Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • تبدیلی سرکار نے مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا، شہباز شریف

    تبدیلی سرکار نے مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا، شہباز شریف

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا ہے کہ رحمتوں،برکتوں کے مہینے کی آمد پرعوام پرمزید مہنگائی کا عذاب مسلط کردیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے. شہباز شریف نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بھی خیال نہیں کیا، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا.

    واضح رہے کہ ای سی سی نے پٹرول کی قیمت میں 9.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل 4 روپے 89 پیسے، ‏لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے، ‏مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کرنیکی منظوری دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 7 مئی منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔ منظوری ملنے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لٹر ہو گی۔

  • گلوکارہ علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی میں ایک نیا موڑ آ گیا

    گلوکارہ علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی میں ایک نیا موڑ آ گیا

    گلوکارہ علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی میں ایک نیا موڑ آ گیا ، میشا شفیع نے کیس کی سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میشا شفیع نے درخواست جمع کروائی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کےدعوے پرسماعت کرنے والامعززجج جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں،موجودہ جج میرے وکلاء پر بلاوجہ برہم ہوئے تھے، میشا نے عدالت سے استدعا کی کہ میرا کیس کسی دوسرے جج کے پاس منتقل کیا جائے. واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کی درخواست پرچھ ماہ سے سماعت کررہے ہیں

  • حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت، عوام میرے شوہر کی رہائی کے لئے میری مدد کرے اور میری آواز بنے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت میرے شوہر یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے، یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف چودہ دن تک بھوک ہڑتال کی. مشعال ملک نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی تنظیمیں، پاکستانی حکومت اور عوام میری مدد کرے.یاسین ملک کو جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ بیمار بھی ہیں.

    واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی ہمشیرہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کوجس سیل میں قید کیا گیا ہے وہ ایک پنجرہ ہے ، ان کی طبیعت کافی خراب ہے، اگر وہ اسی پنجرہ میں قید رہے تو زیادہ دن زندہ نہیں رہ سکیں گے. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے کہا کہ بھارت سرکار نے یاسین ملک پر بہت ایکٹ لگائے مگر ہمیں ان کی پرواہ نہیں، لیکن آج وہ جس سیل میں قید ہیں وہاں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے. اس موقع پر یاسین ملک کی والدہ بھی موجود تھیں جو زارو قطار روتی ہیں. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے عالمی ا نسانی حقوق کے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • بھارتی الیکشن میں‌ دھاندلی،عوام کی بجائے فوج نے حکمران جماعت کو ووٹ ڈالے

    بھارتی الیکشن میں‌ دھاندلی،عوام کی بجائے فوج نے حکمران جماعت کو ووٹ ڈالے

    بھارتی الیکشن میں حکمران جماعت نے شکست کے خوف سے فوج کے ذریعے دھاندلی کرنی شروع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے الیکشن میں فوج کو استعمال کرنا شروع کر دیا، سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں بھارتی فوج کے اہلکار پولنگ سٹیشن پر حکمران جماعت کے لئے جعلی ووٹ ڈال رہے تھے عوام کے احتجاج پر بھارتی فوجی بھاگ گئے ،بھارتی عوام کی جانب سے جعلی ووٹ ڈالنے پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، بھارتی شہریوں‌کا کہنا ہے کہ فوج مودی کے ووٹ ڈال رہی ہے، مودی دھاندلی کے ذریعے وزیر اعظم بنا تو قبول نہیں کریں گے

  • وزیراعظم عمران خان لاہور اور اوکاڑہ میں آج کیا کرنیوالے ہیں، اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان لاہور اور اوکاڑہ میں آج کیا کرنیوالے ہیں، اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے ،اوکاڑہ بھی جائیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے ،اور مصروف ترین دن گزاریں گے، وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہو گی، وزیر اعظم عمران خان شاہی قلعہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ پکچر وال کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم عمران خان ایچی سن کالج بھی جائیں گے ،وزیراعظم عمران خان رائیونڈ روڈ پر فوٹان موٹرز کے اسمبلنگ پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے .لاہور کے بعد وزیر اعظم عمران خان اوکاڑہ جائیں گے جہاں نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا افتتاح کریں گے، رینالہ خورد میں وزیر اعظم کےد ورہ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی جائیں گے

  • لوکل گورنمنٹ بل، گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے

    لوکل گورنمنٹ بل، گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے لوکل گورنمنٹ بل 2019 پر دستخط کر دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کر دئیے ہیں. مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسملی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بیٹے مونس الہیٰ نے اس بل کی مخالفت کی ہے. گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے کا وعدہ پورا کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے ویژ ن کے مطابق عوام کو مضبوط بنا رہے ہیں. تحریک انصاف کا منشور اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنا ہے، اب بلدیاتی نمائندے بااختیار ہوں گے

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے بل پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے پر شدید احتجاج کیا تھا

  • اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں:رضا ربانی

    اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں:رضا ربانی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیش کردہ قراردار کے موقع پر رضاربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19کہتاہے کہ آزاری اظہار اور پریس کی آزادی ہونی چاہیے. صحافیوں پر قدغن لگائی جاتی ہے تو آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پریس کی آزادی کو صلب کیاگیا مارشل لاء میں خبر سنسر ہوتی تھی تو اخباروں میں جگہ خالی چھوڑ دی جاتی تھی اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں ایڈیٹرزاور صحافیوں کو نامعلوم نمبر سگ کال کی جاتی ہے پریس کلبوں میں پریس کانفرنس کی جاتی تھی مگر اب پریس کانفرنس بھی سیاسی جماعتیں نہیں کرسکتی ہیں. سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ ہم سب صحافیوں کوسلام پیش کرتے ہیں انہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ صحافی مشکل حالات میں ہراول دستہ ہوتے ہیں زندگی ہتھیلی پر رکھ کرکام کرتے ہیں امریت کے خلاف جہدوجدکی. جمہوری قوتوں نے بھی صحافیوں کا ساتھ دیاہے صحافیوں نے جمہوریت کے لیے کوڑے کھائے ہیں میڈیا نے خود آزادی حاصل کی ہے کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی.

  • دارالصحت اسپتال کھولنے کا عدالتی حکم

    دارالصحت اسپتال کھولنے کا عدالتی حکم

    سندھ ہائیکورٹ نے دارالصحت اسپتال کھولنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دار الصحت اسپتال سیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے زبانی احکامات پر اسپتال سیل کیا گیا،سندھ حکومت نے اسپتال غیر قانونی طور پر سیل کیا ہے، اسے کھولا جائے، عدالت نے سماعت کی اوردارالصحت اسپتال کھولنے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ کمسن بچی کو غلط انجکشن لگانے پر اس کی موت ہو گئی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتال کو سیل کیا تھا .

  • یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ،بھارت نے ملک کو پنجرہ نما سیل میں بند کر دیا

    یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ،بھارت نے ملک کو پنجرہ نما سیل میں بند کر دیا

    حریت رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کے اہلخانہ نے انکشاف کیا ہے کہ یاسین ملک کو بھارت سرکار نے ایک پنجرے میں قید کر رکھا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی ہمشیرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کوجس سیل میں قید کیا گیا ہے وہ ایک پنجرہ ہے ، ان کی طبیعت کافی خراب ہے، اگر وہ اسی پنجرہ میں قید رہے تو زیادہ دن زندہ نہیں رہ سکیں گے. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے کہا کہ بھارت سرکار نے یاسین ملک پر بہت ایکٹ لگائے مگر ہمیں ان کی پرواہ نہیں، لیکن آج وہ جس سیل میں قید ہیں وہاں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے. اس موقع پر یاسین ملک کی والدہ بھی موجود تھیں جو زارو قطار روتی ہیں. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے عالمی ا نسانی حقوق کے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد، مریم نواز خاموش نہ رہی

    نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد، مریم نواز خاموش نہ رہی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی‌ صاحبزادی مریم نواز اپنے والد کی ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر خاموش نہ رہ سکیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کسی جرم کی سزانہیں بلکہ عوام کی آوازبننےکی سزابھگت رہا ہے ،نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں ان کاپھل بھی اتناہی میٹھاہوگا،یہ پھل قوم کی آنےوالی نسلوں کیلئے ہے، ایک بارپھرکہتی ہوں نوازشریف انشاءاللہ آپ کا سرجھکنے نہیں دیگا،نوازشریف کی جدوجہد عوام کے لئے ہے.

    واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوںپر چھ ہفتوں کے لئے ضمانت دی تھی آج ضمانت میں توسیع کی دائر درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ،نواز شریف کی ضمانت سات مئی تک ہے.