Baaghi TV

Author: News Editor

  • سیاحوں کی 30 گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، پولیس

    سیاحوں کی 30 گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، پولیس

    کنڈلہ کے مقام پر برف باری کی وجہ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑیاں پھنسنے کی مماملہ سامنے آیاہے تو دوسری طرف عمر طفیل نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو برف باری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کرنے کے حکامات جاری کئے

    (تھانہ ڈونگا گلی) کے ایس ایچ او علی خان جدون نے آپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو ریسکیو کر کہ مقامی ہوٹل تک پہنچا دیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی سیاح خیر خیریت سے ہیں

    کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی کی بروقت مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نتھیاگلی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے نتھیاگلی پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24/7 ہائی الرٹ ہے گلیات میں سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے جی ڈی اے کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہے

    مورخہ 29-12-2022 کی شام سے سیاحتی مقام پیر چناسی مظفرآباد پر برف باری کے باعث سیاحوں کی گاڑیاں برف میں پھنس گئی ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

    ریسکیو آپریشن کی نگرانی سیکرٹری ایس ڈی ایم اے کر رہے ہیں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ، ایس ایس پی مظفرآباد ، ٹورسٹ پولیس کی ٹیم موقع پر موقع پر موجود ہیں ۔ اگر کسی سیاح کو کوئی مسلہ درپیش ہے تو ڈپٹی کمشنر مظفرآباد موبائل نمبر 03135736995 پر رابط کر سکتا ہےاور اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ھے۔

  • عمران خان نے فاتحہ کے لئے اپنے گھر پر بلایا میں نے جانے سے انکار کر دیا۔سابق کرکٹر عدالقادر کے بیٹے کا انکشاف

    عمران خان نے فاتحہ کے لئے اپنے گھر پر بلایا میں نے جانے سے انکار کر دیا۔سابق کرکٹر عدالقادر کے بیٹے کا انکشاف

    لاہور:سابق لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلیمان قادر نے عمران خان کی طرف سے فاتحہ کیلئے اپنے گھر زمان پارک بلائے جانے کی تصدیق کر دی ہے ساتھ ہی انہوں نے زمان پارک نہ جانے کی وجہ بھی بتا دی ہے ۔

    عبدالقادر کے بیٹے سلیمان قادر کا بیان ٹوئٹر پر وائرل ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پیغام آیا ہے کہ عمران خان فاتحہ کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے بلایا ہے، عبدالقادر کے بیٹے نے کہا کہ ہمارے والد صاحب کو اس دنیا سے گئے تقریباً ساڑھے تین سال ہو چکے ہیں،

    عبدالقادر کے بیٹے سلیمان قادر کاکہنا تھاکہ ویسے بھی جس نے دعا کرنی ہے وہ آپ کے گھر پر آتا ہے تعزیت کرتا ہے، فاتحہ پڑھتا ہے، تو یہ مجھے اور میری فیملی اور والدہ کو مناسب نہیں لگا کہ زمان پارک یا کہیں پر بھی جا کر اپنے والد کے لئے دعا کی جائے تو اس وجہ سے ہم لوگ نہیں گئے اور انکار کر دیا .

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ عمران خان نے کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر اظہار تعزیت کےلیے ان کے اہلخانہ کو زمان پارک میں اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی۔ عبدالقادر کا انتقال سوا تین برس قبل 6 ستمبر 2019 کو ہوا تھا۔

    عبدالقادر کے اہلخانہ کی جانب سے انکار کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہوئیں تو مرحوم کرکٹر کے بیٹے سلیمان قادر نے ایک ویڈیو میں تصدیق کی کہ خاندان کی جانب سے انکار کیا گیا ہے۔

  • سلیم صافی کی قاسم سوری کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست

    سلیم صافی کی قاسم سوری کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست

    سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست موصول ہوگئی ہے۔ سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی۔

    اپنی درخواست میں سلیم صافی نے موقف اپنایا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیراخلاقی کمنٹس کیے۔سلیم صافی نے درخوست میں کہا ہے کہ قاسم سوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    سلیم صافی نے لکھا ہے کہ قاسم سوری نےٹویٹرپرمیرےان مرحوم والدین کوگالی دی جنہوں نےمجھے گالی دینانہیں سکھایااسلئےقانونی راستہ اپنایا۔عمرانی دورمیں ایک ایم این اےکی شکایت پر(حالانکہ صفحہ 73پرانکاذکرنہیں تھا)ایف آئی اےعمران کےایماپرمحسن بیگ کےگھرپرحملہ آورہوئی۔اب دیکھناہےکہ میری شکایت پرکیاکاروائی ہوتی ہے؟

    سلیم صافی نے ایف آئی اے کے نام درخواست میں لکھا ہےکہ قاسم سوری کے‌خلاف کارروائی کی جائے

  • 23سالہ نوجوان کےاندھےقتل کامعمہ24 گھنٹوں کےاندرحل

    23سالہ نوجوان کےاندھےقتل کامعمہ24 گھنٹوں کےاندرحل

    کراچی: ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اختر اقبال کمپاؤنڈ بلاک 22 میں 23 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں کے اندر حل کرلیا،پولیس کے مطابق مورخہ 27.12.2022 اختر اقبال کمپاؤنڈ میں لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی تھی جس میں متوفی زاہد اسلام عمری 23 سالہ کو نہایت بے دردی سے گرائنڈر کے ذریعے قتل کردیا گیا تھا

    اوکاڑہ :پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن،گرانفروشوں کوجرمانے

    ایف بی ایریا پولیس نے موقع پر ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے تفتیش آگے بڑھائی اور ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر قاتل کو گرفتار کر لیاملزم کی شناخت محمد اقبال ولد منظور کے نام سے ہوئی

    ملزم کو عین اسوقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ دوسرے شہر فرار ہونے کی نیت سے عادل شاہ بس اسٹینڈ پر سامان سمیت بس میں سوار ہورہا تھاگرفتار ملزم نے بتایا کہ زاہد اسلام اس کا دوست تھا اور ٹیکسٹائل کمپنی میں چوکیدار تھا

    قصور:تھانہ کنگن پور پولیس کی کارروائی،5 سال سے مقدمہ قتل میں اشتہاری مجرم گرفتار

    27 دسمبر کی رات ملزم اقبال اپنے دوست زاہد سے ملنے اس کے پاس آیا اور رات رک گیا جہاں اس نے زاہد کو قتل کرنے کے بعد موٹروں اور دیگر سامان کی چوری کی،پولیس نے CCTV فوٹیج بھی حاصل کرلیا جس میں ملزم کو موٹر رکشے میں لیجاتے دیکھا جاسکتا ہے،گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

  • ضلع کیماڑی پولیس وسندھ رینجرزکا گلشن سکندرآباد کیماڑی میں گرینڈ سرچ آپریشن

    ضلع کیماڑی پولیس وسندھ رینجرزکا گلشن سکندرآباد کیماڑی میں گرینڈ سرچ آپریشن

    کراچی:ضلع کیماڑی پولیس و سندھ رینجرز کا گلشن سکندرآباد کیماڑی میں گرینڈ سرچ آپریشن۔اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر گلشن سکندر آباد کیماڑی میں سندھ رینجرز کے ہمراہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

    سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کےسابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا

    ضلع کیماڑی پولیس کے 2 ایس ڈی پی اوز، 5 ایس ایچ اوز 50 سے زائد پولیس افسران و جوان اور سندھ رینجرز کے 45 افسران و جوان آپریشن میں حصہ لیا۔پولیس حکام کے مطابق گلشن سکندرآباد کیماڑی کے علاقے کا گھیراؤ کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

    اوکاڑہ :پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن،گرانفروشوں کوجرمانے

    آپریشن گلشن سکندرآباد کیماڑی میں اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات / رپورٹس پر کیا گیا۔اس موقع پر 55 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 120 سے زائد مشتبہ اشخاص کو بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے چیک کیا گیا۔

    دوران آپریشن 6 مشتبہ گان کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کیا گیا ہے جنھیں انٹروگیٹ کیا جارہا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات و موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • وزیر اعظم اور صدر علوی کا ضلع کرم میں 3 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

    وزیر اعظم اور صدر علوی کا ضلع کرم میں 3 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان، سپاہی عبدالرحمان کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سلام پیش کیا۔

    وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے، پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم کی دعائیں اپنی افواج کے ساتھ ہیں، اس موقع پر انہوں نے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل دینے کی دعا کی۔

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز اور قوم کی کوششیں جاری رہیں گی، صدر مملکت نے بھی لواحقین سے ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

  • مصطفیٰ کمال کی وزیراعظم سےملاقات،ملک کو بحران سےنکالنےکیلئےمشترکہ کوششوں کا اعادہ

    مصطفیٰ کمال کی وزیراعظم سےملاقات،ملک کو بحران سےنکالنےکیلئےمشترکہ کوششوں کا اعادہ

    اسلام آباد:پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ملک کو مستحکم کرنے اور بحران سے نکالنےکے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا گیا۔

    ترجمان پاک سرمین پارٹی کے مطابق چیئرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نےکراچی میں امن کو قائم کرنےکے لیے را کے نیٹ ورک کو توڑا ہے،کراچی میں اتنی صلاحیت ہےکہ پورے پاکستان کی معیشت کو سنبھال کر درست ٹریک پر گامزن کرسکتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے شک کراچی مستحکم ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

    اس سے پہلے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت جنیوا میں منعقد پاکستان کانفرنس کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال، شیری رحمان، مریم اورنگزیب، حناربانی اور دیگرشریک ہوئے۔

    اجلاس کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے تجاویز اور تفصیلی لائحہ عمل کا مسودہ پیش کیا گیا، اور بتایا گیا کہ کانفرنس میں دوست ممالک کے ساتھ ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنرز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    وزیراعظم نے کانفرنس کے لائحہ عمل کو ترجیحی بنیادوں پرحتمی شکل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی پکار پوری دنیا تک بھر پور طریقے سے پہنچائیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں سال سینکڑوں جانیں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب زدگان کی بحالی اورتبدہ شدہ انفرااسٹرکچرکی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے، وعدے کے مطابق آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

  • سیاسی خلفشار برطانیہ کی جگ ہنسانی کا سبب بنا ہوا ہے:برطانوی اسپیکر

    سیاسی خلفشار برطانیہ کی جگ ہنسانی کا سبب بنا ہوا ہے:برطانوی اسپیکر

    لندن:برطانوی پارلیمٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ قدامت پسند حکمراں جماعت کا سیاسی خلفشار برطانیہ کی جگ ہنسائی کی وجہ بنا ہوا ہے۔

    برطانیہ کے سیاسی حالات کے متعلق اسپیکر لنڈسے ہولی نے دوہزار بائیس کے دوران ملک میں دوحکومتوں کے زوال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ابھی تک بورس جانس اور لز ٹرس حکومت کے خاتمے سے پیدا ہونے والے مسائل سے باہر نہیں نکل سکا ہے۔ اس سال برطانیہ میں سب سے زیادہ سیاسی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

    2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

    رواں سال کے وسط میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا پابندیوں کی خلاف ورزیوں اور بعض وزارتوں پر بدعنوان افراد کی تعیناتی کے باعث رائے عامہ کے دباؤ کی وجہ سے اقتدار سے محروم ہونا پڑا تھا ۔ جانسن کے مستعفی ہونے کے بعد لزٹرس نے برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی سنبھالی تھی لیکن ان کے متنازعہ اقتصادی منصوبے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مالی بدحالی کے باعث یہ حکومت صرف چوالیس روز بعد ختم ہوگئی تھی ۔

    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ

    اس کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے بعد رشی سنک برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بنے اور ایک سال میں تیسری بار نئی کابینہ تشکیل دی، لیکن ان کی مقبولیت کا گراف تیزی سے گر رہا ہے جس کے پیش نظربرطانیہ میں حکومت کے خاتمے اور سیاسی بحران کے خدشات ایک بار پھر شدت اختیار کرگئے ہیں۔

  • بچے دو ہی اچھے، پرویز الہی سرکار کا فیملی پلاننگ کروانے والوں کو گرانٹ دینے کا اعلان

    بچے دو ہی اچھے، پرویز الہی سرکار کا فیملی پلاننگ کروانے والوں کو گرانٹ دینے کا اعلان

    لاہور:- وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں صوبائی کابینہ کے 8 واں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے اور معاشرے کے کمزور افراد کے سماجی تحفظ کے تمام پروگرامز ایک ہی اتھارٹی مانیٹر کرے گی- پنجاب کابینہ نے پنجاب سوشل پروٹیکشن پالیسی 2022 کی منظوری دی -وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کی پہلی مربوط سو شل پروٹیکشن پالیسی کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبودکا لائحہ طے کیا جائے گا-پنجاب میں 129 جاری سوشل پروٹیکشن پروگرامزمختلف محکموں کے تحت چلائے جا رہے ہیں –

    سوشل پروٹیکشن پالیسی کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کے پروگرام ایک ہی اتھارٹی کے تحت ہوں گے-پنجاب کابینہ نے محکمہ زکواۃ وعشر، سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے انضمام کی منظوری دے دی -تینوں محکمو ں کے ادغام سے ایک علیحدہ محکمہ سوشل پروٹیکشن بنایا جائے گا-کابینہ نے ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز جمع کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خراج تحسین پیش کیااور کابینہ نے پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی فلڈ ریلیف پروگرام میں شاندار خدمات کو بھی سراہا-

    وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے تنہا 2 ارب روپے سے زائد سیلاب متاثرین کے لئے جمع کر کے قومی خدمت کی ہے – عمران خان کے دل میں عام آدمی کا احساس ہے – انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت اب تک 5 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کر چکی ہے-36 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے -گھروں کی تعمیر کے لئے بھی سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کی گئی ہے- پنجاب حکومت نے اپنے وسائل اور عمران خان کی ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی رقم سے سیلاب متاثرین کی آباد کاری کی ہے – وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کے لئے ایک روپیہ تک نہیں دیا -غیر ملکی امداد اور سامان سے بھی پنجاب کو وفاق کی طرف سے کچھ نہیں ملا -وفاق کے امتیازی سلوک پر پہلے بھی احتجاج کیا اب بھی کرتے ہیں –

    انہوں نے بتایا کہ بار بار یاد دہانی کے باوجود سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا شیئر نہیں کیا-سندھ کو تیسری مرتبہ سیلاب متاثرین کا سروے مکمل کرکے ڈیٹا شیئر کرنے کا کہہ چکے ہیں تا کہ ہم اصل حقدار کی مدد کر سکیں -پنجاب حکومت سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک ارب روپے مختص کیا ہے-ہم چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت جلد مستند ڈیٹا فراہم کرے تا کہ حقدار کو اس کا حق مل سکے- انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک کے ذریعے کسی بھی مداخلت کے بغیر براہ راست تقسیم کا پروگرام اپنی مثال آپ ہے -پنجاب کو پہلا ڈیزاسٹرریلیز مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینے کا اعزاز حاصل ہے -ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب کابینہ کو سیلاب متاثرین کی امداد کے پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-

    فیملی پلاننگ کو پنجاب احساس پروگرام کے ساتھ منسلک کر کے دو بچو ں تک خاندان محدود رکھنے والے جوڑے کو گرانٹ ملے گی- ورلڈ بینک فیملی پلاننگ پروگرام کی کامیابی کے لئے 130 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا–پنجاب کابینہ نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی رقم ادا نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت پنجاب کی واجب الادا رقم جلد ریلیز کرے -کابینہ نے لاہو رمیں خاتم النبینؐ یونیورسٹی کے قیام اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دے دی-خاتم النبینؐ یونیورسٹی میں اضافی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایک ارب روپے دیئے جائیں گے۔اپرمال پر واقع سیرت اکیڈمی میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی میں وی سی بلاک، مسجد اور ہاسٹل بنائے جائیں گے -داتا دربار آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ، اوور ہیڈ برج اور انڈر گراؤنڈ گزر گاہ بنانے کے لئے 3 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی- داتا دربار کے قریب پارکنگ پلازہ، اوورہیڈ برج اور پیدل افراد کی گزرگاہ کا پراجیکٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی-پارکنگ پلازہ میں 400 سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت ہو گی-

    اجلاس میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی 580 منظورشدہ خالی آسامیوں پر بھرتی اورمحکمہ سپیشل ایجوکیشن میں اساتذہ اور طلبہ کی شرح میں فرق کم کرنے کے لئے جونیئر اور سینئر سپیشل ایجوکیشن اساتذہ کی 839 نئی پوسٹوں کی منظوری دی گئی- محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا- محکمہ سکول ایجوکیشن کے اساتذہ کو ریگولر کرنے کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کی وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی -کمیٹی میں سینئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، میاں محمودالرشید، مراد راس، ہاشم ڈوگر، آصف نکئی اور دیگر شامل ہو ں گے-کمیٹی جلد اپنی سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی-اجلاس میں محکمہ محنت اور انسانی وسائل کے اداروں میں 632 آسامیوں،محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی 1784 آسامیوں،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں یکسائز انسپکٹرز بھرتی کرنے اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک 416منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی- محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، فوڈ گرین انسپکٹرز اور فوڈ گرین سپروائزرز کی بھرتی کی منظوری دی گئی-

    میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق اعلی سطح کی محکمانہ کمیٹی بھرتیاں کرے گی-کابینہ اجلاس میں پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ فلم پروڈکشن سٹوڈیو اور سینما کمپلیکس قائم کرنے اور سکیم کو اے ڈی پی کی منظوری دی گئی-وزیر اعلی پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ انڈیا کی طرز پر فلم میکنگ، ٹیکنیک سکھانے کے لئے فلم ٹریننگ اکیڈمی بھی بنائیں گے – پنجاب کے شاندار کلچر کا فلم کے ذریعے احیاء کرنا چاہتے ہیں -ایرانی اور ترکی کے فلم میکنگ ماہرین کی پیشہ وارانہ خدمات حاصل کی جائیں گی-پاکستانی فلم کا انڈیا کے سینما گھروں کی زینت بنناقابل تحسین ہے – کابینہ نے منڈی شاہ جیونہ، ضلع جھنگ کو نئی تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دے دی- شاہ جیونہ ضلع جھنگ کی پانچویں تحصیل بنے گا-

    اجلاس میں الزائمر پاکستان کے لیے سالانہ گرانٹ ان ایڈ، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے سیکشن 187 (2)اور (4) میں ترامیم،پنجاب لوکل گورنمنٹ سروس (اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز2018 کے رول 5 کی ذیلی شق (1) میں ترمیم کی منظوری دی گئی،کیٹل مارکیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی-اجلاس میں سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کا درجہ دی گئی – وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کوٹلہ ارب علی خان ہسپتال کو 20 سے 100 بیڈ تک اپ گریڈ کیاجائے گا-کابینہ نے فیصل آباد میں 189 کنال پر جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے 25 کروڑ روپے گرانٹ اور 189 کنال اراضی جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نام منتقل کرنے کی منظوری دے دی – وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کریں گے –

    وزیراعلی نے ہدایت کی کہصحافی کالونی فیز 2 کیلئے اراضی کی روڈ ا سے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقلی کاکام جلد مکمل کیا جائے – اجلاس میں سی این جی، پٹرول پمپس کیلئے روڈز کی نیگیٹولسٹ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیااورٹیوٹا کے لئے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے 25 نئی بسیں خریدنے کی منظوری دی گئی-سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • پاکستان میں غیرملکیوں کیلیےدی جانےوالی ایمنسٹی سیکیم31 دسمبرکو ختم ہوجائےگی

    پاکستان میں غیرملکیوں کیلیےدی جانےوالی ایمنسٹی سیکیم31 دسمبرکو ختم ہوجائےگی

    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نےکہا ہےکہ غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی سیکیم 31 دسمبرکوختم ہو جائےگی،یکم جنوری سے پاکستان میں اووراسٹے کرنےوالےباشندوں سے جرمانہ وصول کیا جائے،ایک سال سے زائد اوور اسٹےکرنےوالوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔

    2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

    وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیلیے دی جانے والی ایمنسٹی سیکیم 31 دسمبرکو ختم ہو جائے گی، ایمنسٹی سیکم ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے نادرا کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ یکم جنوری سےپاکستان میں اوور اسٹے کرنے والے غیر ملکی باشندوں سے جرمانہ وصول کیا جائے۔

    نادرا ایگزٹ پرمٹ کیلیے موصول ہونے والی درخواستوں پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں سے جرمانہ کی رقم وصول کرے گا۔ ایمنسٹی سیکم ختم ہونے پرایک سال سے زیادہ اووراسٹے کرنے والوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے29 جولائی سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے سکیم جاری کی تھی۔

    ایمنسٹی سکیم کےتحت غیرملکیوں کو پاکستان سےنکلنے کیلئے بھاری جرمانے کی رقم ادا نہیں کرنا تھی۔اس سے قبل وزارت داخلہ نے پاکستان میں مدت ویزا سے زائد قیام کرنے والےغیرملکیوں کیلئےجنرل ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا گیا تھا جس کےتحت ایسے افراد آن لائن ویزاسسٹم کےذریعے31دسمبر2022 تک اس سکیم سےفائدہ اٹھا کراپنےملک واپس جا سکتے ہیں۔

    وزارت داخلہ کےذرائع کےمطابق اس سکیم سےمستفید ہونے والے غیر ملکیوں کوایک ہفتہ کے اندر ایگزٹ پرمٹ مہیا کر دیا جائیگا تاہم بھارت اور صومالیہ سے زائد مدت ویزا کے حامل شہری اس پرمنٹ کیلئے درخواست دینے کیلئے متعلقہ سیکشن میں از خود آنا ضروری ہے۔ کہا گیا تھا کہ31دسمبر کے بعد ایک سال سے زائد مدت ویزا والے غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی اور انکی آئندہ پاکستان انٹری ممنوع ہوگی۔ واضح رہے کہ فارنر ایکٹ 1946ء کے تحت زائد مدت ویزا والے غیر ملکیوں کی سزا تین سال ہے۔

    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ