Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • عالمی عدالت کے وارنٹ نظرانداز،اسرائیلی وزیراعظم ہنگری پہنچ گئے

    عالمی عدالت کے وارنٹ نظرانداز،اسرائیلی وزیراعظم ہنگری پہنچ گئے

    اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو آج بروز جمعرات اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہنگری پہنچے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان نے نیتن یاہو کو اس ہفتے اپنے ملک آنے کی دعوت دی تھی۔ہنگری پہنچنے پر اسرائیلی وزیرِ اعظم کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ ہنگری کے وزیرِ دفاع کرسٹوف سزالے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نیتن یاہو کا استقبال کیا اور لکھا کہ "ہم اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بوڈاپیسٹ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔”

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہنگری کے وزیرِ اعظم کی جانب سے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو دعوت دینا اور ان کا ہنگری کا دورہ، بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے جاری کردہ وارنٹِ گرفتاری کی خلاف ورزی ہے۔ آئی سی سی نے گزشتہ برس نومبر میں نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کے سلسلے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جسے نیتن یاہو نے مسترد کر دیا تھا۔ آئی سی سی کا رکن ملک ہونے کے ناطے، ہنگری کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ جاری شدہ وارنٹ گرفتاری پر عمل کرے۔ تاہم، ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان نے اس وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو گرفتار نہیں کریں گے۔

    دریں اثنا، دی ہیگ میں قائم آئی سی سی کے صدر دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ہنگری اور دیگر ریاستی جماعتوں کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ عدالت کے فیصلوں کو نافذ کریں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی گلوبل ریسرچ، ایڈووکیسی اور پالیسی کی سربراہ نے اس دورے پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ ہنگری کی جانب سے نیتن یاہو کو دعوت دینا بین الاقوامی قانون کی کھلی توہین ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ دعوت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک میں آئی سی سی کے مطلوب جنگی مجرموں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

    مودی سرکار کا جنگی جنون اور فسطایت ایک بار پھر بے نقاب

    بیوی،سالے اور 6 سالہ بچے کو فائرنگ سے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

  • بیوی،سالے اور 6 سالہ بچے کو فائرنگ سے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

    بیوی،سالے اور 6 سالہ بچے کو فائرنگ سے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

    مغلپورہ، گھریلو ناچاقی پر بیوی،سالے اور 6 سالہ بچے کو فائرنگ سے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا

    ایس او ایچ او مغل پورہ نسیم خان کی کاروائی پر ملزم گرفتار کیا گیا،پولیس کو کال موصول ہوئی کہ ایک شخص نے فائرنگ سے بیوی،بچے اور سالے کو فائرنگ سے زخمی کردیا ہے۔ مغلپورہ پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی،ملزم کی فائرنگ سے شمائلہ، خرم اور عثمان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم چاند عرف بیلا کے قبضہ سے پستول برآمد کرلیا،تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا گیا،ایس پی سول لائن ڈاکٹر حنان نے ایس ایچ او مغل پورہ نسیم خان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ڈولفن اپنی خوشیاں قربان کرکے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنارہا ہے ،

    دوسری جانب لاہور تھانہ گوالمنڈی کے قائم مقام ایس ایچ او میاں نعیم شہزاد اور ان کی ٹیم نے کچا نسبت روڈ گوالمنڈی کے علاقے میں پتنگ بنانے والے گھرپر چھاپہ مار کر ملزمان اثامہ طلعت، اور طابش شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پتنگیں بنانے والا سامان 2 کلو بانس،2.کٹر،رولر مشین 150 پتنگیں،6عدد ڈور کی چرخیاں، گلو کٹر ودیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا

  • عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ کی "سوکن”طوبیٰ پر کڑی تنقید

    عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ کی "سوکن”طوبیٰ پر کڑی تنقید

    پاکستان کے معروف میزبان،اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی سابقہ سوکن سیدہ طوبیٰ انور پر شدید تنقید کی ہے۔

    ڈاکٹر بشریٰ اقبال، جو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ اپنے شادی شدہ زندگی کے بعد 2020 میں طلاق لے چکی تھیں، عامر لیاقت کی وفات کے بعد اکثر سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور ان کے بچوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے دوسری شادی کے بعد، جو سیدہ طوبیٰ انور سے ہوئی تھی، اپنے سابق شوہر سے تعلقات مکمل طور پر ختم کر دیے تھے۔ طوبیٰ انور نے بھی بعد میں 2022 میں عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

    عامر لیاقت حسین زندگی کے آخری دنوں میں وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث جون 2022 میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی وفات کے بعد ڈاکٹر بشریٰ اقبال اکثر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہیں اور سوشل میڈیا پر مختلف موضوعات پر گفتگو کرتی ہیں۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں، سیدہ طوبیٰ انور نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ انور سے طلاق کے بعد کہا تھا کہ انہیں ہی میڈیا انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا۔

    ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے طوبیٰ انور کے اس ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "اگر احسان فراموشی اور جھوٹ کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ یہی ہوتا”، اور مزید کہا کہ "سچ بتا دوں؟” ان کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے طوبیٰ انور کے بیانات کو جھوٹ اور فریب قرار دیا، اور کہا کہ طوبیٰ انور کی حقیقت اب سب کے سامنے آ چکی ہے۔

    مودی سرکار کا جنگی جنون اور فسطایت ایک بار پھر بے نقاب

    مجھے گھنٹہ فرق نہیں پڑتا،مناہل ملک کانازیبا ویڈیو لیک ہونے پر جواب

  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر  توہین عدالت کی درخواست دائر

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے باعث عدالتی احکام کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ 24 مارچ 2025 کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے ایک فیصلہ جاری کیا تھا۔ اس فیصلے کے مطابق عمران خان کو ہر ہفتے کے منگل اور جمعرات کو ملاقات کا حق فراہم کیا گیا تھا۔ تاہم، جیل حکام کی جانب سے اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے اور عمران خان سے ملاقاتیں کرانے میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جیل حکام اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کا احترام ضروری ہے اور جیل حکام کی جانب سے فیصلہ نہ ماننا عدلیہ کی توہین کے مترادف ہے۔

    مجھے گھنٹہ فرق نہیں پڑتا،مناہل ملک کانازیبا ویڈیو لیک ہونے پر جواب

    شوٹنگ کے دوران تھپڑ سے سماعت متاثر ہوئی،مدیحہ امام

  • مودی سرکار کا جنگی جنون اور فسطایت ایک بار پھر بے نقاب

    مودی سرکار کا جنگی جنون اور فسطایت ایک بار پھر بے نقاب

    نیو یارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ نے بھارتی حکومت کے جنگی جنون اور فسطایت کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے حساس ٹیکنالوجی اور اسلحہ روس کو فراہم کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی”ٹیک ٹیسٹ” کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو بعد ازاں روس کو منتقل کی گئی۔ ایچ آر اسمتھ گروپ کی "ٹیک ٹیسٹ” کمپنی نے 2023-24 کے دوران بھارت کو 70 سے زائد انتہائی حساس ‘ٹائر 2’ ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کی، جن میں نیویگیشن، ایرو اسپیس، ریڈار، اور جدید سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں،یہ ٹیکنالوجی حساس سول و فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کی فراہمی عالمی سطح پر پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ "ٹیک ٹیسٹ” کمپنی نے 2023-24 میں بھارتی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس کو 118 بار ممنوعہ ٹیکنالوجی کی کھیپیں بھیجیں،اس کمپنی نے 13 بار ان حساس ٹیکنالوجیز و پرزوں کو روسی اسلحہ ایجنسی روسوبورون ایکسپورٹ کو فروخت کیا، جو امریکی اور برطانوی پابندیوں کے تحت ہے۔ روسوبورون ایکسپورٹ نے اس کاروبار کے بدلے 14 ملین ڈالر ادا کیے۔

    رپورٹ کے مطابق، ہندوستان ایرو ناٹکس نے حساس پرزے خریدنے کے محض 19 دن بعد انہیں روسی اسلحہ ایجنسی کو فروخت کر دیا، اور فروری 2024 میں بھارت سے فروخت شدہ ٹیکنالوجی محض 18 دن میں روس پہنچا دی گئی،اس کاروباری تعلقات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان ایرو ناٹکس کو روسوبورون ایکسپورٹ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار قرار دیا گیا ہے،اس کے علاوہ، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 2023 میں حساس آلات کی روس منتقلی پر ریڈ الرٹ جاری کیا تھا، اور کاروباری اداروں کو اس حوالے سے انتباہ کیا تھا۔ ہندوستان ایرو ناٹکس امریکی حکومتی ڈیٹا بیس میں بھی روسی فوجی سپلائر کے طور پر درج ہے،رپورٹ کے مطابق، روسی جنگی مشینری کے لیے حساس ٹیکنالوجی کی فراہمی مغربی پابندیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

  • مجھے گھنٹہ فرق نہیں پڑتا،مناہل ملک کانازیبا ویڈیو لیک ہونے پر جواب

    مجھے گھنٹہ فرق نہیں پڑتا،مناہل ملک کانازیبا ویڈیو لیک ہونے پر جواب

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی عید کے دنوں میں ایک بار پھر نازیبا ویڈیو لیک ہوئیں تو سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا ، اب نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر مناہل ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں ردعمل دیا ہے

    مناہل ملک کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دیکھے جو اپنے گھروں پر نظر ڈالنے کی بجائے دوسرے گھروں پر زیادہ رکھتے ہیں، میں نے کہنا تھا کہ جو جو لوگ میرے بارے باتیں کر رہے ہیں، کرتے رہیں، یہ جو اب مناہل ہے اس کو گھنٹہ فرق نہیں پڑتا کسی کے بولنے سے کسی کے کچھ کہنے سے،مجھے دو نمبر گھٹیا کہا گیا، اللہ نے مجھے اپنے گھر بلایا، اگر میں یہی ہوں‌تو اللہ نے مجھے کیوں بلایا، آپ لوگ میرا باپ بننے کی کوشش نہ کریں نہ تو کوئی مجھے کھلاتا ہے،نہ مشکل میں کام آیا، کون مجھے کیا جج کر رہا ہے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا.

    واضح رہے کہ معروف پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مزید نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، جس میں انہیں ایک بار پھر شرمناک حالات میں دیکھا گیا ہے۔ان ویڈیوز میں ٹک ٹاکر مناہل ملک انتہائی بے حیائی سے اپنے جسم کے پوشیدہ حصوں کی نمائش کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک ویڈیو میں وہ چشتیاں میں پول پارٹی کے حوالے سے بات کرتی ہوئی بھی دکھائی دیتی ہیں۔ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ ان ویڈیوز میں مناہل ملک کا رویہ انتہائی غیر مہذب نظر آ رہی ہے، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں اور مخالفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ان ویڈیوز میں مناہل ملک کی عریانی اور غیر اخلاقی گفتگو نے نہ صرف ان کے اپنے فینز بلکہ پورے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    ٹک ٹاکرمناہل ملک کی پھر نازیبا ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک کی سوشل میڈیا پر واپسی

    برہنہ ویڈیو لیک ہونے سے میرے فالورز بڑھے ۔ مناہل ملک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی "نازیبا ویڈیو”کی ہلچل تیسرے روز بھی جاری

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    مناہل ملک نے چند مختصر ویڈیوز کے ذریعے قوم کو یکجا کر دیا،صارفین کا تبصرہ

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • مسلمانوں کی جائیداد پر قبضے کامودی سرکار کا منصوبہ، وقف ترمیمی بل پیش

    مسلمانوں کی جائیداد پر قبضے کامودی سرکار کا منصوبہ، وقف ترمیمی بل پیش

    بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک کو ہڑپنے کے لیے مودی حکومت نے ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے جسے "وقف ترمیمی بل” کہا جا رہا ہے۔ اس بل کو بھارتی لوک سبھا میں پیش کیا گیا ہے اور اس پر کانگریس کے ارکان نے شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔

    راہول گاندھی، کانگریس کے رہنما، نے اس بل کو مسلمانوں کے حقوق پر حملہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "وقف ترمیمی بل” کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور ان کے جائیداد کے حقوق کو غصب کرنا ہے۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے آئین پر کیا جانے والا یہ حملہ دراصل مسلمانوں پر حملہ ہے، جو بھارت کے آئین کی بنیادی روح کو پامال کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بل مستقبل میں دوسری برادریوں کو بھی نشانہ بنانے کی مثال بنے گا، جو ایک نیا خطرہ ہے۔

    اس بل کے حوالے سے بھارت کے مختلف مسلم تنظیموں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے اس بل کے خلاف آندھرا پردیش میں ایک دھرنا بھی دیا گیا ہے،یہ بل مسلمانوں کی وقف املاک پر حکومت کے اختیار کو مزید بڑھاتا ہے اور اس کے ذریعے حکومت کو مسلمانوں کی مذہبی اور ثقافتی املاک کو اپنے کنٹرول میں لانے کا موقع ملے گا۔ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اس بل کا مقصد ان کی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر قبضہ کرنا اور ان کی حیثیت کو کم کرنا ہے۔

    اس بل کے پیش کیے جانے کے بعد بھارتی سیاست میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، جس میں مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کرنے والے رہنماؤں اور تنظیموں نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے اس بل کو مسلمانوں کے مفادات کے خلاف قرار دینے والوں کے اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے اپنا قدم مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔اس وقت بھارت میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اس بل کے خلاف احتجاج کر رہی ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ اس بل کو واپس لیا جائے تاکہ ان کی جائیدادوں کی حفاظت کی جا سکے۔

    بھارتی شہر حیدرآباد کے رکنِ پارلیمان اسد الدین اویسی نے بھارتی لوک سبھا سے منظوری کے لیے پیش ہونے والا متنازع وقف ترمیمی بل احتجاجاً پھاڑ دیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں گزشتہ روز بحث و مباحثے کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے پیش کیا گیا متنازع وقف ترمیمی بل منظور کر لیا گیا،بھارتی حزبِ اختلاف میں شامل اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ اگر چندرابابو نائیڈو، نتیش کمار، چراغ پاسوان اور جینت چوہدری اس بل کی حمایت کرتے ہیں، تو وہ سیاسی وجہ سے ایسا کریں گے، 5 سال بعد جب وہ عوام کے سامنے جائیں گے، تو انہیں کیا جواب دیں گے،انہوں نے بی جے پی کی مندروں اور مساجد کے نام پر بھارت میں تفرقہ پیدا کرنے کی مذموم کوشش کے خلاف پارلیمنٹ میں اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر آپ تاریخ پڑھیں تو آپ دیکھیں گے کہ مہاتما گاندھی نے سفید فام جنوبی افریقا کے قوانین کے بارے میں کہا تھا کہ ’میرا ضمیر اسے قبول نہیں کرتا،اور انہوں (مہاتما گاندھی) نے ان قوانین کو پھاڑ دیا تھا، میں بھی مہاتما گاندھی کی طرح اس قانون کو پھاڑ رہا ہوں۔یہ بل غیر آئینی ہے، بی جے پی مندروں اور مساجد کے نام پر اس ملک میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتی ہے، میں اس کی مذمت کرتا ہوں اور میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ جو 10 ترامیم میں نے اس بل میں کی ہیں انہیں قبول کریں۔

  • شوٹنگ کے دوران تھپڑ سے سماعت متاثر ہوئی،مدیحہ امام

    شوٹنگ کے دوران تھپڑ سے سماعت متاثر ہوئی،مدیحہ امام

    پاکستانی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہو گئی۔

    یہ انکشاف عید کے موقع پر ایک نجی ٹی وی شو میں کیا گیا، جہاں مدیحہ امام نے اپنی درد بھری کہانی سنائی۔ ان کے ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی ان کے اس بیان کی تصدیق کی۔مدیحہ امام نے کہا کہ وہ اپنے ایک کان سے کم سن پاتی ہیں اور اس بات کو فیصل قریشی نے بھی سچ مانا۔ فیصل قریشی نے شو کے دوران کہا، "یہ بات میں جانتا ہوں، اور یہ حقیقت ہے کہ یہ واقعہ مدیحہ کے ساتھ ایک سیٹ پر پیش آیا تھا۔”اداکارہ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہیں لیکن انہیں اب دوسروں سے بات کرتے وقت تھوڑا بلند آواز میں بات کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا، جب ایک ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ مارا گیا تھا جس کا اثر ان کے کان پر پڑا۔

    مدیحہ امام نے کہا، "جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکاروں کا کام آرام دہ اور پرسکون ہوتا ہے، انہیں یہ جاننا چاہیے کہ یہ ایک بالکل آسان کام نہیں ہے۔”

    میزبان رابعہ انعم نے مدیحہ سے پوچھا کہ آیا انہوں نے اس شخص کو معاف کیا جس نے یہ تھپڑ مارا تھا؟ تو مدیحہ امام نے جواب دیا، "یقیناً، یہ کوئی جان بوجھ کر نہیں کرتا، یہ ایک غلطی تھی اور ان سے لگ گیا تھا۔”اس موقع پر فیصل قریشی نے بھی اپنی بات شیئر کی اور کہا کہ "کچھ عرصہ پہلے، میں نے اداکارہ صبا قمر سے زوردار تھپڑ کھایا تھا، لیکن ہوتا یہ ہے کہ جب ایک مرد اداکار کسی اداکارہ کو مارے تو اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے تھپڑ دکھانے کے لیے کبھی کبھار ایسے سینز شوٹ کیے جاتے ہیں جہاں لگتا ہے کہ یہ مارا گیا ہے۔”

    اس انکشاف نے شوبز انڈسٹری کے اندر کام کی حقیقت کو سامنے لاتے ہوئے اس بات کو واضح کیا کہ اداکاروں کے لیے کام ہمیشہ اتنا آسان اور محفوظ نہیں ہوتا جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔

    شوہر اور چار عاشقوں سے ایک شخص کو "پٹوانے” والی خاتون سمیت تمام ملزمان گرفتار

    داؤد ابراہیم مودی کو قتل کرنے کیلئے 5کروڑ دے رہا، دھمکی دینے والے کو سزا

  • طیارے میں آتشزدگی،ایئرلائن نے پاور بینکس لانے سے روک دیا

    طیارے میں آتشزدگی،ایئرلائن نے پاور بینکس لانے سے روک دیا

    جنوبی کوریا کی کم قیمت ایئر لائن ایئر بسن نے اپنے مسافروں کو اوور ہیڈ لاکرز میں پورٹیبل بیٹری پیک رکھنے سے منع کر دیا ہے، یہ فیصلہ اس وقت آیا جب کمپنی کے ایک ایئر بس A321 طیارے میں گمہی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ لگ گئی تھی۔

    28 جنوری کو فلائٹ BX391 ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہونے والی تھی کہ اچانک طیارے کی اوور ہیڈ بن سے دھواں نکلنے لگا، جس کے بعد 176 مسافروں اور 6 عملے کے ارکان کو ایمرجنسی سلائڈز کے ذریعے طیارے سے نکالنا پڑا۔ اس حادثے کے دوران تین مسافر معمولی زخمی ہوئے، جبکہ چار عملے کے ارکان کو دھویں کے اثرات سے علاج کروانا پڑا۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی مسافر کے بیگ میں موجود پورٹیبل بیٹری پیک یا لیپ ٹاپ میں اوورہیٹنگ کی وجہ سے یہ آگ لگی، جو کہ ‘تھرمل رن اوے’ کے طور پر جانی جاتی ہے۔

    ایئر بسن نے اعلان کیا کہ اب مسافروں کو اپنے پورٹیبل بیٹری پیک کو کابن بیگ میں اوور ہیڈ لاکرز میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان بیٹری پیکس کو اب فلائٹ کے دوران مسافر کو اپنی پوزیشن میں رکھنا ہوگا تاکہ اگر بیٹری پیک میں اوور ہیٹنگ ہو، تو اسے فوراً ملاحظہ کیا جا سکے اور آگ لگنے سے بچا جا سکے۔

    حال ہی میں پورٹیبل بیٹری پیک اور دیگر بیٹریوں والے آلات کی وجہ سے جہازوں میں آگ لگنے کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لیتیئم بیٹری ‘تھرمل رن اوے’ کی صورت میں اتنی زیادہ حرارت پیدا کرتی ہے کہ آگ کو بجھانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اس نوعیت کی آگ کو بجھانے کا ایک مؤثر طریقہ یہ ہے کہ آلے کو مکمل طور پر پانی میں ڈبو دیا جائے۔

    مسافروں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے چیکڈ لگیج میں کسی بھی ایسی ڈیوائس کو نہ رکھیں جس میں لیتیئم بیٹری ہو، کیونکہ تھرمل رن اوے کے واقعات کو سنبھالنا اور بھی مشکل ہو سکتا ہے اور اس سے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، موبائل فونز، ٹیبلیٹس، اور ویپنگ ڈیوائسز جیسے عام آلات بھی لیتیئم بیٹریوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ 2023 میں، امریکی وفاقی فضائی انتظامیہ نے مسافروں کو یہ مشورہ دیا کہ وہ اپنی ڈیوائسز کو 30 فیصد سے زیادہ چارج نہ کریں تاکہ تھرمل رن اوے کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

  • انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت،51 ایف آئی اے ملازمین "فارغ”

    انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت،51 ایف آئی اے ملازمین "فارغ”

    پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے 51 ملازمین کو انسانی سمگلروں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کے الزام پر نوکری سے فارغ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ ملازمین پچھلے تین سالوں کے دوران نوکری سے فارغ کیے گئے ہیں۔

    پارلیمنٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، 2022 میں 6، 2023 میں 4 اور 2024 میں 41 ایف آئی اے ملازمین کو انسانی سمگلروں کے ساتھ روابط کی بناء پر برطرف کیا گیا۔ ان برطرفیوں کا عمل 2022 سے 2024 تک جاری رہا۔ 2024 میں جن ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا ان میں درج ذیل افراد شامل ہیں:
    محمد عاقب،ثمینہ رشید،نمرہ،حبیب احمد،سعید اللہ،ساجد اسماعیل،کشور بخاری،اظہر علی،شعیب محمد،یوسف علی،ربنواز،سلیمان لیاقت،محمد نواز خان،احسان رضا شاہ،محمد عمر،حافظ محمد شمیم،حنا سحرش،شہباز الحسن،ابو بکر،زاہد اقبال،آصف خان،محمد آصف،دانیال افضل،فہد اعوان،محمد رضوان،عابد حسین،وسیم قیصر،محمد شفیق،پرویز اختر،محمد طلحہ،شائستہ امداد،نازش سحر،عرفان احمد میمن،ابراہیم خان،نادیہ پروین و دیگر شامل ہیں

    2023 میں جن چار ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا، ان میں سعد انور،کامران وحید،احمد عمر،عدیل احمد شامل ہیں،2022 میں جن چھ ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا، وہ انسانی سمگلروں سے تعلقات کی وجہ سے برطرف ہوئے تھے۔ ان میں گلزار احمد،شاہدہ یاسمین،محمد عباس،نذر محمد،محمد احسن،محمد وسیم شامل ہیں.

    ایف آئی اے کی جانب سے یہ برطرفیاں اس بات کا غماز ہیں کہ ادارہ انسانی سمگلنگ کے خلاف اپنے اقدامات کو مزید سخت کر رہا ہے اور ایسے افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی ملی بھگت یا روابط کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان برطرفیوں کا مقصد ادارے کی ساکھ کو بچانا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینا ہے۔