Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • 9 مئی مقدمہ،قریشی پھر بری،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،صنم جاوید،عالیہ حمزہ کو سزا

    9 مئی مقدمہ،قریشی پھر بری،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،صنم جاوید،عالیہ حمزہ کو سزا

    انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

    لاہور کی دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا،شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا،اے ٹی سی جج نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایاہے۔ محمود الرشید، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی.عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو بھی 5 سال قید کی سزا سنا دی، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 2 کیسز راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ سنادیا.

    عائشہ بھٹہ کو جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں 12 ملزمان کو بری کر دیا گیا،عدالت نے سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب، سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی، بخت روان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا.

    یاد رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر افراد کو بھی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں،

  • عمران خان کا گھر”بنی گالہ”خریدنے کے خواہشمند سامنے آئیں،نیلامی کا اشتہارجاری

    عمران خان کا گھر”بنی گالہ”خریدنے کے خواہشمند سامنے آئیں،نیلامی کا اشتہارجاری

    سابق وزیراعظم ،بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا گیا.

    اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیلامی اراضی نیب ریفرنس نمبر 19/2023 مقدمه عنوان سرکار بنام عمران احمد خان نیازی وغیرہ 3 کلب روڈ اسلام آباد 248 کنال 8 مرلے و رقبہ 405 کنال 03 مرلے واقع موضع موہڑہ نور تحصیل و ضلع اسلام آباد ۔

    بمقام یونین کونسل بہارہ کہو سملی ڈیم روڈ اسلام آباد مورخہ 2025-08-11 کودن 11:00am کو ہوگی ۔ لہذا ہر خاص و عام کو بذریعہ اخبار اشتہار مطلع کیا جاتا ہے کہ Evaluation Committee کی طرف سے منظور شدہ شرائط و ضوابط کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے ہر خاص عام کو ٹوکن کے اجراء کے لئے 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر چیئر مین نیب کے نام بتایا جائے ۔ اتھارٹی پہلے ہی 2025-05-30 اور 2025-08-07 کو اخبار اشتہار ہو چکا ہے اگر کوئی بھی فرد جوند کورہ نیلامی میں دلچسپی رکھتا ہے وہ مذکو رہ جائیداد کی سائٹ کا دورہ کر سکتا ہے۔ وہ

    پٹواری حلقہ کے ٹیلی فون نمبر 1144862-0323 اور آفس نمبر 9261069-051 سے رابطہ کر سکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ ICT (کنونیئر اسلام آباد

  • مدنی مسجد کی شہادت،وزارت داخلہ اور علما میں مزید کوئی یکطرفہ اقدام نہ اٹھانے پر اتفاق

    مدنی مسجد کی شہادت،وزارت داخلہ اور علما میں مزید کوئی یکطرفہ اقدام نہ اٹھانے پر اتفاق

    اسلام آباد میں مدنی مسجد کی شہادت کا معاملہ ،وزارت داخلہ اور علمائے کرام میں مزید کوئی یکطرفہ اقدام نہ اٹھانے پر اتفاق ہوگیا

    اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ،وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری اور علمائے کرام کے درمیان گزشتہ رات اور آج دن میں مذاکرات ہوئے ،علمائے کرام کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری اور علماء کرام، دوسری جانب وزیرِ مملکت برائے داخلہ، کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شریک ہوئے ،مذاکرات میں مزید پیشرفت کے لیے مزید 48 گھنٹے کا وقت درکار ہو گا۔فریقین میں اتفاق رائے طے پایا کہ مدرسے کی منتقلی کے مسئلے کو مذہبی، قانونی اور تمام متعلقہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا،مذاکرات دوران کوئی بھی فریق یک طرفہ اقدام نہیں کرے گا۔

  • بحریہ ٹاؤن کیخلاف جاری کارروائیاں انکے مالکان، جائیدادوں تک محدود ہیں ،نیب

    بحریہ ٹاؤن کیخلاف جاری کارروائیاں انکے مالکان، جائیدادوں تک محدود ہیں ،نیب

    قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے ان تمام لوگوں کو جو کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں یا جنہوں نے وہاں پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق ، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں-کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبریں صرف مذکورہ لوگوں کو پریشان کرنے اور اس کی آڑ میں ان کی جائیدادوں کو کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے- مذکورہ رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ہے اور نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا-

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری کارروائیاں ان کے مالکان اور ان کی جائیدادوں تک محدود ہیں۔ نیب نے اس بات کا تہیہ کیا ہوا کہ جب تک یہ لوگ قانون کے آگے پیش ہو کر لوٹی ہوئی رقوم واپس نہیں کرتے، نیب اپنی قانونی کاروائیاں بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھے گا۔نیب کی طرف سے تمام رہائشی اور مالکان جائیداد کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی منفی اور شرانگیز معلومات یا خبر پر دھیان نہ دیں اور سکون کے ساتھ اپنی معمولات زندگی جاری رکھیں –

  • کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل

    کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل

    کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی اہم ٹرین سروسز کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر معطل کر دیا گیا ہے۔

    آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل دونوں ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کل منگل کو معمول کے مطابق روانہ ہوگی، تاہم فی الحال حفاظتی وجوہات کی بنا پر تمام اندرون ملک ٹرین خدمات کو معطل کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    یہ فیصلہ اس واقعے کے بعد کیا گیا ہے جب گزشتہ روز مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس واقعے نے ریلوے سیکورٹی کو سنجیدہ چیلنجز کا سامنا کر دیا ہے۔ریلوے حکام اور سکیورٹی ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور متعلقہ علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔مزید یہ کہ، مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹرین سروس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ریلوے کی جاری کردہ معلومات سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • ووٹ چوری کے خلاف احتجاجی مارچ ،راہول گاندھی گرفتار

    ووٹ چوری کے خلاف احتجاجی مارچ ،راہول گاندھی گرفتار

    نئی دہلی: بھارتی کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہول گاندھی کو بہار میں ووٹر فہرست میں مبینہ ترمیمات کے خلاف احتجاج کے دوران حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما الیکشن کمیشن کی عمارت کی جانب مارچ کر رہے تھے تاکہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپنی آواز بلند کر سکیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 300 اپوزیشن رہنما اس احتجاجی مارچ میں شامل تھے جن کی قیادت راہول گاندھی کر رہے تھے۔ یہ مارچ خاص طور پر ‘ووٹ چوری’ کے الزام کے تحت کیا جا رہا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ بہار کی ووٹر فہرستوں میں غیر قانونی ترامیم کی گئی ہیں تاکہ ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے محروم کیا جا سکے۔راہول گاندھی نے گزشتہ دنوں بھارتی الیکشن کمیشن اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر انتخابات میں دھاندلی کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ چوری کی اور عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

    راہول گاندھی نے اپنے الزامات کی حمایت میں دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے اور بتایا کہ کہیں ڈپلیکیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئیں، کہیں جعلی پتے درج کیے گئے اور کچھ حلقوں میں جعلی تصاویر کا بھی استعمال کیا گیا تاکہ انتخابی نتائج میں دھاندلی کی جا سکے۔ ان کے مطابق کم از کم 100 سے زائد نشستوں پر ہیرا پھیری کی گئی ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ اگر یہ جعل سازی نہ ہوتی تو وزیراعظم نریندر مودی آج ملک کے وزیراعظم نہ ہوتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی، وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں نے آئین پر حملہ کیا ہے۔کانگریس رہنما کی گرفتاری کے بعد سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر کڑی تنقید شروع کر دی ہے کہ وہ جمہوری عمل کو نقصان پہنچا رہی ہے اور سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    پولیس کی جانب سے راہول گاندھی کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار اراکین کو دو بسوں میں بٹھا کر لے جایا گیا ہے۔ راہل گاندھی، اکھلیش یادو، پرینکا گاندھی، جیسے سینئر رہنماؤں کوپولیس نے گرفتار کیا ہے،اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں تو بولنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

    اپوزیشن کے 30 رہنماؤں کو بلایا تھا، زیادہ آ گئے، اس لئے اراکین پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لیا، دہلی پولیس
    دہلی پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 30 رہنماؤں کو آنے کی اجازت تھی، لیکن دروازے پر بڑی تعداد میں رہنما پہنچ گئے۔ اس کی وجہ سے نظام بگڑنے کا اندیشہ تھا۔ اسی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن پارٹی چاہے تو اب بھی 30 اراکین پارلیمنٹ کو آرام سے الیکشن کمیشن کے دفتر لے جایا جا سکتا ہے۔

  • غزہ پراسرائیلی مظالم،متعدد ممالک میں احتجاج، غزہ میں جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

    غزہ پراسرائیلی مظالم،متعدد ممالک میں احتجاج، غزہ میں جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

    ترکی کے شہر استنبول سمیت دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کی غزہ میں جاری عسکری کارروائیوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے اور جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    استنبول میں ہزاروں مظاہرین نے پرامن احتجاجی ریلی نکالی، جس میں انہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔اسی دوران، دنیا کے دیگر حصوں میں بھی فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔ چلی کے دارالحکومت سینتیاگو میں احتجاج کرنے والوں نے خالی برتن بجا کر غزہ میں اسرائیل کی جانب سے لگائے جانے والے محاصرے اور جبری قحط کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی مدد کرے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

    ارجنٹائن میں بھی فلسطینیوں کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے میں آئے جہاں دارالحکومت بیونس آیرس میں سینکڑوں افراد نے غزہ میں جاری نسل کشی کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کی حفاظت ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔ادھر اسرائیل کے اندر بھی غزہ کی جنگ کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ شہر تل ابیب میں یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کرے تاکہ یرغمالیوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی ہڑتال کی کال دی ہے جو 17 اگست کو ملک گیر سطح پر منائی جائے گی۔

  • ایکواڈورکے نائٹ کلب میں فائرنگ، 8 افراد کی موت

    ایکواڈورکے نائٹ کلب میں فائرنگ، 8 افراد کی موت

    جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کے ساحلی صوبے گوایاس کے دیہی علاقے سانتا لوسیا میں قائم ایک نائٹ کلب میں ایک خونریز فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ اس علاقے کے سب سے خطرناک واقعات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور وہ موٹر سائیکلوں اور دو گاڑیوں میں سوار تھے۔ انہوں نے نائٹ کلب میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی شخص اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والوں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن ابھی تک فائرنگ کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ واقعہ کسی گروہی دشمنی یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم تفتیش کار تمام پہلوؤں کو زیر غور رکھے ہوئے ہیں۔

  • سب سے زیادہ گدھے پنجاب میں ،انکشاف

    سب سے زیادہ گدھے پنجاب میں ،انکشاف

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے جاری کردہ زراعت شماری رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ ہو چکی ہے، جس میں پنجاب صوبہ سب سے آگے ہے جہاں گدھوں کی تعداد دیگر تمام صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24لاکھ3ہزار، سندھ میں گدھوں کی تعداد 10 لاکھ 81 ہزار، خیبرپختونخواہ میں 7 لاکھ82 ہزار اور بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ30 ہزار ہوچکی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی،بلوچستان کےمقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد 17 لاکھ73ہزار زیادہ بنتی ہے، پنجاب میں خیبر پختونخواہ کےمقابلے گدھوں کی تعداد 16 لاکھ 21 ہزار اور سندھ کے مقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد 13لاکھ 22 ہزار زیادہ بنتی ہے۔

    یہ اعداد و شمار نہ صرف پاکستان کے گدھوں کی مجموعی آبادی کی جھلک پیش کرتے ہیں بلکہ یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ پنجاب میں گدھے کی افزائش اور پالنے کا رجحان دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔یہ رپورٹ زراعت کے شعبے کی ترقی اور ملک میں مویشیوں کی تعداد کی درست معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی، جس سے مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے گی۔

  • ہیوسٹن، پاکستانی خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت تشدد

    ہیوسٹن، پاکستانی خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت تشدد

    امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک پاکستانی خاتون کو بلا وجہ اور مبینہ مذہبی منافرت کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ہیوسٹن کے جنوب مغربی علاقے، ساؤتھ ولکریسٹ ڈرائیو پر واقع شوگر پارک پلازہ کے سامنے پیش آیا۔

    خاتون جمعہ کی شام تقریباً 5 بجے سامان اٹھا کر جا رہی تھیں کہ اچانک پیچھے سے ایک سنگدل شخص نے انہیں دھکا دے دیا جس کے باعث وہ منہ کے بل گر گئیں۔ اس حملے کے نتیجے میں خاتون کی ناک کی ہڈی فریکچر ہو گئی جبکہ ان کے چہرے کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔واقعے کا تمام منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور شخص بغیر کسی خوف کے سڑک کے دوسری طرف چلا گیا۔ پولیس ابھی تک اس ملزم کی شناخت کرنے اور واقعے کی وجہ جاننے میں ناکام ہے۔

    خاتون کے بیٹے محمد ظہیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ زخمی حالت میں انہیں ویڈیو کال کے ذریعے واقعہ سے آگاہ کیا، جس پر وہ شدید دہشت زدہ ہو گئے۔ ظہیر نے کہا، "کوئی بھی اپنی ماں کے ساتھ ایسے ظلم کو برداشت نہیں کر سکتا، ملزم کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جانی چاہیے۔”محمد ظہیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی والدہ اس ظالمانہ واقعے کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گی اور انہیں یقین ہے کہ یہ حملہ مذہبی منافرت کی بنیاد پر کیا گیا کیونکہ ان کی والدہ اسکارف پہنے ہوئے تھیں اور ممکنہ طور پر حملہ آور نے انہیں مسلمان خاتون سمجھ کر نشانہ بنایا۔

    متاثرہ امریکن پاکستانی خاندان نے پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا جائے تو اسے سنگین جرم کے تحت مقدمہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔