Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار، وفاقی وزیر نے سینئر صحافی کو تھپڑ مار دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے فیصل آباد میں ایک نجی تقریب کے دوران مبینہ طور ہر سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑمار دیا

    واضح رہے کہ سمیع ابراہیم نے عید سے قبل کہا تھا کہ عید کے بعد ججز یکجہتی کے حوالہ سے تحریک شروع ہو رہی ہے جو حقیقت میں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہے، اس تحریک کو انڈیا و امریکہ کی مدد حاصل ہو گی، اپوزیشن جماعتیں وکلاء کے ساتھ تحریک میں حصہہ لیں گی. ،سمیع ابراہیم نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر سے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ دیں گے انہوں نے فواد چوہدری کے بارے میں کہا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں اور وہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی قیادت کریں گے.

    فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کی اس ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئرکر کے کہا تھا کہ اس (سمیع ابراہیم) کو دو کروڑ کے اشتہار دے دیتا تو دن رات میرے پاؤں چاٹتا. فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کے امریکی پاسپورٹ کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘ہمیں بتا رہا ہے امریکہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ، ایسے منافقوں سے باخبر اور محفوظ ہونا انتہائی اہم اور ضروری ہے۔

    سوشل میڈیا ایکٹویسٹ فرحان ورک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذرائع سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ فواد چودھری نے فیصل آباد میں شادی کی تقریب کےدوران سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا۔

    اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟

    ایک صارف نے لکھا کہ سمیع ابراہیم تو امریکہ میں ہے
    https://twitter.com/GishkoriAyaz/status/1139595241986695168

  • تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    تحریک انصاف کی حکومت نے ایک ایسے شخص کو عہدہ دے دیا جسکو ہٹانے کے لئے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں تحریک انصاف نے بھر پور تحریک چلائی تھی اور چیف جسٹس کو خط بھی لکھا تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں تعینات رہنے والے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کو سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کر دیا ہے. وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق ان کا یہ عہدہ اعزازی ہو گا،

    اس سے قبل علی جہانگیر صدیقی مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری دنوں میں پاکستان کے امریکہ میں سفیر تعینات تھے ، ان کی اس تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی نے نہ صرف احتجاج کیا تھا بلکہ نامزد نگران وزیر اعظم ناصرالملک کو خط بھی لکھا تھا جس میں ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جب علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کیا تھا تو ایک پریس کانفرنس میں اسلام آباد کے ایک سینئر صحافی سید عون شیرازی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پوچھا تھا کہ جہانگیر صیقی نے آپ کے ائیر بلیو کمپنی میں مبینہ طور پر اربوں کی سرمایہ کاری کی جس کے انعام کے طور پر علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کیا ، جس کے جواب میں انہوں نے اس الزام کی تردید کی تھی. تحریک انصاف کے کئی رہنماء بھی اس دور میں ببانگ دہل اس الزام کو دہراتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ تعیناتی ذاتی مفادات کی وجہ سے کی گئی اور فوائد لیے گئے.

    اس وقت کے پی ٹی آئی کے ترجمان اور موجودہ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے نامزد نگران وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ علی جہانگیر صدیقی کی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کاروباری شراکت ہے جبکہ ان کی نواز شریف کے ساتھ سیاسی وابستگی بھی ہے جس کے باعث انہیں امریکہ جیسے اہم ملک میں سفیر تعینات نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان کی تعیناتی پاکستان نہیں بلکہ شریف خاندان اور ن لیگ کیلئے فائدہ مند ہوگی۔ اس خط میں علی جہانگیر پر کرپشن کے الزامات اور نیب انکوائری کا تذکرہ بھی کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے باوجود نگران حکومت نے سفارتی تقرریوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی لیکن جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو سب سے پہلے جن لوگوں کو عہدے سے ہٹایا گیا ان میں علی جہانگیر صدیقی شامل تھے.

    اب تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی کو ایک پھر سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کر دیا ہے. دلچسپ امر یہ ہے کہ علی جہانگیر صدیقی نیب کو مطلوب ہیں اور ان کے خلاف نیب میں ریفرنس کی سماعت ہو رہی ہے ، علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے سفیر تعینات ہونے سے قبل فواد حسن فواد کے اکاؤنٹ میں پندرہ کروڑ منتقل کیے تھے.سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بہت ہی قریبی بیورو کریٹ کے اکاؤنٹس میں علی جہانگیر صدیقی کے امریکا میں سفیر تعینات ہونے سے چند روز قبل بڑی رقم منتقل ہوئی، نیب اکاؤنٹس میں منتقل ہونے والی اس رقم اور اس کے محرکات کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

    علی جہانگیر صدیقی ایئربلیو کے ڈائریکٹر بھی رہے جو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خاندان کی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

  • چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے صوبائی وزیر کو نیب نے گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی کرپٹ افراد کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں، نیب نے پہلے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کیا، پھر ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کر آج گرفتار کیا، اس کے ساتھ ہی نیب نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو بھی گرفتار کر لیا. سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.نیب کے مطابق صوبائی وزیر کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا.

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں وہ تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا دیا ،آج نیب نے انہیں گرفتار کر لیا

  • زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نیب نے جعلی بینک اکاونٹ کیس میں گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب نے جاری کئے تھے، فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں گھر میں قید کیا گیا ہے. فریال تالپور کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ،فریال تالپور اور آصف زرداری کی ضمانت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توسیع نہیں کی تھی جس کے بعد نیب نے آصف زرداری کو گرفتار کر لیا تھا اس کے بعد آج فریال تالپور کو گرفتار کیا گیا ہے.

    فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد نیب نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام کیا گیا، آئندہ بھی ان کے احترام کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں مقید رہیں گی۔ ان کی رہائشگاہ پر نیب کی خواتین افسران اور لیڈیز پولیس اہلکاروں کوتعینات کر دیا گیا ہے۔

    فریال تالپور کی گرفتاری پر بلاول زرداری نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کی ایک اور مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خواتیں پر کیس بناتے ہیں، وہ بزدل لوگ ہوتے ہیں۔ عوام سے پوچھتا ہوں کہ مشرف کے اور آج کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف، ضیا الحق اور ایوب خان کا مقابلہ کیا، یہ کٹھ پتلی حکومت کیا چیز ہے۔ یہ حکومت بزدلوں کی حکومت ہے۔

  • بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں چار ماہ میں 808 کسانوں نے خود کشی کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں کسانوں کی خود کشی پر بھارت سرکار پر جوں تک نہیں رینگتی کیونکہ گزشتہ برس یعنی سال 2018 میں بھی ابتدا کے چار ماہ میں 896 کسانوں نے خود کشی کی تھی. اس سال 808 کسان خود کشی کر چکے ہیں. بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں سب سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی۔ اپریل کے آخر تک اس علاقے میں 344 کسانوں نے خود کشی کی.پانی کے بحران کی وجہ سے مراٹھواڑا میں 269 کسانوں نے خودکشی کی۔ شمالی مہراشٹر میں 161، مغربی مہاراشٹر میں 34 کسانوں نے خودکشی کی۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی کسانون کی فصلیں تباہ ہوئیں ،ا نہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا لیکن مودی سرکار نے کسانون کی مدد نہ کی جس کی وجہ سے کسان خود کشیاں کر رہے ہیں. حکومت نے 2017 میں کسانوں کے قرض معافی کا اعلان کیا تھا مگر عملدرآمد نہ ہوا. کسانوں کا کہنا ہے کہ پانی کے بحران کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوئیں تو ساتھ میں دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہوئی کیونکہ جانورون کو دینے کے لئے چارہ نہیں ملتا .

  • شیخ رشید احمد ان ایکشن، ریلوے کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کر لیا

    شیخ رشید احمد ان ایکشن، ریلوے کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کر لیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ تمام جاری منصوبوں کو 30 جون سے قبل مکمل کیا جائے

    مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کی، اجلاس میں سیکرٹری چیئرمین ریلویز سکندر سلطان راجہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد آفتاب اکبر اور ممبر فنانس منظور اختر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی،

    شہباز شریف کو بھیک مانگتے دیکھا، شیخ رشید کا دعویٰ

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی پیک کے تحت اپ گریڈ ہونے والا مین لائن ون کے ٹریک کا ابتدائی ڈیزائن فائنل ہوگیاہے جو رواں ماہ وزارتِ پلاننگ کو پیش کیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری پراجیکٹس کو30 جون سے پہلے مکمل کیا جائے اور اس مد میں جاری کئے جانے والے فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنایا جائے،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،۔

     

    سندھ حکومت نے ایڈز پھیلایا میں ریل پھیلاوں گا، شیخ رشید احمد

     

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    ایڈز سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول

     

    نیب متحرک، ایڈزکنٹرول پروگرام کے مالی امور،فنڈنگ کی تفصیلات طلب

     

     

  • شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    بھارت کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنماوں شبیر شاہ، مسرت عالم اور دختران ملت کی چیئرمین سیدہ آسیہ اندرابی کو 12 جولائی تک جیل بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنماوں شبیر شاہ، مسرت عالم اور سیدہ آسیہ اندرابی کو بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مبینہ فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. پٹیالہ ہائوس کورٹ ، دہلی میں ایڈیشنل سیشن جج انیل آنٹل کی عدالت نے تینوں کشمیری رہنماوں کو 12جولائی تک جیل بھجوا دیا ہے ،سماعت کے دوران سیدہ آسیہ اندرابی نے عدالت سے کہا کہ صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں آئندہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے،

    واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے، مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا .شبیر شاہ کوجولائی2017کو سرینگر سے گرفتار کیا گیا تھا.

  • ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

    ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

    قومی اسمبلی اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنائے ہوئے تھے آج وہ اسمبلی میں بیٹھے ہیں ،ہم چاہتے ہیں ملک کا بجٹ پاس ہو، لیکن حکومت ایسا نہیں چاہتی، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں

     

    شہباز شریف کی اسمبلی اجلاس میں دھمکی، اسمبلی میں نعرہ تکبیر کے نعرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے مشترکہ پپریس کانفرنس کی،. مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت خود گرنا چاہتی ہے،.جنہوں نے ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنائے ہوئے تھے آج وہ اسمبلی میں بیٹھے ہیں، یہ ایوان گندی ذہنیت کے لئے نہیں بنایا گیا کہ آپ آ کر ایوان کی توہین کریں. ہمیں خطرے کی گھنٹی سنائی دے دہی ہے، حکومت بجٹ پاس نہیں کروانا چاہتی تو بتائے، پارلیمنٹ کی توہین نہیں ہونی چاہئے. ہم آئین کو پامال نہیں ہونے دیں گے، آئینی اداروں کے تحفظ کی قسم کھائی ہوئی ہے. توہین رسالت، توہین صحابہ کرنے والوں کو اسمبلی میں نہیں رہنے دیں گے، عوا م کے لئے کھڑے ہیں.

    مولانا اسد ناموس صحابہ پر بات کرنا چاہتے ہیں ، انکو موقع دیں، شہباز شریف کا اسمبلی میں مطالبہ

     

     

    قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

     

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن ناموس صحابہ پر بات کرنا چاہتی ہے، ہاوس کے اندر مولانا اسد بات کرنا چاہتے تھے لیکن سپیکر نے اجازت نہیں دی جس ہاوس میں ناموس صحابہ کی بات نہ ہو وہاں کیا بات ہو سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک کا بجٹ پاس ہو، لیکن حکومت ایسا نہیں چاہتی .حکومت نہیں چاہتی کہ بجٹ پر کوئی بات کرے کیونکہ جب ہم بات کریں گے تو حقائق سامنے آئیں گے.

    اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

    راجہ پرویز اشرف نے کہ بجٹ اجلاس سال میں ایک بار آتا ہے اور ہر ممبر کا حق ہوتا ہے کہ وہ بات کر سکتا ہے ،قدغن نہیں لگائی جاتی، لیڈر آف اپوزیشن جنہوں نے بحث کا آغاز کرنا تھا اسوقت حکومت کے وزراء چیخنے لگ گئے. انہوں نے کہا کہ دو منٹ کی مسافت پر زرداری ہیں لیکن سپیکر پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کر رہے،

  • ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم

    ججز کے خلاف ریفرنس کے حوالہ سے سپریم جوڈیشل کا اجلاس ختم ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ججز کے خلاف ریفرنس کے حوالہ سے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوا ، اجلاس ختم ہو چکا ہے، اٹارنی جنرل انور منصور اجلاس ختم ہونے کے بعد اپنے دفتر پہنچ چکے ہیں. اٹارنی جنرل نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا ہے. دوسری جانب وکلاء نے اس موقع پر بھر پور احتجاج کیا ہے.

    ججز کے خلاف ریفرنس، آج ہو گی سماعت،ہڑتال پر وکلاء کا اختلاف

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

    واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید،سندھ ہائیکورٹ اورپشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس بھی شریک تھے. اٹارنی جنرل انور منصور بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں موجودتھے جو اب اجلاس سے جا چکے ہیں

     

    ججز کے خلاف ریفرنس، انصاف ہو گا،حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی: چیف جسٹس

  • اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری  کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

    اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

    قومی اسمبلی اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ڈپٹی سپیکر مجھے اٹھا بٹھا کر میری کمر کا علاج کروا رہے ہیں

     

    شہباز شریف کی اسمبلی اجلاس میں دھمکی، اسمبلی میں نعرہ تکبیر کے نعرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغاز ہوا،تو حکومتی اراکین نے شہباز شریف کو موقع ملنے پر شور کرنا شروع کر دیا، ڈپٹی سپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود اراکین نے خاموشی اختیار نہیں کی، شہباز شریف بات شروع کرتے تو شور مزید تیز ہو جاتا شہاز شریف بیٹھ جاتے اسی طرح شہباز شریف کم ازکم چھ سے سات بار بات کرنے کی کوشش بلکہ بات شروع کی اور بیٹھ گئے، ایک موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ لگتا ہے مجھے اٹھا بٹھا کر ڈپٹی سپیکر صاحب میری کمر کا علاج کروا رہے ہیں. اپوزیشن کی جماعت جمعیت علماء اسلام نے اجلاس سے واک آوٹ کیا، ڈپٹی سپیکرکے بار بار کہنے پر شہباز شریف نے بات مکمل نہ کی تو ڈپٹی سپیکر نے اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا

     

    مولانا اسد ناموس صحابہ پر بات کرنا چاہتے ہیں ، انکو موقع دیں، شہباز شریف کا اسمبلی میں مطالبہ

     

     

    قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج