Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لاپتہ، 13 افراد سوار، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لاپتہ، 13 افراد سوار، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لا پتہ ہو گیا ، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لا پتہ ہو گیا ہے. اےاین32نے آسام سےاُڑان بھری، بھارتی ائیر فورس کے طیارے میں عملےکے 8ارکان سمیت13افرادسوارتھے. طیارے نے جرہٹ ائیر بیس سے اڑان بھری تھی طیارے نے منچوکا ائیر بیس پر لینڈ کرنا تھا جو آرنچل پردیش میں واقع ہے.طیارے نے 12:25 پر اڑان بھری تھی اور ایک بجے رابطہ منقطع ہو گیا.

    واضح رہے کہ تین سال قبل بھی بھارت کا اے این 32 طیارہ لا پتہ ہو گیا تھا،جس کا بھی آدھے گھنٹے کے بعد سسٹم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا . اس وقت طیارے میں بھارتی ایئر فورس،بھارتی نیوی، کوسٹ گارڈ کے افسر اور آٹھ عام شہریوں سمیت 29 افراد سوار تھے ،

  • پاکستان کی پہلی وکٹ 82 رنز پر گر گئی

    پاکستان کی پہلی وکٹ 82 رنز پر گر گئی

    پاکستان کی پہلی وکٹ 82 رنز پر گر گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فخر زمان 36 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، فخززمان کو معین علی نے‌آوٹ کیا، فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے .

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خود کشی

    مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خود کشی

    مقبوضہ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے فوجی کیمپ میں خود کشی کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں کے علاقہ نگروٹہ میں بھارتی فوجی کیمپ کے باہر سگنالم یوگیش نے خود کشی کر لی، سگنالم یوگیش کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی. خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے اہلکار کا تعلق ضلع میرٹھ سے تھا.

     

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ بھارتی فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 428 ہوگئی ہے.

     

  • شوپیاں میں بھارتی فوج کی کار سواروں پر فائرنگ، دو کشمیری شہید

    شوپیاں میں بھارتی فوج کی کار سواروں پر فائرنگ، دو کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پیر کو دو مزید کشمیریوں کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گاوں مولو چھترا گام میں بھارتی سیکورٹی اداروں نے کار میں سوار افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دو کشمیری جوان موقع پر جاں بحق ہو گئے. جن کی شناخت فردوس احمد بٹ اور سجاد احمد کے طور پر ہوئی .کار سواروں پر فائرنگ کے واقعہ پر کشمیریوں نے بھر پور احتجاج کیا ہے .

     

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    عید الفطر سے قبل یاسین ملک سمیت تمام گرفتار کشمیریوں کو رہاکیا جائے، میر واعظ

    بھارتی فوج کا کشمیریوں پر تشدد، پچاس زخمی. آنکھوں میں پیلٹ ماری گئیں

  • افطاری میں مہمانوں کوہراساں کرنے کا معاملہ،پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    افطاری میں مہمانوں کوہراساں کرنے کا معاملہ،پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والے افطار ڈنر میں مہمانوں کو ہراساں کرنے کے مسئلہ پر پاکستان نے بھارت کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانہ میں افطارڈنر کے موقع پر مہمانوں کوہراساں کرنے کے مسئلہ پر پاکستان نےمعاملہ سفارتی سطح پراٹھالیا اوربھارت کواحتجاجی مراسلہ بھیج دیا ،مراسلے میں کہا گیا کہ 28مئی کوپاکستانی ہائی کمشنر نےدہلی میں افطارڈنرکا اہتمام کیا تھا،افطار سے کچھ دیر قبل بھارتی سیکیورٹی اداروں نے پاکستانی ہائی کمیشن کامحاصرہ کیا اور
    آفس آنےوالوں کی سخت تلاشی لی. جس کے بعد معزز مہمانوں کی تصاویربگی اتاری گئیں اورانہیں ہراساں کیا گیا ،مراسلے میں مزید کہا گیا کہ افطارڈنرمیں شرکت پرکشمیری مسلمان مہمانوں کو گرفتارکرنے کی دھمکیاں دی گئیں ،یہی طورطریقہ 22 مارچ کوہونےوالی تقریب میں بھی اپنایاگیاتھا،مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ رمضان کے مہینہ میں بھارت کی جانب سے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں،ایسےاقدامات ویانا کنونشن کی سراسرخلاف ورزی ہے، بھارت یقینی بنائےکہ آیندہ کیلیے ایسے واقعات نہ ہوں.

  • انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، اوپنرز کی ففٹی مکمل

    انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، اوپنرز کی ففٹی مکمل

    ورلڈ کپ میں پاکستان کا میچ انگلینڈ سے جاری ہے، امام الحق اور فخر زمان اوپنر کے طور پر میدان میں آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آٹھویں اوور میں پاکستان کے اوپنر آنے والے کھلاڑیوں نے پچاس رنز مکمل کر لئے ،امام الحق نے 23 گیندوں پر 22 رنز بنائے جبکہ فخر زمان نے 21 گیندوں پر26 رنز بنائے ،اوپنرز نے 7.2 گیندوں پر 53 رنز بنا لیے.

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • کون کون سا لیڈر کرے گا جیل میں عید؟ بڑی خبر آ گئی

    کون کون سا لیڈر کرے گا جیل میں عید؟ بڑی خبر آ گئی

    سابق نواز شریف اس بار عید الفطر جیل میں منائیں گے ، عید والے دن کسی سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اس بار عید جیل میں منائیں گے، احتساب عدالت نے نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے ، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو طبی بنیادون پر چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہو سکی، اب نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے لیکن نواز شریف عید جیل میں ہی گزاریں گے. مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق بھی عید جیل میں گزاریں گے. جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کی عید بھی جیل میں ہو گی، انہیں حکومت نے تھری ایم پی او کے تحت تین ماہ کے لئے جیل میں قید کیا گیا ہے.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی ،وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد ، آرمی چیف قمر جاوید باجو ہ راولپنڈی ،گورنر پنجاب چو دھری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور، پیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری اور بلاول زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے ،

  • زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ

    زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ

    وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی امور زرتاج گل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد کے بعد مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کر دی

     

    زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ،وزیرمملکت بائے ماحولیاتی امور زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویزبٹ نے درخواست دائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل کواختیارات کے ناجائزاستعمال پرنااہل قراردیا جائے، زرتاج گل نے حلف کی خلاف ورزی کی،اس نے بہن کی نیکٹا میں تعیناتی کیلئے اثرورسوخ استعمال کیا،زرتاج گل نے جھوٹ بولاکہ ان کی بہن میرٹ پرپورااترتی ہے۔

    میں یہ کام نہیں کرتی……زرتاج گل نے کیوں کی وضاحت؟

    اس سے قبل مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کروائی جس میں یہی مطالبہ کیا گیا تھا کہ زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے.

     

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہمشیرہ شبنم گل کو نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا .شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے شبنم گل کو اعزازی گریڈ 19 دے رکھا ہے ،شبنم گل نے 2010 میں پولیٹکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا وہ 9 سال گزر جانے کے باوجود بھی پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکیں .
    وزیر اعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن کی ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں. وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا پی ٹی آئی کی روایات کیخلاف ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے. نعیم الحق کا کہنا تھاکہ سفارش پر تقرریاں کر کے پی ٹی آئی حکومت میں کوئی شخص اپنے عزیز و اقارب کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا،

  • موجودہ و سابق وزراء اعلیٰ سندھ کے خلاف نیب میں تحقیقات کی منظوری

    موجودہ و سابق وزراء اعلیٰ سندھ کے خلاف نیب میں تحقیقات کی منظوری

    پنجاب کے بعد سندھ کے وزیراعلیٰ بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران دادو اور ٹھٹھہ شوگرملز کی کم قیمت میں فروخت کے حوالے سے نیب کو مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے۔ چیئرمین نیب نے ٹھٹہ اور دادو شوگر ملز انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دے دی ، اس حوالہ سے گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ چئیرمین نیب نے تفتیش کی منظوری دے دی ہے. اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے نیب تفتیش مکمل کر چکی ہے،. دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز اومنی گروپ کو فروخت کی گئ تھی.

  • ججز کے خلاف ریفرنس،عدالتوں کو تالے لگائیں گے، صدر سپریم کورٹ بار کا اعلان

    ججز کے خلاف ریفرنس،عدالتوں کو تالے لگائیں گے، صدر سپریم کورٹ بار کا اعلان

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے ججز کے خلاف ریفرنس لانے پر عدالتوں کا تالے لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سڑکوں پر تحریک نہیں چلائیں گے بلکہ عدالتوں کو تالے لگائیں گے.

     

    احتساب کا عمل رکوانے کے لئے عید کے بعد پاکستان میں کھیلا جا رہا ہے خوفناک کھیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بارکےصدر امان اللہ کنرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پرالزام نہ لگایا جا سکاتوان کی بیوی کےاثاثوں کا معاملہ سامنے لے آئے، امان اللہ کنرانی نے مزید کہا کہ مختلف ججز کے خلاف پہلےسے 350 شکایات موجود ہیں قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف ریفرنس پرفوری کارروائی شروع کردی گئی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دیگرریفرنسزپربھی کارروائی کی جائے،ہم پراسیکیوٹ کرانےمیں پیش ہوں گے، انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس امتیازی سلوک اور بدنیتی پر مبنی ہے، قاضی فائزعیسیٰ پرضابطہ اخلاق کی 11میں سے کسی ایک شق کی خلاف ورزی کابھی الزام نہیں، انہوں نے کہا کہ قوم جسٹس منیر،جسٹس ارشاداورجسٹس ریاض کےگھاؤابھی تک نہیں بھولی وقت آگیا ہےکہ ہم اپنے رویوں پر نظرثانی کریں .

     

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے

    ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے