورہ پر آ رہے ہیں ، ان کے دورہ کے حوالہ سے حکومت پاکستان نے تیاریاں و انتظامات کر رکھے ہیں. امیر قطر ہفتہ کی شام کو پاکستان پہنچیں گے وزیراعظم پاکستان عمران خان و دیگراعلیٰ حکام امیر قطر کا استقبال کریں گے. انہیں وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، امیر قطر کی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے ۔ وزیراعظم امیر قطر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے. وہ ایوان‌ صدر میں صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے .امیر قطر کا نتھیا گلی جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو وزیراعظم پاکستان نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی. ان کے دورہ میں بائیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے.

  • بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ سرحد پار یعنی پاکستان سے عسکریت پسند کشمیر آنے کے لئے تیار ہیں، لائن آف کنٹرول کی کڑی نگرانی کی جائے.

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداروں نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرحد پار سے عسکریت پسند مقبوضہ کشمیر آنے کے لئے تیار ہیں ،بھارت نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے الرٹ میں مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کا ایک دستہ جس میں غیرملکی بھی شامل ہیں کسی بھی وقت لائن آف کنٹرول عبور کر سکتا ہے.انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کی مکمل تیاری کر رکھی ہے. وہ کسی بھی وقت لائن آف کنٹرول عبور کر کے کپواڑہ کے جنگلوں میں چھپ سکتے ہیں اور اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، بھارتی اداروں کی جانب سے جاری الرٹ میں پاکستان کے حساس ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئی ایس آئی نے سینکڑوں عسکریت پسند تیار کر رکھے ہیں جن میں سے چند کشمیر آنے کے لئے تیار ہیں. اور وہ مختلف گروپس کی صورت میں بھی داخل ہو سکتے ہیں. بھارت نے اپنے اداروں کو دئے جانے والے الرٹ میں پاکستان کے خلاف مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تمام عسکریت پسندوں کی مدد ہو رہی ہے. بھارتی فوج کو ہوشیار رہنا ہو گا تا کہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے .

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    واضح رہے کہ چند دن قبل بھی بھارت نے کشمیر کے لئے ایک الرٹ جاری کیا تھا جس میں بھارت نے کہا تھا کہ پاکستان نے ہمیں معلومات دی ہیں کہ عسکریت پسند مقبوضہ کشمیر میں کاروائی کرنے کے لئے تیار ہیں، ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد عسکریت پسند بڑی کاروائی کر سکتے ہیں،، بھارت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ معلومات امریکا کو بھی دیں اور انڈیا کو بھی دیں.

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    پاکستان کی جانب سے بھارت کو دوستی کے پیغامات کے باوجود بھارتی کی جانب سے مسلسل ہرزہ سرائی کی جاتی ہے اور الزامات عائد کئے جاتے ہیں،

  • وزیراعظم کو معطل اور گورنر سندھ کو ہٹایا جائے، سعید غنی نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

    وزیراعظم کو معطل اور گورنر سندھ کو ہٹایا جائے، سعید غنی نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

    پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو معطل کیا جائے اورگورنر سندھ کو بھی عہدے سے ہٹایا جائے

    وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گھوٹکی تعزیت کیلئے نہیں الیکشن کیلئے گئے تھے .سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ گھوٹکی میں ضمنی الیکشن ہونےتک وزیراعظم کومعطل کیاجانا چاہیے، سعید غنی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جب تک گھوٹکی میں الیکشن نہیں ہو جاتے گورنر سندھ کو بھی عہدے سے ہٹایا جائے، سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کونوٹس دے کراچھا کام کیا.

    وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز گھوٹکی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی محمد خان مہر کی وفات پر ان کے بھائی اور بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم نے دورہ اسوقت کیا جب الیکشن کمیشن علی محمد خان مہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا اعلان کر چکا تھا، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر ضمنی انتخاب 18 جولائی کو ہوگا .

  • شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے شہباز شریف اور مریم نواز کوٹ لکپت جیل پہنچ گئے

    نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے.شہباز شریف

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لئے ان کے بھائی شہباز شریف اور مریم نوز کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود ہے لیکن آج نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ملاقات کی اجازت صرف اہلخانہ کو دی گئی ہے. نواز شریف سے شہباز شریف اور مریم نواز ملاقات کریں گے اور ملکی موجودہ صورتحال، وفاقی بجٹ ، گرفتاریوں و دیگر امور پر مشاورت کریں گے.

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو ان کی گاڑی کی ٹکر سے مسلم لیگ ن کا کارکن راشد بابر زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا. راشد بابر نواز شریف سے ملاقات کے لئے جیل کے باہر موجو تھا، راشد بابر گوجرانوالہ سے آیا تھا،

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال کی سزا کاٹ رہےہیں، نواز شریف کو عدالت نے سزا دی تھی. نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت پر چھ ہفتوں کے لئے رہا کیا تھا لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، اب نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر آج سماعت ہو گی.

  • وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    وزیراعظم عمران خان کے لئے بڑی مشکل، گھوٹکی جانے کے بعد پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تو الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سے جواب طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس بھیوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کےشیڈول کےاعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کا دورہ قوانین کی خلاف ورزی ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےکوڈ آف کنڈکٹ پیرا17کی خلاف ورزی کی،وزیراعظم اس پر سات دن کے اندر جواب داخل کریں،ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان نے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالباری پتافی کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کیا.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز گھوٹکی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی محمد خان مہر کی وفات پر ان کے بھائی اور بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم نے دورہ اسوقت کیا جب الیکشن کمیشن علی محمد خان مہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا اعلان کر چکا تھا، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر ضمنی انتخاب 18 جولائی کو ہوگا .

     

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی محمد خان مہر نے این اے 205 گھوٹکی سے الیکشن لڑا تھا اور جیتے تھے ، تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں وفاقی وزیر بنایا تھا، سردار علی محمد خان پرویز مشرف دور میں 2002 سے 2004 تک سندھ کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں.2018 کا الیکشن علی محمد خان مہر آزادانہ طور پر جیتے تھے بعد ازاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی.