Baaghi TV

Author: News Editor

  • یورپ اور مغرب ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ جوہری جنگ سب کو تباہ کرکے رکھ دے گی:روس

    یورپ اور مغرب ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ جوہری جنگ سب کو تباہ کرکے رکھ دے گی:روس

    ماسکو:یورپ اور مغرب دنیا کو عالمی جنگ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تاس خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو حساس جوہری مسئلہ پر دانشمندی اور صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تاس خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو حساس جوہری مسئلہ پر صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت

     

    سرگئی لاوروف نے کہا کہ یورپ کو جوہری جنگ کے غیر قابل قبول ہونے پر مبنی اپنے وعدے کا لحاظ کرنا ہو گا اس لئے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے 5 بڑے ممالک نے 3 جنوری 2022 کو اپنے مشترکہ بیان میں ہر قسم کی جوہری جنگ سے اجتناب کرنے پر تاکید کی تھی۔

    روس کے غنائی شاعر سرگیئی الیکساندرووچ یسینن کا یوم وفات

    روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف نے اپنے حالیہ بیان میں یوکرین کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ روس کے مطالبات پورے کرے ورنہ روسی فوج ہی اس معاملے کا فیصلہ کرے گی۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کو فوج سے آزاد کرنے، وہاں سے روس کی سلامتی کو درپیش خطرات کے خاتمے کی ہماری تجاویز کا دشمن کو اچھی طرح علم ہے۔

    روس نے مذاکرات کی یوکرین کی شرائط مسترد کردیں

    انہوں نے مزید کہا کہ نکتہ سادہ سا ہے اور وہ یہ کہ یوکرین ان مطالبات کو اپنی بھلائی کے لیے پورا کرے، ورنہ اس معاملے کا فیصلہ روسی فوج کرے گی۔رپورٹس کے مطابق روس کا ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ یوکرین اُس کے زیر قبضہ علاقے میں ہتھیار ڈال دے اور کی ایف ملک کے پانچویں حصے پر اِس کی فتح کو تسلیم کرے۔

  • لاہور کے اسکول اور کالج مزید 7 روز بند رکھنے کا حکم

    لاہور کے اسکول اور کالج مزید 7 روز بند رکھنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کےلیے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اسکولوں کو مزید 7 روز تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔باغی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اسکولوں کو مزید 7 روز تک بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمے داری ہے۔ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔ عدالت نے احکامات جاری کرنے کے بعد درخواست پر سماعت اگلے جمعے تک کے لیے ملتوی کردی۔

    موسم سرما کی تعطیلات سے قبل پنجاب حکومت نے اسموگ بڑھنے کے باعث لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر لاہور کے اسکولز میں ہفتہ وار تعطیلات میں اضافہ کرتے ہوئے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

    پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ جیسے ہی عدالت کا تحریری حکم جاری ہوگا تو عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے کیمروں کے ذریعے اسموگ مانیٹرنگ کرے ، اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات سے اسموگ کی مانيٹرنگ کے لیے کیمرے خریدنے سے متعلق لاگت کی تخمینہ رپورٹ بھی مانگ لی گئی۔جسٹس شاہد کریم نے ريمارکس ديئے کہ اسموگ پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کیس ک مزید سماعت 30 دسمبر کو ہوگی۔

  • کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل بلامقابلہ منتخب

    کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل بلامقابلہ منتخب

    کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل آئندہ سال 2023 کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگیا، جس پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کی شاندار کامیابی پر شرجیل انعام میمن نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صدر سعید سربازی ، نائب صدر مشتاق سہیل ، خازن اہتشام سعید قریشی ، سیکرٹری شعیب احمد ، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم خان کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    گورنرخیبرپختونخوا نےہیلی کاپٹرکےغیرقانونی استعمال کوقانونی بنانےکابل واپس کردیا

     

    صوبائی وزیر نے کہاکہ پریس کلب کی گورننگ باڈی میں ذوالفقار واہوچو ، ذوالفقار راجپر ، شمس کیریو، رفیق بشیر، کلثوم جہاں، محمد فاروق سمیع اور محمد فاروق وہرہ کو منتخب ہونے پر بھی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ڈیموکریٹس پینل کی بلا مقابلہ کامیابی ان کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے، کراچی پریس کلب کی ملک میں الگ پہچان ہے، امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران کراچی پریس کلب کی شاندار روایات کو قائم رکھیں گے۔

    اسٹریٹ کرائم میں ملوث،موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان شہر قائد سے گرفتار

     

    صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاکہ سندھ حکومت صحافت اور صحافتی اداروں کی مضبوطی میں یقینی رکھتی ہے ، کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے سندھ حکومت اپنا تعاون جاری رکھے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ فنشکنل، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی نے بھی کراچی پریس کلب میں بلا مقابلہ کامیابی پر ڈیموکریٹس کو مبارک باد پیش کی اور نومنتخب عہدیداران کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب تقسیم ایوارڈز

    ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب تقسیم ایوارڈز

    سرگودہا:ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے جانے والی ٹیم کے لیے کنٹری ہیڈ ضیاء الامت فاؤنڈیشن جعفر ماجد کی سرکردگی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خدمات سر انجام دینے والی میڈیکل ٹیم کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈز،سرٹیفیکیٹس اور پھولوں سے نوازا گیا۔

    یہ تقریب پرائم کاسٹل ہوٹل سرگودھا میں منعقد ہوئی جس میں ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔اس خوبصورت تقریب کی صدارت خلیفہ مجاز پیر مشتاق شاہ الازہری نے کی۔نظامت کے فرائض اسامہ رؤف نے احسن طریقے سے نبھائے۔

    خلیفہ مجاز حضرت پیر مشتاق شاہ الازہری نے امت مسلمہ بالخصوص ضیاء الامت فاؤنڈیشن کے تمام ورکرز کے لیے خصوصی دعا کروائی اور ان کے لیے ہمیشہ کامیاب و کامران ہونے کی دعا دی۔
    مہمان خصوصی یو۔کے سے تشریف لائے ہوئے مرزا ارشد جمیل مینجر ضیاء الامت فاؤنڈیشن اورڈائریکٹر کمشنر آفس سرگودھا رانا شاہد تھے۔جب کہ مہمانان اعزاز معروف ادیبہ و شاعرہ پروفیسر نمرہ ملک تلہ گنگچئیر مین پی ایچ اے سرگودھا شفیق نیازیاور چیئرمین مسلم ہینڈز سرگودھا ریجن شاہد رفیق تھے۔

     

    تقریب میں ڈائریکٹر الکرم سائنس کالج و بزم الکرم ڈاکٹر یوسف ملک، ربیعہ عمر ایڈووکیٹ،ثمن حیات ایڈووکیٹ اسلام آباد نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پہ الکرم سائنس کالج سرگودھا کی میڈیکل ٹیم اور سٹاف،سٹوڈنٹس اورملک کے طول و عرض سے والنٹیرز نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری ہیڈ ضیاء الامت فاؤنڈیشن جعفر ماجد نے بتایا کہ ضیاء الامت فاؤنڈیشن نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں دن رات کام کیامتاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کے راشن،کپڑے اور میڈیسن پہنچائی گئیں اور اس مقصد کے لیے ایسے ایسے علاقوں کا دورہ کیا جہاں کوئی اور نہیں گیا تھا۔موسم،حالات اور وبائی امراض کے باوجود جس ہمت سے ٹیم نے کام کیا وہ لائق صد تحسین ہے۔

    مرزا شاہد جمیل نے اپنی خصوصی گفتگو میں ضیاء الامت فاؤنڈیشن بالخصوص خواتین ونگ کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی ہمت و حوصلے کو داد دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔تاریخ ان خواتین کے بے مثال جذبے کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین ونگ کو لیڈ کرنے والی معروف ادیبہ و صحافی نمرہ ملک نے اپنے خطاب میں سیلابی ایریا میں خواتین کے کردار پہ روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کئی ایسے علاقے بھی تھے جہاں کی خواتین کو شعور ہی نہیں کہ ان کی عمر کیا ہے،ان کے حقوق کیا ہیں اور ان کو ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے ۔خواتین نے ان علاقوں کا دورہ کیا،وبائی اور نسوانی امراض سے نبرد آزما خواتین کی دادرسی کی،میڈیسن دیں،ان کے نسوانی امراض سے آگاہی کے بعد ان کو دوائیاں مہیا کیں۔بستی یاراں مانجھی خیل میں اک خاتون نے اس جذبے سے متاثر ہو کے کہا تھا کہ ہم قیامت کے دن آپ کے لیے اللہ کے سامنے گواہی دیں گے کہ آپ اس مصیبت زدہ دور میں کئی کلومیٹر کندھوں تک پانی سے گزر کر یہاں ہم تک پہنچے ہیں۔

     

    ایڈووکیٹ ربیعہ عمر نے اپنے خطاب میں ضیاء الامت فاؤنڈیشن کے جذبے کو سلام پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا اور مشن ضیاء الامت کے لیے ویمن ونگ کی خدمات کی یقین دہانی کروائی

    اس موقع پہ خلیفہ مجاز پیر مشتاق شاہ الازہری اور مہمانان خصوصی نے شیلڈز،سرٹیفیکیٹس اور پھولوں کے گلدستے ضیا الامت فاؤنڈیشن کی لیڈر شپ، پروفیسر نمرہ ملک،عدیل اعوان،ڈاکٹر احسان،ڈاکٹر یوسف ملک،ڈاکٹر خان،ڈاکٹر ابراہیم، منیب، احسن شبیر،میڈیا کوآرڈینیٹر طیب نوید، حنا شہزادی، شانیہ چوہدری ،اسامہ رؤف ایڈووکیٹ، ربیعہ عمر ایڈووکیٹ،ڈاکٹر احمد،الکرم سائنس کالج کے میڈیکل سٹوڈنٹس،ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم اور رضا کاروں میں تقسیم کیے۔آخر میں پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔

  • کب تک ماوں کےلخت جگرقتل ہوتےرہیں گے:کراچی پولیس کی فائرنگ سےجاں بحق نوجوان کی والدہ کی دہائی

    کب تک ماوں کےلخت جگرقتل ہوتےرہیں گے:کراچی پولیس کی فائرنگ سےجاں بحق نوجوان کی والدہ کی دہائی

    کراچی میں پولیس کی فائرنگ سےجاں بحق ہونے والے عامر حسین کی والدہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بیٹا اپنے والد کیلئے پانی اور پھل لینے گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق والدہ کا کہنا ہے کہ الہ دین پارک کے سامنے سے بیٹا نکل کر فلیٹ کی طرف جارہاتھا، تین پولیس اہلکاروں نے رکنے کا کہا بیٹے نے گاڑی نہیں روکی، اہلکاروں نے بیٹے پر فلیٹ میں فائرنگ کی، کوئی راستےمیں نہ رکےتوگولی مار دیتےہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم بشیر ولیج میں رہتے ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے وہ ایکشن لیں۔

    اینٹی کرپشن نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا

    والدہ نے بتایا کہ عامر کی ڈیڑھ سال پہلے شادی ہوئی تھی اور اس کا تین ماہ کا بیٹا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرائیں گے، عامر حسین کی بیوی اور بچے کا کیا ہوگا؟

    کراچی:گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت:وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

    مقتول عامر حسین کے بھائی احمد نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ دو ماہ قبل والد کو فالج کا اٹیک ہوا تھا، عامر والد سے ملنے روز آتا تھا، 4بھائیوں میں وہ تیسرے نمبر پر تھا، واقعے کےوقت عامرکےساتھ ایک 54 سال کاشخص اورتین سال کی بچی موٹرسائیکل پر تھے۔

    خیال رہے کہ راشد منہاس روڑ جوہر موڑ کے قریب پولیس نے تعاقب کے بعد ایک شہری کو رہائشی عمارت میں جا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کی شناخت 26 سالہ عامر حسین کے نام سے ہوئی۔

    کراچی:شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

    واقعے میں ملوث پولیس اہلکار شہریار، فیصل اور ناصر کو پولیس کے اعلیٰ افسران کے حکم پر گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ مقتول کے پاس اسلحہ تھا تاہم تحقیقات میں ثابت ہوا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔مقتول کے اہل خانہ کا کہنا کہ موقعے پر مقتول کے موٹر سائیکل پر ایک شخص اور 3 سالہ بچی بھی تھی پھر بھی پولیس اہلکاروں نے یہ اقدام اٹھایا۔

  • کراچی:گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت:وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

    کراچی:گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت:وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

    کراچی: گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر قائم نعمان ایونیو کے اندر شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شاہین فورس کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ واقعہ کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لیں اور وزیر اعلیٰ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ مقتول عامر حسین کے والدین کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا۔26 سالہ عامر حسین اسی اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا اور فشری کا ملازم تھا اور اس کی ایک تین ماہ کی بچی تھی۔

    مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جبکہ پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی بھی موقعہ واردات پر پہنچ گئے۔

    راولپنڈی :پولیس کا چونترہ میں سرچ آپریشن 13 ملزمان گرفتار

    اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائیگا اور اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے انسانی جان گئی ہے ہم ملزمان کو قانون کے کـٹہرے میں لائیں گے۔عبدالرحیم شیرازی نے آگاہ کیا کہ پولیس اہلکاروں نے ابتدائی طور پر یہ بیان دیا ہے کہ انھوں نے مقتول کو رکنے کا اشارہ کیا تھا اور وہ نہیں رکا جبکہ مقتول عامر کے ہمراہ ایک چھوٹی بچی بھی تھی۔

    اینٹی کرپشن نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا

    ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ فوٹیجز دیکھنے کے بعد پولیس اہلکاروں کا بیان مشکوک ہوگیا ہے۔فائرنگ کے بعد موقع پر موجود شاہین فورس کے اہلکاروں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ مقتول کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے جس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

  • راولپنڈی :پولیس کا چونترہ میں سرچ آپریشن 13 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی :پولیس کا چونترہ میں سرچ آپریشن 13 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: پولیس نے چونترہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے لادیاں کھینگر اور سنگرال میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے گرد نواح اور ڈیروں پر سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران فیضان، اظہر، شیرباز، واجد، سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک ایل ایم جی ، 5کلاشنکوف تین 8 ایم ایم رائفلز ، تین 12 بور رائفلز، دیگر اسلحہ، میگزینز اور ایمونیشن برآمد ہوا، سرچ آپریشن میں ایلیٹ ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرنا ہے، چونترہ سمیت راولپنڈی بھر میں قبضہ مافیا اور اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، قبضہ مافیا اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    ادھروزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے کے ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ملزمان کے ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا ہے جبکہ4،5 لوگوں کو راؤنڈ اپ کیا ہے، حملےکےسہولت کاروں کوبھی پکڑ لیا گیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا،اس کا کوئی قصورنہیں، ٹیکسی ڈرائیور کو ملزم نے ہائرکیا تھا۔

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا…

    رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں ملوث یہ لوگ کرم سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے تھے۔

    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    خیال رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید اہلکار کے لیے شہدا پیکج اور ٹیکسی ڈرائیور کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ٹیکسی ڈرائیور 2افراد شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائے کیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیر کی: گورنرپنجاب کا شکوہ

    چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائے کیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیر کی: گورنرپنجاب کا شکوہ

    لاہور:چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائے کیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیر کی:اطلاعات کےمطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری نے لیگل اوپینین لینے کیلئے کچھ وقت لگایا، وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کے میرے آرڈر کو رات گئے جاری کیا گیا، اتنی دیر نہیں ہونی چاہیے تھی۔

    امریکا کی افغانستان سے دہشتگردوں کو روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر آرڈر چیف سیکرٹری نے دیا تو ڈپٹی سیکرٹری کو کیوں معطل کیا گیا؟ ڈپٹی سیکرٹری کی معطلی کا مجھے نہیں پتا، چیف سیکرٹری کے ساتھ کیا ہوا میرے علم میں نہیں، پرویزالہیٰ کی ہیلتھ، ایجوکیشن، گڈ گورننس میں پرفارمنس کو بہتر ہونا چاہیے تھا۔

    بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس کے باہر حملہ کر کے آگ لگانے کی کوشش کی گئی، یہ پنجاب حکومت کی بہت بڑی ناکامی تھی، گورنر ہاؤس پر حملے کے دن پنجاب حکومت نے کوئی معذرت نہیں کی، ورکنگ ریلشن شپ کا فقدان نہیں ہے، پنجاب اسمبلی کے جن بلز میں قوانین کی خلاف ورزی ہو اسے پاس نہیں کرتا۔

    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چودھری شجاعت حسین ہیں، معاملہ عدالت میں ہے جو بھی فیصلہ ہوگا سر آنکھوں پر ہے، فلور کراسنگ کے بالکل خلاف ہوں نہیں ہونی چاہیے، مسلم لیگ (ق) کےممبران نے فیصلہ کرنا ہے پارٹی ہیڈ یا ممبران کے ساتھ چلنا ہے۔

  • چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائےکیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیرکی: گورنرپنجاب

    چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائےکیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیرکی: گورنرپنجاب

    لاہور:چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائے کیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیر کی ،ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری نے لیگل اوپینین لینے کیلئے کچھ وقت لگایا، وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کے میرے آرڈر کو رات گئے جاری کیا گیا، اتنی دیر نہیں ہونی چاہیے تھی۔

    شوہر کے علاج کا جھانسہ دے کرغریب خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر آرڈر چیف سیکرٹری نے دیا تو ڈپٹی سیکرٹری کو کیوں معطل کیا گیا؟ ڈپٹی سیکرٹری کی معطلی کا مجھے نہیں پتا، چیف سیکرٹری کے ساتھ کیا ہوا میرے علم میں نہیں، پرویزالہیٰ کی ہیلتھ، ایجوکیشن، گڈ گورننس میں پرفارمنس کو بہتر ہونا چاہیے تھا۔

    128 کلو گرام آئس کرسٹل اور 2500 کلوگرام حشیش برآمد

    بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس کے باہر حملہ کر کے آگ لگانے کی کوشش کی گئی، یہ پنجاب حکومت کی بہت بڑی ناکامی تھی، گورنر ہاؤس پر حملے کے دن پنجاب حکومت نے کوئی معذرت نہیں کی، ورکنگ ریلشن شپ کا فقدان نہیں ہے، پنجاب اسمبلی کے جن بلز میں قوانین کی خلاف ورزی ہو اسے پاس نہیں کرتا۔

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا…

    انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چودھری شجاعت حسین ہیں، معاملہ عدالت میں ہے جو بھی فیصلہ ہوگا سر آنکھوں پر ہے، فلور کراسنگ کے بالکل خلاف ہوں نہیں ہونی چاہیے، مسلم لیگ (ق) کےممبران نے فیصلہ کرنا ہے پارٹی ہیڈ یا ممبران کے ساتھ چلنا ہے۔

  • امپورٹ پر8 ماہ سے عائد سخت ترین پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

    امپورٹ پر8 ماہ سے عائد سخت ترین پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان میں 8 ماہ سے امپورٹ پر عائد سخت ترین پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات پر پابندیوں کے مئی اور جولائی میں جاری اپنے سرکلرز واپس لے لئے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نئے سرکلر کے مطابق درآمدات پر عائد 8 ماہ سے سخت ترین پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مرکزی بینک نے مئی اور جولائی میں جاری کئے گئے سرکلرز واپس لے لئے ہیں۔

     

    رپورٹ کے مطابق 2 جنوری سے نئی ہدایات پر عملدرآمد کا سرکلر نمبر 20 مجاز فارن ایکسچینج ڈیلرز کو جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گندم، کوکنگ آئل، فارماسیوٹیکل درآمد کیلئے سب سے پہلے ڈالرز دیئے جائیں، جان بچانے والی ادویات اور سرجیکل آلات کی درآمد کیلئے بھی سب سے پہلے ڈالرز دیئے جائیں۔

    گوادر میں حالات پھرکشیدہ ہوگئے

    سرکلر کے مطابق درآمدات پر پابندی کے حوالے سے بنائے گئے چیپٹر 84، 85 اور 87 ختم کردیئے گئے ہیں۔سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات کو ترجیح دینے کے حوالے سے 5 کیٹیگریز بنادیں، جس میں لازمی اشیاء، انرجی، صنعتوں کے پرزہ جات، زرعی درآمدات اور مؤخر ادائیگی والی درآمدات شامل ہیں۔

    امریکا کی افغانستان سے دہشتگردوں کو روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور کوئلے کی درآمد کیلئے ترجیحاً ڈالرز فراہم کئے جائیں، برآمدی صنعتوں کے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد کیلئے بھی ڈالرز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، زرعی شعبے کیلئے کھاد، بیج اور کیڑے مار ادویات کی درآمد کی بھی اجازت دیدی گئی۔