Baaghi TV

Author: News Editor

  • اسلام آباد بلدیاتی انتخابات،انتظامیہ کےپولنگ اسٹیشن عملےسےرابطےشروع

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات،انتظامیہ کےپولنگ اسٹیشن عملےسےرابطےشروع

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر ایف ڈی ای اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، شہر بھر کے پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہونے والے عملے سے رابطوں کا آغاز کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بیشتر پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف، سکول کالجز اور سرکاری یونیورسٹیوں کے ملازم ہیں، تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے باعث پولنگ سٹاف شہر میں ہے بھی یا نہیں رابطے جاری ہیں۔

    عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر…

     

    پولنگ سامان کب کیسے کون لے کر جائے گا اس پر بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے، انتظامیہ متحرک ہے کہ ٹرانسپورٹروں سے فوری طور پر کتنی اور کون سی گاڑیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

    کراچی ٹیسٹ کا چوتھا دن :شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لئے

    ادھر اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی اپنے دفتر میں موجود اوررابطوں میں مصروف ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

    چوٹی زیریں : بستی باڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، 2گرفتار، ایک فرار،…

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ڈی جی لاء اور متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم اس وقت ہائیکورٹ میں موجود ہے، رابطوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔

  • چیئرمین واپڈا کا نیلم جہلم پراجیکٹ کا دورہ،ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کےکام کاجائزہ لیا

    چیئرمین واپڈا کا نیلم جہلم پراجیکٹ کا دورہ،ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کےکام کاجائزہ لیا

    اسلام آباد:چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے آج نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل میں جاری بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کے نمائندے بھی اِس موقع پر موجود تھے۔

     

    نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل میں بندش کے باعث پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار تعطل کا شکار ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا ٹنل سسٹم مجموعی طور پر 68 کلومیٹر طویل ہے۔ ٹیل ریس ٹنل کی لمبائی ساڑھے3کلو میٹرہےاورٹیل ریس ٹنل میں ایک جگہ پر بندش واقع ہوئی۔ بعد ازاں واپڈا نے ٹیل ریس ٹنل کی بحالی کا کام شروع کیا اور وفاقی حکومت کی اجازت سے چینی کمپنی کو بحالی کے کام کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا۔بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لئے ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کا کام دن رات جاری ہے۔

     

    ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ انتظامیہ اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ بحالی کا کام شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس ضمن میں بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل کی سفارشات کو بھی مدِ نظر رکھا جائے۔قبل ازیں بریفنگ کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی نے چیئرمین واپڈا کو بحالی کے کاموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

     

    969میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار اپریل 2018ء میں شروع ہوئی تھی۔ ٹیل ریس ٹنل میں بندش سے پہلے تک یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو 18ارب یونٹ سے زائد بجلی فراہم کر چکا ہے۔

  • پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرریاستی رٹ غیرفعال:لاہورہائی کورٹ کا حکم ردی کی ٹوکری میں

    پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرریاستی رٹ غیرفعال:لاہورہائی کورٹ کا حکم ردی کی ٹوکری میں

    لاہور:پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرریاستی رٹ غیرفعال:لاہورہائی کورٹ کا حکم رد ی کی ٹوکری میں اس طرج پھینک دیئے جاتےہیں کہ کسی کو پرواہ تک نہیں ہوتی،ویسے تو ایسے کئی ثبوت اور واقعات ہیں مگر تازہ واقعہ ایک بہت بڑے پرائیویٹ ادارے کا ہے جسے پنجاب گروپ آف کالجز کےنام سے یاد کیا جاتا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق سموگ اور سخت سردی کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے پنجاب بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو7 جنوری 2023 تک بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ، ہائی کورٹ جس نے سموگ اور شدید سردی سے محفوظ رکھنے کےلیے یہ فیصلہ کیا

    اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے خصوصی ہدایت کی گئی تھی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 7 جنوری 2023 تک بند رہیں گے اور کوئی بھی تعلیمی ادارہ اس حکم کی خلاف ورزی نہیں کرے گا،

    لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کےباوجود کچھ تعلیمی اداروں نے ہرقسم کی موسمی سختیوں اور عدالتی احکامات کی پرواہ کیئے بغیرکلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پنجاب گروپ آف کالجزکے کئی کیمپس میں‌ کلاسز جاری کرنے کے حوالےسے طالب علموں کو اطلاع بھی دے دی گئی ہے

     

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک ایسا ہی کیس سیالکوٹ سے رپورٹ ہوا ہےجہاں پنجاب گروپ آف کالجزسیالکوٹ کوبے چک تین کلومیٹر سیدپورروڈ سیالکوٹ پر واقع ہے اس کی انتظامیہ کی طرف سے یہ پیغآم جاری کیا گیا ہےکہ کالج بند نہیں ہوگا ، کلاسز 2 جنوری سے جاری ہوں گی اورامتحانات بھی معمول کے شیڈول کے مطابق ہوں گے

    پنجاب گروپ آف کالجز سیالکوٹ کی انتظآمیہ کی طرف سے یہ پیغام وائرل ہونے کےبعد زیرتعلیم بچوں اور بچیوں کے والدین سراپا احتجاج ہیں کہ جب پورے صوبے میں عدالت عالیہ کی طرف سے حکم نامے کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی ادارے 7 جنوری 2023 تک بند رہیں گے توپھراس ادارے نے یہ خلاف ورزی کیوں کی ہے ، کیا پنجاب گروپ آف کالجز کی انتظامیہ پرملکی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ والدین کے ساتھ ساتھ دیگرمعاشرتی اور سماجی اداروں نے بھی احتجاج کیا ہے اور اس خلاف ورزی پر عدالت سے توہین عدالت کی سزا دینےکی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی حکومت پنجاب سے گزارشات کی ہیں کہ صوبے میں اور بھی کئی مقامات پر پرائیویٹ تعلیمی ادارے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتےہوئے تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں اور جہاں عدلیہ کی توہین ہورہی ہے وہاں طالب علموں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا گیا ہے جس کی وجہ سے والدین بھی پریشان ہیں ،

    عوام الناس کی طرف سے استدعاکی گئی ہے کہ اس گروپ کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئیندہ کوئی آئین اور قانون کا مذاق نہ اڑائے

  • ملک کے دو بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

    ملک کے دو بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرلیا، جس پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بھی بنادی گئی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہوا بازی اور پی آئی اے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے نیو اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اس کی تکمیل کیلئے کمیٹی قائم کردی۔وزیراعظم خود کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں سعد رفیق، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر حکام شامل ہیں۔

    تمام ٹی وی پروگرام اور نیوز بلیٹن اشاروں کی زبان کےساتھ نشرکیےجائیں:ایکٹ منظور

    وزیراعظم کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ معمول کا منافع بخش عمل ہے، آؤٹ سورسنگ کا عمل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جائے گا، آؤٹ سورسنگ سے حکومت کو منافع اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات ملیں گی۔

    اجلاس پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پی آئی اے نے 2022ء کے دوران 172 ارب روپے کا تاریخی ریونیو حاصل کیا، قومی ایئر لائن اس وقت ہفتہ وار 330 فلائٹس آپریٹ کررہی ہے۔

    سال2022، اسلام آباد سے بلال گینگ کا ہوا خاتمہ، پولیس قرار دے رہی بڑی کامیابی

    بریفنگ میں کہا گیا کہ پی آئی اے کو منافع بخش ایئر لائن بنانے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے، پی آئی اے پر یورپی یونین کی پابندی ختم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، قومی ایئر لائن کی فلیٹ میں وائیڈ باڈی ایئر کرافٹس شامل کئے جا رہے ہیں۔

    عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر…

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کے لاؤنجز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے پی آئی اے کے ریونیو میں اضافہ پر مسرت کا اظہار کیا اور وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔شہباز شریف نے حکام کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو ایک منافع بخش ایئر لائن بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے:وزیرداخلہ راناثنااللہ

    اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے:وزیرداخلہ راناثنااللہ

    اسلام آباد:وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلےکے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکریں گے۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ اسلام آبادمیں ووٹرزکواندراج سےمتعلق بھی بہت سےاعتراضات ہیں جبکہ قانون کے مطابق حلقہ بندیاں بھی ہونی ہیں، بلدیاتی الیکشن کروانے میں4 سے 5 ماہ لگیں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 2سال سے زائد التواء لیا۔

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا عملی طور پر ممکن نہیں۔ کہ عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اپیل کا آپشن موجود ہے۔

    سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ انتخابات کا انعقاد آئینی،جمہوری طریقے سے ہوتا ہے، حکومت نے بھی اجلاس بلا لیا ہے جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن تاخیر سے کرانے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو 101یونین کونسلز پر31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے

  • آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئرکی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئرکی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    لاہور:آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں ، اس حوالے سے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرے ٹیسٹ کیلئے تماشائیوں کی انٹری مفت کرنےکا اعلان

    یہ ایوارڈ آئی سی سی کی جانب سےسال بھر میں تمام فارمیٹ ( ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ) میں شاندارکارکردگی دکھانے والےکھلاڑی کو دیا جاتا ہےگزشتہ سال یہ ایوارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے نام کیا تھا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔

     

    رواں سال بھی آئی سی سی کی جانب سے سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے مینز پلیئر آف دی ائیر کی نامزدگیوں میں شامل کیا ہے۔نامزدگیوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔گزشتہ سال اس ایوار ڈ کی نامزدگیوں میں دو پاکستانی کھلاڑی( شاہین آفریدی اور محمد رضوان )شامل تھے۔

    فیفا ورلڈ‌کپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ آئی سی سی 2022 کے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کرچکا ہے۔

  • شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کا نکاح ہوگیا:تقریب میں قریبی رشتہ داروں کی شرکت

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کا نکاح ہوگیا:تقریب میں قریبی رشتہ داروں کی شرکت

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کا نکاح ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

    اس میں بتایا گیا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے کراچی میں ہو رہی ہے ، نکاح کیلئے اقصیٰ کی مہندی لگائی تقریب کا انعقاد بھی کیاجاچکا ہے۔اب اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کو بھی تقریب میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

    اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کو بھی تقریب میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں نکاح خوان کہہ رہے ہیں کہ ’جناب نصیر ناصر خان صاحب۔ میں نے آپ کا نکاح اقصیٰ شاہد آفریدی بنت شاہد آفریدی سے بعوض مہر 131 تولہ چاندی جس کی آج کے دور میں مالیت 2 لاکھ 60 ہزار 952 روپے ہے، ان گواہوں کے سامنے کیا، کیا آپ نے اقصیٰ شاہد آفریدی بنت شاہد آفریدی کو اپنے نکاح میں قبول کیا؟‘

    اس پر نصیر ناصر خان نے کہا کہ ’قبول کیا۔‘

    یاد رہےکہ آج ہی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کے نکاح میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی کراچی پہنچے تھے ۔

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔جس میں بتایا گیا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے آج ہوگی، نکاح کیلئے اقصیٰ کی مہندی لگائی تقریب کا انعقاد بھی کیاجاچکا ہے۔

  • تمام ٹی وی پروگرام اور نیوز بلیٹن اشاروں کی زبان کےساتھ نشرکیےجائیں:ایکٹ منظور

    تمام ٹی وی پروگرام اور نیوز بلیٹن اشاروں کی زبان کےساتھ نشرکیےجائیں:ایکٹ منظور

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا تک بہرے افراد کی رسائی کے ایکٹ 2022 ء کی منظوری دے دی، جس کے بعد نیوز بلیٹن اور ٹی وی پروگراموں کو اشاروں کی زبان کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد ایکٹ کا نفاذ فی الفور پورے پاکستان پر ہوگا اور 6 ماہ کے بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دُوسرے میڈیا پر پاکستان سائن لینگویج ترجمان کے بغیر نیوز بلیٹن کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اساتذہ کا احتجاج زمان پارک کی سیکورٹی ہائی الرٹ،قیدی وین پہنچا دی گئی

    ایکٹ کے تحت ایک سال بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دُوسرے میڈیا پر سائن لینگویج ترجمان کے بغیر کسی بھی پروگرام، انٹرٹینمنٹ، اشتہار، ٹالک شو، ڈراما، فلم یا کسی بھی قسم کے تصویری پروگرام کو نشر نہیں کیا جاسکے گا۔

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    صدر مملکت کی منظوری کے بعد سرکاری اور نجی میڈیا ہاؤسز کو ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے اندر ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے سائن لینگویج ترجمان مقرر کرنا ہوں گے۔

  • پنجاب میں 100 سےزائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل

    پنجاب میں 100 سےزائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل

    پنجاب میں دہشتگردی اور انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں 100 سے زائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق سی ٹی ڈی نے 1200 سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کئے،جس میں 250 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 205 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

    حکام کے مطابق اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد دہشتگردی کےلیے استعمال پیجز بلاک کیے۔دستاویزات کے مطابق صوبے میں 354 مدارس کی جیوفنسنگ اور رجسٹریشن مکمل کی گئی۔ اس دوران ساڑھے 16 ہزار مدارس کو اب تک رجسٹرڈ کرلیا گیا۔

    کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر مسافروں سے لوٹ مارکے دوران پولیس مقابلہ 30 لاکھ سرکی…

    اس سے پہلے بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات تھیں‌ ، جب کہا گیا تھا کہ پنجاب میں فورتھ شیڈول میں شامل 256 افراد میں سے لاپتہ 14افراد کے ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے 256افراد میں سے 14افراد کچھ عرصے سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر روپوش و لاپتہ ہوگئے ہیں

    کے پی حکومت نمونیا پر قابو پانے میں ناکام ،ایک ماہ3 ہسپتالوں میں 175 بچے جاں بحق

    پولیس نے ان کے گھروں پر چیکنگ کی تو فورتھ شیڈول میں شامل دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے روابط رکھنے والے 4 افراد، کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 4 افراد، سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جبکہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا بھی ایک شخص گھر سے غائب تھا۔ فورتھ شیڈول میں شامل ان لاپتہ اور روپوش ہونے والوں میں سے9 افراد کا تعلق اٹک،2کا راولپنڈی، 2 کا چکوال اور ایک کا جہلم سے

  • خاتون کے اغوا و قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی کا حکم

    خاتون کے اغوا و قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی کا حکم

    کراچی:شہرقائد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خاتون کے اغوا و قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

    کراچی سینٹرل جیل میں انسدادہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 نے اغوا برائے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 2 ملزمان عباس بنگش اور محبوب اختر کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ملزمان کو جرم چھپانے اور جعل سازی میں مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 2 لاکھ روپے فی کس لواحقین کو دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے 3 اکتوبر 2020 کو بیوٹی سیلون کی مالکہ 55 سالہ عزیز اختر کو اغوا کیا۔ جعل سازی کے ذریعہ 240 گز کے پلاٹ کے کاغذات بنائے اور بعدازاں قتل کیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

    کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ چند دن پہلے پولیس کے ہاتھوں ایک عام شہری قتل ہوگیا تھا ،کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گلستانِ جوہر میں فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار 3 پولیس اہلکاروں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔

    سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام پر بھی ڈاکو راج…

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں تینوں گرفتار پولیس اہلکاروں کو پیش کیا گیا۔گرفتار پولیس اہلکاروں میں شہر یار، فیصل اور ناصر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف گزشتہ رات فائرنگ کر کے نوجوان عامر حسین کو قتل کرنے کا مقدمہ تھانہ شارعِ فیصل میں درج ہے